32. At the conclusion of the story of Prophet Noah (peace be upon him), particular attention has been drawn to the many signs in the story from which one can learn many lessons. For instance, the Prophet who invited the people to Tauhid was in the right and those who practiced and insisted on shirk and disbelief were in the wrong and were destroyed. That the same kind of conflict, which took place between Prophet Noah (peace be upon him) and his people, was going on in Makkah. Therefore, ultimately the Prophet (peace be upon him) will come out victorious over his antagonists just like Prophet Noah (peace be upon him).
33. This can also be translated as: We had to or have to put people to the test. In each case the purpose is to warn the people that they will not be left alone after they have been granted power in the land and over good things of life, but Allah will put them to the test to see how they used their power. Whatever happened with the people of Noah was in accordance with this law, and the same will happen in future with any community which is raised to power.
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :32
یعنی عبرت آموز سبق ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ توحید کی دعوت دینے والے انبیاء حق پر تھے اور شرک پر اصرار کرنے والے کفار باطل پر ، اور یہ کہ آج وہی صورت حال مکہ میں درپیش ہے جو کسی وقت حضرت نوح اور ان کی قوم کے درمیان تھی اور اس کا انجام بھی کچھ اس سے مختلف ہونے والا نہیں ہے ، اور یہ کہ خدا کے فیصلے میں چاہے دیر کتنی ہی لگے مگر فیصلہ آخرکار ہوکر رہتا ہے اور وہ لازماً اہل حق کے حق میں اور اہل باطل کے خلاف ہوتا ہے ۔
سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :33
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آزمائش تو ہمیں کرنی ہی تھی ، یا آزمائش تو ہمیں کرنی ہی ہے ۔ تینوں صورتوں میں مدعا اس حقیقت پر خبردار کرنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی قوم کو بھی اپنی زمین اور اس کی بے شمار چیزوں پر اقتدار عطا کر کے بس یونہی اس کے حال پر نہیں چھوڑ دیتا ، بلکہ اس کی آزمائش کرتا ہے اور دیکھتا رہتا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کو کس طرح استعمال کر رہی ہے ۔ قوم نوح کے ساتھ جو کچھ ہوا اسی قانون کے مطابق ہوا ، اور دوسری کوئی قوم بھی اللہ کی ایسی چہیتی نہیں ہے کہ وہ بس اسے خوان یغما پر ہاتھ مارنے کے لیے آزاد چھوڑ دے ۔ اس معاملے سے ہر ایک کو لازماً سابقہ پیش آنا ہے ۔