Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 33

سورة المؤمنون

وَ قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ الۡاٰخِرَۃِ وَ اَتۡرَفۡنٰہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ۙ مَا ہٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ ۙ یَاۡکُلُ مِمَّا تَاۡکُلُوۡنَ مِنۡہُ وَ یَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۳﴾

And the eminent among his people who disbelieved and denied the meeting of the Hereafter while We had given them luxury in the worldly life said, "This is not but a man like yourselves. He eats of that from which you eat and drinks of what you drink.

اور سردار ان قوم نے جواب دیا جو کفر کرتے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا ، کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے تمہاری ہی خوراک یہ بھی کھاتا ہے اور تمہارے پینے کا پانی ہی یہ بھی پیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلَاُ
سرداروں نے
مِنۡ قَوۡمِہِ
اس کی قوم سے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَکَذَّبُوۡا
اور جھٹلایا
بِلِقَآءِ
ملاقات کو
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کی
وَاَتۡرَفۡنٰہُمۡ
اور خوش حالی دی ہم نے انہیں
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک انسان
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسا
یَاۡکُلُ
وہ کھاتا ہے
مِمَّا
اس سے جو
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
مِنۡہُ
جس سے
وَیَشۡرَبُ
اور وہ پیتا ہے
مِمَّا
اس سے جو
تَشۡرَبُوۡنَ
تم پیتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلَاُ
سر داروں نے
مِنۡ قَوۡمِہِ
اس کی قوم میں سے
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَکَذَّبُوۡا
اور جھٹلایا
بِلِقَآءِ
ملاقات کو
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کی
وَاَتۡرَفۡنٰہُمۡ
اور خوشحال رکھا تھا ہم نے جن کو
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
مَا
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
بَشَرٌ
ایک آدمی
مِّثۡلُکُمۡ
تمھارے جیسا
یَاۡکُلُ
وہ کھا تا ہے
مِمَّا
اس میں سے جو
تَاۡکُلُوۡنَ
تم کھاتے ہو
مِنۡہُ
اس میں سے
وَیَشۡرَبُ
اور وہ پیتا ہے
مِمَّا
اس میں سے جو
تَشۡرَبُوۡنَ
تم پیتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And the eminent among his people who disbelieved and denied the meeting of the Hereafter while We had given them luxury in the worldly life said, "This is not but a man like yourselves. He eats of that from which you eat and drinks of what you drink.

اور سردار ان قوم نے جواب دیا جو کفر کرتے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا ، کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے تمہاری ہی خوراک یہ بھی کھاتا ہے اور تمہارے پینے کا پانی ہی یہ بھی پیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس کی قوم کے جن سرداروں نے (اس دعوت کو ماننے سے) انکار کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جنہیں ہم نے دنیا کی زندگی میں عیش و آرام دے رکھا تھا، کہنے لگے : یہ تمہارے ہی جیسا ایک انسان ہے، وہی کچھ کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور پیتا بھی وہی کچھ ہے جو تم پیتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے جنہوں نے کفرکیااورآخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جن کو دنیا کی زندگی میں ہم نے خوش حال رکھاتھا اُنہوں نے کہا: ’’یہ تمہارے ہی جیساایک آدمی ہے، یہ اس میں سے کھاتاہے جو تم کھاتے ہواوروہ اس میں سے پیتاہے جو تم پیتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So said those chiefs of his nation who disbelieved and belied facing the Hereafter and whom We made affluent in the worldly life, &This (man) is nothing but a human being. He eats from what you eat from, and drinks from what you drink.

اور بولے سردار اس کی قوم کے جو کافر تھے اور جھٹلاتے تھے آخر کی ملاقات کو اور آرام دیا تھا ان کو ہم نے دنیا کی زندگی میں اور کچھ نہیں یہ آدمی ہے جیسے تم کھاتا ہے جس قسم سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس قسم سے تم پیتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا اس ( علیہ السلام) کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا اور آخرت کی ملاقات کا انکار کیا تھا اور جنہیں ہم نے آسودگی عطا کی تھی دنیا کی زندگی میں یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر وہی کچھ کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم پیتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا ، جن کو ہم نے دنیا کی زندگی میں آسودہ کر رکھا تھا ، 35 وہ کہنے لگو ” یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا ۔ جو کچھ تم کھاتے ہو وہی یہ کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو وہی یہ پیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی قوم کے وہ سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اور جنہوں نے آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا تھا ، اور جن کو ہم نے دنیوی زندگی میں خوب عیش دے رکھا تھا ، انہوں نے ( ایک دوسرے سے ) کہا : اس شخص کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ یہ تمہی جیسا ایک انسان ہے ۔ جو چیز تم کھاتے ہو ، یہ بھی کھاتا ہے ، اور جو تم پیتے ہو ، یہ بھی پیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس کی قوم کے سردار جنہوں نے (پیغمبر کو) نہ مانا اور قیامت آنے کو جھٹلایا اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو مست کردیا تھا (خوب چین سے بسر کرتے تھے یوں کہنے لگے یہ ہے کیا ایک آدمی ہے تم جیسا جو تم کھاتے ہو وہ بھی کھا تا ہے اور جو تم پیتے ہو وہ بھی پیتا ہے۔ اس کا کھانا پانی کچھ غیب سے نہیں آتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کی قوم کے سرداروں نے جو کافر تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھوٹ سمجھتے تھے اور ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں دولت بخشی تھی ، کہا یہ تو تمہاری ہی طرح ایک آدمی ہے جیسا تم کھاتے ہو ویسا یہ بھی کھاتا ہے اور جیسا (پانی) تم پیتے ہو ویسا یہ بھی پیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس (نوح (علیہ السلام) کی ) قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری کو جھٹلایا جن کو ہم نے دنیاوی زندگی کا عیش و آرام دے رکھا تھا کہا کہ یہ تو تم ہی جیسا بشر ہے وہ اس میں سے کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور اس میں سے پیتا ہے جو تم پیتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے اور آخرت کے آنے کو جھوٹ سمجھتے تھے اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی دے رکھی تھی۔ کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے، جس قسم کا کھانا تم کھاتے ہو، اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جو پانی تم پیتے ہو اسی قسم کا یہ بھی پیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And said the chiefs of those who disbelieved among his people and belied the meeting of the Hereafter and whom We had luxuriated in the life of the World: this is no other than a human being like unto you: he eateth of that whereof ye eat, and he drinketh of that which ye drink.

ان کی قوم میں جو سردار تھے اور جو کافر اور آخرت کے آنے کے جھٹلانے والے تھے اور ہم نے انہیں دنیا کی زندگی میں عیش بھی دے رکھا تھا ۔ وہ بولے کہ یہ تو بس تمہارے ہی طرح کے ایک آدمی ہیں وہی کھاتے ہیں جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتے ہیں جو تم پیتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس کی قوم کے اعیان نے ، جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی پیشی کو جھٹلایا اور ان کو ہم نے دنیا کی زندگی میں رفاہیت دے رکھی تھی ، کہا کہ یہ تو بس تمہارے ہی مانند ایک بشر ہے ، وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اس کی قوم کے ان سرداروں نے جو کافر تھے ، اور آخرت کی حاضری کے منکر تھے اور جنہیں ہم نے دنیا کی زندگی میں خوشحالی دے رکھی تھی کہا کہ یہ کچھ نہیں مگر تم ہی جیسا ایک انسان ، جس قسم کا ( کھانا ) تم کھاتے ہو یہ ( بھی ) کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو یہ بھی پیتا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے اور آخرت کے آنے کو جھوٹ سمجھتے تھے اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی دے رکھی تھی کہنے لگے کہ ” یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے جیسا کھانا تم کھاتے ہو اسی طرح کا یہ بھی کھاتا ہے اور جو پانی تم پیتے ہو اسی طرح کا یہ بھی پیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو اس کے جواب میں ان کی قوم کے ان سرداروں نے جو کہ اڑے ہوئے تھے اپنے کفر و باطل پر اور جنہوں نے جھٹلا دیا تھا آخرت کی پیشی کو اور جن کو ہم نے خوشحالی دے رکھی تھی دنیاوی زندگی میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص اس کے سوا کچھ نہیں کہ ایک بشر اور انسان ہے تم ہی جیسا۔ وہی کچھ کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم لوگ پیتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور اس کی قوم کے جن سرداروں نے انکار کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور جنہیں ہم نے دنیاکی زندگی میں عیش وآرام دے رکھا تھا ، کہنے لگے:’’یہ توتمہی جیساانسان ہے وہی کچھ کھاتا ہےجو تم کھاتے ہو اور پیتابھی وہی کچھ ہےجو تم پیتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے اس قوم کے سردار جنہوں نے کفر کیا اور آخرت کی حاضری ( ف۵۲ ) کو جھٹلایا اور ہم نے انھیں دنیا کی زندگی میں چین دیا ( ف۵۳ ) کہ یہ تو نہیں مگر جیسا آدمی جو تم کھاتے ہو اسی میں سے کھاتا ہے اور جو تم پیتے ہو اسی میں سے پیتا ہے ( ف۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کی قوم کے ( بھی وہی ) سردار ( اور وڈیرے ) بول اٹھے جو کفر کر رہے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں ( مال و دولت کی کثرت کے باعث ) آسودگی ( بھی ) دے رکھی تھی ( لوگوں سے کہنے لگے ) کہ یہ شخص تو محض تمہارے ہی جیسا ایک بشر ہے ، وہی چیزیں کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی کچھ پیتا ہے جو تم پیتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس کی قوم کے وہ سردار جو کافر تھے اور آخرت کی حاضری کو جھٹلاتے تھے اور جنہیں ہم نے دنیوی زندگی میں آسودگی دے رکھی تھی ۔ وہ کہنے لگے کہ یہ نہیں ہے مگر تمہارے ہی جیسا ایک بشر ( آدمی ) ہے یہ وہی ( خوراک ) کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی ( مشروب ) پیتا ہے ۔ جو تم پیتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the chiefs of his people, who disbelieved and denied the Meeting in the Hereafter, and on whom We had bestowed the good things of this life, said: "He is no more than a man like yourselves: he eats of that of which ye eat, and drinks of what ye drink.

Translated by

Muhammad Sarwar

A group of his people who disbelieved him and had called the Day of Judgment a lie and whom We had made prosperous in this life, said, "He is a mere mortal like you. He eats and drinks as you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the chiefs of his people who disbelieved and denied the meeting in the Hereafter, and whom We had given the luxuries and comforts of worldly life, said: "He is no more than a human being like you, he eats of that which you eat, and drinks of what you drink."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the chiefs of his people who disbelieved and called the meeting of the hereafter a lie, and whom We had given plenty to enjoy in this world's life, said: This is nothing but a mortal like yourselves, eating of what you eat from and drinking of what you drink.

Translated by

William Pickthall

And the chieftains of his folk, who disbelieved and denied the meeting of the Hereafter, and whom We had made soft in the life of the world, said: This is only a mortal like you, who eateth of that whereof ye eat and drinketh of that ye drink.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस की क़ौम के सरदार, जिन्होंने इनकार किया और आख़िरत के मिलन को झूठलाया और जिन्हें हम ने सांसारिक जीवन में सुख प्रदान किया था, कहने लगे, "यह तो बस तुम्हीं जैसा एक मनुष्य है। जो कुछ तुम खाते हो, वही यह भी खाता है और जो कुछ तुम पीते हो, वही यह भी पीता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان پیغمبر کی بات سن کر) ان کی قوم میں جو رئیس تھے جنہوں نے (خدا اور رسول کے ساتھ) کفر کیا تھا اور آخرت کے آنے کو جھٹلایا تھا اور ہم نے ان کو دنیوی زندگانی میں عیش بھی دیا تھا کہنے لگے کہ یہ تو تمہاری طرح ایک (معمولی) آدمی ہیں (چنانچہ) یہ وہی کھاتے ہیں جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتے ہیں جو تم پیتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کی قوم سے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا۔ جن کو ہم نے دنیا کی زندگی میں آسودہ کر رکھا تھا۔ وہ کہنے لگے یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر تم جیسا بشر ہے۔ جو کچھ تم کھاتے ہو وہی کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو وہ پیتا ہے۔ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا اور اخرت کی پیشی کو جھٹلایا ، جن کے ہم نے دنیا کی زندگی میں آسودہ کر رکھا تھا ، وہ کہنے لگے یہ شخص کچھ نہیں ہے ، مگر ایک بشر تم ہی جیسا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس رسول کی قوم کے چودھری جنہوں نے کفر اختیار کیا اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا اور ہم نے انہیں دنیا میں عیش کی زندگی دی تھی انہوں نے کہا یہ تو تمہارے جیسا ہی آدمی ہے اسی میں سے یہ کھاتا ہے جس سے تم کھاتے ہو اور اسی میں پیتا ہے جس سے تم پیتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولے سردار اس کی قوم کے جو کافر تھے اور جھٹلاتے تھے آخرت کی ملاقات کو اور آرام دیا تھا ان کو ہم نے دنیا کی زندگی میں اور کچھ نہیں یہ ایک آدمی ہے جیسے تم، کھاتا ہے جس قسم سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس قسم سے تم پیتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس پیغمبر کی قوم کے وہ رئوسا جنہوں نے کفر کیا تھا اور آخرت کے پیش آنے کی تکذیب کی تھی اور دنیا کی زندگی میں ہم نے ان کو آسودگی بھی دی تھی یوں کہنے لگے کہ یہ پیغمبر بھی تم ہی جیسا ایک آدمی ہے جو کچھ تم کھاتے ہو یہ بھی وہی کھاتا ہے اور جو کچھ تم پیتے ہو یہ بھی وہی پیتا ہے