Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 52

سورة المؤمنون

وَ اِنَّ ہٰذِہٖۤ اُمَّتُکُمۡ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ اَنَا رَبُّکُمۡ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۵۲﴾

And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."

یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں ، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنَّ
اور بےشک
ہٰذِہٖۤ
یہ
اُمَّتُکُمۡ
امت تمہاری
اُمَّۃً
امت ہے
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّاَنَا
اور میں
رَبُّکُمۡ
رب ہوں تمہارا
فَاتَّقُوۡنِ
پس ڈرو مجھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنَّ
اور یقیناً
ہٰذِہٖۤ
یہ
اُمَّتُکُمۡ
اُمت ہے تمہاری
اُمَّۃً
اُمت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّاَنَا
اور میں
رَبُّکُمۡ
تمہارا رب ہوں
فَاتَّقُوۡنِ
سو تم ڈرو مجھ سے
Translated by

Juna Garhi

And indeed this, your religion, is one religion, and I am your Lord, so fear Me."

یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں ، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں۔ لہذا مجھی سے ڈرو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یقیناًیہ تمہاری اُمت ایک ہی اُمت ہے اور میں تمہارارب ہوں سو تم مجھ ہی سے ڈرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely, this is your creed, a single creed, and I am your Lord. So fear Me.

اور یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے سب ایک دین پر اور میں ہوں تمہارا رب سو مجھ سے ڈرتے رہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یقیناً یہ تمہاری امتّ ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں بس تم میرا ہی تقویٰ اختیار کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

This community of yours is one community, and I am your Lord; so hold Me alone in fear.

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں ، پس مجھی سے ڈرو ۔ 47

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حقیقت یہ ہے کہ یہی تمہارا دین ہے ، ( سب کے لیے ) ایک ہی دین ، اور میں تمہارا پروردگار ہوں ، اس لیے دل میں ( صرف ) میرا رعب رکھو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہی تمہارا دین 7 ہے ایک ہی دین اور میں تمہارا مالک ہوں تو مجھ ہی سے ڈرتے رہو (میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا یہ آپ (پیغمبروں) کی جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں آپ کا پروردگار ہوں ، سو مجھ سے ڈرتے رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک یہ تمہاری امت ایک ہی امت تھی اور میں تمہارا رب ہوں پس تم مجھ سے ہی ڈرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں) ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں تو مجھ سے ڈرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily this religion of yours is one religion, and I am your Lord, so fear Me.

اور یہی تمہارا طریقہ ہے کہ وہ ایک ہی طریق ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو مجھی سے ڈرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرتے رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک یہ تمہاری امت ( درحقیقت ) ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس مجھ سے ڈرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ تمہاری جماعت حقیقت میں ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ہی ڈرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ تمہاری یہ امت دین و ایمان کے لحاظ سے ایک ہی امت ہے جس کی اساس یہ ہے کہ میں ہی رب ہوں تم سب کا پس تم سب مجھ ہی سے ڈرو

Translated by

Noor ul Amin

یقینایہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں لہٰذامجھ سے ڈرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے ( ف۸٤ ) اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک یہ تمہاری امت ہے ( جو حقیقت میں ) ایک ہی امت ( ہے ) اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرا کرو

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ تمہاری امت ( جماعت ) ایک امت ہے اور میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And verily this Brotherhood of yours is a single Brotherhood, and I am your Lord and Cherisher: therefore fear Me (and no other).

Translated by

Muhammad Sarwar

Your religion is one and I am your Lord. Have fear of Me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, this your religion is one religion, and I am your Lord, so have Taqwa."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely this your religion is one religion and I am your Lord, therefore be careful (of your duty) to Me.

Translated by

William Pickthall

And lo! this your religion is one religion and I am your Lord, so keep your duty unto Me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और निश्चय ही यह तुम्हारा समुदाय, एक ही समुदाय है और मैं तुम्हारा रब हूँ। अतः मेरा डर रखो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ہم نے ان سب سے یہی کہا کہ) یہ ہے تمہارا طریقہ کہ وہ ایک ہی طریقہ ہے (3) اور (حاصل اس طریقہ کا یہ ہے کہ) میں تمہارا رب ہوں سو مجھ سے ڈرتے رہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس مجھ ہی سے تم ڈرو۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ تمہاری امت ایک ہی امت ہے اور میں تمہارا رب ہوں ، پس مجھی سے ڈرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ یہ تمہارا طریقہ ایک ہی طریقہ ہے اور میں تمہارا رب ہوں سو تم مجھ سے ڈرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے سب ایک دین پر اور میں ہوں تمہارا رب سو مجھ سے ڈرتے رہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یقینا ً یہ ہے تمہارا طریقہ کہ وہ ایک ہی طریقہ ہے اور میں تمہارا رب ہوں لہٰذا مجھ سے ڈرتے رہو