Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 6

سورة المؤمنون

اِلَّا عَلٰۤی اَزۡوَاجِہِمۡ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ فَاِنَّہُمۡ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾

Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they will not be blamed -

بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
عَلٰۤی
اوپر
اَزۡوَاجِہِمۡ
اپنی بیویوں کے
اَوۡ
یا
مَا
جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُہُمۡ
ان کے دائیں ہاتھ
فَاِنَّہُمۡ
تو بےشک وہ
غَیۡرُ
نہیں
مَلُوۡمِیۡنَ
ملامت کیے گئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
سوائے
عَلٰۤی
اوپر
اَزۡوَاجِہِمۡ
اپنی بیویوں کے
اَوۡ
یا
مَا
جن کے
مَلَکَتۡ
مالک بنے
اَیۡمَانُہُمۡ
دائیں ہاتھ اُن کے
فَاِنَّہُمۡ
تو یقیناً وہ
غَیۡرُ
نہیں
مَلُوۡمِیۡنَ
ملامت کیے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they will not be blamed -

بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوائے اپنی بیویوں کے یاجن کے مالک ان کے دائیں ہاتھ بنے تویقیناوہ ملامت کیے ہوئے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except from their wives or from those (slave-girls) owned by their right hands, because they are not liable to blame.

مگر اپنی عورتوں پر یا اپنے ہاتھ کے مال باندیوں پر سو ان پر نہیں کچھ الزام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں کے تو ایسے لوگوں پر کوئی ملامت نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر ﴿محفوظ رکھنے نہ میں﴾ وہ قابل ملامت نہیں ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سوائے اپنی بیویوں اور ان کنیزوں کے جو ان کی ملکیت میں آچکی ہوں ۔ ( ٥ ) کیونکہ ایسے لوگ قابل ملامت نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(کسی سے اپنی خواہش پوری نہیں کرتے، مگر اپنی بی بیوں یا لونڈیوں سے ان پر کوئی الزم نہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر اپنی بیویوں یا کنیزوں سے (مباشرت کرنے میں) پس یقینا (اس میں) ان پر کوئی الزام نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے اپنی بیویوں اور ملک یمین (لونڈیوں) کے اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ پس بیشک ان لوگوں پر کوئی ملامت نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر اپنی بیویوں سے یا (کنیزوں سے) جو ان کی مِلک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انہیں ملامت نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save in regard to their spouses and those whom their right hands own: so they are not blameworthy-

ہاں البتہ اپنی بیویوں اور باندیوں سے نہیں کہ (اس صورت میں) ان پر کوئی الزام نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بجز اپنی بیویوں اور لونڈیوں کی حد تک ، سو اس بارے میں ان کو کوئی ملامت نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے اپنی بیویوں کے یا ( باندیوں ) کے جن ک وہ مالک ہیں بے شک ( ان سے مباشرت کرنے میں ) وہ قابلِ ملامت نہیں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سوائے اپنی بیویوں اور ان عورتوں کے جو ان کی ملکیت میں ہوں کہ ان (سے مباشرت کرنے میں) وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز اپنی بیویوں کے یا ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر کوئی الزام نہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پر جو ان کے ہاتھ کی مِلک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے اپنی بیویوں کے یا ان باندیوں کے جو ان کے ہاتھوں کی مملوک ہیں ، بیشک ( احکامِ شریعت کے مطابق ان کے پاس جانے سے ) ان پر کوئی ملامت نہیں

Translated by

Hussain Najfi

سوائے اپنی بیویوں کے اور ان کنیزوں کے جو ان کی ملکیت ہیں کہ اس صورت میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except with those joined to them in the marriage bond, or (the captives) whom their right hands possess,- for (in their case) they are free from blame,

Translated by

Muhammad Sarwar

except with their spouses and slave-girls. The practice of carnal relations is lawful with them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except from their wives or their right hand possessions, for then, they are free from blame.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except before their mates or those whom their right hands possess, for they surely are not blameable,

Translated by

William Pickthall

Save from their wives or the (slaves) that their right hands possess, for then they are not blameworthy,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय इस सूरत के कि अपनी पत्नि यों या लौंडियों के पास जाएँ कि इस पर वे निन्दनीय नहीं है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن اپنی بیبیوں سے یا اپنی (شرعی) لونڈیوں سے (حفاظت نہیں کرتے) کیوں کہ ان پر (اس میں) کوئی الزام نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی لونڈیاں ہیں ان کے بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سوائے اپنی بیویو کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک کی یمین میں ہو کہ ان پر محفوظ نہ رکھنے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے اپنی بیویوں کے یا ان باندیوں کے جن کے وہ مالک ہوں سو بلاشبہ وہ ان میں اپنی شرم کی جگہوں کو استعمال کرنے پر ملامت کیے ہوئے نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر اپنی عورتوں پر یا اپنے ہاتھ کے مال باندیوں پر سو ان پر نہیں کچھ الزام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لیکن اپنی بیویوں سے یا اپنے ہاتھ کے مال یعنی باندیوں سے تو ان لوگوں پر کوئی الزام نہیں