Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 60

سورة المؤمنون

وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوۡا وَّ قُلُوۡبُہُمۡ وَجِلَۃٌ اَنَّہُمۡ اِلٰی رَبِّہِمۡ رٰجِعُوۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾

And they who give what they give while their hearts are fearful because they will be returning to their Lord -

اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یُؤۡتُوۡنَ
دیتے ہیں
مَاۤ
جو کچھ
اٰتَوۡا
وہ دیتے ہیں
وَّقُلُوۡبُہُمۡ
جب کہ دل ان کے
وَجِلَۃٌ
لرزتے ہیں
اَنَّہُمۡ
کہ بےشک وہ
اِلٰی رَبِّہِمۡ
طرف اپنے رب کے
رٰجِعُوۡنَ
لوٹنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یُؤۡتُوۡنَ
دیتے ہیں
مَاۤ
جو کچھ
اٰتَوۡا
دیتے ہیں
وَّقُلُوۡبُہُمۡ
اور دل اُن کے
وَجِلَۃٌ
کانپتے ہیں
اَنَّہُمۡ
بے شک وہ
اِلٰی
طرف
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
رٰجِعُوۡنَ
واپس جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they who give what they give while their hearts are fearful because they will be returning to their Lord -

اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ (اللہ کی راہ میں) دیتے ہیں جو بھی دیں اور ان کے دلوں کو دھڑکا لگا رہتا تھا کہ وہ اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ لوگ جودیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور اُن کے دل کانپتے ہیں کہ بے شک وہ اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who give whatever they give with their hearts full of fear that to their Lord they are to return

اور جو لوگ کہ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈر رہے ہیں اس لئے کہ ان کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ جو دیتے ہیں (اللہ کی راہ میں) تو جو کچھ دیتے ہیں اس طرح دیتے ہیں کہ ان کے دل ڈرتے رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who give, whatever they give in charity, with their hearts trembling at the thought that they are destined to return to their Lord;

اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل ان کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ جو عمل بھی کرتے ہیں ، اسے کرتے وقت ان کے دل اس بات سے سہمے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کے پاس واپس جانا ہے ۔ ( ٢٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو اللہ کی راہ میں (اپنا مال دیتے ہیں اور دینے پر ان کے دل میں ڈر رہتا ہے کہ ان کو اپنے مالک کے پاس لوٹا کر جانا ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو دے سکتے ہیں وہ (اللہ کی راہ میں) دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کے پاس لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ اللہ کے لئے جو کچھ بھی دیتے ہیں تو ان کے دل (اس تصور سے) ڈرتے رہتے ہیں کہ بیشک انہیں پروردگار کی طرف لوٹ کرجاتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو دے سکتے ہیں دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے پروردگار کی لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who give whatsoever they give, while their hearts are anxious that unto their Lord they are to be retutners

اور جو لوگ دیتے رہتے ہیں جو کچھ دیتے رہتے ہیں اور ان کے دل اس سے ڈرتے رہتے ہیں کہ انہیں پروردگار کے پاس واپس جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ لوگ جو دیتے ہیں تو جو کچھ دیتے ہیں ، اس طرح دیتے ہیں کہ ان کے دل ڈرتے ہوئے ہوتے ہیں کہ انہیں خدا کی طرف پلٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ ( جن کا یہ حال یہ ہے کہ ) جو کچھ ( راہِ الٰہی میں ) دے سکتے ہیں دیتے ہیں پھر بھی ان کے دل ( اس خیال سے ) کانپتے رہتے ہیں کہ بلاشبہ انہیں اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو دے سکتے ہیں دیتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ ان کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ دیتے ہیں اللہ کی راہ میں جو کچھ کہ ان کو دینا ہوتا ہے تو ان کے دل ڈر رہے ہوتے ہیں، اس عقیدہ و احساس کی بناء پر کہ ان کو بہرحال اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ ( اللہ کی راہ میں ) جوبھی دیں مگران کے دلوں کو دھڑکا لگار ہتا ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ دیں ( ف۹٤ ) اور ان کے دل ڈر رہے ہیں یوں کہ ان کو اپنے رب کی طرف پھرنا ہے ، ( ف۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ( اللہ کی راہ میں اتنا کچھ ) دیتے ہیں جتنا وہ دے سکتے ہیں اور ( اس کے باوجود ) ان کے دل خائف رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں ( کہیں یہ نامقبول نہ ہو جائے )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں ( پھر بھی ) ان کے دل اس خیال سے ترساں رہتے یں کہ انہوں نے اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who dispense their charity with their hearts full of fear, because they will return to their Lord;-

Translated by

Muhammad Sarwar

who spend their property for the cause of God, and whose hearts are afraid of their return

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who give that which they give with their hearts full of fear, because they are sure to return to their Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who give what they give (in alms) while their hearts are full of fear that to their Lord they must return,

Translated by

William Pickthall

And those who give that which they give with hearts afraid because they are about to return unto their Lord,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग देते हैं, जो कुछ देते हैं और हाल यह होता है कि दिल उन के काँप रहे होते हैं, इसलिए कि उन्हें अपने रब की ओर पलटना है;

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ (الله کی راہ میں) دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور (باوجود دینے کے) ان کے دل اس سے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے پاس جانے والے ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان کا حال یہ ہے کہ جو کچھ بھی دیتے ہیں اور ان کے دل اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل ان کے اس خیال کا نپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ کچھ دیتے ہیں تو اس حال میں دیتے ہیں کہ ان کے دل اس بات سے خوف زدہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے پاس لوٹنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ کہ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈر رہے ہیں اس لیے کہ ان کو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور اس پر بھی ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں