Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 62

سورة المؤمنون

وَ لَا نُکَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا وَ لَدَیۡنَا کِتٰبٌ یَّنۡطِقُ بِالۡحَقِّ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۶۲﴾

And We charge no soul except [with that within] its capacity, and with Us is a record which speaks with truth; and they will not be wronged.

ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے ، ان کے اوپر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
نُکَلِّفُ
ہم تکلیف دیتے
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِلَّا
مگر
وُسۡعَہَا
اس کی وسعت کے مطابق
وَلَدَیۡنَا
اور ہمارے پاس
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
یَّنۡطِقُ
جو بولتی ہے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہ وہ ظلم کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا نُکَلِّفُ
اور نہیں ہم تکلیف دیتے
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِلَّا
مگر
وُسۡعَہَا
اُس کی طاقت کے مطابق
وَلَدَیۡنَا
اور ہمارے پاس
کِتٰبٌ
ایک کتاب ہے
یَّنۡطِقُ
وہ بولے گی
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ ظلم کیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

And We charge no soul except [with that within] its capacity, and with Us is a record which speaks with truth; and they will not be wronged.

ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے ، ان کے اوپر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایسی کتاب (نامہء اعمال) ہے جو ٹھیک ٹھیک بیان کردے گا اور ان کی حق تلفی نہ ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم کسی نفس کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اورہمارے پاس ایک کتاب ہے جوحق کے ساتھ بولے گی اوروہ ظلم نہیں کیے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] We do not place a burden on anyone except to his capability. And with Us is a book which speaks with truth, and they shall not be wronged.

اور ہم کسی پر بوجھ نہیں ڈالتے مگر اس کی گنجائش کے موافق اور ہمارے پاس لکھا ہوا ہے جو بولتا ہے سچ اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نہیں ذمہ دار ٹھہرائیں گے کسی جان کو مگر اس کی استطاعت کے مطابق اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے لہٰذا ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We do not lay a burden on anyone beyond his capacity. We have a Book with Us that speaks the truth (about everyone); and they shall in no wise be wronged.

ہم کسی شخص کو 54 الف اس کی مقدرت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ، 55 اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے ، جو ﴿ہر ایک کا حال ﴾ ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے ، 56 اور لوگوں پر ظلم بہرحال نہیں کیا جائے گا ۔ 57

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کسی کام کی ذمہ داری نہیں دیتے ، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو ( سب کا حال ) ٹھیک ٹھیک بول دے گی ، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم کسی شخص پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے اور ہمارے 1 پاس ایک کاتب ہے (لوح محفوظ یا ان کا نامہ اعمال) جو سچ سچ (ان کے کاموں کو جتنا انہوں نے کیا ہے ابتلاتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ کام کرنے کا حکم نہیں فرماتے اور ہمارے پاس ایک کتاب (دفتر اعمال) ہے جو سچ سچ بتادیتی ہے اور ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم کسی کو اس کی قوت برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ( لوگوں کا نامہ اعمال) ہے جو سچ سچ بتا دیتی ہے اور ان لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہ کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ سچ کہہ دیتی ہے اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We task not any soul except according to its capacity, and with Us is a book speaking with truth, and they will not be wronged.

اور ہم کسی پر اس کی وسعت سین زیادہ بار نہیں ڈالتے ۔ اور ہمارے پاس ایک رجسٹر ہے جو ٹھیک ٹھیک بتا دے گا اور لوگوں پر ظلم ذرا نہ ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے اور ہمارے پاس ایک رجسٹر ہے جو بالکل ٹھیک ٹھیک بتادے گا اور ان کو ذرا بھی حق تلفی نہ ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ ( حکم کا ) مکلف نہیں بناتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو ٹھیک ٹھیک بتاتی ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو سچ سچ کہہ دیتی ہے اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہم کسی بھی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک ایسی کتاب ہے (یعنی ہر شخص کا نامہ عمل) جو کہ (ہر ایک کا حال) ٹھیک ٹھیک بتادے گی، اور ان پر ذرہ برابر کوئی ظلم نہ ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس کتاب ( نامہ اعمال ) ہےجو سچ بیان کریگی اور ان کی حق تلفی نہ ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے ( ف۹۷ ) اور ان پر ظلم نہ ہوگا ، ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم کسی جان کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی استعداد کے مطابق اور ہمارے پاس نوشتۂ ( اَعمال موجود ) ہے جو سچ سچ کہہ دے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

ہم کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس وہ کتاب ( نامۂ اعمال ) ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On no soul do We place a burden greater than it can bear: before Us is a record which clearly shows the truth: they will never be wronged.

Translated by

Muhammad Sarwar

We do not impose on any soul what is beyond its capacity. We have the Book which speaks the truth and no injustice will be done to it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We task not any person except according to his capacity, and with Us is a Record which speaks the truth, and they will not be wronged.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We do not lay on any soul a burden except to the extent of its ability, and with Us is a book which speaks the truth, and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

William Pickthall

And we task not any soul beyond its scope, and with Us is a Record which speaketh the truth, and they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम किसी व्यक्ति पर उस की समाई (क्षमता) से बढ़कर ज़िम्मेदारी का बोझ नहीं डालते और हमारे पास एक किताब है, जो ठीक-ठीक बोलती है, और उन पर ज़ुल्म नहीं किया जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم (تو) کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ کام نہیں کہتے (پس جو کام بتلا رکھے ہیں سب آسان ہیں) اور ہمارے پاس ایک دفتر (نامہٴ اعمال کا محفوظ) ہے جو ٹھیک ٹھیک (سب کا حال) بتادے گا اور لوگوں پر ذرا ظلم نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو ٹھیک ٹھیک بتادینے والی ہے اور لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم کسی شخص کو اس کی مقدرت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے ، اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے (ہر ایک کا حال) ٹھیک ٹھیک بتا دینے والی ہے اور لوگوں پر ظلم بہر حال نہیں کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ مکلف نہیں بناتے اور ہمارے پاس کتاب ہے جو حق کے ساتھ ہے بیان کر دے گی اور ان پر ظلم نہیں ہوگا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم کسی پر بوجھ نہیں ڈالتے مگر اس کی گنجائش کے موافق اور ہمارے پاس لکھا ہوا ہے جو بولتا ہے سچ اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم کسی شخص کو اس کی قوت برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور ہمارے پاس اعمال کی ایک ایسی کتاب ہے جو ٹھیک ٹھیک بتا دیتی ہے اور وہ لوگ ذرا بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے