Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 68

سورة المؤمنون

اَفَلَمۡ یَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَہُمۡ مَّا لَمۡ یَاۡتِ اٰبَآءَہُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۫۶۸﴾

Then have they not reflected over the Qur'an, or has there come to them that which had not come to their forefathers?

کیا انہوں نے اس بات میں غور و فکر ہی نہیں کیا ؟ بلکہ ان کے پاس وہ آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا ؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَدَّبَّرُوا
انہوں نے غورو فکر کیا
الۡقَوۡلَ
کلام میں
اَمۡ
یا
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
مَّا
جو
لَمۡ
نہیں
یَاۡتِ
آیا
اٰبَآءَہُمُ
ان کے آباؤ اجداد کے پاس
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں
یَدَّبَّرُوا
غور کیا انھوں نے
الۡقَوۡلَ
کلام میں
اَمۡ
یا
جَآءَہُمۡ
آتی ہے اُن کے پاس
مَّا
وہ چیز جو
لَمۡ یَاۡتِ
نہیں آتی تھی
اٰبَآءَہُمُ
اُن کے باپ دادا کے پاس
الۡاَوَّلِیۡنَ
پہلے
Translated by

Juna Garhi

Then have they not reflected over the Qur'an, or has there come to them that which had not come to their forefathers?

کیا انہوں نے اس بات میں غور و فکر ہی نہیں کیا ؟ بلکہ ان کے پاس وہ آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا ؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان لوگوں نے اس کلام پر کبھی غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی بات آئی ہے جو ان کے آباء و اجداد کے پاس نہیں آتی تھی ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیااُن لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیزآئی ہے جوان کے پہلے باپ داداکے پاس نہیں آئی تھی؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, is it that they did not ponder over the Word (of Allah) or there has come to them something that did not come to their forefathers?

سو کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا اس کلام میں یا آئی ہے ان کے پاس ایسی چیز جو نہ آئی تھی ان کے پہلے باپ دادوں کے پاس

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا ؟ یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے اگلے آباء و اَجداد کے پاس نہیں آئی تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Did they never ponder over this Word (of God)? Or has he (to wit, the Messenger) brought something the like of which did not come to their forefathers of yore?

تو کیا ان لوگوں نے کبھی اس کلام پر غور نہیں کیا ؟ 64 یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی؟ 65

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا ، یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے پچھلے باپ دادوں کے پاس نہیں آئی تھی ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان کافروں نے قرآن میں غور نہیں کیا یا 6 (اس وجہ سے بھڑک گئے کہ ان کے پاس وہو آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو کیا انہوں نے اس کلام (قرآن) میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کچھ ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان لوگوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یا وہ کوئی ایسی بات لے کر آئے ہیں جو کبھی ان کے باپ داد و کے پاس نہیں آئی تھی ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Pondered they not over the Word? or came there unto them that which came not unto their fathers ancient?

کیا ان لوگوں نے (اس) کلام میں غور نہیں کیا یا (یہ بات ہے کہ) ان کے پاس وہ بات آئی جو ان کے اگلے بڑوں کے پاس (کبھی) نہیں آئی تھی ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا ان لوگوں نے کلام پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس وہ چیز آئی جو ان کے اگلے آباء واجداد کے پاس نہیں آئی؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا پھر ان لوگوں نے اس بات ( کلام ) میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پچھلے باپ داداؤں کے پاس نہیں آئی تھی؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آئی ہے جو ان کے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا ان لوگوں نے کبھی اس کلام پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی انوکھی چیز آگئی ہے، جو ان کے پہلے بڑوں کے پاس نہیں آئی تھی ؟

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یاان کے پاس کوئی ایسی بات آئی ہےجو ان کے باپ دادوں کے پاس نہیں آئی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

حق کو چھوڑے ہوئے ( ف۱۰۷ ) کیا انہوں نے بات کو سوچا نہیں ( ف۱۰۸ ) یا ان کے پاس وہ آیا جو ان کے باپ دادا کے پاس نہ آیا تھا ( ف۱۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو کیا انہوں نے اس فرمانِ ( الٰہی ) میں غور و خوض نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے اگلے باپ دادا کے پاس نہیں آئی تھی

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اس کلام میں کبھی غور نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پہلے والے باپ داداؤں کے پاس نہیں آئی تھی؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not ponder over the Word (of Allah), or has anything (new) come to them that did not come to their fathers of old?

Translated by

Muhammad Sarwar

Was it that you did not give any thought to it (the Quran)? Was it different from what was revealed to your fathers?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not pondered over the Word, or has there come to them what had not come to their fathers of old

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is it then that they do not ponder over what is said, or is it that there has come to them that which did not come to their fathers of old?

Translated by

William Pickthall

Have they not pondered the Word, or hath that come unto them which came not unto their fathers of old?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने इस वाणी पर विचार नहीं किया या उन के पास वह चीज़ आ गई जो उन के पहले बाप-दादा के पास न आई थी?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا ان لوگوں نے اس کلام (الہیٰ ) میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پہلے بڑوں کے پاس نہیں آئی تھی۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا ان لوگوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ؟ یا رسول ایسی بات لایا ہے جو ان کے پہلے لوگوں کے پاس نہیں آئی۔ (٦٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ تو کیا ان لوگوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا ؟ یا وہ کوئی ایسی بات لایا ہے جو کبھی ان کے اسلاف کے پاس نہ آئی تھی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان سے پہلے ان کے بڑوں کے پاس نہیں آئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کیا انہوں نے دھیان نہیں کیا اس کلام میں یا آئی ہے ان کے پاس ایسی چیز جو نہ آئی تھی ان کے پہلے باپ دادوں کے پاس

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے اس کلام میں غور نہیں کیا یا ان کے پاس کوئی ایسی چیز آگئی ہے جو ان کے گزشتہ باپ دادوں کے پاس نہیں آئی تھی۔