Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 69

سورة المؤمنون

اَمۡ لَمۡ یَعۡرِفُوۡا رَسُوۡلَہُمۡ فَہُمۡ لَہٗ مُنۡکِرُوۡنَ ﴿۫۶۹﴾

Or did they not know their Messenger, so they are toward him disacknowledging?

یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَمۡ
نہیں
یَعۡرِفُوۡا
انہوں نے پہچانا
رَسُوۡلَہُمۡ
اپنے رسول کو
فَہُمۡ
تو وہ
لَہٗ
اس کے سوا
مُنۡکِرُوۡنَ
انکاری ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
لَمۡ یَعۡرِفُوۡا
نہیں پہچانا انہوں نے
رَسُوۡلَہُمۡ
اپنے رسول کو
فَہُمۡ
پھر وہ
لَہٗ
اس کا
مُنۡکِرُوۡنَ
انکار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or did they not know their Messenger, so they are toward him disacknowledging?

یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا ہی نہیں لہذا وہ (اس کا انکار کر رہے ہیں ؟ )

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاانہوں نے اپنے رسول کو پہچانانہیں کہ وہ اس کاانکارکرنے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or did they not recognize their messenger and therefore they denied him?

یا پہچانا نہیں انہوں اپنے پیغام لانے والے کو سو وہ اس کو اوپرا سمجھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے اپنے رسول ( علیہ السلام) کو پہچانا نہیں تو اس لیے وہ اس ( علیہ السلام) سے مغائرت محسوس کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or is it that they were unaware of their Messenger and were therefore repelled by him for he was a stranger to them?

یا یہ اپنے رسول سے کبھی کے واقف نہ تھے کہ ﴿ان جانا آدمی ہو نے کے باعث﴾ اس سے بدکتے ہیں؟ 66

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا یہ اپنے پیغمبر کو ( پہلے سے ) جانتے ہی نہیں تھے ، اس وجہ سے ان کا انکار کر رہے ہیں؟ ( ٢٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا وہ اپنے پیغمبر (حضرت محمد) کو نہیں پہچانتے۔ اس وجہ سے اس کو نہیں مانتے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا یہ لوگ اپنے پیغمبر (کی صفت دیانت وامانت) سے واقف نہ تھے پس (اس وجہ سے) وہ ان کے منکر ہوگئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا تو اس لئے اس کا انکار کررہے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے پہنچانتے نہیں، اس وجہ سے ان کو نہیں مانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, is it that they recognised not their apostle, and so of him they become deniers?

یا یہ لوگ اپنے رسول کو پہچان نہ سکے اور اس لئے ان کے منکر رہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں ، اس وجہ سے اس کے منکر بنے ہوئے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

یا انہوں نے اپنے پیغمبر ( رسول ) کو نہیں پہچانا ، پس ( اس لیے ) وہ اس کا انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا یہ اپنے پیغمبر کو جانتے نہیں اس لیے ان کو مانتے نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا تو انجان ہونے کی وجہ سے یہ اس کے منکر ہو رہے ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

یاانہوں نے اپنے رسول کو پہچاناہی نہیں لہٰذااس کے منکرہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہ پہچانا ( ف۱۱۰ ) تو وہ اسے بیگانہ سمجھ رہے ہیں ( ف۱۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا سو ( اس لئے ) وہ اس کے منکر ہو گئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یا کیا انہوں نے اپنے رسول کو پہچانا نہیں ہے؟ اس لئے منکر ہوگئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or do they not recognise their Messenger, that they deny him?

Translated by

Muhammad Sarwar

Or did you not recognize your Messenger and, thus, denied him (Muhammad)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or is it that they did not recognize their Messenger so they deny him

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or is it that they have not recognized their Apostle, so that they deny him?

Translated by

William Pickthall

Or know they not their messenger, and so reject him?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उन्होंने अपने रसूल को पहचाना नहीं, इसलिए उस का इनकार कर रहे हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا یہ لوگ اپنے رسول سے واقف نہ تھے اس وجہ سے ان کے منکر ہیں۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا اپنے رسول سے واقف نہیں کہ اس سے بدکتے ہیں ؟ (٦٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا یہ اپنے رسول سے کبھی واقف نہ تھے کہ اس بد کتے ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا سو وہ ان کے منکر ہو رہے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا پہچانا نہیں انہوں نے اپنے پیغام لانے والے کو سو وہ اس کو اوپرا سمجھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ اپنے رسول کو جانتے پہچانتے نہیں اور اس وجہ سے اس کو نہیں مانتے