Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 71

سورة المؤمنون

وَ لَوِ اتَّبَعَ الۡحَقُّ اَہۡوَآءَہُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ وَ مَنۡ فِیۡہِنَّ ؕ بَلۡ اَتَیۡنٰہُمۡ بِذِکۡرِہِمۡ فَہُمۡ عَنۡ ذِکۡرِہِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿ؕ۷۱﴾

But if the Truth had followed their inclinations, the heavens and the earth and whoever is in them would have been ruined. Rather, We have brought them their message, but they, from their message, are turning away.

اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہو جائے تو زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز درہم برہم ہو جائے حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وہ اپنی نصیحت سے منہ موڑنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوِ
اور اگر
اتَّبَعَ
پیروی کرتا
الۡحَقُّ
حق
اَہۡوَآءَہُمۡ
ان کی خواہشات کی
لَفَسَدَتِ
البتہ بگڑ جاتے
السَّمٰوٰتُ
آسمان
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
وَمَنۡ
اور جو کوئی
فِیۡہِنَّ
ان میں ہے
بَلۡ
بلکہ
اَتَیۡنٰہُمۡ
لائے ہیں ہم ان کے پاس
بِذِکۡرِہِمۡ
ذکر ان کا
فَہُمۡ
تو وہ
عَنۡ ذِکۡرِہِمۡ
اپنے ہی ذکر سے
مُّعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوِ
اور اگر
اتَّبَعَ
پیچھے چلتا
الۡحَقُّ
حق
اَہۡوَآءَہُمۡ
اُن کی خواہشات کے
لَفَسَدَتِ
تو خراب ہو جائیں
السَّمٰوٰتُ
آسمان
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
وَمَنۡ
اور جو کچھ
فِیۡہِنَّ
اُن میں ہے
بَلۡ
بلکہ
اَتَیۡنٰہُمۡ
لائےہیں ہم اُن کے پاس
بِذِکۡرِہِمۡ
ان ہی کی نصیحت
فَہُمۡ
تو وہ
عَنۡ ذِکۡرِہِمۡ
اپنی نصیحت سے
مُّعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But if the Truth had followed their inclinations, the heavens and the earth and whoever is in them would have been ruined. Rather, We have brought them their message, but they, from their message, are turning away.

اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہو جائے تو زمین و آسمان اور ان کے درمیان کی ہرچیز درہم برہم ہو جائے حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وہ اپنی نصیحت سے منہ موڑنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر حق ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو یہ زمین و آسمان اور ان میں جو کچھ ہے ان سب کا نظام درہم برہم ہوجاتا بلکہ ہم نے انھیں انہی کے لئے ذکر (قرآن) دیا ہے مگر وہ اپنے اس ذکر سے ہی منہ موڑ رہے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرحق ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا توآسمان اور زمین اور جوکچھ ان میں ہے،سب میں فسادبرپاہوجاتابلکہ ہم ان کے پاس ان ہی کی نصیحت لائے ہیں تو وہ اپنی نصیحت سے ہی منہ موڑنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had the truth followed their desires, all the heavens and the earth and all those therein would have fallen in total disorder. However, We have brought to them their advice, but it is their advice that they are averse to.

اور اگر سچا رب چلے ان کی خوشی پر تو خراب ہوجائیں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے کوئی نہیں ہم نے پہنچائی ہے ان کو ان کی نصیحت سو وہ اپنی نصیحت کو دھیان نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر حق ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو آسمان و زمین اور جو کوئی ان کے اندر ہیں سب بگڑ جاتے بلکہ ہم تو ان کے پاس ان کی نصیحت لائے ہیں تو وہ اپنی ہی نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were the Truth to follow their desires, the order of the heavens and the earth and those who dwell in them would have been ruined. Nay, the fact is that We have brought to them their own remembrance; and yet it is from their own remembrance that they are turning away.

اور حق اگر کہیں ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہو جاتا 68 ۔ ۔ ۔ ۔ نہیں ، بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر ان کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں ۔ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر حق ان کی خواہشات کے تابع ہوجاتا تو آسمان اور زمین اور ان میں بسنے والے سب برباد ہوجاتے ۔ نہیں ، بلکہ ہم ان کے پاس خود ان کے لیے نصیحت کا سامان لے کر آئے ہیں ، اور وہ ہیں کہ خود اپنی نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر (کہیں) حق ان کی خوشی پر چلتا تو آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں میں (سب) خراب ہوجاتے بلکہ ہم ان کے پاس وہ کتاب لے کر آئے ہیں جس سے ان کو فخر ہونا چاہیے تو وہ اپنے فخر (اور عزت اور شرف) سے منہ پھیرتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (بفرض محال) اگر دین حق ان کے خیالات کے تابع ہوجاتا تو تمام آسمان اور زمین اور جو ان میں (آباد) ہیں ، سب تباہ ہوجاتے بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت کی بات بھیجی سو یہ لوگ اپنی نصیحت سے بھی روگردانی کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر سچا دین ان کی خواہشات کے تابع ہوجاتا تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ اس میں ہے اس کا نظام تاہ بر باد ہوجاتا۔ نہیں بلکہ ہم ان کے پاس ان کے لئے نصیحت پہنچا رہے ہیں لیکن وہ نصیحت سے منہ پھیر کر چلنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدائے (برحق) ان کی خواہشوں پر چلے تو آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں سب درہم برہم ہوجائیں۔ بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت (کی کتاب) پہنچا دی ہے اور وہ اپنی (کتاب) نصیحت سے منہ پھیر رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And were the truth to follow their desires there would have been corrupted the heavens and the earth and whatsoever is therein. Aye! We have come to them with their admonition; so it is from their admonition that they turn away.

اور اگر (دین) حق کہیں ان لوگوں کی خواہشوں کا تابع ہوجاتا تو آسمان و زمین اور جو ان میں (آباد) ہیں (سب) تباہ ہوجاتے ۔ بلکہ ہم نے تو ان کے پاس ان کی نصیحت (ہی کی بات) بھیجی سو یہ لوگ اپنی نصیحت سے بھی روگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر حق ان کی خواہشوں کے مطابق ہوتا تو آسمان وزمین اور جو ان میں ہیں ، سب تباہ ہوجاتے ۔ بلکہ ہم تو ان کے پاس ان کے حصہ کی یاد دہانی لائے ہیں تو وہ اپنی یاد دہانی سے اعراض کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر حق ان کی آرزوؤں کے تابع ہوجاتا تو ( پھر ) البتہ آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب ( کا نظام ) درہم برہم ہوجاتا بلکہ ہم ان کے پاس ان کی نصیحت ( کی کتاب ) لائے ہیں پس وہ اپنی ہی نصیحت ( کی کتاب ) سے اعراض کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر حق ان کی خواہشات پر چلے تو آسمان اور زمین جو کچھ ان میں ہیں سب خراب ہوجائے بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت پہنچا دی ہے اور وہ اس نصیحت سے منہ پھیر رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر بفرض محال کہیں حق ان کی خواہشات کے پیچھے چلنے لگتا تو کبھی کے تباہ و برباد ہوچکے ہوتے یہ آسمان اور زمین اور وہ سب مخلوق جو کہ ان کے اندر موجود ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم ان کے پاس ان کا ذکر لائے ہیں، مگر یہ ایسے بدبخت اور بےانصاف ہیں کہ اپنے ذکر ہی سے منہ موڑے ہوئے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرحق ان کی خواہشات کی پیروی کرتاتو یہ زمین وآسمان اور ان میںجو کچھ ہے سب درہم برہم ہوجاتابلکہ ہم ان کے لئے ان کی نصیحت ( قرآن ) لے کر آئے ہیں مگروہ اپنی نصیحت سے ہی منہ موڑتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر حق ( ف۱۱۵ ) ان کی خواہشوں کی پیروی کرتا ( ف۱۱٦ ) تو ضرور آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں سب تباہ ہوجاتے ( ف۱۱۷ ) بلکہ ہم تو ان کے پاس وہ چیز لائے ( ف۱۱۸ ) جس میں ان کی ناموری تھی تو وہ اپنی عزت سے ہی منہ پھیرے ہوئے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر حق ( تعالیٰ ) ان کی خواہشات کی پیروی کرتا تو ( سارے ) آسمان اور زمین اور جو ( مخلوقات و موجودات ) ان میں ہیں سب تباہ و برباد ہو جاتے بلکہ ہم ان کے پاس وہ ( قرآن ) لائے ہیں جس میں ان کی عزت و شرف ( اور ناموری کا راز ) ہے سو وہ اپنی عزت ہی سے منہ پھیر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر حق لوگوں کی خواہشات کی پیروی کرتا تو آسمان و زمین اور جو ان کے اندر ہے سب درہم برہم ہو جاتے ۔ بلکہ ہم تو ان کے پاس نصیحت لے کر آئے مگر وہ اپنی نصیحت سے ہی روگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If the Truth had been in accord with their desires, truly the heavens and the earth, and all beings therein would have been in confusion and corruption! Nay, We have sent them their admonition, but they turn away from their admonition.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had the truth followed their desires, the heavens and the earth and all that is in them would have been destroyed. We sent them the Quran but they ignored it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if Al-Haqq had followed their desires, verily, the heavens and the earth, and whosoever is therein would have been corrupted! Nay, We have brought them their reminder, but they turn away from their reminder.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And should the truth follow their low desires, surely the heavens and the earth and all those who are therein would have perished. Nay! We have brought to them their reminder, but from their reminder they turn aside.

Translated by

William Pickthall

And if the Truth had followed their desires, verily the heavens and the earth and whosoever is therein had been corrupted. Nay, We have brought them their Reminder, but from their Reminder they now turn away.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि सत्य कहीं उन की इच्छाओं के पीछे चलता तो समस्त आकाश और धरती और जो भी उन में है, सब में बिगाड़ पैदा हो जाता। नहीं, बल्कि हम उन के पास उन के हिस्से की अनुस्मृति लाए हैं। किन्तु वे अपनी अनुस्मृति से कतरा रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بفرض محال) اگر دین حق ان کے خیالات کے تابع ہوجاتا تو آسمان اور زمین اور جو ان میں (آباد) ہیں سب تباہ ہوجاتے بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت کی بات بھیجی سو یہ لوگ اپنی نصیحت (نافعہ) سے بھی روگردانی کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر حق ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین، آسمان اور جو کچھ ان کے درمیان سب کا سب تباہ ہوجاتا۔ بلکہ ہم ان کے لیے نصیحت لائے ہیں اور وہ اپنی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور حق اگر کہیں ان کی خواہشات کے پیچھے چلتا تو زمین اور آسمان اور ان کی ساری آبادی کا نظام درہم برہم ہوجاتا نہیں بلکہ ہم ان کا اپنا ہی ذکر ان کے پاس لائے ہیں اور وہ اپنے ذکر سے منہ موڑ رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر حق ان کی خواہشوں کے تابع ہوجائے تو آسمان اور زمین اور جو ان کے اندر ہیں سب تباہ ہوجائے بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت بھیجی ہے سو وہ اپنی نصیحت سے رو گرادنی کررہے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر سچا رب چلے ان کی خوشی پر تو خراب ہوجائیں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے کوئی نہیں ہم نے پہنچائی ہے ان کو ان کی نصیحت سو وہ اپنی نصیحت کو دھیان نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر کہیں دین حق ان کی خواہشات باطلہ کا تابع ہوجاتا تو یقینا ً آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب درہم برہم ہوجاتے بلکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت پہنچا دی مگر وہ اپنی نصیحت سے روگردانی کررہے ہیں