Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 72

سورة المؤمنون

اَمۡ تَسۡئَلُہُمۡ خَرۡجًا فَخَرَاجُ رَبِّکَ خَیۡرٌ ٭ۖ وَّ ہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿۷۲﴾

Or do you, [O Muhammad], ask them for payment? But the reward of your Lord is best, and He is the best of providers.

کیا آپ ان سے کوئی اجرت چاہتے ہیں؟ یاد رکھئے کہ آپ کے رب کی اجرت بہت ہی بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی رساں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
تَسۡئَلُہُمۡ
آپ سوال کرتے ہیں ان سے
خَرۡجًا
مال/ادائیگی کا
فَخَرَاجُ
تو خراج/اجرو ثواب
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّہُوَ
اور وہ
خَیۡرُ
بہتر ہے
الرّٰزِقِیۡنَ
سب رزق دینے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
تَسۡئَلُہُمۡ
آپ سوال کرتے ہو اُن سے
خَرۡجًا
کسی آمدنی کا
فَخَرَاجُ
تو آمدنی
رَبِّکَ
آپ کے رب کی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَّہُوَ
اور وہی
خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ
بہترین رزق دینے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Or do you, [O Muhammad], ask them for payment? But the reward of your Lord is best, and He is the best of providers.

کیا آپ ان سے کوئی اجرت چاہتے ہیں؟ یاد رکھئے کہ آپ کے رب کی اجرت بہت ہی بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی رساں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا آپ ان سے کچھ مال مانگتے ہیں ؟ تو آپ کے لئے آپ کے پروردگار کا دیا ہی بہتر ہے اور وہی بہترین رازق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا آپ ان سے کسی آمدنی کا سوال کرتے ہو؟توآپ کے رب کی آمدنی ہی بہترہے اور وہی بہترین رزق دینے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or is it that you (0 Muhammad) demand a remunera¬tion from them? But the remuneration from your Lord is best, and He is the best of all givers.

یا تو ان سے مانگتا ہے کچھ محصول سو محصول تیرے رب کا بہتر ہے اور وہ ہے بہتر روزی دینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کوئی خراج (اجر) مانگ رہے ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کا اجر بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are you asking them for something? What Allah has given you is the best. He is the Best of providers.

کیا تو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے ۔ 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا ( ان کے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ) تم ان سے کوئی معاوضہ مانگ رہے ہو؟ تو ( یہ بات بھی غلط ہے ، اس لیے کہ ) تمہارے پروردگار کا دیا ہوا معاوضہ ( تمہارے لیے ) کہیں بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو (اے پیغمبر) ان کے کچھ فیس (مزدوری حق المحنت) مانگتا ہے (ہرگز نہیں، تیرے مالک کی فیس بہتر 14 ہے اور وہ سب سے اچھا روزی دینے والا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا آپ ان سے (تبلیغ کے صلے میں) کچھ مال طلب فرماتے ہیں پس دولت تو آپ کے پروردگار کی سب سے بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے بہت اچھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ ان سے کچھ معاوضہ مانگ رہے ہیں تو آپ کا معاوضہ ان کے معاوضے سے زیادہ بہتر ہے۔ کیونکہ اللہ بہترین بدلہ دینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم ان سے (تبلیغ کے صلے میں) کچھ مال مانگتے ہو، تو تمہارا پروردگار کا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, is it that thou askest of them any maintenance? The maintenance of thy Lord is better, and He is the Best of providers.

کیا آپ ان سے کچھ معاش طلب کرتے ہیں ۔ سو معاش آپ کے پروردگار کی (دی ہوئی) سب سے بہتر ہے اور وہی سب روزی دینے والوں سے بہتر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم ان سے کوئی معاوضہ طلب کر رہے ہو؟ تمہارے رب کا صلہ تمہارے لئے بہتر ہے اور وہ بہترین روزی بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) کیا ( خدانخواستہ ) آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کررہے ہیں ( نہیں بلکہ ) پس آپ کے رب کا عطا کیا ہوا معاوضہ بہتر ہے اور وہی سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم ان سے نصیحت کے بدلے میں کچھ مانگتے ہو ؟ تیرے رب کا دیا ہوا مال بہت اچھا ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا آپ اے پیغمبر ان سے کوئی اجرت مانگ رہے ہیں ؟ تو اس کا بھی کوئی سوال نہیں کیونکہ آپ کے رب کا اجر تو بہرحال سب سے بہتر ہے اور وہی ہے سب سے بہتر دینے والا،

Translated by

Noor ul Amin

اے میرے نبی! کیا آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں پس آپ کے لئے آپ کے رب کادیاہی بہترہے اور وہی بہترین رزاق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو ( ف۱۱۹ ) تو تمہارے رب کا اجر سب سے بھلا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ( ف۱۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا آپ ان سے ( تبلیغِ رسالت پر ) کچھ اجرت مانگتے ہیں؟ ( ایسا بھی نہیں ہے ) آپ کے تو رب کا اجر ( ہی بہت ) بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی رساں ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کرتے ہیں؟ تمہارے لئے تو تمہارے پروردگار کا معاوضہ بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or is it that thou askest them for some recompense? But the recompense of thy Lord is best: He is the Best of those who give sustenance.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Do they disbelieve because) you asked them for payment? The reward that you will receive from your Lord is the best. He is the best Provider.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or is it that you ask them for some Kharj But the recompense of your Lord is better, and He is the Best of those who give sustenance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or is it that you ask them a recompense? But the recompense of your Lord is best, and He is the best of those who provide sustenance.

Translated by

William Pickthall

Or dost thou ask of them (O Muhammad) any tribute? But the bounty of thy Lord is better, for He is Best of all who make provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या तुम उन से कुछ शुल्क माँग रहे हो? तुम्हारे रब का दिया ही उत्तम है। और वह सबसे अच्छी रोज़ी देने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا آپ ان سے کچھ آمدنی چاہتے ہیں تو آمدنی تو آپ کے رب کی سب سے بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے اچھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا آپ ان سے کچھ مانگ رہے ہیں ؟ آپ کے لیے آپ کے رب کا دیا بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے۔ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تو ان سے کچھ مانگ رہا ہے ؟ تیرے لیے تو تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ ان سے کچھ آمدنی کا سوال کرتے ہیں سو آپ کے رب کی آمدنی بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے بہتر ہے اور وہ سب دینے والوں سے بہتر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا تو ان سے مانگتا ہے کچھ محصول سو محصول تیرے رب کا بہتر ہے اور وہ ہے بہتر روزی دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کرتے ہیں یعنی تبلیغ پر تو آپ کے رب کا معاوضہ ان کے معاوضہ سے بدرجہا بہت ہے اور وہ سب سے بہتر دینے والا ہے