Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
نَکَبَ عَنْ کَذَا:کسی چیز سے پھرجانا۔قرآن پاک میں ہے:۔ (عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰکِبُوۡنَ ) (۲۳۔۷۴) وہ رستے سے الگ ہورہے ہیں۔ اَلْمَنْکَبُ:کندھا۔ج:مَنَاکِبُ اور اسی سے بطور استعارہ زمین کے راستوں پر بولا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَامۡشُوۡا فِیۡ مَنَاکِبِہَا) (۶۷۔۱۵) تو اس کی راہوں میں چلو پھرو۔اور یہ زمیہن کیلئے بطور استعارہ ایسے ہی استعمال ہوا جیسا کہ آیت کریمہ:۔ (مَا تَرَکَ عَلٰی ظَہۡرِہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ ) (۳۵۔۴۵) تو روئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو نہ چھوڑتا۔میں ظَہْرِ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ مَنْکِبُ الْقَوْمِ:قوم کا کندھا یعنی رئیس جیسا کہ رأس بمعنی رئیس اور یَدٌ بمعنی نَاصِرٌ آجاتا ہے۔بِفُلَانِ النِّکَابَۃُ فِیْ قَوْمِہ:فلاں کے پاس قوم کی ریاست ہے۔ اَلْاَنْکَبُ (۱) ٹیڑھے شانے والا (۲) اونٹ جو ایک جانب جھک کر چلے۔ اَلنَّکْبُ:ایک قسم کی بیماری جو شانے میں ہوتی ہے (ترکی میں اسے قولا غو کہا جاتا ہے) ۔ اَلنَّکْبَائُ:اپنی سمت سے پھر کر چلنے والی ہوا۔ نَکَبَتُہٗ حَوَادِثُ الدَّھْرِ:مصیبت پہنچانا۔
Surah:23Verse:74 |
البتہ مڑ جانے والے ہیں
surely (are) deviating
|