Surat ul Mominoon

Surah: 23

Verse: 87

سورة المؤمنون

سَیَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰہِ ؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۸۷﴾

They will say, "[They belong] to Allah ." Say, "Then will you not fear Him?"

وہ لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے ۔ کہہ دیجئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

They will say: "Allah." Say: "Will you not then have Taqwa!" meaning, since you admit that He is the Lord of the heavens and the Lord of the Mighty Throne, will you not fear His punishment for worshipping others besides Him and associating others with Him!

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

871یعنی جب تمہیں تسلیم ہے کہ زمین کا اور اس میں موجود تمام اشیا کا خالق بھی ایک اللہ ہے آسمان اور عرش عظیم کا مالک بھی وہی ہے، تو پھر تمہیں یہ تسلیم کرنے میں تامل کیوں ہے کہ عبادت کے لائق بھی صرف وہی ایک اللہ ہے، پھر تم اس کی واحدانیت کو تسلیم کر کے اس کے عذاب سے بچنے کا اہتمام کیوں نہیں کرتے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٨٤] پہلی آیت میں صرف زمین اور اس میں موجودات کی ملکیت کے متعلق سوال تھا۔ اس آیت میں پوری کائنات کی ملکیت کا سوال ہے۔ کفار مکہ کو یہ بھی اعتراف تھا کہ اس پوری کائنات کا مالک و مختار صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کے معبودوں کے اس کائنات میں تصرف کے اختیار کہاں سے آگئے ؟ انھیں اس بات سے ڈر نہیں لگتا کہ اللہ کے تصرف و اختیار میں ایسی چیزوں کو شریک بنا رہے ہیں۔ جو دوسروں کے تو کیا، اپنے بھی نفع و نقصان کے مالک نہیں ہیں۔ ایسے صریح ظلم اور اس کے انجام سے انھیں ڈر نہیں لگتا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

سَيَقُوْلُوْنَ لِلہِ۝ ٠ۭ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۝ ٨٧ وقی الوِقَايَةُ : حفظُ الشیءِ ممّا يؤذيه ويضرّه . يقال : وَقَيْتُ الشیءَ أَقِيهِ وِقَايَةً ووِقَاءً. قال تعالی: فَوَقاهُمُ اللَّهُ [ الإنسان/ 11] ، والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] ( و ق ی ) وقی ( ض ) وقایتہ ووقاء کے معنی کسی چیز کو مضر اور نقصان پہنچانے والی چیزوں سے بچانا کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ فَوَقاهُمُ اللَّهُ [ الإنسان/ 11] تو خدا ان کو بچا لیگا ۔ التقویٰ اس کے اصل معنی نفس کو ہر اس چیز ست بچانے کے ہیں جس سے گزند پہنچنے کا اندیشہ ہو لیکن کبھی کبھی لفظ تقوٰی اور خوف ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] جو شخص ان پر ایمان لا کر خدا سے ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا ۔ ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٨٧) اس کا بھی وہ یہی جواب دیں گے کہ ان سب کا خالق ومالک اللہ ہے تو آپ ان سے فرما دیجیے کہ پھر تم غیر اللہ کی پرستش سے کیوں نہیں ڈرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٨٧ ( سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ ط قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ) ” تم لوگ اللہ کو اس دنیا ومافیہا کا خالق بھی مانتے ہو اور اسے عرش و فرش کا مالک بھی تسلیم کرتے ہو ‘ لیکن اس کے ساتھ بتوں اور دیوی دیوتاؤں کو اس کا شریک بھی بناتے ہو ! کیا تمہیں یہ جسارت کرتے ہوئے ذرا بھی خوف محسوس نہیں ہوتا ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

79. See (E.N. 78 of this Surah). 80. That is, why are you not afraid of rebelling against Him and worshiping others besides Him? Why do you not dread that one day you shall have to give an account of all your deeds to the All-Powerful Sovereign of the universe?

سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :79 اصل میں لفظ لِلہ استعمال ہوا ہے ، یعنی یہ سب چیزیں بھی للہ کی ہیں ۔ ہم نے ترجمے میں محض اردو زبان کے حسن کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے ۔ سورة الْمُؤْمِنُوْن حاشیہ نمبر :80 یعنی ، پھر کیوں تمہیں اس سے بغاوت کرتے اور اس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

1 ۔ اور اسے چھوڑ کر دوسروں کی بندگی کرتے ہو اور اس کے لئے ایسی چیزیں قرار دیتے ہو جنہیں اپنے لئے برا سمجھتے ہو۔ (قرطبی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ کہ اس کی قدرت اور آیات بعث کا انکار کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(87) وہ ضرور یہی جواب دیں گے کہ اس سب کا مالک اللہ ہی ہے آپ فرمائیے پھر تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں یعنی جواب میں حق تعالیٰ کے سوا کسی اور کا نام نہیں بتاسکتے تو اللہ ہی کا نام لیتے۔ ارشاد ہوا پھر اس سے ڈرتے کیوں نہیں اور اس کے فرمان بعث پر ایمان کیوں نہیں لاتے اور دوبارہ زندہ ہونے کا انکار کیوں کرتے ہو۔ پہلے تذکرون فرمایا پھر تتقون فرمایا معلوم ہوا تذکرہ موصل الی التقویٰ ہے۔