Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 31

سورة النور

وَ قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ یَغۡضُضۡنَ مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ وَ یَحۡفَظۡنَ فُرُوۡجَہُنَّ وَ لَا یُبۡدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنۡہَا وَ لۡیَضۡرِبۡنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوۡبِہِنَّ ۪ وَ لَا یُبۡدِیۡنَ زِیۡنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اٰبَآئِہِنَّ اَوۡ اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اَبۡنَآئِہِنَّ اَوۡ اَبۡنَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ اَوۡ اِخۡوَانِہِنَّ اَوۡ بَنِیۡۤ اِخۡوَانِہِنَّ اَوۡ بَنِیۡۤ اَخَوٰتِہِنَّ اَوۡ نِسَآئِہِنَّ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِیۡنَ غَیۡرِ اُولِی الۡاِرۡبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفۡلِ الَّذِیۡنَ لَمۡ یَظۡہَرُوۡا عَلٰی عَوۡرٰتِ النِّسَآءِ ۪ وَ لَا یَضۡرِبۡنَ بِاَرۡجُلِہِنَّ لِیُعۡلَمَ مَا یُخۡفِیۡنَ مِنۡ زِیۡنَتِہِنَّ ؕ وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ جَمِیۡعًا اَیُّہَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۳۱﴾

And tell the believing women to reduce [some] of their vision and guard their private parts and not expose their adornment except that which [necessarily] appears thereof and to wrap [a portion of] their headcovers over their chests and not expose their adornment except to their husbands, their fathers, their husbands' fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers, their brothers' sons, their sisters' sons, their women, that which their right hands possess, or those male attendants having no physical desire, or children who are not yet aware of the private aspects of women. And let them not stamp their feet to make known what they conceal of their adornment. And turn to Allah in repentance, all of you, O believers, that you might succeed.

مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہو جائے ، اے مسلمانوں! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن عورتوں سے
یَغۡضُضۡنَ
وہ پست رکھیں
مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ
اپنی نگاہوں میں سے
وَیَحۡفَظۡنَ
اور وہ حفاظت کریں
فُرُوۡجَہُنَّ
اپنی شرمگاہوں کی
وَلَا
اور نہ
یُبۡدِیۡنَ
وہ ظاہر کریں
زِیۡنَتَہُنَّ
زینت اپنی
اِلَّا
مگر
مَا
جو
ظَہَرَ
ظاہر ہو جائے
مِنۡہَا
اس میں سے
وَلۡیَضۡرِبۡنَ
اور وہ ضرور ڈالیں
بِخُمُرِہِنَّ
اوڑھنیاں اپنی
عَلٰی جُیُوۡبِہِنَّ
اپنے گریبانوں پر
وَلَا
اور نہ
یُبۡدِیۡنَ
وہ ظاہر کریں
زِیۡنَتَہُنَّ
زینت اپنی
اِلَّا
مگر
لِبُعُوۡلَتِہِنَّ
واسطے اپنے شوہروں کے
اَوۡ
یا
اٰبَآئِہِنَّ
اپنے باپوں کے
اَوۡ
یا
اٰبَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ
اپنے شوہروں کے باپوں کے
اَوۡ
یا
اَبۡنَآئِہِنَّ
اپنے بیٹوں کے
اَوۡ
یا
اَبۡنَآءِ بُعُوۡلَتِہِنَّ
اپنے شوہروں کے بیٹوں کے
اَوۡ
یا
اِخۡوَانِہِنَّ
اپنے بھائیوں کے
اَوۡ
یا
بَنِیۡۤ اِخۡوَانِہِنَّ
اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے
اَوۡ
یا
بَنِیۡۤ اَخَوٰتِہِنَّ
اپنی بہنوں کے بیٹوں کے
اَوۡ
یا
نِسَآئِہِنَّ
اپنی عورتوں کے
اَوۡ
یا
مَا
جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُہُنَّ
ان کے دائیں ہاتھ
اَوِ
یا
التّٰبِعِیۡنَ
زبردست
غَیۡرِ
نہ
اُولِی
رکھنے والے
الۡاِرۡبَۃِ
حاجت/خواہش
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
اَوِ
یا
الطِّفۡلِ
لڑکے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَمۡ
نہیں
یَظۡہَرُوۡا
وہ واقف ہوئے
عَلٰی عَوۡرٰتِ
چھپی باتوں پر
النِّسَآءِ
عورتوں کی
وَ لَا
اور نہ
یَضۡرِبۡنَ
وہ ماریں
بِاَرۡجُلِہِنَّ
پاؤں اپنے
لِیُعۡلَمَ
کہ جان لیا جائے
مَا
جو
یُخۡفِیۡنَ
وہ چھپاتی ہیں
مِنۡ زِیۡنَتِہِنَّ
اپنی زینت میں سے
وَتُوۡبُوۡۤا
اور توبہ کرو
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
جَمِیۡعًا
سب کے سب
اَیُّہَ
اے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومنو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
لِّلۡمُؤۡمِنٰتِ
مو من عورتوں کے لیے
یَغۡضُضۡنَ
وہ نیچی رکھیں
مِنۡ اَبۡصَارِہِنَّ
اپنی نگاہیں
وَیَحۡفَظۡنَ
اور حفاظت کریں
فُرُوۡجَہُنَّ
اپنی شرم گاہوں کی
وَلَا
اور نہ
یُبۡدِیۡنَ
وہ ظاہر کریں
زِیۡنَتَہُنَّ
اپنی زینت کو
اِلَّا
مگر
مَا
جو
ظَہَرَ
۔ (از خود)ظاہر ہو
مِنۡہَا
اس میں سے
وَلۡیَضۡرِبۡنَ
اور چاہیے کہ ڈال رکھیں
بِخُمُرِہِنَّ
اپنی اوڑھنیاں
عَلٰی جُیُوۡبِہِنَّ
اپنے گریبانو ں پر
وَلَا
اور نہ
یُبۡدِیۡنَ
وہ ظاہر کریں
زِیۡنَتَہُنَّ
اپنی زینت کو
اِلَّا
مگر
لِبُعُوۡلَتِہِنَّ
اپنے شوہروں کے لیے
اَوۡ اٰبَآئِہِنَّ
یا اپنے باپ دادا کے لیے
اَوۡ اٰبَآءِ
یا باپ دادا کے لیے
بُعُوۡلَتِہِنَّ
اپنے شوہروں کے
اَوۡاَبۡنَآئِہِنَّ
یااپنے بیٹوں کے لیے
اَوۡاَبۡنَآءِ
یا بیٹوں کے لیے
بُعُوۡلَتِہِنَّ
اپنے شوہروں کے
اَوۡاِخۡوَانِہِنَّ
یا اپنے بھائیوں کے لیے
اَوۡبَنِیۡۤ
یا بیٹوں کے لیے
اِخۡوَانِہِنَّ
اپنے بھائیوں کے
اَوۡبَنِیۡۤ
یا بیٹوں کے لیے
اَخَوٰتِہِنَّ
اپنے بہنوں کے
اَوۡ
یا
نِسَآئِہِنَّ
اپنی عورتوں کے لیے
اَوۡ
یا
مَامَلَکَتۡ
جن کے مالک ہوئے
اَیۡمَانُہُنَّ
ان کے دائیں ہاتھ
اَوِ
یا
التّٰبِعِیۡنَ
تابع رہنے والے کے لیے
غَیۡرِ
نہیں
اُولِی الۡاِرۡبَۃِ
شہوت والے
مِنَ الرِّجَالِ
مردوں میں سے
اَوِالطِّفۡلِ
یا بچوں کے لیے
الَّذِیۡنَ
جو
لَمۡ
نہیں
یَظۡہَرُوۡا
وہ واقف ہوئے
عَلٰی
اوپر
عَوۡرٰتِ
پوشیدہ باتوں کے
النِّسَآءِ
عورتوں کی
وَ لَا
اور نہ
یَضۡرِبۡنَ
وہ (زورسے)ماریں
بِاَرۡجُلِہِنَّ
اپنے پاؤں (زمین پر)
لِیُعۡلَمَ
کہ معلوم ہو جائے
مَا
جسے
یُخۡفِیۡنَ
وہ چھپا تی ہیں
مِنۡ زِیۡنَتِہِنَّ
ان کی زینت سے
وَتُوۡبُوۡۤا
اور تم توبہ کرو
اِلَی
طرف
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
جَمِیۡعًا
سب مل کر
اَیُّہَ
اے
الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
مومنو!
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ
تُفۡلِحُوۡنَ
تم کامیاب ہو جاؤ
Translated by

Juna Garhi

And tell the believing women to reduce [some] of their vision and guard their private parts and not expose their adornment except that which [necessarily] appears thereof and to wrap [a portion of] their headcovers over their chests and not expose their adornment except to their husbands, their fathers, their husbands' fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers, their brothers' sons, their sisters' sons, their women, that which their right hands possess, or those male attendants having no physical desire, or children who are not yet aware of the private aspects of women. And let them not stamp their feet to make known what they conceal of their adornment. And turn to Allah in repentance, all of you, O believers, that you might succeed.

مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کے یا اپنے والد یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کے یا اپنے خاوند کے لڑکوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے میل جول کی عورتوں کے یا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کے جو شہوت والے نہ ہوں یا ایسے بچوں کے جو عورتوں کے پردے کی باتوں سے مطلع نہیں اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہو جائے ، اے مسلمانوں! تم سب کے سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور مومن عورتوں سے بھی کہئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو از خود ظاہر ہو جائے۔ اور اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈال لیا کریں اور اپنے بناؤ سنگھار کو ظاہر نہ کریں مگر ان لوگوں کے سامنے : خاوند، باپ، خاوند کے باپ (سسر) بیٹے، اپنے شوہروں کے بیٹے (سوتیلے بیٹے) بھائی، بھتیجے، بھانجے ، اپنے میل جول والی عورتیں، کنیزیں جن کی وہ مالک ہوں ۔ اپنے خادم مرد جو عورتوں کی حاجت نہ رکھتے ہوں اور ایسے لڑکے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں۔ اور اپنے پاؤں زمین پر مارتے ہوئے نہ چلیں کہ جو زینت انہوں نے چھپا رکھی ہے اس کا لوگوں کو علم ہوجائے اور اے ایمان والو ! تم سب مل کر اللہ کے حضور توبہ کرو توقع ہے کہ تم کامیاب ہوجاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ مومن عورتوں سے بھی کہہ دیں کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اوراپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ازخودظاہر ہو جائے اور وہ اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنی زینت کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں مگراپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا کے یااپنے شوہروں کے باپ دادا کے یااپنے بیٹوں کے یااپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں کے یااپنے بھائیوں کے بیٹوں کے یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے یااپنی عورتوں کے یااپنے غلاموں کے یا تابع رہنے والے مردوں کے لیے جو شہوت والے نہ ہوںیاان بچوں کے لیے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے واقف نہ ہوں اوروہ اپنے پاؤں زور سے زمین پرنہ ماریں کہ ان کی وہ زینت جسے وہ چھپاتی ہیں معلوم ہو اور اے مؤمنو!تم سب مل کراﷲ تعالیٰ کی طرف توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say to the believing women that they must lower their gazes and guard their private parts, and must not expose their adornment, except that which appears thereof, and must wrap their bosoms with their shawls, and must not expose their adornment except to their husbands or their fathers or the fathers of their husbands, or to their sons or the sons of their husbands, or to their brothers or the sons of their brothers or the sons of their sisters, or to their women, or to those owned by their right hands, or male attendants having no (sexual) urge, or to the children who are not yet conscious of the shames of women. And let them not stamp their feet in a way that the adornment they conceal is known. And repent to Allah O believers, all of you, so that you may achieve success.

اور کہہ دے ایمان والیوں کو نیچی رکھیں ذرا اپنی آنکھیں اور تھامتی رہیں اپنے ستر کو اور نہ دکھلائیں اپنا سنگار مگر جو کھلی چیز ہے اس میں سے اور ڈال لیں اپنی اوڑھنی اپنے گریبان پر اور نہ کھولیں اپنا سنگار مگر اپنے خاوند کے آگے یا اپنے باپ کے یا اپنے خاوند کے باپ کے یا اپنے بیٹے کے یا اپنے خاوند کے بیٹے کے یا اپنے بھائی کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی عورتوں کے یا اپنے ہاتھ کے مال کے یا کاروبار کرنے والوں کے جو مرد کہ کچھ غرض نہیں رکھتے یا لڑکوں کے جنہوں نے ابھی نہیں پہچانا عورتوں کے بھید کو اور نہ ماریں زمین پر اپنے پاؤں کو کہ جانا جائے جو چھپاتی ہیں اپنے سنگار اور توبہ کرو اللہ کے آگے سب ملکر اے ایمان والو ! تاکہ تم بھلائی پاؤ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مؤمن عورتوں سے بھی کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور وہ اپنی زینت کا اظہار نہ کریں سوائے اس کے جو اس میں سے از خود ظاہر ہوجائے اور چاہیے کہ وہ اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے ُ بکلّ مار لیا کریں اور وہ نہ ظاہر کریں اپنی زینت کو (وہ اپنی زینت ظاہر نہ کریں کسی پر) سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپوں کے یا اپنے شوہروں کے باپوں کے یا اپنے بیٹوں کے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں (بھتیجوں) کے یا اپنی بہنوں کے بیٹوں (بھانجوں) کے یا اپنی (جان پہچان کی) عورتوں کے یا ان کے جن کے مالک ہیں ان کے داہنے ہاتھیا ایسے زیردست مردوں کے جو اس طرح کی غرض نہیں رکھتے یا ان لڑکوں کے جو عورتوں کے مخفی معاملات سے ابھی ناواقف ہیں اور وہ اپنے پاؤں زمین پر مار کر نہ چلیں کہ ان کی اس زینت میں سے کچھ ظاہر ہوجائے جسے وہ چھپاتی ہیں اور اے اہل ایمان ! تم سب کے سب مل کر اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Prophet, enjoin the Believing women to restrain their gaze and guard their private parts. and not to display their adornment except that which is displayed of itself, and to draw their veils over their bosoms and not to display their adornment except before their husbands, their fathers, the fathers of their husbands, their sons and the sons of their husbands (from other wives), their brothers, their brothers' sons, their sisters' sons, their female associates and those in their possession and male attendants incapable of sex desire and those boys who have not yet attained knowledge of sex matters concerning women; also forbid them to stamp their feet on the ground lest their hidden ornaments should be displayed. O Believers, turn all together towards Allah: it is expected that you will attain true success.

اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں ، 31 اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، 32 اور 33 اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں 34 بجز اس کے جو خود ظاہر ہو جائے ، 35 اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں ۔ 36 وہ اپنا بناؤ سنگھار نہ ظاہر کریں مگر ان لوگوں کے سامنے 37 : شوہر ، باپ ، شوہروں کے باپ 38 ، اپنے بیٹے ، شوہروں کے بیٹے 39 ، بھائی 40 ، بھائیوں کے بیٹے 41 ، بہنوں کے بیٹے 42 ، اپنے میل جول کی عورتیں 43 ، اپنے مملوک 44 ، وہ زیر دست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں 45 ، اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں ۔ 46 وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپا رکھی ہو اس کا لوگوں کو علم ہو جائے ۔ 47 اے مومنو ، تم سب مل کر اللہ سے توبہ کرو 48 ، توقع ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔ 49

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مومن عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ، اور اپنی سجاوٹ کو کسی پر ظاہر نہ کریں ، سوائے اس کے جو خود ہی ظاہر ہوجائے ۔ ( ١٨ ) اور اپنی اوڑھنیوں کے آنچل اپنے گریبانوں پر ڈال لیا کریں ، اور اپنی سجاوٹ اور کسی پر ظاہر نہ کریں ، ( ١٩ ) سوائے اپنے شوہروں کے ، یا اپنے باپ ، یا اپنے شوہروں کے باپ کے ، یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے ، یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں ، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے ، یا اپنی عورتوں کے ، ( ٢٠ ) یا ان کے جو اپنے ہاتھوں کی ملکیت میں ہیں ( ٢١ ) یا ان خدمت گذاروں کے جن کے دل میں کوئی ( جنسی ) تقاضا نہیں ہوتا ( ٢٢ ) یا ان بچوں کے جو ابھی عورتوں کے چھپے ہوئے حصوں سے آشنا نہیں ہوئے ( ٢٣ ) اور مسلمان عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پاؤں زمین پر اس طرح نہ ماریں کہ انہوں نے جو زینت چھپا رکھی ہے وہ معلوم ہوجائے ۔ ( ٢٤ ) اور اے مومنو ! تم سب اللہ کے سامنے توبہ کرو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) مسلمان عورتوں سے کہہ دے اپنی نگاہ نیچی رکھیں 8 اور اپنی شرمگاہ تھامے رہیں (یا ڈھانپے رہیں 9 اور اپنا سنگار نہ دکھائیں (جیسے پازیب بالی لچھ وغیرہ) مگر جو سنگار کھلا 10 رہتا ہے (جیسے انگشتری سرمہ وغیرہ) اور اپنے کرتے کے گریبانوں پر 11 اوڑھنیاں ڈالے رہیں اور اپنا (پوشیدہ) 12 سنگار (کسی کو) نہ دکھائیں مگر اپنے خاوندوں کو یا اپنے باپوں کو یا اپنے سسروں کو 13 یا اپنے بیٹوں کو یا اپنے خاوند کے بیٹوں کو یا اپنے بھائیوں کو یا اپنے بھتیجوں کو یا اپنے بھانجوں کو یا اپنے (دین والی) عورتوں کو یا اپنے غلاموں کو یا گھر کے کام کاج کرنے والے مردوں کو جن کو (عورت کی) خواہش نہیں 2 یا ان لڑکوں کو جو عورتوں کے بھید سے آگاہ نہیں ہیں 3 اور اپنے پائوں (چلتے چلتے) زمین پر نہ دھمکیں کہ لوگوں کو ان کے سنگار کی خبر ہو جس کو وہ چھپاتی ہیں اور مسلمانو تم سب مل کر اللہ کی درسگاہ میں (بڑی باتوں سے جو جاہلیت کے زمانہ میں ہوا کرتی تھیں تو بہ کرو اس لئے تم کو پہنچو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مومن خواتین سے بھی فرمادیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو (حصہ) اس میں سے (عموماً ) کھلا رہتا ہو اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنی زینت کو (کسی پر) ظاہر نہ ہونے دیں سوائے اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ پر یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں پ ر اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں پر یا اپنی لونڈیوں پر ان خدام پر جو (خواہ) مردوں میں سے ہوں (اور) عورتوں کی خواہش نہ رکھتے ہوں یا ایسے بچوں پر جو عورتوں کی پردے کی چیز سے واقف نہ ہوں اور اپنے پاؤں زمین پر (ایسے) نہ ماریں کہ (جھنکار آئے اور) ان کا پوشیدہ زیور ظاہر ہوجائے۔ اور اے ایمان والو ! سب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور وہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت (بنائو سنگھار ‘ آرائش) کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو کھلا ہی رہتا ہے۔ اور اپنے دو پٹوں کو سینے پر ڈالے رہا کریں اور اپنی زیبائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ پر یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر یا اپنے (حقیقی ‘ علاتی اور اخیانی) بھائیوں پر یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں پر یا اپنی (حقیقی ‘ علاتی اور اخیانی) بہنوں کے بیٹوں پر یا اپنی ( ہم مذہب) عورتوں پر یا اپنی لونڈیوں پر یا ان خدمت گذار مردوں پر (جو خواہشات سے خالی ہوں) اور جن کو عورتوں کی طرف ذرا توجہ نہ ہو۔ یا ان بچوں پر جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے واقف نہ ہوں۔ اور اپنے پائوں کو زور سے (زمین پر) مار کر نہ چلا کریں کہ وہ زیور جسے وہ چھپاتی ہیں ظاہر ہوجائے۔ اہل ایمان تم سب مل کر اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح و کامیابی حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو ان میں سے کھلا رہتا ہو۔ اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند اور باپ اور خسر اور بیٹیوں اور خاوند کے بیٹوں اور بھائیوں اور بھتیجیوں اور بھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی) عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا نیز ان خدام کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں (غرض ان لوگوں کے سوا) کسی پر اپنی زینت (اور سنگار کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں۔ اور اپنے پاؤں (ایسے طور سے زمین پر) نہ ماریں (کہ جھنکار کانوں میں پہنچے اور) ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہوجائے۔ اور مومنو! سب خدا کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And say thou unto the believing women that they shall lower their sights and guard their private parts and shall not disclose their adornment except that which appeareth thereof; and they shall draw their scarves over their bosoms; and shall not disclose their adornment except unto their husbands or their fathers or their husbands fathers or their sons or their husbands sons or their brothers or their brothers sons or their sisters sons or their Women or those whom their right hands own or male followers wanting in sex desire or children not acquainted with the privy parts of women; and they Shall not strike their feet so that there be known that which they hide of their adornment. And turn penitently unto Allah ye all, O ye believers, haply ye may thrive!

اور آپ کہہ دیجیے ایمان والیوں سے کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت رکھیں ۔ اور اپنا سنگارظاہر نہ ہونے دیں ۔ مگر ہاں جو اس میں سے کھلا ہی رہتا ہے ۔ اور اپنے ڈوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں ۔ اور اپنی زینت ظاہر نہ ہونے دیں ۔ مگر ہاں اپنے شوہر پر اور اپنے باپ پر اور اپنے شوہر کے باپ پر اور اپنے بیٹوں پر اور اپنے شوہر کے بیٹوں پر اور اپنے بھائیوں پر اور اپنے بھائیوں کے لڑکوں پر یا اپنی بہنوں کے لڑکوں پر ۔ اور اپنی (ہم مذہب) عورتوں) پر ۔ اور اپنی باندیوں پر ۔ اور ان مردوں پر جو طفیلی ہوں (اور عورت کی طرف) انہیں ذرا توجہ نہ ہو ۔ اور ان لڑکوں پر جو ابھی عورتوں کی پردہ کی بات سے واقف نہیں ہوئے ہیں ۔ اور عورتیں اپنے پیر زور سے نہ رکھیں کہ ان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے ۔ اور تم سب اللہ کے سامنے توبہ کرو اے ایمان والو تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مؤمنہ عورتوں کو کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنے اندیشہ کی جگہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کی چیزوں کا اظہار نہ کریں مگر جو ناگزیر طور پر ظاہر ہوجائے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیوں کے بکل مار لیا کریں اور اپنی زینت کا اظہار ہونے دیں مگر اپنے شوہروں کے سامنے یا اپنے باپوں کے سامنے یا اپنے شوہروں کے باپوں کے سامنے یا اپنے بیٹوں کے سامنے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنےتعلق کی عورتوں کے سامنے یا اپنے مملوکوں کے سامنے یا ایسے زیرِ کفالت مردوں کے سامنے ، جو عورت کی ضرورت کی عمر سے نکل چکے ہوں یا ایسے بچوں کے سامنے ، جو ابھی عورتوں کی پس پردہ چیزوں سے آشنا نہ ہوں اور عورتیں اپنے پاؤں زمین پر مار کر نہ چلیں کہ ان کی مخفی زینت ظاہر ہو اور اے ایمان والو! سب مل کر اللہ کی طرف رجوع کرو ، تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے نبی ﷺ ) ایمان والی عورتوں سے ( بھی ) فرمادیجیے کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی ( حرام سے ) حفاظت کیا کریں اور اپنی ( پوشیدہ ) زینت ( کے مقامات ) کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے جو اس میں سے ظاہر ہو اور چاہیے کہ وہ اپنے گریبانوں ( سینوں ) پر اپنی چادریں ( اوڑھنیاں ) ڈال لیا کریں اور اپنی ( پوشیدہ ) زینت ( کے مقامات ) کو اپنے شوہروں یا اپنے باپ داداؤں یا اپنے شوہروں کے باپ داداؤں یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں ( بھتیجوں ) یا اپنی بہنوں کے بیٹوں ( بھانجوں ) یا اپنی ( جیسی دوسری ) عورتوں یا ان ( لونڈی ، غلاموں ) کے جن کی یہ مالک ہیں یا ان مرد خادموں کے جو ( عورتوں کی ) حاجت والے نہ ہوں یا ان بچوں کے جو عورتوں کے پردے ( کی چیزوں ) سے واقف نہ ہوں ( ان سب ) کے سوا ( اوروں پر ) ظاہر نہ کریں اور اپنے پیروں کو ( ا س طرح زمین پر ) نہ ماریں کہ ( اس کی آواز سے ) ان کی زینت میں سے وہ ( چیزیں ) ظاہر ہوں جن کو وہ چھپاتی ہیں اور سب کے سب اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف توبہ ) کرکے رجوع ) کرو ، اے ایمان والو! تاکہ تم فلاح پاجاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش (زیور) کے مقامات کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں مگر جو اس میں سے کھلا رہتا ہے اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اوڑھا لیا کریں۔ اپنے خاوند ‘ اپنے باپ ‘ سسر ‘ بیٹوں اور خاوند کے بیٹوں (سوتیلے بیٹے) بھائیوں ‘ بھتیجوں ‘ بھانجوں ‘ اپنی ہی قسم کی عورتوں اور لونڈی غلاموں کے سوا اور ان نوکروں کے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں کے جو عورتوں کے پردے کی چیزوں سے واقف نہ ہوں۔ غرض ان لوگوں کے سوا کسی پر اپنی زینت اور سنگار کے مقامات کو ظاہر نہ ہونے دیں اور اپنے پائوں اس طرح زمین پر نہ ماریں کہ ان کا چھپا ہوا زیور ظاہر ہوجائے اور مومنو ! سب اللہ کے آگے توبہ کرو تاکہ فلاح پائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مومن عورتوں سے بھی کہہ دو کہ وہ بچا کر رکھیں اپنی نگاہوں کو اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی اور ظاہر نہ کریں اپنی زینت کو مگر جو خود ظاہر ہوجائے اور اپنی اوڑھنیوں کے آنچلوں کو وہ اپنے سینوں پر ڈال دیا کریں اور اپنا بناؤ سنگھار ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے سامنے یا اپنے باپوں کے سامنے یا اپنے خاوندوں کے باپوں کے سامنے یا اپنے بیٹوں کے سامنے یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں کے سامنے یا اپنے بھائیوں کے سامنے یا اپنے بھتیجوں کے سامنے یا اپنے بھانجوں کے سامنے یا اپنی دین شریک عورتوں کے سامنے یا ان مملوکوں کے سامنے جن کے مالک ہوچکے ہوں ان کے داہنے ہاتھ یا ان ماتحت مردوں کے سامنے جنہیں عورتوں کی حاجت نہ ہو یا ان لڑکوں کے سامنے جو عورتوں کی پردہ کی چیزوں سے واقف نہ ہوں اور وہ زمین پر اس طرح زور سے پاؤں مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپا رکھی ہو وہ ظاہر ہونے لگے اور تم سب توبہ کرو اللہ کے حضور ایمان والو تاکہ تم فلاح پا سکو۔

Translated by

Noor ul Amin

اور مومن عورتوں سے بھی کہیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی زینت کو ظاہرنہ کریں سوائے اس کے جو ظاہر رہتا ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں اور اپنا بنائوسنگھارکسی کہ سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوند کے یااپنے باپ کے یااپنے خاوندوں کے باپ کے یا اپنے بیٹوں کے یااپنے شوہروں کے بیٹے ( یعنی سوتیلے بیٹے ) یابھائی کے یابھتیجے کے یا بھانجے کے یااپنے میل جو ل والی عورتوں کے یاکنیزیں جن کی وہ مالک ہوں یاغلاموں کے یاایسے خادم مردجوعورتوں کی حاجت نہ رکھتے ہوں اور ایسے بچے ( لڑکے ) جو عورت کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوں اور اس طرح زورزورسے پائوں مار کر نہ چلیں کے ان کی پوشیدہ زینت جو انھوں نے چھپارکھی ہے اس کا لوگوں کو علم ہو ، اے ایمان والو! تم سب اللہ کے حضورتوبہ کروتوقع ہے کہ تم کامیاب ہوجائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں ( ف۵٦ ) اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں ( ف۵۷ ) مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور وہ دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں ، اور اپنا سنگھار ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپ ( ف۵۸ ) یا شوہروں کے باپ ( ف۵۹ ) یا اپنے بیٹوں ( ف٦۰ ) یا شوہروں کے بیٹے ( ف٦۱ ) یا اپنے بھائی یا اپنے بھتیجے یا اپنے بھانجے ( ف٦۲ ) یا اپنے دین کی عورتیں یا اپنی کنیزیں جو اپنے ہاتھ کی ملک ہوں ( ف٦۳ ) یا نوکر بشرطیکہ شہوت والے مرد نہ ہوں ( ف٦٤ ) یا وہ بچے جنہیں عورتوں کی شرم کی چیزوں کی خبر نہیں ( ف٦۵ ) اور زمین پر پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ جانا جائے ان کا چھپا ہوا سنگھار ( ف٦٦ ) اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ ( بھی ) اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں اور اپنی آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کیا کریں سوائے ( اسی حصہ ) کے جو اس میں سے خود ظاہر ہوتا ہے اور وہ اپنے سروں پر اوڑھے ہوئے دوپٹے ( اور چادریں ) اپنے گریبانوں اور سینوں پر ( بھی ) ڈالے رہا کریں اور وہ اپنے بناؤ سنگھار کو ( کسی پر ) ظاہر نہ کیا کریں سوائے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپ دادا یا اپنے شوہروں کے باپ دادا کے یا اپنے بیٹوں یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھتیجوں یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی ( ہم مذہب ، مسلمان ) عورتوں یا اپنی مملوکہ باندیوں کے یا مردوں میں سے وہ خدمت گار جو خواہش و شہوت سے خالی ہوں یا وہ بچے جو ( کم سِنی کے باعث ابھی ) عورتوں کی پردہ والی چیزوں سے آگاہ نہیں ہوئے ( یہ بھی مستثنٰی ہیں ) اور نہ ( چلتے ہوئے ) اپنے پاؤں ( زمین پر اس طرح ) مارا کریں کہ ( پیروں کی جھنکار سے ) ان کا وہ سنگھار معلوم ہو جائے جسے وہ ( حکمِ شریعت سے ) پوشیدہ کئے ہوئے ہیں ، اور تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو اے مومنو! تاکہ تم ( ان احکام پر عمل پیرا ہو کر ) فلاح پا جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) آپ مؤمن عورتوں سے کہہ دیجئے! کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاطت کریں اور اپنی زینت و آرائش کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے جو خود ظاہر ہو اور چاہیے کہ وہ اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنی زیبائش و آرائش ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے ، یا اپنے باپ داداؤں کے ، یا اپنے شوہروں کے باپ داداؤں کے ، یا اپنے بیٹوں کے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے ، یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنے ( ہم مذہب ) عورتوں کے یا اپنے غلاموں یا لونڈیوں کے یا اپنے نوکروں چاکروں کے جو جنسی خواہش نہ رکھتے ہوں ۔ یا ان بچوں کے جو ابھی عورتوں کی پردہ والی باتوں سے واقف نہیں ہیں اور وہ اپنے پاؤں ( زمین پر ) اس طرح نہ ماریں کہ جس سے ان کی وہ زیبائش و آرائش معلوم ہو جائے جسے وہ چھپائے ہوئے ہیں ۔ اے اہل ایمان! تم سب مل کر اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو ۔ تاکہ تم فلاح پاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And say to the believing women that they should lower their gaze and guard their modesty; that they should not display their beauty and ornaments except what (must ordinarily) appear thereof; that they should draw their veils over their bosoms and not display their beauty except to their husbands, their fathers, their husband's fathers, their sons, their husbands' sons, their brothers or their brothers' sons, or their sisters' sons, or their women, or the slaves whom their right hands possess, or male servants free of physical needs, or small children who have no sense of the shame of sex; and that they should not strike their feet in order to draw attention to their hidden ornaments. And O ye Believers! turn ye all together towards Allah, that ye may attain Bliss.

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell the believing woman to cast down their eyes, guard their chastity, and not to show off their beauty except what is permitted by the law. Let them cover their breasts with their veils. They must not show off their beauty to anyone other than their husbands, father, father-in-laws, sons, step-sons, brothers, sons of brothers and sisters, women of their kind, their slaves, immature male servants, or immature boys. They must not stamp their feet to show off their hidden ornaments. All of you believers, turn to God in repentance so that perhaps you will have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And tell the believing women to lower their gaze, and protect their private parts and not to show off their adornment except that which is apparent, and to draw their veils all over their Juyub and not to reveal their adornment except to their husbands, or their fathers, or their husband's fathers, or their sons, or their husband's sons, or their brothers or their brother's sons, or their sister's sons, or their women, or their right hand possessions, or the Tabi`in among men who do not have desire, or children who are not aware of the nakedness of women. And let them not stamp their feet so as to reveal what they hide of their adornment. And all of you beg Allah to forgive you all, O believers, that you may be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say to the believing women that they cast down their looks and guard their private parts and do not display their ornaments except what appears thereof, and let them wear their head-coverings over their bosoms, and not display their ornaments except to their husbands or their fathers, or the fathers of their husbands, or their sons, or the sons of their husbands, or their brothers, or their brothers' sons, or their sisters' sons, or their women, or those whom their right hands possess, or the male servants not having need (of women), or the children who have not attained knowledge of what is hidden of women; and let them not strike their feet so that what they hide of their ornaments may be known; and turn to Allah all of you, O believers! so that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

And tell the believing women to lower their gaze and be modest, and to display of their adornment only that which is apparent, and to draw their veils over their bosoms, and not to reveal their adornment save to their own husbands or fathers or husbands' fathers, or their sons or their husbands' sons, or their brothers or their brothers' sons or sisters' sons, or their women, or their slaves, or male attendants who lack vigour, or children who know naught of women's nakedness. And let them not stamp their feet so as to reveal what they hide of their adornment. And turn unto Allah together, O believers, in order that ye may succeed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ईमान वाली स्त्रियों से कह दो कि वे भी अपनी निगाहें बचाकर रखें और अपने गुप्तांगों की रक्षा करें। और अपने शृंगार प्रकट न करें, सिवाय उस के जो उन में खुला रहता है। और अपने सीनों (वक्षस्थलों) पर अपने दुपट्टे डाले रहें और अपना शृंगार किसी पर ज़ाहिर न करें सिवाय अपने पतियों के या अपने बापों के या अपने पतियों के बापों के या अपने बेटों के या अपने पतियों के बेटों के या अपने भाइयों के या अपने भतीजों के या अपने भांजों के या मेल-जोल की स्त्रियों के या जो उन की अपनी मिल्कियत में हो उनके, या उन अधीनस्थ पुरुषों के जो उस अवस्था को पार कर चुके हों जिस सें स्त्री की ज़रूरत होती है, या उन बच्चों के जो स्त्रियों के परदे की बातों से परिचित न हों। और स्त्रियाँ अपने पाँव धरती पर मारकर न चलें कि अपना जो शृंगार छिपा रखा हो, वह मालूम हो जाए। ऐ ईमान वालो! तुम सब मिलकर अल्लाह से तौबा करो, ताकि तुम्हें सफलता प्राप्त हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) مسلمان عورتوں سے (بھی) کہہ دیجیئے کہ وہ (بھی) اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کے مواقع کو ظاہر نہ کریں (5) مگر جس اس (موقع زینت) میں سے (غالباً ) کھلا رہتا ہے (جس کے ہر وقت چھپانے میں حرج ہے) اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھا کریں اور اپنی زینت (کے مواقع مذکورہ) کو (کسی پر) ظاہر نہ ہونے دیں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے (محارم پر یعنی) باپ پر یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر (6) یا اپنے حقیقی (علاتی یا اخیانی) بھائيوں پر) یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں پر یا اپنی (حقیقی علاتی اور اخیانی) بہنوں کے بیٹوں پر یا اپنی عورتوں پر (7) یا اپنی لونڈیوں پر یا ان مردوں پر جو طفیلی (کے طور پر رہتے) ہوں اور ان کو ذرا توجہ نہ ہو یا ایسے لڑکوں پر جو عورتوں کے پردوں کی باتوں سے ابھی ناواقف ہیں (مراد غیر مراہق ہیں) اور اپنے پاؤں زور سے نہ رکھیں کہ ان کا مخفی زیور معلوم ہوجائے اور مسلمانو (تم سے جو ان احکام میں کوتاہی ہوگئی ہو تو) سب اللہ کے سامنے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اے نبی ! مومن عورتوں سے فرمایں کہ اپنی نظریں بچاکررکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ سنگھار ظاہرنہ کیا کریں۔ مگر جو اس میں سے ظاہر ہوجائے اور اپنی اوڑھنیاں اپنے گریبان پر ڈالے رکھیں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے، یا اپنے باپوں، یا اپنے خاوندوں کے باپوں، یا اپنے بیٹوں، یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں، یا اپنے بھائیوں، یا اپنے بھتیجوں، یا اپنے بھانجوں، یا اپنی عورتوں ( کے لیے) یا (ان کے لیے) جن کے مالک ان کے دائیں ہاتھ بنے ہیں۔ یا تابع رہنے والے مردوں کے لیے جو شہوت والے نہیں، یا ان لڑکوں کے لیے جو عورتوں کی پردے کی باتوں سے واقف نہیں ہوئے اور اپنے پاؤں ( زمین پر) نہ ماریں، تاکہ ان کی وہ زینت معلوم ہو جو وہ چھپاتی ہیں۔ اور تم سب اللہ کی طرف توبہ کرواے مومنو ! تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں ‘ اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں ‘ اور اپنا بنائو سنگھار نہ دکھائیں۔ بجز اس کے جو خود ظاہر ہوجائے ‘ اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رہیں۔ وہ اپنا بنائو سنگھار ظاہر کریں مگر ان لوگوں کے سامنے : شوہر ‘ باپ ‘ شوہروں کے باپ ‘ اپنے بیٹے ‘ شوہروں کے بیٹے ‘ بھائی ‘ بھائیوں کے بیٹے ‘ بہنوں کے بیٹے ‘ اپنے میل جول کی عورتیں ‘ اپنے لونڈی غلام ‘ وہ زیر دست مرد جو کسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں ‘ اور وہ بچے جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں۔ وہ اپنے پائوں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپارکھی ہو ‘ اس کا لوگوں کو علم ہوجائے۔ اے مومنو ‘ تم سب مل کر اللہ سے توبہ کرو ‘ توقع ہے کہ فلاح پائو گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مومن عورتوں سے فرما دیجیے کہ اپنی آنکھوں کو پست رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کو محفوظ رکھیں اور اپنی رینت کو ظاہر نہ کریں مگر جو اس میں سے ظاہر ہوجائے، اور اپنے دو پٹوں کو اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں، اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر اپنے شوہروں پر یا اپنے باپوں پر، یا اپنے شوہروں کے باپوں پر، یا اپنے بیٹوں پر، یا اپنے شوہروں کے بیٹوں پر، یا اپنے بھائیوں پر، یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں پر، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں پر، یا اپنی عورتوں پر، یا اپنی مملوکہ باندیوں پر، یا ایسے مردوں پر جو طفیلی بن کر رہے ہیں جنہیں کوئی حاجت نہیں، یا ایسے لڑکوں پر جو ابھی عورتوں کی پردہ کی باتوں سے واقف نہیں ہوئے، اور مومن عورتیں زور سے اپنے پاؤں نہ ماریں تاکہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے، اور اے مومنو ! تم سب اللہ کے حضور میں توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ دے ایمان والیوں کو نیچی رکھیں ذرا اپنی آنکھیں اور تھامتی رہیں اپنے ستر کو اور نہ دکھلائیں اپنا سنگار مگر جو کھلی چیز ہے اس میں سے اور ڈال لیں اپنی اوڑھنی اپنے گریبان پر اور نہ کھولیں اپنا سنگار مگر اپنے خاوند کے آگے یا اپنے باپ کے یا اپنے خاوند کے باپ کے یا اپنے بیٹے کے یا اپنے خاوند کے بیٹے کے یا اپنے بھائی کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی عورتوں کے یا اپنے ہاتھ کے مال کے یا کاروبار کرنے والوں کے جو مرد کہ کچھ غرض نہیں رکھتے یا لڑکوں کے جنہوں نے ابھی نہیں پہچانا عورتوں کے بھید کو اور نہ ماریں زمین پر اپنے پاؤں کو کہ جانا جائے جو چھپاتی ہیں اپنا سنگار   اور توبہ کرو اللہ کے آگے سب مل کر اے ایمان والو تاکہ تم بھلائی پاؤ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ مسلمان عورتوں سے بھی کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زیبائش کو ظاہر نہ کریں مگر ہاں جو اس میں سے مجبورًا کھلا رہتا ہے اور اپنے دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈال لیا کریں یعنی سینوں کو ڈھانک کر اوڑھا کریں اور اپنی زیبائش کو کسی پر ظاہر نہ کریں مگر ہاں اپنے خاوندوں پر یا اپنے باپ یا اپنے شوہر کے باپ پر یا اپنے بیٹوں پر یا اپنے شوہر کے بیٹوں پر یا اپنے بھائیوں پر یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں پر یا اپنی بہنوں کے بیٹوں پر یا اپنی ہم مذہب عورتوں پر یا اپنی لونڈیوں پر یا ان خدمت گزار مردوں پر جو خواہشات سے خالی اور بےغرض ہوں یا ایسے نادان بچوں پر جو عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہیں ہوئے اور مسلمان عورتوں سے یہ بھی فرما دیجئے کہ وہ چلنے میں اپنے پائوں زور سے نہ رکھیں کہ ان کا وہ زیور پہچانا جائے جس کو وہ چھپاتی ہیں اور اے ایمان والو ! تم سب اللہ کی جناب میں توبہ کرو تاکہ تم فلاح پائو۔