Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 43

سورة النور

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ یُزۡجِیۡ سَحَابًا ثُمَّ یُؤَلِّفُ بَیۡنَہٗ ثُمَّ یَجۡعَلُہٗ رُکَامًا فَتَرَی الۡوَدۡقَ یَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِہٖ ۚ وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِیۡہَا مِنۡۢ بَرَدٍ فَیُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَصۡرِفُہٗ عَنۡ مَّنۡ یَّشَآءُ ؕ یَکَادُ سَنَا بَرۡقِہٖ یَذۡہَبُ بِالۡاَبۡصَارِ ﴿ؕ۴۳﴾

Do you not see that Allah drives clouds? Then He brings them together, then He makes them into a mass, and you see the rain emerge from within it. And He sends down from the sky, mountains [of clouds] within which is hail, and He strikes with it whom He wills and averts it from whom He wills. The flash of its lightening almost takes away the eyesight.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی بادلوں کو چلاتا ہے پھر انہیں ملاتا ہے پھر انہیں تہ بہ تہ کر دیتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان میں سے مینہ برستا ہے ۔ وہی آسمانوں کی جانب سےاولوں کے پہاڑ میں سے اولے برساتا ہے پھر جنہیں چاہے ان کے پاس انہیں برسائے اور جن سے چاہے ان سے انہیں ہٹا دے بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
کہ بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یُزۡجِیۡ
وہ چلاتا ہے
سَحَابًا
بادلوں کو
ثُمَّ
پھر
یُؤَلِّفُ
وہ ملا دیتا ہے(انہیں)
بَیۡنَہٗ
آپس میں
ثُمَّ
پھر
یَجۡعَلُہٗ
وہ کر دیتا ہے اسے
رُکَامًا
تہ بہ تہ
فَتَرَی
تو آپ دیکھتے ہیں
الۡوَدۡقَ
بارش
یَخۡرُجُ
نکلتی ہے
مِنۡ خِلٰلِہٖ
اس کے درمیان سے
وَیُنَزِّلُ
اور وہ اتارتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ جِبَالٍ
پہاڑوں سے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡۢ بَرَدٍ
کچھ اولے
فَیُصِیۡبُ
پھر وہ پہنچاتا ہے
بِہٖ
اسے جو
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَصۡرِفُہٗ
اور وہ پھیر دیتا ہے اسے
عَنۡ مَّنۡ
جس سے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
یَکَادُ
قریب ہے کہ
سَنَا
چمک
بَرۡقِہٖ
اس کی بجلی کی
یَذۡہَبُ
وہ لے جائے
بِالۡاَبۡصَارِ
نگاہوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُزۡجِیۡ
چلاتا ہے
سَحَابًا
بادل کو
ثُمَّ
پھر
یُؤَلِّفُ
وہ ملاتا ہے
بَیۡنَہٗ
اس کو آپس میں
ثُمَّ
پھر
یَجۡعَلُہٗ
وہ بناتا ہے اسے
رُکَامًا
تہہ در تہہ
فَتَرَی
پھر آپ دیکھتے ہیں
الۡوَدۡقَ
دھیمی اور لگاتار بارش
یَخۡرُجُ
نکلتی ہے
مِنۡ خِلٰلِہٖ
اُس کے درمیان سے
وَیُنَزِّلُ
اور وہ نازل کرتا ہے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مِنۡ جِبَالٍ
پہاڑوں سے
فِیۡہَا
جو اس (آسمان )میں ہیں
مِنۡۢ بَرَدٍ
اولے
فَیُصِیۡبُ
پھروہ پہنچا دیتا ہے
بِہٖ
اس کو
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَصۡرِفُہٗ
اور وہ پھیر دیتا ہے اُس کو
عَنۡ مَّنۡ
جس سے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
یَکَادُ
قریب ہے کہ
سَنَا
چمک
بَرۡقِہٖ
اس کی بجلی کی
یَذۡہَبُ
وہ لے جائے
بِالۡاَبۡصَارِ
نگاہوں کو
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah drives clouds? Then He brings them together, then He makes them into a mass, and you see the rain emerge from within it. And He sends down from the sky, mountains [of clouds] within which is hail, and He strikes with it whom He wills and averts it from whom He wills. The flash of its lightening almost takes away the eyesight.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی بادلوں کو چلاتا ہے پھر انہیں ملاتا ہے پھر انہیں تہ بہ تہ کر دیتا ہے پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ان کے درمیان میں سے مینہ برستا ہے ۔ وہی آسمانوں کی جانب سےاولوں کے پہاڑ میں سے اولے برساتا ہے پھر جنہیں چاہے ان کے پاس انہیں برسائے اور جن سے چاہے ان سے انہیں ہٹا دے بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے پھر بادل (کے اجرائ) کو آپس میں ملا دیتا ہے پھر اسے تہ بہ تہ بنا دیتا ہے پھر تو دیکھتا ہے کہ اس کے درمیان سے بارش کے قطرے ٹپکتے ہیں اور وہ آسمان سے ان پہاڑوں کی بدولت جو اس میں بلند ہیں، اولے برساتا ہے پھر جسے چاہتا ہے ان سے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے۔ اس کی بھی چمک آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے دیکھا نہیں کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ بادل کو چلاتا ہے پھرآپس میں ملاتا ہے پھراُسے تہ در تہ بناتا ہے پھرآپ بارش کو دیکھتے ہیں اُس کے درمیان سے نکلتی ہے اوروہ آسمان کے ان پہاڑوں سے اَولے نازل کرتا ہے،جواس (آسمان)میں ہیں پھرجس پر وہ چاہتاہے اُس کوپہنچاتا ہے اورجس سے چاہتا ہے پھیر دیتا ہے، قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو لے جائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you not realize that Allah drives the clouds, then joins them together, then turns them into a heap? Then you see the rain coming out from their midst. And He sends down from the sky mountains (of clouds) having hail in them, then He afflicts with it whomsoever He wills and turns it away from whomsoever He wills. The flash of its lightning seems to snatch away the eyes.

تو نے نہ دیکھا کہ اللہ ہانک لاتا ہے بادل کو پھر ان کو ملا دیتا ہے پھر ان کو رکھتا ہے تہ بر تہ پھر تو دیکھے مینہ نکلتا ہے اس کے بیچ سے اور اتارتا ہے آسمان سے اس میں جو پہاڑ ہیں اولوں کے پھر وہ ڈالتا ہے جس پر چاہے اور بچا دیتا ہے جس سے چاہے ابھی اس کی بجلی کی کوند لے جائے آنکھوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ ہانک کر لاتا ہے بادلوں کو پھر وہ انہیں آپس میں جوڑ دیتا ہے پھر انہیں تہ بر تہ کردیتا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ بارش ان کے درمیان میں سے برستی ہے اور اللہ آسمان سے ۔۔ اس کے اندر کے پہاڑوں سے ۔۔ اولے برساتا ہے تو وہ پہنچاتا ہے ان (اولوں) کو جس پر چاہتا ہے اور ان کا رخ پھیر دیتا ہے جس سے چاہتا ہے قریب ہے کہ اس کی بجلی کی کوند لوگوں کی نگاہوں کو اچک لے جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not observe that Allah makes the cloud move gently then joins its pieces together: then gathers it into a mass of thick cloud: then you see that rain-drops fall down from its midst: and He sends down hail out of the high up mountains in the heaven: then He smites with it whom He wills and turns it away from whom He pleases: then a flash of lightning from it dazzles the eyes.

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے ، پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے ، پھر اسے سمیٹ کر ایک کثیف ابر بنا دیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے خول میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے چلے آتے ہیں ۔ اور وہ آسمان سے ، ان پہاڑوں کی بدولت جو اس میں بلند ہیں ، 75 اولے برساتا ہے ، پھر جسے چاہتا ہے ان کا نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے ۔ اس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کیے دیتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ بادلوں کو ہنکاتا ہے ، پھر ان کو ایک دوسرے سے جوڑ دیتا ہے ، پھر انہیں تہہ بر تہہ گھٹا میں تبدیل کردیتا ہے ، پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش اس کے درمیان سے برس رہی ہے ۔ اور آسمان میں ( بادلوں کی شکل میں ) جو پہاڑ کے پہاڑ ہوتے ہیں ، اللہ ان سے اولے برساتا ہے ، پھر جس کے لیے چاہتا ہے ان کو مصیبت بنا دیتا ہے ، اور جس سے چاہتا ہے ان کا رخ پھیر دیتا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھوں کی بینائی اچک لے جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو نے یہ نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادل کو ہانک لے جاتا ہے پھر اس کو جوڑتا ہے 7 پھ راس کو تہ برستا جماتا ہے (تاکہ وہ غلیظ ہو) پھ راس کے سوراخوں میں سے تو دیکھتا ہے مینہ نکلتا ہے 8 اور اولوں کے جو پہاڑ آسمان میں وہی ان میں سے اولے برساتا ہے پھر جس آدمی پر چاہتا ہے وہ اولے گراتا ہے اور جس پر سے چاہتا وہ اولے ہٹا دیتا ہے (اولے گرتے ہیں لیکن وہ بچ جاتا ہے) بادل کی بجلی کی چمک ایسا معلوم ہوتا ہے) گویا آنکھوں کی روشنی اب اچک لے جائے گی۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تو نہیں دیکھتا کہ اللہ (ایک) بادل کو (دوسرے بادل کی طرف) چلاتے ہیں پھر ان کو باہم ملا دیتے ہیں پھر ان کو تہہ بہ تہہ کردیتے ہیں پھر تو بارش کو دیکھتا ہے کہ اس کے بیچ سے نکلتی ہے اور آسمان (بلندی پر) میں جو اولوں کے پہاڑ ہیں ان میں سے (اولے) برساتے ہیں پھر جس پر چاہتے ہیں اس کو گراتے ہیں اور جس سے چاہتے ہیں اس کو ہٹادیتے ہیں۔ (اور) اس (بادل) کی بجلی کی چمک گویا آنکھ کی بینائی کو اچک لے جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ بادلوں کو اللہ ہی چلاتا ہے پھر وہی ان کو آپس میں ملادیتا ہے۔ پھر وہ انہیں تہہ بہ تہہ کرتا ہے پھر ان کے درمیان سے بارش کو برستے دیکھتے ہو۔ اور آسمان میں جو اولوں کے پہاڑ ہیں پھر جس پر چاہتا ہے ان کو گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہسیہٹا دیتا ہے۔ اور اس کی بجلی کی چمک ایسی ہے جیسے آنکھوں کو اچک کرلے جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah driveth a cloud along, then combineth it, then maketh it a heap, and then thou beholdest the fine rain come forth from the interstices thereof? And He sendeth down from the heaven mountains wherein is hail, then afflicteth therewith whomsoever He will, and averteth it from whomsoever He will: wellnigh the flash of His lightening taketh away the sights.

کیا تجھے یہ علم نہیں کہ اللہ ایک ایک بادل کو چلاتا رہتا ہے پھر اس کو باہم ملا دیتا ہے پھر اس کو تہ بتہ کردیتا ہے پھر تو دیکھتا ہے بارش کو کہ وہ اس کے بیچ میں نکل کر آتی ہے اور اسی بادل سے یعنی اس کے بڑے بڑے حصول میں سے اولے برساتا ہے پھر ان کو جس پر چاہتا ہے گراتا ہے اور اسے ہٹا دیتا ہے جس سے وہ چاہتا ہے اس (بادل) کے بجلی کی چمک گویا اب بینائی جایا ہی چاہتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہانکتا ہے بادلوں کو ، پھر ان کو آپس میں ملادیتا ہے ، پھر ان کو تہ بہ تہ بنا دیتا ہے ، پھر دیکھتے ہو کہ ان کے بیچ سے مینہ نکلتا ہے اور آسمان سے – اس کے اندر کے پہاڑوں سے – اولے برساتا ہے ، پس جن پر چاہتا ہے ان کو نازل کرتا ہے اور جن سے چاہتا ہے ان کو ہٹا دیتا ہ! اس کی بجلی کی کوند معلوم ہوتا ہے کہ نگاہوں کو اچک لے جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب! ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی بادلوں ( کے نظام ) کو چلاتے ہیں پھر اس ( بادلوں کے مجموعے ) کو آپس میں ملادیتے ہیں پھر اس کو تہ بہ تہ کردیتے ہیں پھر آپ دیکھتے ہیں بارش کو کہ اس ( بادل ) کے بیچ سے نکلتی ہے اور جو ( اولوں کے ) پہاڑ آسمان میں ہیں ( اللہ تعالیٰ ) ان سے اولے نازل کرتے ہیں تو جس پر چاہتے ہیں برساتے اور جس سے چاہتے ہیں ان ( اولوں ) کو ہٹادیتے ہیں اور بادلوں میں جو بجلی ہوتی ہے قریب ہے کہ اس کی چمک بینائی کو اچک لے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادلوں کو چلاتا ہے پھر ان کو آپس میں ملا دیتا ہے پھر ان کو تہہ بہ تہہ کردیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل کر برس رہا ہے اور آسمان میں جو اولوں کے پہاڑ ہیں ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کر کے بینائی کو اچک لیے جاتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ کس طرح بادل کو چلاتا ہے پھر اس کی مختلف ٹکڑیوں کو آپس میں جوڑ دیتا ہے پھر اس کو تہ بر تہ کر کے ایک کثیف بادل بنا دیتا ہے پھر تم بارش کو دیکھتے ہو کہ وہ اس کے بیچ میں سے نکل نکل کر برستی ہے اور وہ آسمانوں سے یعنی ایسے پہاڑوں سے جن میں اولے ہیں اولے برساتا ہے پھر ان کو وہ جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے پھیر دیتا ہے اور حال یہ ہوتا ہے کہ قریب ہے کہ اس کی بجلی کی کوند اور چمک اچک لے اس کی نگاہوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ بادل کو آہستہ چلاتا ہے اور پھرآپس میں ملا دیتا ہے پھراسے تہ بہ تہ بنادیتا ہے پھرتودیکھتا ہے کہ اس کے درمیان سے بارش کے قطرے ٹپکتے ہیں اور آسمان کی جانب سے اولوں کے پہاڑمیں سے اولے برساتا ہے پھرجسے چاہتا ہے اسے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے بچالیتا ہے ، بادل ہی سے نکلنے والی بجلی کی چمک ایسی ہوتی ہے کہ گویا اب آنکھوں کی روشنی لے چلی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نرم نرم چلاتا ہے بادل کو ( ف۹۷ ) پھر انھیں آپس میں مِلاتا ہے ( ف۹۸ ) پھر انھیں تہہ پر تہہ کردیتا ہے تو تو دیکھے کہ اس کے بیچ میں سے مینہ نکلتا ہے اور اتارتا ہے آسمان سے اس میں جو برف کے پہاڑ ہیں ان میں سے کچھ اولے ( ف۹۹ ) پھر ڈالنا ہے انھیں جس پر چاہے ( ف۱۰۰ ) اور پھیردیتا ہے انھیں جس سے چاہے ( ف۱۰۱ ) قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھ لے جائے ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی بادل کو ( پہلے ) آہستہ آہستہ چلاتا ہے پھر اس ( کے مختلف ٹکڑوں ) کو آپس میں ملا دیتا ہے پھر اسے تہ بہ تہ بنا دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان خالی جگہوں سے بارش نکل کر برستی ہے ، اور وہ اسی آسمان ( یعنی فضا ) میں برفانی پہاڑوں کی طرح ( دکھائی دینے والے ) بادلوں میں سے اولے برساتا ہے ، پھر جس پر چاہتا ہے ان اولوں کو گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ان کو پھیر دیتا ہے ( مزید یہ کہ انہی بادلوں سے بجلی بھی پیدا کرتا ہے ) ، یوں لگتا ہے کہ اس ( بادل ) کی بجلی کی چمک آنکھوں ( کو خیرہ کر کے ان ) کی بینائی اچک لے جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے ۔ پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم ملاتا ہے ۔ پھر اسے تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس کے درمیان سے بارش نکلواتا ہے اور وہ ( اللہ ) آسمان سے پہاڑوں کی شکل کے بادلوں سے برف یعنی اولے برساتا ہے پھر ان کو جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے قریب ہے کہ اس کی بجلی کی چمک آنکھوں ( کی بینائی ) کو لے جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah makes the clouds move gently, then joins them together, then makes them into a heap? - then wilt thou see rain issue forth from their midst. And He sends down from the sky mountain masses (of clouds) wherein is hail: He strikes therewith whom He pleases and He turns it away from whom He pleases, the vivid flash of His lightning well-nigh blinds the sight.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you not see that God moves the clouds gently, brings them together, piles them up, and then you can see the rain coming from them. He sends down hailstones from the mountains in the sky. With them He strikes or protects from them whomever He wants. The lightening can almost take away the sight.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah drives the clouds gently, then joins them together, then makes them into a heap of layers, and you see the rain come forth from between them; and He sends down from the sky, from mountains in it of ice, and strikes therewith whom He wills, and averts it from whom He wills. The vivid flash of its (clouds) lightning nearly blinds the sight.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah drives along the clouds, then gathers them together, then piles them up, so that you see the rain coming forth from their midst? And He sends down of the clouds that are (like) mountains wherein is hail, afflicting therewith whom He pleases and turning it away from whom He pleases; the flash of His lightning almost takes away the sight.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how Allah wafteth the clouds, then gathereth them, then maketh them layers, and thou seest the rain come forth from between them; He sendeth down from the heaven mountains wherein is hail, and smiteth therewith whom He will, and averteth it from whom He will. The flashing of His lightning all but snatcheth away the sight.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि अल्लाह बादल को चलाता है। फिर उन को परस्पर मिलाता है। फिर उसे तह पर तह कर देता है। फिर तुम देखते हो कि उस के बीच से मेह बरसता है? और आकाश से- उस में जो पहाड़ है (बादल जो पहाड़ जैसे प्रतीत होते हैं उन से) - ओले बरसाता है। फिर जिस पर चाहता है, उसे हटा देता है। ऐसा प्रतीत होता है कि बिजली की चमक निगाहों को उचक ले जाएगी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تجھ کو یہ بات نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ (ایک) بادل کو (دوسرے بادل کی طرف) چلتا کرتا ہے (اور) پھر اس بادل (کے مجموعہ) کو باہم ملا دیتا ہے پھر اس کو تہہ بتہ کرتا ہے پھر تو بارش کو دیکھتا ہے کہ اس (بادل) کے بیچ میں سے نکلتی ہے اور اسی بادل سے یعنی اس کے بڑے بڑے حصوں میں سے اولے برساتا ہے پھر ان کو جس (کی جان پر یا مال) پر چاہتا ہے گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہے اس کو ہٹا دیتا ہے (اور) اس بادل کی بجلی کی چمک کی یہ حالت ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا اس نے اب بینائی لی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ بادل کو آہستہ آہستہ چلاتا ہے پھر اس کے ٹکڑوں کو باہم جوڑتا ہے پھر اسے سمیٹ کر گھنے بادل بنا دیتا ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ اس میں سے بارش کے قطرے ٹپکتے ہیں جو آسمان سے پہاڑوں کی مانند ہیں ان سے اولے بھی برساتا ہے۔ پھر جسے چاہتا ہے ان سے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچالیتا ہے اس کی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کردیتی ہے۔ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وللہ ملک السموت والارض ج والی اللہ المصیر ۔ لہذا ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی تمام تر تو جہات اس کی طرف کردیں۔ اس کے سوا اور کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔ اس سے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے عذاب سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں ہے اور سب نے اسی کی طرف جانا ہے۔ اب اس کائنات کے مناظر میں سے ایک دوسرا منظر۔ لوگ رات اور دن اس منظر کو دیکھتے ہیں اور غفلت کے ساتھ گزر جاتے ہیں ‘ حالانکہ یہ منظر دامن نظر کو پکڑ پکڑ کر کھینچتا ہے کہ ذرا دیکھو تو سہی ‘ دل میں سوچو تو سہی ‘ اللہ کی نشانیوں اور اس کی تخلیقات میں غور تو کرو۔ دلائل نور اور دلائل ہدایت پر غور تو کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ بادل کو چلاتا ہے۔ پھر بادلوں کو باہم ملا دیتا ہے پھر اس کو تہہ بنا دیتا ہے، پھر اے مخاطب تو بارش کو دیکھتا ہے کہ اس کے درمیان سے نکل رہی ہے۔ اور بادل سے یعنی بادل کے بڑے بڑے ٹکڑوں میں سے جو پہاڑ کی طرح ہیں اولے برساتا ہے پھر ان کو جس پر چاہتا ہے گرا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ان کو ہٹا دیتا ہے، قریب ہے کہ اس کی بجلی کی روشنی آنکھوں کو ختم کر دے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہ دیکھا کہ اللہ ہانک لاتا ہے بادل کو پھر ان کو ملا دیتا ہے پھر ان کو رکھتا ہے تہ بتہ پھر تو دیکھے مینہ نکلتا ہے اس کے بیچ سے اور اتارتا ہے آسمان سے اس میں جو پہاڑ ہیں اولوں کے پھر وہ ڈالتا ہے جس پر چاہے اور بچا دیتا ہے جس سے چاہے   ابھی اس کی بجلی کی کوند لے جائے آنکھوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا اے مخاطب تجھ کو یہ بات معلوم نہیں ہوئی کہ اللہ ہی بادل کو چلاتا ہے پھر ان کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیتا ہے پھر ان کو تہ پر تہ رکھتا ہے پھر اے مخاطب تو بارش کو ان بادلوں کے درمیان سے برستا ہوا دیکھتا ہے اور آسمان میں جو اولوں کے پہاڑ ہیں یعنی غلیظ اور وسیع بادل ان سے اولے برساتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے ان کو گراتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ان کو پھیر دیتا ہے بادل کی بجلی کی چمک کا یہ عالم ہے کہ گویا اس نے آنکھوں کی بینائی اب لی