DeterminerNoun

ٱلْوَدْقَ

the rain

بارش کے قطرے کو

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْوَدْقُ:بعض نے کہا ہے کہ بارش میں جو غبار سا نظر آتا ہے اسے وَدْقٌ کہا جاتا ہے اور کبھی اس سے مراد بارش بھی ہوتی ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (فَتَرَی الۡوَدۡقَ یَخۡرُجُ مِنۡ خِلٰلِہٖ) (۲۴۔۴۳) پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سینہ نکل کر (برس) رہا ہے اور گرمی کی شدت سے ہوا میں جو لہریں نظر آتی ہیں انہیں وَدِیْقَۃٌ کہتے ہیں اور (وَدَقَتِ الدَّابَّۃُ وَاسْتَوْدَقَتْ کے معنی ہیں:مادہ چوپایہ کانر کی خواہش کے وقت،رطوبت نکالنا چنانچہ اس مادہ (چوپایہ) کو جو نر کی خواہش میں رطوبت نکال رہی ہو،وَدِیْقٌ یَا وَدُوْقٌ کہتے ہیں اور جہاں بارش ہوئی ہو اس جگہ کو مَوْدِقٌ (ظرف) کہا جاتا ہے۔شاعر نے کہا ہے (1) (الطویل) (۴۴۴) تُعَفِّیْ بذیل المرط اِذَا جِئْتُ مَوْدِقِیُ تُعَفِیْ کے معنی نشان مٹانے کے ہیں اور مرط بڑی چادر کو کہتے ہیں جو ستر کے لئے عورتیں اوپر اوڑھتی ہیں یہاں شاعر نے قدم کے پڑنے کی جگہ کو موضع مطر کے ساتھ تشبیہ دی ہے اور شعر کے معنی یہ ہیں کہ جب میں اپنی محبوبہ کے پاس آتا ہوں تو وہ اپنی چادر سے میرے قدموں کے نشان مٹادیتی ہے۔

Lemma/Derivative

2 Results
وَدْق
Surah:24
Verse:43
بارش کے قطرے کو
the rain
Surah:30
Verse:48
بارش کو
the rain