Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 32

سورة الفرقان

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ لَا نُزِّلَ عَلَیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ جُمۡلَۃً وَّاحِدَۃً ۚ ۛ کَذٰلِکَ ۚ ۛ لِنُثَبِّتَ بِہٖ فُؤَادَکَ وَ رَتَّلۡنٰہُ تَرۡتِیۡلًا ﴿۳۲﴾

And those who disbelieve say, "Why was the Qur'an not revealed to him all at once?" Thus [it is] that We may strengthen thereby your heart. And We have spaced it distinctly.

اور کافروں نے کہا اس پر قرآن سارا کا سارا ایک ساتھ ہی کیوں نہ اتارا گیا اسی طرح ہم نے ( تھوڑا تھوڑا کرکے ) اتارا تاکہ اس سے ہم آپ کا دل قوی رکھیں ، ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ سنایا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡلَا
کیوں نہیں
نُزِّلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
جُمۡلَۃً
اکٹھا
وَّاحِدَۃً
ایک ہی بار
کَذٰلِکَ
اسی طرح
لِنُثَبِّتَ
تا کہ ہم مضبوط کر دیں
بِہٖ
ساتھ اس کے
فُؤَادَکَ
دل آپ کا
وَرَتَّلۡنٰہُ
اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ہم نے اسے
تَرۡتِیۡلًا
ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَوۡلَا
کیوں نہ
نُزِّلَ
نازل کیا گیا
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡقُرۡاٰنُ
قرآن
جُمۡلَۃً وَّاحِدَۃً
ایک ہی بار
کَذٰلِکَ
اسی طرح
لِنُثَبِّتَ
تاکہ ہم مضبوط کریں
بِہٖ
ساتھ اُس کے
فُؤَادَکَ
آپ کے دل کو
وَرَتَّلۡنٰہُ
اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ہے ہم نے اسے
تَرۡتِیۡلًا
خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieve say, "Why was the Qur'an not revealed to him all at once?" Thus [it is] that We may strengthen thereby your heart. And We have spaced it distinctly.

اور کافروں نے کہا اس پر قرآن سارا کا سارا ایک ساتھ ہی کیوں نہ اتارا گیا اسی طرح ہم نے ( تھوڑا تھوڑا کرکے ) اتارا تاکہ اس سے ہم آپ کا دل قوی رکھیں ، ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ سنایا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر (یہ بھی) کہتے ہیں کہ : یہ سارا قرآن یکبارگی ہی رسول پر کیوں نہ اتار دیا گیا ؟ بات ایسی ہی ہے اور یہ اس لئے کہ ہم آپ کی ڈھارس بندھاتے جائیں اور اس لیے بھی کہ ہم آپ کو (ایک خاص ترتیب اور وقفوں سے) پڑھ کر سناتے جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کافروں نے کہا اس پر قرآن سارا کا سارا ایک ساتھ ہی کیوں نہ اتارا گیا اسی طرح ہم نے ( تھوڑا تھوڑا کرکے ) اتارا تاکہ اس سے ہم آپ کا دل قوی رکھیں ، ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ سنایا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said those who disbelieved, |"Why has the Qur&an not been revealed to him all at once?|" (It has been sent down) in this way (i.e. in parts) so that We make your heart firm, and We revealed it little by little.

اور کہنے لگے وہ لوگ جو منکر ہیں کیوں نہ اترا اس پر قرآن سارا ایک جگہ ہو کر اسی طرح اتارا تاکہ ثابت رکھیں ہم اس سے تیرا دل اور پڑھ سنایا ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کافروں نے یہ بھی کہا کہ اس پر یہ قرآن پورے کا پورا ایک ہی دفعہ کیوں نہ اتار دیا گیا اس طرح (اس لیے نازل کیا گیا ہے) تاکہ اس کے ذریعے سے ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دل مضبوط کریں اور (اسی لیے ) ہم نے اسے تدریج و اہتمام کے ساتھ ترتیب دیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

منکرین کہتے ہیں ” اس شخص پر سارا قرآن ایک ہی وقت میں کیوں نہ اتار دیا گیا ؟ ” 44 ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں ، ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کو اچھی طرح ہم تمہارے ذہن نشین کرتے رہیں 45 اور ﴿اسی غرض کے لیے ﴾ ہم نے اس کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ الگ الگ اجزاء کی شکل دی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کافر لوگ کہتے ہیں کہ : ان پر سارا قرآن ایک ہی دفعہ میں کیوں نازل نہیں کردیا گیا؟ ( اے پیغمبر ) ہم نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ اس کے ذریعے تمہارا دل مضبوط رکھیں ۔ ( ١١ ) اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھوایا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر کہتے ہیں اس پیغمبر یعنی حضرت محمد پر قرآن سب کا سب یک بارگی کیوں نہیں اترا (جیسے توریت شریف 1 حضرت موسیٰ پر اتری تھی تھوڑا تھوڑا ہم نے اس لئے اتارا کرتے دل کو اس کی وجہ سے تسلی دیتے رہیں اور ہم نے اس کو ٹھہر 2 ٹھہر کو پڑھ سنایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان پر یہ قرآن ایک ہی بار کیوں نازل نہیں کیا گیا اس طرح (آہستہ آہستہ اس لئے نازل فرمایا گیا) کہ اس سے ہم آپ کے دل کو قائم رکھیں اور (اسی لئے) ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر اتارا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافروں نے کہا کہ اس قرآن کو اس پر ایک ہی مرتبہ نازل کیوں نہیں کیا گیا۔ اللہ نے فرمایا یہ اس لئے ہے تاکہ ہم اس قرآن کے ذریعے آپ کے دل کو قوی رکھیں اور ہم نے اس قرآن کو آہستہ آہستہ پڑھ کر سنایا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اُتارا گیا۔ اس طرح (آہستہ آہستہ) اس لئے اُتارا گیا کہ اس سے تمہارے دل کو قائم رکھیں۔ اور اسی واسطے ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve say: wherefore is the Qur'an not revealed unto him entire at once! Thus---We reveal- that We may establish thy heart there with; and We have repeated it with a repetition.

اور کافر یہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر قرآن اک بارگی (پورا) کیوں نہیں نازل کردیا گیا ؟ ۔ اس طرح اس لئے کہ ہم اس کے ذریعہ سے آپ کے دل کو قوی رکھیں اور ہم نے اسے ٹھہرا ٹھہرا کر اتار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کافروں نے کہا کہ اس کے اوپر پورا قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اتار دیا گیا؟ ہم نے ایسا ہی کیا تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کریں اور ہم نے اس کو تدریج واہتمام کے ساتھ اتارا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کیا ، کہتے ہیں اس ( نبی ﷺ ) پر ( یہ ) قرآن ایک ہی مرتبہ میں نازل کیوں نہیں کیا گیا؟ اس طرح ( آہستہ ، آہستہ ) اس لیے ( اتارا گیا ) تاکہ ہم اس کے ذریعے سے آپ ( ﷺ ) کے دل کو مضبوط ( ومستحکم ) رکھیں اور ( اسی لیے ) ہم اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ لوگ جو منکر ہیں کہنے لگے اس پر پورا قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہ اترایہ اس لیے کہ ہم اس کے ذریعہ تیرے دل کو قوی رکھیں اور اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سنائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتار دیا گیا اس شخص پر یہ قرآن ایک ہی بار ؟ ہاں اسی طرح ہم نے اس کو بتدریج نازل کیا تاکہ اس کے ذریعے ہم ثابت و مضبوط رکھیں آپ کے دل کو اے پیغمبر اور اسی لیے ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ سنایا

Translated by

Noor ul Amin

کافر ( یہ بھی ) کہتے ہیں کہ:’’اس پر پوراقرآن ایک ہی بارکیوں نہ اتاردیا گیا؟‘‘اس طرح بتدریج اسلئے اتاراگیاتاکہ ہم اس کے ذریعہ آپ کے دل کو تقویت پہنچائیں اور اسے ہم نے آپ کو تھوڑاتھوڑاپڑھ کرسنایا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے قرآن ان پر ایک ساتھ کیوں نہ اتار دیا ( ف۵۸ ) ہم نے یونہی بتدریج سے اتارا ہے کہ اس سے تمہارا دل مضبوط کریں ( ف۵۹ ) اور ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر کہتے ہیں کہ اس ( رسول ) پر قرآن ایک ہی بار ( یک جا کرکے ) کیوں نہیں اتارا گیا؟ یوں ( تھوڑا تھوڑا کر کے اسے ) تدریجاً اس لئے اتارا گیا ہے تاکہ ہم اس سے آپ کے قلبِ ( اطہر ) کو قوت بخشیں اور ( اسی وجہ سے ) ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ہے ( تاکہ آپ کو ہمارے پیغام کے ذریعے بار بار سکونِ قلب ملتا رہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص پر پورا قرآن یکبارگی کیوں نہیں نازل کیا گیا؟ ہاں اس طرح اس لئے کیا کہ ہم تمہارے دل کو ثبات و تقویت دیں اور ( اسی لئے ) اسے عمدہ ترتیب کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر نازل کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Faith say: "Why is not the Qur'an revealed to him all at once? Thus (is it revealed), that We may strengthen thy heart thereby, and We have rehearsed it to thee in slow, well-arranged stages, gradually.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers have said, "Why was the whole Quran not revealed to him at once?" We have revealed it to you in gradual steps to strengthen your hearts and give you explanations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieve say: "Why is not the Qur'an revealed to him all at once" Thus, that We may strengthen your heart thereby. And We have revealed it to you gradually, in stages.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: Why has not the Quran been revealed to him all at once? Thus, that We may strengthen your heart by it and We have arranged it well in arranging.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve say: Why is the Qur'an not revealed unto him all at once? (It is revealed) thus that We may strengthen thy heart therewith; and We have arranged it in right order.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने इनकार किया उन का कहना है कि "उस पर पूरा क़ुरआन एक ही बार में क्यों नहीं उतारा?" ऐसा इसलिए किया गया ताकि हम इस के द्वारा तुम्हारे दिल को मज़बूत रखें और हम ने इसे एक उचित क्रम में रखा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کافر لوگ یوں کہتے ہیں کہ (پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ قرآن دفعتاً واحدةً کیوں نہیں نازل کیا گیا اس طرح (تدریجاً ) ا سلیے (ہم نے نازل کیا) ہے تاکہ ہم اس کے ذریعہ سے آپ کے دل کو قوی رکھیں اور (اس لیے) ہم نے اس کو بہت ٹھیرا ٹھیرا کر اتارا ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” منکرین کہتے ہیں اس شخص پر پورے کا پورا قرآن ایک بار کیوں نہیں اتارا گیا ؟ ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا نازل کیا۔ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ اس کو اچھی طرح ہم آپ کے ذہن نشین کرتے رہیں۔ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

منکرین کہتے ہیں اس شخص پر سارا قرآن ایک ہی وقت میں کیوں نہ اتار دیا گیا ؟ ۔ ہاں ایسا اس لیے کیا گیا ہے کہ اس کو اچھی طرح ہم تمہارے ذہن نشین کرتے ہیں اور (اسی غرض کے لیے) ہم نے اس کو ایک خاص ترتیب کے ساتھ الگ الگ اجزاء کی شکل دی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے کہا کہ ان پر قرآن ایک ہی مرتبہ کیوں نازل نہ کردیا گیا، ہم نے اسی طرح نازل کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعہ ہم آپ کے دل کو قوی رکھیں اور ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر اتارا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے وہ لوگ جو منکر ہیں کیوں نہ اترا اس پر قرآن سارا ایک جگہ ہو کر اسی طرح اتارا تاکہ ثابت رکھیں ہم اس سے تیرا دل اور پڑھ سنایا ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافر یوں کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر پورا قرآن کریم ایک ہی دفعہ کیوں نہ نازل کردیا گیا یہ اسطرح آہستہ آہستہ اس لئے نازل کیا گیا تتا کہ ہم اس قرآن کریم کے ذریعہ آپ کے دل کو قوی رکھیں اور اس لئے ہم نے اس قرآن کریم کو بہت ٹھہرا ٹھہرا کر اتارا ہے