Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 130

سورة الشعراء

وَ اِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِیۡنَ ﴿۱۳۰﴾ۚ

And when you strike, you strike as tyrants.

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو سختی اور ظلم سے پکڑتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَطَشۡتُمۡ
پکڑتے ہو تم
بَطَشۡتُمۡ
پکڑتے ہو تم
جَبَّارِیۡنَ
سرکش ہو کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
بَطَشۡتُمۡ
تم پکڑتے ہو
بَطَشۡتُمۡ
پکڑتے ہو
جَبَّارِیۡنَ
بے رحم بن کر
Translated by

Juna Garhi

And when you strike, you strike as tyrants.

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو سختی اور ظلم سے پکڑتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو جبار بن کر ڈالتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب تم کسی کو پکڑتے ہوتوبے رحم بن کر پکڑتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and when you seize (someone) you seize as tyrants?

اور جب ہاتھ ڈالتے ہو تو پنجہ مارتے ہو ظلم سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو ظالموں کی طرح گرفت کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and when you strike you strike like tyrants?

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبار بن کر ڈالتے ہو ۔ 92

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کسی کی پکڑ کرتے ہو تو پکے ظالم و جابر بن کر پکڑ کرتے ہو ۔ ( ٢٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب تم کسی پر ہاتھ ڈالنے پر تو بےرحمی کے ساتھ ہاتھ ڈالتے ہو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کسی کو پکڑتے ہو (سزا دیتے ہو) تو ظالمانہ پکڑتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب تم کسی کو پکڑتے ہو تو ظالم اور بےرحم بن کر پکڑتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when ye seize, ye seize like unto tyrants.

اور جب تم کسی پر دارو گیر کرتے ہو تو بالکل جابر بن کر دارو گیر کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب بھی تم کسی پر حملہ آور ہوتے ہو تو جبارانہ حملہ آور ہوتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ( کسی کو ) پکڑتے ہو تو ظالموں کے طریقے سے ( کیوں ) پکڑتے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کسی کو پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سختی و بےرحمی کا یہ عالم ہے کہ جب تم گرفت کرتے ہو تو بڑے سنگ دل و بےرحم بن کر گرفت کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کسی کی گرفت کرتے ہو تو بڑی ظالمانہ گرفت کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب تم کسی کی گرفت کرتے ہو تو سخت ظالم و جابر بن کر گرفت کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جب تم کسی پر حملہ کرتے ہو تو جبار و سرکش بن کر حملہ کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And when ye exert your strong hand, do ye do it like men of absolute power?

Translated by

Muhammad Sarwar

When you attack, you attack as tyrants do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And when you seize (somebody), seize you (him) as tyrants"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you lay hands (on men) you lay hands (like) tyrants;

Translated by

William Pickthall

And if ye seize by force, seize ye as tyrants?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब किसी पर हाथ डालते हो तो बिलकुल निर्दय अत्याचारी बनकर हाथ डालते हो!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کسی پر دادروگیر کرنے لگتے ہو تو بالکل جابر ( اور ظالم) بن کر دارو گیر کرتے ہو۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو ظالم بن کر ڈالتے ہو۔ (١٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبار بن کر ڈالتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب تم پکڑتے ہو تو بڑے جابر بن کر گرفت کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہاتھ ڈالتے ہو تو پنجہ مارتے ہو ظلم سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب تم کسی کو پکڑتے ہو تو بڑے سخت گیر اور بےرحم ہوکر پکڑتے ہو