94 According to the Qur'an, the people of 'Ad were destroyed by a violent windstorm. When they saw it advancing towards their valleys, they rejoiced with the hope that those were dense clouds which would bring much rain for them, but in reality it was Allah's scourge. The windstorm continued to rage for eight days and seven nights and destroyed everything. The people were swept away like straw and everything on which the hot, dry wind blew was left rotting. The storm did not abate until the last man of the wicked tribe had met his doom. Only ruins of their habitations remained to tell the tale of their terrible fate, and today even the ruins have become extinct. The whole territory of Ahqaf has turned into dreadful desert dunes. For details, see E.N. 25 of AI-Ahqaf.
سورة الشُّعَرَآء حاشیہ نمبر :94
اس قوم کے ہلاک ہونے کی جو تفصیل قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اچانک زور کی آندھی اٹھی ۔ یہ لوگ دور سے اس کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھ کر سمجھے کہ گھٹا چھائی ہے ۔ خوشیاں منانے لگے کہ اب خوب بارش ہو گی ۔ مگر وہ تھا خدا کا عذاب ۔ آٹھ دن اور سات راتوں تک مسلسل ایسی طوفانی ہوا چلتی رہی جس نے ہر چیز کو تباہ کر ڈالا ۔ اس کے زور کا یہ عالم تھا کہ اس نے آدمیوں کو اٹھا اٹھا کر پھینک دیا ۔ اس کی گرمی و خشکی کا یہ حال تھا کہ جس چیز پر گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا ۔ اور یہ طوفان اس وقت تک نہ تھما جب تک اس ظالم قوم کا ایک ایک متنفس ختم نہ ہو گیا ۔ بس ان کی بستیوں کے کھنڈر ہی ان کے انجام کی داستان سنانے کے لیے کھڑے رہ گئے ۔ اور آج کھنڈر بھی باقی نہیں ہیں ۔ اَحقاف کا پورا علاقہ ایک خوفناک ریگستان بن چکا ہے ۔ ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہم القرآن ، جلد چہارم ، الاحقاف ، حاشیہ 25 ) ۔