Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 20

سورة الشعراء

قَالَ فَعَلۡتُہَاۤ اِذًا وَّ اَنَا مِنَ الضَّآلِّیۡنَ ﴿ؕ۲۰﴾

[Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray.

۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
فَعَلۡتُہَاۤ
کیا میں نے اسے
اِذًا
تب
وَّاَنَا
جب کہ میں
مِنَ الضَّآلِّیۡنَ
راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
فَعَلۡتُہَاۤ
میں نے کیا اُس کو
اِذًا
تب
وَّاَنَا
اور میں
مِنَ الضَّآلِّیۡنَ
راستہ گم کرنے والوں میں سے تھا
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "I did it, then, while I was of those astray.

۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے کہا : وہ کام تو اس وقت مجھ سے بھول چوک سے ہوگیا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’میں نے یہ کام تب کیا تھااورجب میں راستہ گم کرنے والوں میں سے تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"I did that at that time when I was one of the unaware people.

کہا کیا تو تھا میں نے وہ کام اور میں تھا چوکنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے کہا : میں نے وہ تب کیا تھا جب کہ میں ناواقفوں میں سے تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے جواب دیا ” اس وقت وہ کام میں نے نا دانستگی میں کر دیا تھا ۔ 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : اس وقت وہ کام میں ایسی حالت میں کر گذرا تھا کہ مجھے پتہ نہیں تھا ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے کہا میں نے (بیشک) ان حرکت کیھی مگر جب میں نادان تھا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(موسیٰ (علیہ السلام) نے) فرمایا ہاں وہ حرکت تب مجھ سے ہوئی تھی اور مجھ سے غلطی ہوئی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ وہ میں نے اس وقت کیا تھا جب میں راہ سے بیخبر تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I did it then when I was mistaken.

موسیٰ (علیہ السلام) نے) کہا (واقعی) میں وہ حرکت کر بیٹھا تھا اور مجھ سے (نادانستہ) غلطی ہوگئی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( موسیٰ نے ) جواب دیا کہ میں نے یہ اس وقت کیا اور میں خطاواروں میں سے تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ) فرمایا ( ہاں ) وہ کام میں نے اچانک ( ناگہاں ) کیا تھا اور حالت یہ تھی کہ میں ( اس کے انجام سے ) بے خبر تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا ہاں وہ حرکت مجھ سے اتفاقاً ہوگئی تھی اور میں خطاکاروں میں تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے جواب دیا وہ کام میں نے اس وقت کیا جب کہ میں بیخبر تھا

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:وہ کام ( یعنی ایک قتل ) تومیں نے اس وقت کیا تھاجب کہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

موسیٰ نے فرمایا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی ( ف۲۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: جب میں نے وہ کام کیا میں بے خبر تھا ( کہ کیا ایک گھونسے سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے )

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا: ہاں میں نے وہ کام اس وقت کیا تھا جب میں راستہ سے بھٹکا ہوا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said: "I did it then, when I was in error.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "I did do it and I made a mistake.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said: "I did it then, when I was in error."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I did it then while I was of those unable to see the right course;

Translated by

William Pickthall

He said: I did it then, when I was of those who are astray.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, ऐसा तो मुझ से उस समय हुआ जबकि मैं चूक गया था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ (واقعی) اس وقت وہ حرکت میں کر بیٹھا تھا اور مجھ سے غلطی ہوگئی تھی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ نے جواب دیا اس وقت میں نے وہ کام نادانستگی میں کیا تھا پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے جواب دیا اس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کردیا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے جواب دیا یہ فعل میں نے اس وقت کیا تھا جبکہ میں چوک جانے والوں میں سے تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا کیا تو تھا میں نے وہ کام اور میں تھا چوکنے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا وہ حرکت مجھ سے اس وقت سرزد ہوگئی تھی اور میں غلطی کرنے والوں میں سے تھا