Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 208

سورة الشعراء

وَ مَاۤ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَرۡیَۃٍ اِلَّا لَہَا مُنۡذِرُوۡنَ ﴿۲۰۸﴾٭ۖ ۛ

And We did not destroy any city except that it had warners

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لئے ڈرانے والے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیا ہم نے
مِنۡ قَرۡیَۃٍ
کسی بستی کو
اِلَّا
مگر
لَہَا
اس کے لیے
مُنۡذِرُوۡنَ
ڈرانے والے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَہۡلَکۡنَا
ہلاک کیا ہم نے
مِنۡ قَرۡیَۃٍ
کسی بستی کو
اِلَّا
مگر
لَہَا
اس کے لیے
مُنۡذِرُوۡنَ
کئی ڈرانے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

And We did not destroy any city except that it had warners

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لئے ڈرانے والے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے کبھی کسی ایسی بستی کو ہلاک نہیں کیا جہاں کوئی ڈرانے والا نہ بھیجا ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے کسی بستی کوہلاک نہیں کیامگراُس کے لیے کئی ڈرانے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not destroy any town unless it has had warners

اور کوئی بستی نہیں غارت کی ہم نے جس کے لئے نہیں تھے ڈر سنا دینے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے کبھی کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لیے خبردار کرنے والے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We never destroyed any habitation but that it had warners

﴿دیکھو﴾ ہم نے کبھی کسی بستی کو اس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اس کے لیے خبردار کرنے والے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کسی بستی کو اس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ ( پہلے ) اس کے لیے خبردار کرنے والے موجود تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے کوئی بستی اس وقت تک تباہ نہیں کی جب تک اس کے یاد دلانے کو ڈرانیوالے پیغمبر نہیں بھیجے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو بستیاں ہم نے ہلاک کیں ان میں (انجام بد سے) ڈرانے والے (پیغمبر) بھیجے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کیا جب تک ہم نے ڈرانے والے نہ بھیج دیئے ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We destroyed not a city but it had its warners.

اور ہم نے جتنی بھی بستیاں ہلاک کیں سب میں ڈرانے والے آچکے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے کسی بستی کو بھی ہلاک نہیں کیا ، مگر اس کیلئے پہلے ہوشیار کرنے والے بھیجے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم کسی بستی کو ہلاک نہیں کرتے مگر اس کے لیے ڈرانے والے ( آچکے ) ہوئے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لیے ڈرانے والا پہلے بھیج دیتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہمارا دستور عام یہ ہے کہ اس سے پہلے ہم نے کسی بھی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس حال میں کہ اس کے لیے خبردار کرنے والے رہے ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے کسی ایسی بستی کو ہلاک نہیں کیا جہاں ڈرانے والانہ بھیجاہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے سوائے ان ( بستیوں ) کے جن کے لئے ڈرانے والے ( آچکے ) تھے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے کبھی کسی بستی کو اس وقت تک ہلاک نہیں کیا جب تک اس کے پاس عذاب الٰہی سے ڈرانے والے نہ آچکے ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never did We destroy a population, but had its warners -

Translated by

Muhammad Sarwar

We never destroyed any town without first sending to them warning and guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And never did We destroy a township but it had its warners

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not destroy any town but it had (its) warners,

Translated by

William Pickthall

And We destroyed no township but it had its warners

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने किसी बस्ती को भी इस के बिना विनष्ट नहीं किया कि उस के लिए सचेत करने वाले याददिहानी के लिए मौजूद रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جتنی بستیاں (منکرین کی) ہم نے (عذاب سے) غارت کی ہیں سب میں نصیحت کے واسطے ڈرانے والے پیغمبر آئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس کے لیے نصیحت والے موجود تھے۔ (٢٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اس کے لئے خبردار کرنے والے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے جتنی بھی بستیاں ہلاک کی ہیں ان سب میں ڈرانے والے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی بستی نہیں غارت کی ہم نے جس کے لیے نہیں ہے ڈر سنا دینے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے بستیوں میں سے کسی ایسی بستی کو ہلاک نہیں کیا کہ جس میں ڈرانے والے نہ ائے ہوں