Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 21

سورة الشعراء

فَفَرَرۡتُ مِنۡکُمۡ لَمَّا خِفۡتُکُمۡ فَوَہَبَ لِیۡ رَبِّیۡ حُکۡمًا وَّ جَعَلَنِیۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۲۱﴾

So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me wisdom and prophethood and appointed me [as one] of the messengers.

پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا ، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنےپیغمبروں میں سے کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَفَرَرۡتُ
پھر بھاگ گیا میں
مِنۡکُمۡ
تم سے
لَمَّا
جب
خِفۡتُکُمۡ
ڈرا میں تم سے
فَوَہَبَ
تو عطا کیا
لِیۡ
مجھے
رَبِّیۡ
میرے رب نے
حُکۡمًا
حکم
وَّجَعَلَنِیۡ
اور اس نے بنایا مجھے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَفَرَرۡتُ
پھر میں بھاگ گیا
مِنۡکُمۡ
تم سے
لَمَّا
جب
خِفۡتُکُمۡ
مجھے ڈرلگا تم سے
فَوَہَبَ
تو عطا کی
لِیۡ
مجھے
رَبِّیۡ
میرے رب نے
حُکۡمًا
حکمت
وَّجَعَلَنِیۡ
اور اس نے بنایا مجھے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So I fled from you when I feared you. Then my Lord granted me wisdom and prophethood and appointed me [as one] of the messengers.

پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا ، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے اپنےپیغمبروں میں سے کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔ پھر مجھے میرے پروردگار نے حکمت عطا فرمائی اور مجھے رسول بنایا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب مجھے تم سے ڈرلگا تو میں تم سے بھاگ گیاتومیرے رب نے مجھے حکمت عطاکی اور مجھے رسولوں میں سے بنایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then I fled from you when I feared you. Thereafter my Lord granted wisdom to me and made me among the messengers.

پھر بھاگا میں تم سے جب تمہارا ڈر دیکھا پھر بخشا مجھ کو میرے رب نے حکم اور ٹھہرایا مجھ کو پیغام پہنچانے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر میں تمہارے ہاں سے بھاگ گیا جب مجھے تم سے خوف محسوس ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے بنا دیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then I fled for fear of you. Then my Lord bestowed wisdom and authority on me and made me one of the Messengers.

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا ۔ اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا 17 اور مجھے رسولوں میں شامل فرما لیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب مجھے تم لوگوں سے خوف ہوا تو میں تمہارے پاس سے فرار ہوگیا ، پھر اللہ نے مجھے حکمت عطا فرمائی ، اور پیغمبروں میں شامل فرما دیا ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جی میں تم سیڈراتو میں تمہارے پاس سے بھاگ نکلا دین کو چلا گیا وہاں سے ایک مدت کے بعد لوٹا تو پھر میرے مالک نے مجھ کو سمکھ عنایات فرمائی اور پیغمبروں میں مجھ کو شریک کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب مجھے تم سے ڈر ہوا تو میں تم سے بھاگ گیا پھر میرے پروردگار نے مجھے حکمت (نبوت) عطا کی اور مجھے پیغمبروں میں شامل فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب مجھے تم سے ڈر لگا تو میں یہاں سے فرار ہوگیا۔ پھر میرے رب نے مجھے حکمت و دانائی عطا فرمائی اور مجھے رسولوں میں سے بنادیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then I fled from you when I feared you, and my Lord bestowed on me wisdom and made me one of the sent ones.

پھر جب مجھے ڈرلگا تو میں تمہارے ہاں سے مفرور ہوگیا پھر میرے پروردگار نے مجھے حکمت عطا کی اور مجھے پیغمبروں میں شامل کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جب مجھے تم لوگوں سے اندیشہ ہوا تو میں تم سے بھاگا ، پھر میرے رب نے مجھے قوتِ فیصلہ عطا فرمائی اور مجھے رسولوں میں سے بنایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

لہٰذا میں تم لوگوں سے بھاگ نکلا جب مجھے تم سے ڈر محسوس ہوا ، پھر میرے رب نے مجھے حکمت عطا فرمائی اور مجھے پیغمبروں میں سے کردیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جب مجھے تم سے ڈر لگا میں یہاں سے بھاگ گیا ‘ پھر اللہ نے مجھے حکمت (نبوت) اور علم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب مجھے تم سے تمہاری پکڑ دھکڑ کا اندیشہ ہوا تو میں تم سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھے حکم بھی عطا فرمایا اور مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذامیں تمہارے خوف سے بھاگ گیاپھرمجھے میرے رب نے حکمت عطافرمائی اور مجھے رسول بنایا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو میں تمھارے یہاں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا ( ف۲٤ ) تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا ( ف۲۵ ) اور مجھے پیغمبروں سے کیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر میں ( اس وقت ) تمہارے ( دائرہ اختیار ) سے نکل گیا جب میں تمہارے ( ارادوں ) سے خوفزدہ ہوا پھر میرے رب نے مجھے حکمِ ( نبوت ) بخشا اور ( بالآخر ) مجھے رسولوں میں شامل فرما دیا

Translated by

Hussain Najfi

تو جب میں تم سے ڈرا تو بھاگ کھڑا ہوا ۔ اس کے بعد میرے پروردگار نے مجھے علم و حکمت عطا کیا اور مجھے رسولوں میں سے قرار دے دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"So I fled from you (all) when I feared you; but my Lord has (since) invested me with judgment (and wisdom) and appointed me as one of the messengers.

Translated by

Muhammad Sarwar

Then I ran away from you in fear, but my Lord granted me the law and has appointed me as a Messenger.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"So, I fled from you when I feared you. But my Lord has granted me Hukm, and made me one of the Messengers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So I fled from you when I feared you, then my Lord granted me wisdom and made me of the apostles;

Translated by

William Pickthall

Then I fled from you when I feared you, and my Lord vouchsafed me a command and appointed me (of the number) of those sent (by Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब मुझे तुम्हारा भय हुआ तो मैं तुम्हारे यहाँ से भाग गया। फिर मेरे रब ने मुझे निर्णय-शक्ति प्रदान की और मुझे रसूलों में सम्मिलित किया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب مجھ کو ڈر لگا تو میں تمہارے یہاں سے مفرور ہوگیا پھر مجھ کو میرے رب نے دانشمندی عطا فرمائی اور مجھ کو پیغمبروں میں شامل کردیا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم دیا۔ اور مجھے رسولوں میں شامل فرمالیا۔ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا۔ اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل فرمال یا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو میں تمہارے یہاں سے فرار ہوگیا جب مجھے تمہاری طرف سے ڈرلگا سو میرے رب نے مجھے دانشمندی عطا فرمائی اور مجھے پیغمبروں میں شامل فرما دیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بھاگا میں تم سے جب تمہارا ڈر دیکھا پھر بخشا مجھ کو میرے رب نے حکم اور ٹھہرایا مجھ کو پیغام پہنچانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جب مجھ کو تم سے خطرہ محسوس ہوا تو میں تمہارے ہاں سے فرار ہوگیا پھر میرے رب نے مجھ کو حکمت و دانش عطا فرمائی اور مجھ کو پیغمبروں میں سے کردیا