Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 223

سورة الشعراء

یُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَ اَکۡثَرُہُمۡ کٰذِبُوۡنَ ﴿۲۲۳﴾ؕ

They pass on what is heard, and most of them are liars.

۔ ( اچٹتی ) ہوئی سنی سنائی پہنچا ‌دیتے ہیں اور اُن میں سے اكثر جھوٹے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُّلۡقُوۡنَ
وہ ڈالتے ہیں
السَّمۡعَ
کانوں میں(سنی سنائی بات)
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر ان کے
کٰذِبُوۡنَ
جھوٹے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُّلۡقُوۡنَ
وہ لا ڈالتے ہیں
السَّمۡعَ
سنی ہوئی بات
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر اُن میں سے
کٰذِبُوۡنَ
جھوٹے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They pass on what is heard, and most of them are liars.

۔ ( اچٹتی ) ہوئی سنی سنائی پہنچا ‌دیتے ہیں اور اُن میں سے اكثر جھوٹے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو (شیطانوں کی طرف) اپنے کان لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ سنی ہوئی بات لا ڈالتے ہیں اوراُن میں سے اکثر جھوٹے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They give ear to hear (secretly) and most of them tell lies.

لا ڈالتے ہیں سنی ہوئی بات اور بہت ان میں جھوٹے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ القا کرتے ہیں سنی سنائی باتیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

on those who whisper hearsay in the ears of people; and most of them are liars.

سنی سنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں ۔ 141

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ سنی سنائی بات لا ڈالتے ہیں ، ( ٥١ ) اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو سنی سنائی بات (جھوٹے بدکاروں کے کان میں ڈال دیتے ہیں اور ان میں 11 اکثر جھوٹے ہوتے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو (سنی سنائی بات ان کے) کان میں ڈالتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اکثر جھوٹی باتوں پر کان لگا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who give ear, and most of them are liars.

اور جو (ان کی طرف) کان لگائے رکھتے ہوں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہی ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کان لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سنی سنائی باتیں ( کانوں میں ) ڈالتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو سنی ہوئی بات اس کے کان میں ڈال دیتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ سنی سنائی باتین ان کے کانوں میں پھونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

وہ ( شیطان فرشتوں کی باتیں سننے کے لئے آسمان کی طرف ) جواپنے کان لگاتے ہیں ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

شیطان اپنی سنی ہوئی ( ف۱۸٦ ) ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں ( ف۱۸۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو سنی سنائی باتیں ( ان کے کانوں میں ) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو ان ( شیاطین ) کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Into whose ears) they pour hearsay vanities, and most of them are liars.

Translated by

Muhammad Sarwar

The satans try to listen to the heavens but many of them are liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who gives ear, and most of them are liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They incline their ears, and most of them are liars.

Translated by

William Pickthall

They listen eagerly, but most of them are liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे कान लगाते हैं और उन में से अधिकतर झूठे होते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو (شیاطین کی خبریں سننے کے لیے) کان لگا دیتے ہیں اور وہ بکثرت جھوٹ بولتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو سنی سنائی باتیں لوگوں کے کانوں میں ڈالتے ہیں ان میں اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔ “ (٢٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سنی سنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو کان لگا کر سنتے ہیں اور اکثر ان میں جھوٹ بولنے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لا ڈالتے ہیں سنی ہوئی بات اور بہت ان میں جھوٹے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شیاطین کی باتوں پر کان لگایا کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بہت ہی جھوٹ بولا کرتے ہیں