Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 44

سورة الشعراء

فَاَلۡقَوۡا حِبَالَہُمۡ وَ عِصِیَّہُمۡ وَ قَالُوۡا بِعِزَّۃِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿۴۴﴾

So they threw their ropes and their staffs and said, "By the might of Pharaoh, indeed it is we who are predominant."

انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَلۡقَوۡا
تو انہوں نے ڈالیں
حِبَالَہُمۡ
رسیاں اپنی
وَعِصِیَّہُمۡ
اور لاٹھیاں اپنی
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
بِعِزَّۃِ
قسم ہےعزتِ
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
اِنَّا
بےشک ہم
لَنَحۡنُ
البتہ ہم ہی
الۡغٰلِبُوۡنَ
غالب آنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَلۡقَوۡا
تو اُنہوں نے پھینک دیں
حِبَالَہُمۡ
رسیاں اپنی
وَعِصِیَّہُمۡ
اور لاٹھیاں اپنی
وَقَالُوۡا
اور اُنہوں نے کہا
بِعِزَّۃِ
عزت کی قسم
فِرۡعَوۡنَ
فرعون کی
اِنَّا
یقیناً ہم
لَنَحۡنُ
ضرورہم
الۡغٰلِبُوۡنَ
غالب آنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

So they threw their ropes and their staffs and said, "By the might of Pharaoh, indeed it is we who are predominant."

انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور کہنے لگے : فرعون کی جے ! یقینا ہم ہی غالب رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توانہوں نے اپنی رسیاں اوراپنی لاٹھیاں پھینک دیں اورانہوں نے کہا:’’فرعون کی عزت کی قسم! یقیناًہم ضرور غالب آنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So they threw down their ropes and their staffs and said, &By the majesty of the Pharaoh we are going to Prevail definitely.|"

پھر ڈالیں انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور بولے فرعون کے اقبال سے ہماری ہی فتح ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے پھینک ڈالیں اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور کہا کہ فرعون کی عزت کی قسم یقیناً ہم ہی غالب رہنے والے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے فورا اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے ” فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے ۔ ” 36

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر ان جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں زمین پر ڈال دیں ( ١١ ) اور کہا کہ : فرعون کی عزت کی قسم ! ہم ہی ہم غالب آئیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگیفرعون کی عزت کی قسم یا فرعون اقبال سے بیشک ضرور ہم میں ور رہیں گے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال سے بیشک ہم ہی غالب رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینکیں اور انہوں نے کہا کہ فرعون کے جاہ و جلال کی قسم بیشک ہم ہی غالب ہونے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they cast their cords and their staves, and said: by the might of Fir'awn, verily we! we shall be the winners.

سو انہوں نے ڈالیں اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ۔ اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ۔ غالب یقیناً ہم ہی رہیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور بولے کہ فرعون کے اقبال کی قسم! ہم ہی غالب رہنے والے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور انہوں نے کہا فرعون کی عزت کی قسم! بلاشبہ ضرور ہم ہی غالب رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے ” فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر انہوں نے پھینک دیں اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور بولے فرعون کے اقبال کی قسم ہم ہی نے بہرحال غالب آکر رہنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: ’’فرعون کی جے! یقیناہم ہی غالب رہیں گے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے ، ( ف٤٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم! ہم ضرور غالب ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ انہوں نے اپنی رسیاں اور اپنی لاٹھیاں پھینک دیں اور کہا کہ فرعون کے جلال و اقبال کی قَسم ہم ہی غالب آئیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they threw their ropes and their rods, and said: "By the might of Pharaoh, it is we who will certainly win!"

Translated by

Muhammad Sarwar

So they cast down their ropes and staffs saying, "By the honor of the Pharaoh we shall certainly become the winners".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, they threw their ropes and their sticks, and said: "By the might of Fir`awn, it is we who will certainly win!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they cast down their cords and their rods and said: By Firon's power, we shall most surely be victorious.

Translated by

William Pickthall

Then they threw down their cords and their staves and said: By Pharaoh's might, lo! we verily are the winners.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तब उन्होंने अपनी रस्सियाँ और लाठियाँ डाल दी और बोले, "फ़िरऔन के प्रताप से हम ही विजयी रहेंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں (3) اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم بیشک ہم ہی غالب آویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے فوراً اپنی رسیّاں اور لاٹھیاں پھینکیں اور نعرہ لگایا کہ فرعون کی عزت کی قسم ہم ہی غالب رہیں گے۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ان لوگوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور فرعون کی عزت کی قسم کھا کر بولے کہ بلاشبہ ہم ہی غالب ہونگے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ڈالیں انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور بولے فرعون کے اقبال سے ہماری ہی فتح ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر ان جادو گروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور یوں کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم بلاشبہ ہم ہی غالب رہیں گے