Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 49

سورة الشعراء

قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَہٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَکُمۡ ۚ اِنَّہٗ لَکَبِیۡرُکُمُ الَّذِیۡ عَلَّمَکُمُ السِّحۡرَ ۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۬ ؕ لَاُقَطِّعَنَّ اَیۡدِیَکُمۡ وَ اَرۡجُلَکُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۚ۴۹﴾

[Pharaoh] said, "You believed Moses before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic, but you are going to know. I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will surely crucify you all."

فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وہ بڑا ( سردار ) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہو جائے گا ، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دونگا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دونگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
لَہٗ
اس پر
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
اٰذَنَ
میں اجازت دیتا
لَکُمۡ
تمہیں
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَکَبِیۡرُکُمُ
البتہ بڑا ہے تمہارا
الَّذِیۡ
جس نے
عَلَّمَکُمُ
سکھایا تمہیں
السِّحۡرَ
جادو
فَلَسَوۡفَ
پس البتہ ضرور
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لو گے
لَاُقَطِّعَنَّ
البتہ میں ضرور کاٹ دوں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
تمہارے ہاتھوں کو
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور تمہارے پاؤں کو
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمت سے
وَّلَاُوصَلِّبَنَّکُمۡ
اور البتہ میں ضرور رسولی پہ چڑھاؤں گا تم کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
اٰمَنۡتُمۡ
ایمان لائے تم
لَہٗ
اس کےلیے
قَبۡلَ
پہلے
اَنۡ
اس سے کہ
اٰذَنَ
اجازت دوں میں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
لَکَبِیۡرُکُمُ
ضرور بڑا ہے تمہارا
الَّذِیۡ
جس نے
عَلَّمَکُمُ
سکھایا تمہیں
السِّحۡرَ
جادو
فَلَسَوۡفَ
سو بے شک جلد ہی
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جان لوگے
لَاُقَطِّعَنَّ
میں ضرور بری طرح کاٹوں گا
اَیۡدِیَکُمۡ
تمہارےہاتھ
وَاَرۡجُلَکُمۡ
اور تمہارے پاؤں
مِّنۡ خِلَافٍ
مخالف سمت سے
وَّلَاُوصَلِّبَنَّکُمۡ
اور میں ضرور بری طرح سولی چڑھاؤں گا تمہیں
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کو
Translated by

Juna Garhi

[Pharaoh] said, "You believed Moses before I gave you permission. Indeed, he is your leader who has taught you magic, but you are going to know. I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will surely crucify you all."

فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا وہ بڑا ( سردار ) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہو جائے گا ، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دونگا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دونگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرعون بول اٹھا : تم موسیٰ کی بات مان گئے پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اس کی اجازت دیتا۔ یقینا یہ تمہارا بڑا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ اس کا انجام تمہیں جلد ہی معلوم ہوجائے گا میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں میں کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم اس پر ایمان لے آئے اس سے پہلے ہی کہ میں تمہیں اجازت دوں، یقیناًوہ ضرورتمہارابڑاہے جس نے تمہیں جادو سکھایاہے سوبے شک جلدہی تم جان لوگے، میں ضرور تمہارے ہاتھ اورپاؤں مخالف سمت سے بری طرح کاٹوں گااورتم سب کو ضرور بری طرح سولی چڑھاؤں گا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (the Pharaoh) said, |"you believed in him before I permit you. Surely, he (Musa) is the chief of you all who has taught you sorcery. So you will soon know (your fate). I will cut off your hands and feet from different sides and will crucify you all together.

بولا تم نے اس کو مان لیا ابھی میں نے حکم نہیں دیا تم کو، مقرر وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو سکھلایا جادو سو اب معلوم کر لوگے البتہ کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی پر چڑھاؤں گا تم سب کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرعون نے کہا : کیا تم لوگ ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دیتا یقیناً یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے تو بہت جلد تمہیں (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالوں گا مخالف سمت سے اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرعون نے کہا ” تم موسی ( علیہ السلام ) کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ۔ 38 اچھا ، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے ، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھادوں گا ۔ ” 39

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

فرعون بولا : تم میرے اجازت دینے سے پہلے ہی موسیٰ پر ایمان لے آئے ۔ ثابت ہوا کہ یہ تم سب کا سرغنہ ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ۔ اچھا ابھی تمہیں پتہ چل جائے گا ۔ میں تم سب کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹواؤں گا ، اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرعن نے کہا یہ تم نے کیا کیا تم میرے اذن دینے سے پہلے ہی موسیٰ پر ایمان لے آئے ہو نہ ہو (بات یہ ہے) کہ موسیٰ تم سب سے بڑا ہے اسی نے تم کو جادو سکھایا 3 ہے خیر تم کو اب آگے چل کر معلوم ہوگا تمہارا نتیجہ کیا ہوتا ہے میں تمہارے ہاتھ اور پائوں الٹے 4 سیدھے کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(فرعون نے) کہا کہ مجھ سے اجازت حاصل کرنے سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ تمہارا بڑا (استاد) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے تمہیں (اس کا نتیجہ) جلد ہی پتا چل جائے گا میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا اور ضرور تم سب کو سولی دے دوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرعون نے کہا کہ تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے ہو ؟ (ایسا لگتا ہے کہ ) یہ تم سب کا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے (اس کے نتیجے کو) تم بہت جلد جان لو گے۔ یقینا میں تمہارے ہاتھ اور پائوں مخالف سمتوں سے کاٹ کر تم سب کو پھانسی پر چڑھا دوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fir'awn said: ye believed in him ere I gave you leave. Verily he is your chief who hath taught you magic, so ye shall surely come to know. Surely I shall cut off your hands and feet on opposite sides and surely I shall crucify you all.

(فرعون نے) کہا تم اس پر ایمان لے آئے بغیر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ضرور یہی تمہارا سردار ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا تو تمہیں ابھی حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے میں تمہارے ہاتھ کاٹوں گا ایک طرف کے اور تمہارے پاؤں دوسری طرف کے اور سولی پر تم سب کو چڑھاؤں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: تم نے اس کو مان لیا قبل اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں؟ بیشک وہی تمہارا گرو ہے جس نے تمہیں جادو کی تعلیم دی ہے تو تم عنقریب جان لو گے! میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا!

Translated by

Mufti Naeem

فرعون نے کہا تم اس پر ایمان لے آئے اس سے پہلے کہ میں تم کو ( اس کی ) اجازت دوں ، بے شک البتہ یہ تمہارا بڑا ( استاد ) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے ، پس تم لوگ عنقریب ( اس کا انجام ) جان لو گے ( وہ یہ کہ ) میں ضرور ضرور تمہارے ہاتھوں اور پیروں کو مخالف سمت سے کاٹ دوںگا اور میں ضرور ضرور تم سب کو ( ایک ساتھ ) پھانسی پر چڑھادوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو عنقریب تم اس کا انجام معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پائوں مخالف طرف سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

فرعون سیخ پا ہو کر بولا کیا تم لوگ اس شخص کے کہنے پر ایمان لے آئے قبل اس سے کہ میں تم کو اس کی اجازت دیتا ؟ یقینا یہ تمہارا استاد ہے جس نے تم کو جادوگری کا یہ کاروبار سکھایا ہے سو تمہیں اپنے کیے کا انجام ابھی معلوم ہوجاتا میں ضرور بالضرور کٹوا کر رہوں گا تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے اور میں ضرور بالضرور پھانسی پر لٹکا کر چھوڑوں گا تم سب کو ایک ساتھ ہے

Translated by

Noor ul Amin

فرعون نے کہاتم لوگ مجھ سے اجازت لینے سے پہلے اس پر ایمان لے آئے یقینایہ تمہارابڑااستادہے جس نے تمہیں جادوسکھایا ہے اس کا انجام تمہیں جلدمعلوم ہوجائے گامیں تم سب کے ایک ایک ہاتھ اور دوسری جانب کے ایک ایک پائوں کٹوادونگا اور تم سب کو سولی چڑھادونگا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں ، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ( ف٤۸ ) تو اب جاننا چاہتے ہو ( ف٤۹ ) مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا ( ف۵۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( فرعون نے ) کہا: تم اس پر ایمان لے آئے ہو قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا ، بیشک یہ ( موسٰی علیہ السلام ) ہی تمہارا بڑا ( استاد ) ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ، تم جلد ہی ( اپنا انجام ) معلوم کر لو گے ، میں ضرور ہی تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں الٹی طرف سے کاٹ ڈالوں گا اور تم سب کو یقیناً سولی پر چڑھا دوں گا

Translated by

Hussain Najfi

جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے ابھی تمہیں ( اس کا انجام ) معلوم ہو جائے گا کہ میں تمہارے ہاتھ پاؤں کو مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا ۔ اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Said (Pharaoh): "Believe ye in Him before I give you permission? surely he is your leader, who has taught you sorcery! but soon shall ye know! Be sure I will cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will cause you all to die on the cross!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Pharaoh said, "You believed without my permission? He seems to be your chief who has taught you magic. But you will soon know (the result of what you have done).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "You have believed in him before I give you leave. Surely, he indeed is your chief, who has taught you magic! So verily, you shall come to know. Verily, I will cut off your hands and your feet on opposite sides, and I will crucify you all."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Said he: You believe in him before I give you permission; most surely he is the chief of you who taught you the magic, so you shall know: certainly I will cut off your hands and your feet on opposite sides, and certainly I will crucify you all.

Translated by

William Pickthall

(Pharaoh) said: Ye put your faith in him before I give you leave. Lo! he doubtless is your chief who taught you magic! But verily ye shall come to know. Verily I will cut off your hands and your feet alternately, and verily I will crucify you every one.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "तुम ने उस को मान लिया, इस से पहले कि मैं तुम्हें अनुमति देता। निश्चय ही वह तुम सबका प्रमुख है, जिस ने तुम को जादू सिखाया है। अच्छा, शीघ्र ही तुम्हें मालूम हुआ जाता है! मैं तुम्हारे हाथ और पाँव विपरीत दिशाओं से कटवा दूँगा और तुम सभी को सूली पर चढ़ा दूँगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرعون کہنے لگا کہ ہیں تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے بدون اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں ضرور (معلوم ہوتا ہے کہ) یہ (جادو میں) تم سب کا استاد ہے جس نے تم کو جادو سکھلایا ہے سو اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے (اور وہ یہ ہے کہ) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی پر ٹانگ دوں گا (تاکہ اوروں کو عبرت ہو) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرعون نے کہا تم میری اجازت سے پہلے ہی موسیٰ پر ایمان لے آئے ہو ؟ ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادوسکھایا ہے۔ اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ جب تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹواؤں گا اور سب کو سولی چڑھادوں گا۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

فرعون نے کہا ، تم موسیٰ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا۔ ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے۔ اچھا ابھی تمہیں معلوم ہوجاتا ہے۔ میں تمہارے ہاتھ پائوں مخالف سمتوں سے کٹوائوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرعون نے کہا کیا تم اس پر اس سے پہلے ایمان لے آئے کہ میں تمہیں اجازت دوں۔ بیشک بات یہ ہے کہ یہ تم سب کا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے، سو یہ ضروری بات ہے کہ تم عنقریب جان لو گے کہ میں ضرور ضرور تمہارے ہاتھوں کو اور پاؤں کو مخالف جانب سے کاٹ دونگا اور ضرورضرور تمہیں سولی پر لٹکا دونگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا تم نے اس کو مان لیا ابھی میں نے حکم نہیں دیا تم کو مقرر وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو سکھلایا جادو سو اب معلوم کرلو گے البتہ کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں اور سولی پر چڑھاؤں گا تم سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

فرعون نے کہا اس سے پیشتر کہ میں تم کو اس پر ایمان لانے کی اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے واقعہ یہ ہے کہ یہ موسیٰ (علیہ السلام) تم سب کا بڑا یعنی استاد ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے لہٰذا عنقریب تم کو اس کا نتیجہ معلوم ہواجاتا ہے یقینا تم سب کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا