TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat us Shooaraa - سورة الشعراء | Verse 51 Translations

Every available translation of Surat us Shooaraa, verse 51, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

اِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ یَّغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطٰیٰنَاۤ اَنۡ کُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ﴿۵۱﴾ؕ٪  7
Indeed, we aspire that our Lord will forgive us our sins because we were the first of the believers."
اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
اِنَّا
بےشک ہم
نَطۡمَعُ
ہم امید رکھتے ہیں
اَنۡ
کہ
یَّغۡفِرَ
بخش دے گا
لَنَا
ہمارے لیے
رَبُّنَا
ہمارا رب
خَطٰیٰنَاۤ
ہماری خطائیں
اَنۡ
کہ
کُنَّاۤ
ہیں ہم
اَوَّلَ
سب سے پہلے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
اِنَّا
یقیناً ہم
نَطۡمَعُ
ہم طمع رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یَّغۡفِرَ لَنَا
معاف کردے گا ہمارے لیے
رَبُّنَا
ہمارارب
خَطٰیٰنَاۤ
ہماری خطائیں
اَنۡ
یہ کہ
کُنَّاۤ
ہیں ہم
اَوَّلَ
سب سے پہلے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

Info

Indeed, we aspire that our Lord will forgive us our sins because we were the first of the believers."

اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ضرور ہماری خطائیں معاف فرما دے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

یقیناہم طمع رکھتے ہیں کہ ہمارارب ہماری خطاؤں کو معاف کردے،کیونکہ ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

We really hope that our Lord will forgive us our faults, as we are the first of the believers.|"

ہم غرض رکھتے ہیں کہ بخش دے ہم کو رب ہمارا تقصیریں ہماری اس واسطے کہ ہم ہوئے پہلے قبول کرنے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

یقیناً ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطاؤں کو بخش دے گا کہ ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں ۔ ” 40 ؏3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

ہم تو شوق سے امیدلگائے ہوئے ہیں کہ ہمارا پروردگار اس وجہ سے ہماری خطائیں بخش دے گا کہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

ہم کو تو امید ہے کہ ہمارا مالک ہمارے گناہ بخش دے گا کیونکہ (سب سے) پہلے ایمان لائے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

یقینا ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطائیں معاف فرمائے گا کہ ہم (اس موقع پر) سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرمادے گا کیونکہ ہم پہلے ایمان لانے والوں میں سے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Verily we long that our Lord shall forgive us our faults because we have been the first of the believers

ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کرے اس لئے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لے آئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری غلطیاں بخش دے گا کہ ہم پہلے ایمان لانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

بلاشبہ ہمیں ( یہ ) امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے ( تمام ) گناہوں کو معاف فرمادے گا ، بسبب اس کے کہ ہم پہلے ( پہل ) ایمان لانے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لیے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

ہم تو اس امید سے پوری طرح سرشار ہیں کہ ہمارا رب بخش دے گا اپنے رحم و کرم سے ہماری خطاؤں کو کہ اس بھرے مجمع میں سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت ہم ہی کو نصیب ہوئی ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

Info

ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہمارارب ہماری خطائیں معاف کردے گااسلئے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لائے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

ہم قوی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائیں معاف فرما دے گا ، اس وجہ سے کہ ( اب ) ہم ہی سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

Info

ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری خطاؤں کو معاف کرے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لا رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"Only, our desire is that our Lord will forgive us our faults, that we may become foremost among the believers!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

They said, "It does not matter. We shall be returning to our Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

"Verily, we really hope that our Lord will forgive us our sins, as we are the first of the believers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Surely we hope that our Lord will forgive us our wrongs because we are the first of the believers.

Translated by

William Pickthall

Info

Lo! we ardently hope that our Lord will forgive us our sins because we are the first of the believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

हमें तो इसी की लालसा है कि हमारा रब हमारी ख़ताओं को क्षमा कर दें, क्योंकि हम सबसे पहले ईमान लाए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

(اور) ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کر دے اس وجہ سے کہ ہم (اس موقع پر حاضرین میں سے) سب سے پہلے ایمان لے آئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کردے گا ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطاؤں کو اس وجہ سے بخش دے گا کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

ہم غرض رکھتے ہیں کہ بخش دے ہم کو رب ہمارا تقصیریں ہماری اس واسطے کہ ہم ہوئے پہلے قبول کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہماری خطائوں کو معاف کردے گا کیونکہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں ہیں

Related Verses

83
Surat Tahaa
20:73
اِنَّـاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغۡفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَکۡرَہۡتَنَا عَلَیۡہِ مِنَ السِّحۡرِ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرٌ وَّ اَبۡقٰی ﴿۷۳﴾ الثلٰثۃ
Indeed, we have believed in our Lord that He may forgive us our sins and what you compelled us [to do] of magic. And Allah is better and more enduring."
ہم ( اس امید سے ) اپنے پروردگار پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائیں معاف فرما دے اور ( خاص کر ) جادوگری ( کا گناہ ) جس پر تم نے ہمیں مجبور کیا ہے اللہ ہی بہتر اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہے ۔
Surat ul Anaam
6:27
وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ وُقِفُوۡا عَلَی النَّارِ فَقَالُوۡا یٰلَیۡتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُکَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۷﴾
If you could but see when they are made to stand before the Fire and will say, "Oh, would that we could be returned [to life on earth] and not deny the signs of our Lord and be among the believers."
اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ دوزخ کے پاس کھڑے کئے جائیں تو کہیں گے ہائے کیا اچھی بات ہو کہ ہم پھر واپس بھیج دیئے جائیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے رب کی آیات کو جھوٹا نہ بتلائیں اور ہم ایمان والوں میں سے ہوجائیں ۔
Surat ul Qasass
28:47
وَ لَوۡ لَاۤ اَنۡ تُصِیۡبَہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ فَیَقُوۡلُوۡا رَبَّنَا لَوۡ لَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَیۡنَا رَسُوۡلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِکَ وَ نَکُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾
And if not that a disaster should strike them for what their hands put forth [of sins] and they would say, "Our Lord, why did You not send us a messenger so we could have followed Your verses and been among the believers?"...
اگر یہ بات نہ ہوتی کہ انہیں ان کے اپنے ہاتھوں آگے بھیجے ہوئے اعمال کی وجہ سے کوئی مصیبت پہنچتی تو یہ کہہ اٹھتے کہ اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا ؟کہ ہم تیری آیتوں کی تابعداری کرتے اور ایمان والوں میں سے ہو جاتے ۔
Surat ul Baqara
2:223
نِسَآؤُکُمۡ حَرۡثٌ لَّکُمۡ ۪ فَاۡتُوۡا حَرۡثَکُمۡ اَنّٰی شِئۡتُمۡ ۫ وَ قَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِکُمۡ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّکُمۡ مُّلٰقُوۡہُ ؕ وَ بَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۲۳﴾
Your wives are a place of sowing of seed for you, so come to your place of cultivation however you wish and put forth [righteousness] for yourselves. And fear Allah and know that you will meet Him. And give good tidings to the believers.
تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ اور اپنے لئے ( نیک اعمال ) آگے بھیجو اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ تم اس سے ملنے والے ہو اور ایمان والوں کو خوشخبری سُنا دیجئے ۔
Surat Aal e Imran
3:28
لَا یَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللّٰہِ فِیۡ شَیۡءٍ اِلَّاۤ اَنۡ تَتَّقُوۡا مِنۡہُمۡ تُقٰىۃً ؕ وَ یُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفۡسَہٗ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸﴾
Let not believers take disbelievers as allies rather than believers. And whoever [of you] does that has nothing with Allah , except when taking precaution against them in prudence. And Allah warns you of Himself, and to Allah is the [final] destination.
مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمایت میں نہیں مگر یہ کہ ان کے شر سے کسی طرح بچاؤ مقصود ہو اور اللہ تعالٰی خود تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹ جانا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:68
اِنَّ اَوۡلَی النَّاسِ بِاِبۡرٰہِیۡمَ لَلَّذِیۡنَ اتَّبَعُوۡہُ وَ ہٰذَا النَّبِیُّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ وَ اللّٰہُ وَلِیُّ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۶۸﴾
Indeed, the most worthy of Abraham among the people are those who followed him [in submission to Allah ] and this prophet, and those who believe [in his message]. And Allah is the ally of the believers.
سب لوگوں سے زیادہ ابرہیم سے نزدیک تروہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کا کہا مانا اور یہ نبی اور جو لوگ ایمان لائے ، مومنوں کا ولی اور سہارا اللہ ہی ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:121
وَ اِذۡ غَدَوۡتَ مِنۡ اَہۡلِکَ تُبَوِّئُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ مَقَاعِدَ لِلۡقِتَالِ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱۲۱﴾ۙ
And [remember] when you, [O Muhammad], left your family in the morning to post the believers at their stations for the battle [of Uhud] - and Allah is Hearing and Knowing -
اے نبی! اس وقت کو بھی یاد کرو جب صبح ہی صبح آپ اپنے گھر سے نکل کر مسلمانوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے مورچوں پر باقاعدہ بٹھا رہے تھے اللہ تعالٰی سننے اور جاننے والا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:152
وَ لَقَدۡ صَدَقَکُمُ اللّٰہُ وَعۡدَہٗۤ اِذۡ تَحُسُّوۡنَہُمۡ بِاِذۡنِہٖ ۚ حَتّٰۤی اِذَا فَشِلۡتُمۡ وَ تَنَازَعۡتُمۡ فِی الۡاَمۡرِ وَ عَصَیۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَرٰىکُمۡ مَّا تُحِبُّوۡنَ ؕ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الدُّنۡیَا وَ مِنۡکُمۡ مَّنۡ یُّرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ۚ ثُمَّ صَرَفَکُمۡ عَنۡہُمۡ لِیَبۡتَلِیَکُمۡ ۚ وَ لَقَدۡ عَفَا عَنۡکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ ذُوۡ فَضۡلٍ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۵۲﴾
And Allah had certainly fulfilled His promise to you when you were killing the enemy by His permission until [the time] when you lost courage and fell to disputing about the order [given by the Prophet] and disobeyed after He had shown you that which you love. Among you are some who desire this world, and among you are some who desire the Hereafter. Then he turned you back from them [defeated] that He might test you. And He has already forgiven you, and Allah is the possessor of bounty for the believers.
اللہ تعالٰی نے تم سے اپنا وعدہ سچّا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمّتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی ، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی ، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے اور بعض کا ارادہ آخرت کا تھا تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے اور یقیناً اس نے تمہاری لغزِش سے درگُزر فرمادیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالٰی بڑے فضل والا ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:164
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ۚ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱۶۴﴾ النصف
Certainly did Allah confer [great] favor upon the believers when He sent among them a Messenger from themselves, reciting to them His verses and purifying them and teaching them the Book and wisdom, although they had been before in manifest error.
بیشک مسلمانوں پر اللہ تعالٰی کا بڑا احسان ہے کہ انہیں میں سے ایک رسول ان میں بھیجا ، جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سُناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سِکھاتا ہے ، یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھُلی گُمراہی میں تھے ۔