Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 52

سورة الشعراء

وَ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِیۡۤ اِنَّکُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ﴿۵۲﴾

And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued."

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کئے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰۤی
طرف موسیٰ کے
اَنۡ
یہ کہ
اَسۡرِ
رات کو لے چل
بِعِبَادِیۡۤ
میرے بندوں کو
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
مُّتَّبَعُوۡنَ
پیچھا کیے جانے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَوۡحَیۡنَاۤ
اور وحی بھیجی ہم نے
اِلٰی
طرف
مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی
اَنۡ
یہ کہ
اَسۡرِ
رات کولے چلو
بِعِبَادِیۡۤ
میرے بندوں کو
اِنَّکُمۡ
یقیناً تمہارا
مُّتَّبَعُوۡنَ
پیچھا کیا جائےگا
Translated by

Juna Garhi

And We inspired to Moses, "Travel by night with My servants; indeed, you will be pursued."

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کئے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ : راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ۔ تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کورات کولے چلو، یقیناتمہاراپیچھا کیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We revealed to Musa saying, |"Make My slaves travel at night. You will be pursued.|"

اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو کہ رات کو لے نکل میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے وحی کردی موسیٰ (علیہ السلام) کی جانب کہ میرے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ یقیناً تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

41 ہم نے موسی ( علیہ السلام ) کو وحی بھیجی کہ ” راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا ۔ ” 42

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کے پاس وحی بھیجی کہ : میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ ، تمہارا پیچھا یقینا کیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے (ایک مدت کے بعد جب فرعون نے کسی طرح نہ مہانا موسیٰ کو حکم دیا میرے بندوں (بنی اسرائیل کو لے کر راتوں رات مصر سے نکل جا کیونکہ دشمن تمہارا پیچھا کریں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) پر وحی فرمائی کہ ہمارے بندوں کو لے کر رات کو نکلیں (فرعونیوں کی طرف سے) یقینا آپ لوگوں کا تعاقب کیا جائے گا۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جائو بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We revealed unto Musa saying: go by night with My bondmen verily ye shall be pursued.

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وحی بھیجی کہ شباشب میرے (ان) بندوں کو لے کر نکل جاؤ تم لوگوں کا پیچھا (بھی) کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ ہمارے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ ، بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کے وقت لے کر نکل چلیں ، بے شک تمہارا پیچھا ( بھی ) کیا جائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ ( فرعون کی طرف سے) تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ادھر جب فرعون بنی اسرائیل کی آزادی پر آمادہ نہ ہوا تو ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کو کہ راتوں رات نکل جاؤ میرے بندوں کو لے کر، بیشک تمہارا پوری طرح پیچھا کیا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ:’’راتوں رات میرے بندوں کو لے کرنکلوتمہارا تعاقب کیا جائے گا‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو ( ف ۵٤ ) لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے ، ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ تم میرے بندوں کو راتوں رات ( یہاں سے ) لے جاؤ بیشک تمہارا تعاقب کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ کیونکہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

By inspiration we told Moses: "Travel by night with my servants; for surely ye shall be pursued."

Translated by

Muhammad Sarwar

We hope that our Lord will forgive us for our sins; we were not believers at first."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We revealed to Musa, saying: "Depart by night with My servants, verily, you will be pursued."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We revealed to Musa, saying: Go away with My servants travelling by night, surely you will be pursued.

Translated by

William Pickthall

And We inspired Moses, saying: Take away My slaves by night, for ye will be pursued.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने मूसा की ओर प्रकाशना की, "मेरे बन्दों को लेकर रातों-रात निकल जा। निश्चय ही तुम्हारा पीछा किया जाएगा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم بھیجا کہ میرے (ان) بندوں کو شباشب (مصر سے باہر) نکال لے جاؤ (4) (اور فرعون کی جانب سے) تم لوگوں کا تعاقب کیا جاوے گا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جائو ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو ساتھ لے کر راتوں رات چلے جاؤ بلاشبہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو کہ رات کو لے نکل میرے بندوں کو البتہ تمہارا پیچھا کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل کیونکہ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا