Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 7

سورة الشعراء

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلَی الۡاَرۡضِ کَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ زَوۡجٍ کَرِیۡمٍ ﴿۷﴾

Did they not look at the earth - how much We have produced therein from every noble kind?

کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اِلَی الۡاَرۡضِ
طرف زمین کے
کَمۡ
کتنے ہی
اَنۡۢبَتۡنَا
اگائے ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کے
زَوۡجٍ
جوڑے
کَرِیۡمٍ
عمدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
اُنہوں نے دیکھا
اِلَی
طرف
الۡاَرۡضِ
زمین کی
کَمۡ
کتنی
اَنۡۢبَتۡنَا
اُگائیں ہم نے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ زَوۡجٍ
ہر قسم کی
کَرِیۡمٍ
عمدہ نباتات
Translated by

Juna Garhi

Did they not look at the earth - how much We have produced therein from every noble kind?

کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات پیدا کی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھاکہ ہم نے اُس میں ہرقسم کی کتنی عمدہ نباتات اُگائی ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not looked at the earth, how many of the noble pairs (of vegetation) We have caused to grow therein?

کیا نہیں دیکھتے وہ زمین کو کتنی اگائیں ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی خاص چیزیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ لوگ زمین کو نہیں دیکھتے کہ اس میں ہم نے کس قدر عمدہ چیزیں اگائی ہیں ہر قسم کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they not look at the earth, how We caused a variety of fine vegetation to grow from it (in abundance)?

اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر نفیس قسم کی کتنی چیزیں اگائی ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کی حقیقت ان کو معلوم ہوجائیگی 10 کیا ان لوگوں نے زمین کو نہیں دیکھا اس میں ہم نے کیسے عمدہ عمدہ قسم کی چیزیں اگائی ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزوں کے جوڑے اگائے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا ان لوگوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی چیزیں اگائی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Observe they not the earth, how much We make to grow therein of every fruitful kind?

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کس قدر بوٹیاں عمدہ عمدہ کی اگائی ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی ، ہم نے اس میں کتنی نوع بنوع کی فیض بخش چیزیں اگا رکھی ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا انہوں نے زمین کی طرف ( غور کی نظر سے ) نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی عمدہ چیزین اُگائی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی عمدہ نباتات اگائی ہیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ اپنی پیش پا افتادہ اس زمین کو ہی نہیں دیکھتے کہ ہم نے اس میں کتنی ہی وافر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ چیزیں اگائی ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھاکہ ہم نے اس میں کتنے سارے عمدہ پودے اگائے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کیا انہوں نے زمین کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس میں کتنی ہی نفیس چیزیں اگائی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے زمین کی طرف ( غور سے ) نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کتنی کثرت سے عمدہ نباتات اگائی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not look at the earth,- how many noble things of all kinds We have produced therein?

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they not seen the earth in which We have made gracious plants grow?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they not observe the earth -- how much of every good kind We cause to grow therein

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not see the earth, how many of every noble kind We have caused to grow in it?

Translated by

William Pickthall

Have they not seen the earth, how much of every fruitful kind We make to grow therein?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्होंने धरती को नहीं देखा कि हम ने उस में कितने ही प्रकार की उमदा चीज़ें पैदा की है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں کس قدر عمدہ عمدہ قسم کی بوٹیاں اگائی ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہوں نے کبھی زمین پر غور کیا کہ ہم نے کتنی کثیرتعداد میں عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں ؟ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا انہوں نے زمین کو نہیں دیکھا اس میں ہم نے کتنی قسم کی اچھی اچھی بوٹیاں اگائی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے وہ زمین کو کتنی اگائیں ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی خاصی چیزیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے زمین کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اس سے ہر قسم کی کتنی اچھی اچھی چیزیں اگائی ہیں