Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 70

سورة الشعراء

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ وَ قَوۡمِہٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۷۰﴾

When he said to his father and his people, "What do you worship?"

جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
وَقَوۡمِہٖ
اور اپنی قوم سے
مَا
کس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
اُس نے کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ کےلیے
وَقَوۡمِہٖ
اور اپنی قوم سے
مَا
کس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

When he said to his father and his people, "What do you worship?"

جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا : یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم پوجا کرتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا: ’’تم کس کی عبادت کرتے ہو؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

when he said to his father and to his people, |"What do you worship?|"

جب کہا اپنے باپ کو اور اس کی قوم کو تم کس کو پوجتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب اس ( علیہ السلام) نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ یہ کن کو پوجتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ ” یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟ ” 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تھا کہ : تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کو کس کو پوجتے ہو 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم کے لوگوں سے پوچھا تھا کہ یہ کیا ہے جس کی تم عبادت و بندگی کرتے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

When he said unto his father and his people: what worship ye?

(اس وقت کا) جب کہ انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ بھلا یہ تم لوگ کن چیزوں کی پرستش کرتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

جب انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم سے فرمایا تم کس ( چیز ) کی عبادت کرتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

خاص کر اس وقت کہ جب انہوں نے کہا اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہ کیا ہیں یہ چیزیں جن کی پوجا تم لوگ کر رہے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھاکہ تم لوگ کس کی عبادت کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو ( ف۷۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب انہوں نے اپنے باپ ٭ اور اپنی قوم سے فرمایا: تم کس چیز کو پوجتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

جب انہوں نے اپنے باپ ( یعنی چچا ) اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی پرستش کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, he said to his father and his people: "What worship ye?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Tell them the story of Abraham,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he said to his father and his people: "What do you worship"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When he said to his father and his people: What do you worship?

Translated by

William Pickthall

When he said unto his father and his folk: What worship ye?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि उस ने अपने बाप और अपनी क़ौंम के लोगों से कहा, "तुम क्या पूजते हो?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس چیز کی عبادت کیا کرتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا کہ یہ کیا ہیں ؟ جن کی تم عبادت کرتے ہو ؟ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جبکہ انہوں نے اپنے باپ سے اور قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو ؟

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب کہا اپنے باپ کو اور اس کی قوم کو تم کس کو پوجتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جبکہ اس نے اپنے با پ سے اور اپنی قوم سے کہا یہ کیا ہے جسکی تم عبادت کیا کرتے ہو