Surat us Shooaraa

Surah: 26

Verse: 82

سورة الشعراء

وَ الَّذِیۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ یَّغۡفِرَ لِیۡ خَطِیۡٓئَتِیۡ یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۸۲﴾

And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."

اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وہ روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡۤ
اور وہ جس سے
اَطۡمَعُ
میں امید رکھتا ہوں
اَنۡ
کہ
یَّغۡفِرَ
وہ بخش دے گا
لِیۡ
میرے لیے
خَطِیۡٓئَتِیۡ
خطا میری
یَوۡمَ
دن
الدِّیۡنِ
بدلے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡۤ
اور جس سے
اَطۡمَعُ
میں طمع رکھتا ہوں
اَنۡ
یہ کہ
یَّغۡفِرَ لِیۡ
وہ بخش دے میرے لیے
خَطِیۡٓئَتِیۡ
میری خطا
یَوۡمَ الدِّیۡنِ
جزا کے دن
Translated by

Juna Garhi

And who I aspire that He will forgive me my sin on the Day of Recompense."

اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وہ روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس سے میں توقع رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میری خطائیں معاف کر دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس سے میں طمع رکھتا ہوں کہ جزاکے دن وہ میری خطا بخش دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and who, I hope, will forgive my fault on the Day of Retribution.

اور وہ جو مجھ کو توقع ہے کہ بخشے میری تقصیر انصاف کے دن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ روز جزا میری خطاؤں سے درگزر فرمائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روز جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا ۔ ” 59

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس سے میں یہ امید لگائے ہوئے ہوں کہ وہ حساب و کتاب کے دن میری خطا بخش دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ جس سے مجھ کو یہ ایمد ہے کہ انصاف کے دن میرا قصور معاف کرے گا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میری خطاؤں کو معاف فرمائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی سے میں قیامت کے دن اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ وہ میری خطائوں کو معاف کردے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He Who, long, shall forgive me my faults, on the Day of Requital.

اور وہی جس سے میں آس لگائے ہوں کہ وہ میری غلط کاری کو قیامت کے دن معاف کردے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ جس سے میں متوقع ہوں کہ جزا کے دن میرے گناہ معاف کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس سے مجھے امید ( یقین ) ہے کہ قیامت کے دن مجھے میری خطا معاف فرمادے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخش دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس سے میں یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ معاف فرما دے گا میری خطاؤں کو بدلے کے دن،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس سے میں توقع رکھتاہوں کہ یوم قیامت میری خطائیں معاف کردے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ جزا و سزا کے دن میری خطا معاف کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And who, I hope, will forgive me my faults on the day of Judgment.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He whom I expect to forgive my sins on the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Who, I hope, will forgive me my faults on the Day of Recompense.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Who, I hope, will forgive me my mistakes on the day of judgment.

Translated by

William Pickthall

And Who, I ardently hope, will forgive me my sin on the Day of Judgment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिस से मुझे इस की आकांक्षा है कि बदला दिए जाने के दिन वह मेरी ख़ता माफ़ कर देगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس سے مجھ کو یہ امید ہے کہ میری غلط کاری کو قیامت کے روز معاف کر دے گا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزجزا میری خطائیں معاف فرمائے گا۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روز جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرا قصور معاف فرما دے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ جو مجھ کو توقع ہے کہ بخشے میری تقصیر انصاف کے دن

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ جس سے میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ قیامت کے دن میری کوتاہیوں کو درگزر فرمادے گا