Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 111

سورة آل عمران

لَنۡ یَّضُرُّوۡکُمۡ اِلَّاۤ اَذًی ؕ وَ اِنۡ یُّقَاتِلُوۡکُمۡ یُوَلُّوۡکُمُ الۡاَدۡبَارَ ۟ ثُمَّ لَا یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾

They will not harm you except for [some] annoyance. And if they fight you, they will show you their backs; then they will not be aided.

یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیادہ کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے ، اگر لڑائی کا موقعہ آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے ، پھر مدد نہ کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّضُرُّوۡکُمۡ
وہ نقصان دیں گے تمہیں
اِلَّاۤ
سوائے
اَذًی
اذیت کے
وَاِنۡ
اور اگر
یُّقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ جنگ کریں گے تم سے
یُوَلُّوۡکُمُ
وہ پھیر دیں تم سے
الۡاَدۡبَارَ
پشتیں
ثُمَّ
پھر
لَایُنۡصَرُوۡنَ
نہ وہ مدد کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَنۡ
ہر گز نہیں
یَّضُرُّوۡکُمۡ
وہ نقصا ن پہنچا سكیں گے تمہیں
اِلَّاۤ
سو ا ئے
اَذًی
معمولی تکلیف کے
وَاِنۡ
اور اگر
یُّقَاتِلُوۡکُمۡ
وہ جنگ کریں تم سے
یُوَلُّوۡکُمُ
وه پھیر جا ئیں گے تم سے
الۡاَدۡبَارَ
پیٹھیں
ثُمَّ
پھر
لَا
نہیں
یُنۡصَرُوۡنَ
وه مدد كیے جا ئیں گے
Translated by

Juna Garhi

They will not harm you except for [some] annoyance. And if they fight you, they will show you their backs; then they will not be aided.

یہ تمہیں ستانے کے سوا اور زیادہ کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے ، اگر لڑائی کا موقعہ آجائے تو پیٹھ موڑ لیں گے ، پھر مدد نہ کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ معمولی تکلیف پہنچانے کے سوا تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔ اگر یہ لوگ تم سے جنگ کریں تو دم دبا کر بھاگ نکلیں گے پھر انہیں کہیں سے بھی مدد نہ مل سکے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ تمہیں معمولی تکلیف کے سوا ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے اور اگروہ تم سے جنگ کریں گے توتم سے پیٹھیں پھیر جائیں گے، پھروہ نہیں مدد کیے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They shall never (be able to) cause you any harm except a little hurt. And if they fight you, they will turn their backs on you, then they shall not be helped.

وہ کچھ نہ بگاڑ سکیں گے تمہارا مگر ستانا زبان سے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ دیں گے پھر ان کی مدد نہ ہوگی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) یہ تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے سوائے تھوڑی سی کو فت کے اور اگر یہ تم سے جنگ کریں گے تو پیٹھ دکھا دیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will not be able to harm you except for a little hurt, and if they fight against you they will turn their backs (in flight), and then they will not be succoured.

یہ تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے ، زیادہ سے زیادہ بس کچھ ستا سکتے ہیں ۔ اگر یہ تم سے لڑیں گے تو مقابلہ میں پیٹھ دکھائیں گے ، پھر ایسے بے بس ہوں گے کہ کہیں سے ان کو مدد نہ ملے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ تھوڑا بہت ستانے کے سوا تمہیں کوئی نقصان ہرگز نہیں پہنچا سکیں گے ، اور اگر وہ تم سے لڑیں گے بھی تو تمہیں پیٹھ دکھا جائیں گے ، پھر انہیں کوئی مدد بھی نہیں پہنچے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کثر نافرمان وہ یعنی یہود سنتانکے سوا کوئی تمہارا نقصان نہیں کرسکتے اور اگر تم سے لڑیں گے تو بھاگتے ہی بن پڑے گی اور ان کو آئندہ کبھی فتح نہ ہوگی 1 0

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

معمولی ایذا کے علاوہ وہ تمہیں ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو تم سے پیٹھ پھیر جائیں گے پھر ان کو (کہیں سے) مدد بھی نہیں ملے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ لوگ تمہارا کچھ بگاڑ تو نہیں سکتے البتہ وہ تمہیں ستا سکتے ہیں۔ اگر یہ تم سے قتال کریں گے تو پیٹھ دکھا کر بھاگ جائیں گے ۔ پھر وہ کسی طرف سے مدد نہیں کئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ تمہیں خفیف سی تکلیف کے سوا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کو مدد بھی (کہیں سے) نہیں ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They shall not be able to harm you save with small hurt, and if they fight you, they shall turn upon you their backs; then they shall be succoured not.

وہ تم کو بجز خفیف اذیت کے ہرگز کوئی ضرر نہ پہنچا سکیں گے ۔ اور اگر وہ تم سے مقابلہ کریں گے تو تمہیں پیٹھ دکھا کر بھاگ جائیں گے ۔ پھر ان کی مدد بھی کی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تمہیں تھوڑی سی زبان درازی کے سوا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور اگر وہ تم سے جنگ کریں گے تو پیٹھ دکھائیں گے ۔ پھر ان کی کوئی مدد بھی نہیں ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ تھوڑی سی تکلیف پہنچانے کے علاوہ تمہارا ہر گز کچھ نہ بگاڑ سکیں گے اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو تمہیں پیٹھ دکھاکر بھاگ جائیں گے پھر ان کی مدد ( بھی ) نہ کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے، زیادہ سے زیادہ بس کچھ ستا سکتے ہیں۔ اگر یہ تم سے لڑیں گے تو مقابلہ میں پیٹھ دکھائیں گے ( پھر ایسے بےبس ہوں گے کہ کہیں سے) ان کو مدد نہ ملے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ تم کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے بجز (زبانی کلام) کچھ ایذاء رسانی کے، اور اگر انہوں نے تم سے لڑائی کی تو یہ بھاگ کھڑے ہوں گے تم کو پیٹھ دے کر، پھر (کہیں سے بھی) ان کی کوئی مدد نہیں ہوگی

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ معمولی تکلیف پہنچانے کے سواتمہاراکچھ بھی بگاڑنہیں سکتے اگریہ تم سے جنگ کریں تو دم دباکربھاگ نکلیں پھرانہیں کہیں سے مدد نہ مل سکے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ تمہارے کچھ نہ بگاڑیں گے مگر یہی ستانا ( ف۲۰۲ ) اور اگر تم سے لڑیں تو تمہارے سامنے سے پیٹھ پھیر جائیں گے ( ف۲۰۳ ) پھر ان کی مدد نہ ہوگی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ لوگ ستانے کے سوا تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ، اور اگر یہ تم سے جنگ کریں تو تمہارے سامنے پیٹھ پھیر جائیں گے ، پھر ان کی مدد ( بھی ) نہیں کی جائے گے

Translated by

Hussain Najfi

یہ معمولی اذیت کے سوا ہرگز تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ اور اگر یہ تم سے جنگ کریں گے تو تمہیں پیٹھ دکھائیں گے پھر ان کی ( کہیں سے ) مدد نہ کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will do you no harm, barring a trifling annoyance; if they come out to fight you, they will show you their backs, and no help shall they get.

Translated by

Muhammad Sarwar

They can never harm you beyond annoyance. In a fight, they will turn back in defeat and they will not be helped.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will do you no harm, barring a trifling annoyance; and if they fight against you, they will show you their backs, and they will not be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They shall by no means harm you but with a slight evil; and if they fight with you they shall turn (their) backs to you, then shall they not be helped.

Translated by

William Pickthall

They will not harm you save a trifling hurt, and if they fight against you they will turn and flee. And afterward they will not be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तुम्हारा कुछ बिगाड़ नहीं सकते मगर कुछ सताना, और अगर वे तुमसे मुक़ाबला करेंगे तो तुमको पीठ दिखाएंगें, फिर उनको मदद भी न पहुँचेगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ تم کو ہرگز کوئی ضررنہ پہنچاسکیں گے مگر ذرا خفیف سی اذیت (2) اور اگر وہ تم سے مقاتلہ کریں تو تم کو پیٹھ دیکھا کر بھاگ جائیں گے پھر کسی طرف سے ان کی حمایت بھی نہ کی جاوے گی۔ (3) (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ تمہیں ستانے کے سوا اور کچھ ضرر نہیں پہنچا سکتے اور اگر وہ تم سے لڑیں تو تمہیں پیٹھ دے کر بھاگ جائیں گے۔ پھر وہ مدد نہیں کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑسکتے ‘ زیادہ سے زیادہ بس کچھ ستاسکتے ہیں ۔ اگر یہ تم سے لڑیں گے تو مقابلہ میں پیٹھ دکھائیں گے ‘ پھر ایسے بےبس ہوں گے کہ کہیں سے ان کو مدد نہ ملے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم کو ہرگز ضرر نہ پہنچا سکیں گے مگر ذرا سی تکلیف اور اگر تم سے جنگ کریں گے وہ تو پشت پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ان کی مدد نہ کی جائے گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ کچھ نہ بگاڑ سکیں گے تمہارا مگر ستانا زبان سے اور اگر تم سے لڑیں گے تو پیٹھ دیں گے پھر ان کی مدد نہ ہوگی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ تم کو معمولی سی اذیت کے علاوہ کوئی بڑا نقصان ہرگز نہیں پہونچا سکیں گے اور اگر وہ تم سے جنگ کریں گے تو تم کو پیٹھ دکھا کر بھاگیں گے پھر کسی طرف سے ان کی مدد بھی نہیں کی جائے گی۔