Tense

ءَانَآءَ

(in the) hours

گھڑیوں میں

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اٰنَ (ض) الشیئُ: اس کا وقت قریب آگیا ہے۔ وہ اپنی انتہا اور پختگی کے وقت کو پہنچ گئی۔ قرآن پاک میں ہے: (اَلَمۡ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا ) کیا ابھی تک مومنون کے لیے وقت نہیں آیا؟(۵۷:۱۶) ، (طَعَامٍ غَیۡرَ نٰظِرِیۡنَ اِنٰىہُ ) (۳۳:۵۳) تم کھانے کے وقت کا انتظار کررہے ہو (انی الحمیم۔ پانی حرارت میں انتہا کو پہنچ گیا) قرآن میں حَمِیْمٍ آنٍ (۵۵:۴۴) مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَۃٍ (۸۸:۵) گرم کھولتے ہوئے چشمے سے۔ اَنًی (بتثلیث الھمزہ) وقت کا کچھ حصہ۔ اس کی جمع اَنَائٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے : (یَّتۡلُوۡنَ اٰیٰتِ اللّٰہِ اٰنَآءَ الَّیۡلِ) (۳:۱۱۳) جو رات کے وقت خدا کی آیتیں پڑھتے ہیں۔ (وَ مِنۡ اٰنَآیِٔ الَّیۡلِ فَسَبِّحۡ ) (۲۰:۱۳۰) اور رات کے اوقات میں (بھی) اس کی تسبیح کیا کرو۔ اِنّی : ہمزہ مکسور ہونے کی صورت میں اسم مقصور ہوگا اور ہمزہ مفتوح ہونے کی صورت میں اسم ممدود حطیہ نے کہا ہے(1) الواخر) (۳۱) اَنَیْتُ الْعَشَائَ اِلٰی سُھَیْلٍ، اَوِالشعریٰ فطال بِیَ الْاَنَائٗ۔ میں نے سہیل یا شعریٰ ستارہ کے طلوع ہونے تک کھانے کو مؤخر کردیا اور میرا انتظار طویل ہوگیا۔ اَنَیْتُ الشیئَ اِیْنَائٌ۔ کسی کام کو اس کے مقررہ وقت سے مؤخر کرنا۔ (2) تَاَنَّیتُ : میں نے دیر کی اَلْاَنَاۃُ : حلم، وقار، طمانیت، تَانّٰی فُلَانٌ تَانِّیًا وَاَنِی یَأنٰی اَنْیًا (س) تحمل اور حلم سے کام لینا۔ اِسْتَأْنَیْتُ الشیئَ میں نے اس کے وقت کا انتظار کیا نیز اس کے معنی دیر کرنا بھی آتے ہیں جیسے استأنیتُ الطاعم میں نے کھانے کو اس کے وقت سے مؤخر کردیا۔ اَلْاِنَائُ : برتن۔ جمع آنِیَۃٌ۔ جیسے کِسَائٌ وَاَکْسِیَۃٌ اس کی جمع الجمع الاَوانِی ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
آناء
Surah:3
Verse:113
گھڑیوں میں
(in the) hours
Surah:20
Verse:130
گھڑیوں میں
(the) hours
Surah:39
Verse:9
گھڑیوں میں
(during) hours