ConjunctionPrepositional PhraseVerb

وَلِيُمَحِّصَ

And so that may purify

اور تاکہ خالص کرلے

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
مَحَّصَ
يُمَحِّصُ
مَحِّصْ
مُمَحِّص
مُمَحَّص
تَمْحِيْص
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْمَحْصُ کے اصل معنی کسی چیز کو کھوٹ اور عیب سے پاک کرنے کے ہیں۔ یہ فَحْصٌ کے ہم معنی ہے مگر فَحْصٌ کا لفظ ایک چیز کو دوسری ایسی چیزوں سے الگ کرنے پر بولا جاتا ہے جو اس میں مل جائیں لیکن درحقیقت اس سے منفصل ہوں۔ مگر مُحْصٌ کا لفظ ان ملی ہوئی چیزوں کو کسی سے الگ کرنے کے لیے آتا ہے۔ جو اس سے متصل اور گھل مل گئی ہوں..... چنانچہ محاورہ ہے۔ مَحَصْتُ الذَّھَبَ وَمَحَّصْتُہ: سونے کو آگ میں گلا کر اس کی کھوٹ کر الگ کردیا۔ چنانچہ آیات کریمہ: (وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا) (۳۔۱۴۱) اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص مومن بنا دے۔ (وَ لِیُمَحِّصَ مَا فِیۡ قُلُوۡبِکُمۡ ) (۳۔۱۵۴) اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اس کو خالص اور صاف کردے۔ میں دلوں کے پاک کرنے پر تمحیض کا استعمال ایسے ہی ہے جیسا کہ تَزْکِیَۃٌ وَتَطْھِیْرٌ ور اس قسم کے دوسرے الفاظ استعمال سے گھس گیا اور اس کی تازگی چلی گئی۔مَحَصَ الْجَبْلُ یَمْحَصُ: رسی پرانی ہوگئی۔ اور اس کاروآں صاف ہوگیا۔ مَحَصَ الصَّبِیُّ: بچہ (طاقت ور ہوکر) دورنے لگا۔

Lemma/Derivative

2 Results
يُمَحِّص
Surah:3
Verse:141
اور تاکہ خالص کرلے
And so that may purify
Surah:3
Verse:154
اور تاکہ چھانٹ دے
and that He may purge