Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 153

سورة آل عمران

اِذۡ تُصۡعِدُوۡنَ وَ لَا تَلۡوٗنَ عَلٰۤی اَحَدٍ وَّ الرَّسُوۡلُ یَدۡعُوۡکُمۡ فِیۡۤ اُخۡرٰىکُمۡ فَاَثَابَکُمۡ غَمًّۢا بِغَمٍّ لِّکَیۡلَا تَحۡزَنُوۡا عَلٰی مَا فَاتَکُمۡ وَ لَا مَاۤ اَصَابَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۵۳﴾

[Remember] when you [fled and] climbed [the mountain] without looking aside at anyone while the Messenger was calling you from behind. So Allah repaid you with distress upon distress so you would not grieve for that which had escaped you [of victory and spoils of war] or [for] that which had befallen you [of injury and death]. And Allah is [fully] Acquainted with what you do.

جب کہ تم چڑھے چلے جا رہے تھے اور کسی کی طرف توجہ تک نہیں کرتے تھے اور اللہ کے رسول تمہیں تمہارے پیچھے سے آوازیں دے رہے تھے ، بس تمہیں غم پر غم پہنچا تاکہ تم فوت شُدہ چیز پر غمگیں نہ ہو اور نہ پہنچنے والی ( تکلیف ) پُر اُداس ہو اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال سے خبردار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
تُصۡعِدُوۡنَ
تم چڑھے جارہے تھے
وَلَا
اور نہ
تَلۡوٗنَ
تم مڑ کر دیکھتے تھے
عَلٰۤی اَحَدٍ
کسی ایک کے
وَّ الرَّسُوۡلُ
اور رسول
یَدۡعُوۡکُمۡ
بلا رہے تھے تمہیں
فِیۡۤ اُخۡرٰىکُمۡ
تمہارے پیچھے سے
فَاَثَابَکُمۡ
تو اس نے دیا تمہیں
غَمًّۢا
غم
بِغَمٍّ
ساتھ غم کے
لِّکَیۡلَا
تاکہ نہ
تَحۡزَنُوۡا
تم رنج کرو
عَلٰی
اس پر
مَا
جو
فَاتَکُمۡ
چھن گیا تم سے
وَلَا
اور نہ
مَاۤ
جو
اَصَابَکُمۡ
پہنچا تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
خَبِیۡرٌۢ
خوب خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
تُصۡعِدُوۡنَ
تم دور چلے جا رہے تھے
وَلَا
اور نہ
تَلۡوٗنَ
تم مڑ کر دیکھتے تھے
عَلٰۤی اَحَدٍ
کسی ایک کو
وَّ الرَّسُوۡلُ
اور رسول
یَدۡعُوۡکُمۡ
پکار رہا تھاتمہیں
فِیۡۤ اُخۡرٰىکُمۡ
تمہاری پچھلی جماعت میں
فَاَثَابَکُمۡ
تو اس نے بدلے میں دیا تمہیں
غَمًّۢا
غم
بِغَمٍّ
ساتھ غم کے
لِّکَیۡلَا
تا کہ نہ
تَحۡزَنُوۡا
تم غم کرو
عَلٰی مَا
اس پر جو
فَاتَکُمۡ
نکل گیا تمہارے ہاتھ سے
وَلَا
اور نہ
مَاۤ
اس پر جو
اَصَابَکُمۡ
مصیبت پہنچی تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
خَبِیۡرٌۢ
پوری خبر رکھنے والا ہے
بِمَا
اس کی جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

[Remember] when you [fled and] climbed [the mountain] without looking aside at anyone while the Messenger was calling you from behind. So Allah repaid you with distress upon distress so you would not grieve for that which had escaped you [of victory and spoils of war] or [for] that which had befallen you [of injury and death]. And Allah is [fully] Acquainted with what you do.

جب کہ تم چڑھے چلے جا رہے تھے اور کسی کی طرف توجہ تک نہیں کرتے تھے اور اللہ کے رسول تمہیں تمہارے پیچھے سے آوازیں دے رہے تھے ، بس تمہیں غم پر غم پہنچا تاکہ تم فوت شُدہ چیز پر غمگیں نہ ہو اور نہ پہنچنے والی ( تکلیف ) پُر اُداس ہو اللہ تعالٰی تمہارے تمام اعمال سے خبردار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور وہ وقت بھی یاد کرو) جب (جنگ احد میں) تم بھاگے چلے جارہے تھے اور کسی کی طرف مڑ کر دیکھتے بھی نہ تھے حالانکہ اللہ کا رسول تمہارے پیچھے سے تمہیں بلا رہا تھا۔ پھر اللہ نے تمہیں رنج پر رنج دیئے تاکہ تم ایسی بات پر غم نہ کرو جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور نہ ایسی مصیبت پر غم کرو جو تم پر نازل ہو۔ اور جو کام بھی تم کرتے ہو۔ اللہ ان سے خوب واقف ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تم دورچلے جارہے تھے اورمڑکرکسی ایک کوبھی نہ دیکھتے تھے اور رسول تمہیں تمہاری پچھلی جماعت میں پکاررہاتھاتواُس نے بدلے میں تمہیں غم کے ساتھ اورغم دیاتاکہ تم اس پرغم نہ کروجوتمہارے ہاتھ سے نکل گیااورنہ اس پرجو تمہیں مصیبت پہنچی اوراللہ تعالیٰ پوری خبررکھنے والاہے اس کی جوتم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When you were going away, not even turning to look at anyone, and the Messenger was calling you from behind you. So, He awarded you sorrow for sorrow, so that you should not grieve (in future) on what you lost, nor on what you suffered. And Allah is All-Aware of what you do.

تم چڑھے چلے جاتے تھے اور پیچھے پھر کر نہ دیکھتے تھے کسی کو اور رسول پکارتا تھا تم کو تمہارے پیچھے سے پھر پہنچا تم کو غم عوض میں غم کے تاکہ تم غم نہ کیا کرو اس پر جو ہاتھ سے نکل جاوے اور نہ اس پر کہ جو کچھ پیش آجاوے اور اللہ کو خبر ہے تمہارے کام کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کرو جب کہ تم (پہاڑ پر) چڑھے چلے جا رہے تھے (جان بچانے کے لیے) اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھ رہے تھے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں پکار رہے تھے تمہارے پیچھے سے تو اللہ تعالیٰ تم پر غم کے بعد غم مسلسل ڈالتا رہا تاکہ (آئندہ کے لیے تمہیں یہ سبق ملے کہ) تم غمگین نہ ہوا کرو اس پر کہ جو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہے اور نہ اس تکلیف پر کہ جو تم پر آپڑے اور اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Recall when you were fleeing without casting even a side glance at anyone, and the Messenger was calling out to you from the rear. Then Allah requited you by inflicting grief after grief upon you so as to instruct you neither to grieve for the losses you might suffer nor for the afflictions that might befall you. Allah knows all that you do.

یاد کرو جب تم بھاگے چلے جا رہے تھے ، کسی کی طرف پلٹ کر دیکھنے تک کا ہوش تمہیں نہ تھا ، اور رسول تمہارے پیچھے تم کو پکار رہا تھا ۔ 110 اس وقت تمہاری اس روش کا بدلہ اللہ نے تمہیں یہ دیا کہ تم کو رنج پر رنج دیے 111 تاکہ آئندہ کے لیے تمہیں یہ سبق ملے کہ جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو ۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب تم منہ اٹھائے چلے جارہے تھے اور کسی کو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے ، اور رسول تمہارے پیچھے سے تمہیں پکار رہے تھے ، چنانچہ اللہ نے تمہیں ( رسول کو ) غم ( دینے ) کے بدلے ( شکست کا ) غم دیا ، تاکہ آئندہ تم زیادہ صدمہ نہ کیا کرو ، ( ٥٠ ) نہ اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے ، اور نہ کسی اور مصیبت پر جو تمہیں پہنچ جائے ۔ اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس وقت جب تم بھا گے چلے جاتے تھے یا چڑھے چلے جاتے تھے پہاڑ پر اور مڑکر کسی کو نہیں دیکھتے یا کہیں ٹھیرتے نہ تھے اور پیغمبر تم کو پچھے کھڑا بلا رہا تھا ف 4 آخر خدا نے تم کو دوہرے غم میں مبتلا کیا 5 اس میں یہ حکمت تھی تاکہ جو چیز ہاتھ سے جاتی رہی اس پر رنج نہ کرو 6 اور نہ اس پر جو تم کو پیش آئے یعنی اور مصیبت پر اور جو تم کو اللہ کو اس کی خبر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اور وہ قت یاد کرو) جب تم چڑھے جاتے تھے اور کسی کو پلٹ کر نہ دیکھتے تھے اور تمہارے پیچھے سے پیغمبر تم کو پکار رہے تھے سو (اللہ نے) تم کو (اس کی پاداش میں) غم پہ غم دیا تاکہ تم جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکل گئی اس کا غم نہ کرو اور نہ اس پر جو تم پر (مصیبت) پڑی اور جو تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب تم چڑھے چلے جا رہے تھے اور مڑ کر دیکھتے بھی نہ تھے حالانکہ رسول تمہیں تمہارے پیچھے سے پکار رہے تھے۔ اس لئے اللہ نے تمہیں رنج و رنج دئیے تا کہ تم اس پر رنجیدہ نہ ہوں جو تمہارے ہاتھ سے نکل چکا تھا یا جو کچھ حالات پہنچ چکے تھے ۔ اور اللہ تمہارے تمام کاموں سے اچھی طرح واقف ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب تم لوگ دور بھاگے جاتے تھے اور کسی کو پیچھے پھر کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول الله تم کو تمہارے پیچھے کھڑے بلا رہے تھے تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہی یا جو مصیبت تم پر واقع ہوئی ہے اس سے تم اندوہ ناک نہ ہو اور خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time ye were running off and would not look back on any one, albeit the apostle In your rear was calling unto you. Wherefore He caused sorrow to overtake you for sorrow. that ye might not grieve for that which ye might lose nor for that which might befall you. And Allah is Aware of that which ye Work.

(وہ وقت یاد کرو) جب تم چڑھے جارہے تھے اور مڑ کر بھی کسی کو نہ دیکھتے تھے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم کو پکار رہے تھے تمہارے پیچھے کی جانب سے ۔ سو (اللہ نے) تمہیں غم دیا غم کے پاداش میں ۔ تاکہ تم رنجیدہ نہ ہوا کرو اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور نہ اس مصیبت سے جو تم پر پڑے اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب خبردار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جبکہ تم منہ اٹھائے بھاگے جارہے تھے اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے اور خدا کا رسول تم کو تمہارے پیچھے سے پکار رہا تھا تو خدا نے تم کو غم پر غم پہنچایا تاکہ تم دل شکستہ نہ ہوا کرو ، نہ کسی نقصان پر اور نہ کسی مصیبت پر اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس کی خبر رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جبکہ تم چڑھائی پر بھاگے چلے جا رہے تھے اور کسی کو پیچھے مڑ کر دیکھتے بھی نہ تھے اور رسول ( ﷺ ) تمہیں تمہارے پیچھے سے آوازیں دے رہے تھے پس اللہ ( تعالیٰ ) نے تم کو غم پر غم دیا تاکہ جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور جو مصیبت تم پر پڑے اس پر غمگین نہ ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے سارے کاموں سے خوب باخبر ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یاد کرو جب تم بھاگے چلے جارہے تھے، کسی کی طرف پلٹ کر دیکھنے تک کا ہوش تمہیں نہ تھا اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے پیچھے سے تمہیں بلا رہے تھے اس وقت (تمہاری اس روش کا بدلہ اللہ نے تمہیں یہ دیا) کہ تم کو رنج پر رنج دیئے تاکہ آئندہ کے لیے تمہیں یہ سبق ملے کہ جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر تم غمزدہ نہ ہو۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور یاد کرو کہ) جب تم لوگ بھاگے جا رہے تھے، اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے، اور تمہارے رسول تمہیں پیچھے سے پکار رہے تھے، پھر اس (وحدہ لاشریک) نے تم کو غم پر غم دیا تاکہ تم آئندہ نہ غم کرو کسی ایسی چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے نکل جائے، اور نہ (ہی تم دل برداشتہ ہوا کرو) کسی ایسی مصیبت پر جو تمہیں پیش آجائے، اور اللہ پوری طرح باخبر ہے ان سب کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

جب تم ( جنگِ احدمیں ) بھاگے جا رہے تھے اور نہ کسی کی طرف مڑکردیکھتے تھے حالانکہ اللہ کارسول تمہارے پیچھے سے تمہیں بلارہا تھا پھر اللہ نے تمہیں غم پر غم دیئے تاکہ تم ایسی بات پر غم نہ کروجوتمہارے ہاتھ سے نکل جائے اور نہ ایسی مصیبت پر جوتم پر نازل ہواورجو کام بھی تم کرتے ہواللہ ان سے خوب واقف ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب تم منہ اٹھائے چلے جاتے تھے اور پیٹھ پھیر کر کسی کو نہ دیکھتے اور دوسری جماعت میں ہمارے رسول تمہیں پکار رہے تھے ( ف۲۸۰ ) تو تمہیں غم کا بدلہ غم دیا ( ف۲۸۱ ) اور معافی اس لئے سنائی کہ جو ہاتھ سے گیا اور جو افتاد پڑی اس کا رنج نہ کرو اور اللہ کوتمہارے کاموں کی خبر ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جب تم ( افراتفری کی حالت میں ) بھاگے جا رہے تھے اور کسی کو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس جماعت میں ( کھڑے ) جو تمہارے پیچھے ( ثابت قدم ) رہی تھی تمہیں پکار رہے تھے پھر اس نے تمہیں غم پر غم دیا ( یہ نصیحت و تربیت تھی ) تاکہ تم اس پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتا رہا اور اس مصیبت پر جو تم پر آن پڑی رنج نہ کرو ، اور اللہ تمہارے کاموں سے خبردار ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب تم بے تحاشا بھاگے چلے جا رہے تھے اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھتے تھے ۔ حالانکہ پیغمبر ( ص ) تمہارے پیچھے سے تمہیں پکار رہے تھے ۔ ( تمہاری اس روش کی وجہ سے ) خدا نے تمہیں ثواب کے بدلے رنج پر رنج دیا ۔ تاکہ ( آئندہ ) جو چیز تمہارے ہاتھ سے نکل جائے اس پر ملول نہ ہو اور جو مصیبت درپیش ہو اس پر رنج نہ کرو ۔ اور اللہ تمہارے سب اعمال سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! ye were climbing up the high ground, without even casting a side glance at any one, and the Messenger in your rear was calling you back. There did Allah give you one distress after another by way of requital, to teach you not to grieve for (the booty) that had escaped you and for (the ill) that had befallen you. For Allah is well aware of all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Believers remember) when you were fleeing without even glancing to either side even though the Messengers were calling you back, God made you suffer sorrow upon sorrow to make you forget your grief of what you had lost and the injuries you had suffered. God is Well-Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(And remember) when you ran away without even casting a side glance at anyone, and the Messenger was in your rear calling you back. There did Allah give you one distress after another by way of requital, to teach you not to grieve for that which had escaped you, nor for what struck you. And Allah is Well-Aware of all that you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When you ran off precipitately and did not wait for any one, and the Apostle was calling you from your rear, so He gave you another sorrow instead of (your) sorrow, so that you might not grieve at what had escaped you, nor (at) what befell you; and Allah is aware of what you do.

Translated by

William Pickthall

When ye climbed (the hill) and paid no heed to anyone, while the messenger, in your rear, was calling you (to fight). Therefor He rewarded you grief for (his) grief, that (He might teach) you not to sorrow either for that which ye missed or for that which befell you. Allah is Informed of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब तुम चढ़े जा रहे थे और पलट कर भी किसी को न देखते थे और रसूल तुमको तुम्हारे पीछे से पुकार रहे थे, फिर अल्लाह ने तुमको ग़म पर ग़म दिया; ताकि तुम रंजीदा न हो उस चीज़ पर जो तुम्हारे हाथ से निकल गई और न उस मसीबत पर जो तुम पर पड़ी, और अल्लाह बाख़बर है उससे जो कुछ तुम करते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ وقت یاد کرو) جب تم چڑھے چلے جاتے تھے اور کسی کو مڑ کر بھی نہ دیکھتے تھے اور رسول تمہارے پیچھے کی جانب سے تم کو پکار رہے تھے۔ سو اللہ تعالیٰ نے تم کو پاداش میں غم دیا بسبب غم دینے کے تاکہ تم مغموم نہ ہوا کرو اس چیز پر جو تمہارے ہاتھ سے نکل جاوے نہ اس پر جو تم پر مصیبت پڑے۔ اور اللہ تعالیٰ سب خبر رکھتے ہیں تمہارے سب کاموں کی۔ (153)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب تم چڑھتے جارہے تھے اور کسی کی طرف توجہ نہیں کرتے تھے اور اللہ کا رسول تمہیں پیچھے سے آوازیں دے رہا تھا۔ پھر تمہیں غم پر غم پہنچا تاکہ تم سے جو چھن گیا اور جو تمہیں رنج پہنچا اس پر غم نہ کھاؤ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال سے خبردار ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو جب تم بھاگے چلے جارہے تھے ‘ کسی کی طرف پلٹ کر دیکھنے تک کا ہوش تمہیں نہ تھا اور رسول تمہارے پیچھے تم کو پکاررہا تھا۔ اس وقت تمہاری اس روش کا بدلہ اللہ نے تمہیں یہ دیا کہ تم کو رنج پر رنج دیئے تاکہ آئندہ کے لئے تمہیں یہ سبق ملے کہ جو کچھ تمہارے ہاتھ سے جائے یا جو مصیبت تم پر نازل ہو اس پر ملول نہ ہو۔ اللہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب تم دور چلے جا رہے تھے اور کسی کو مڑ کر نہیں دیکھ رہے تھے اور رسول تم کو پکار رہے تھے تمہارے پیچھے سے پس اللہ نے تمہیں غم کی پاداش میں غم دے دیا تاکہ تم غمگین نہ ہو اس چیز پر جو تم سے جاتی رہے اور نہ اس مصیبت پر جو تم کو پہنچ جائے اور اللہ تمہارے سب کاموں سے باخبر ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب تم چڑھے چلے جاتے تھے اور پیچھے پھر کر نہ دیکھتے تھے کسی کو اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پکارتا تھا تم کو تمہارے پیچھے سے پھر پہنچا تم کو غم عوض میں غم کے تاکہ تم غم نہ کیا کرو اس پر جو ہاتھ سے نکل جاوے اور نہ اس پر کہ جو کچھ پیش آجاوے اور اللہ کو خبر ہے تمہارے کام کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب تم چڑھائی پر بھاگے چلے جا رہے تھے اور سکی کو پلٹ کر دیکھتے نہ تھے حالانکہ رسول تمہارے پیچھے کی جانب سے تم کو پکار رہے تھے پھر تم کو اللہ تعالیٰ نے رسول کو رنج پہنچانے کی پاداش میں رنج دیا تاکہ تم آئندہ کسی چیز کے ہاتھ سے نکل جانے اور کسی مصیبت کے پیش آجانے پر غمگین نہ ہوا کرو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب سے باخبر ہے۔