VerbPersonal Pronoun

فَاتَكُمْ

escaped you

فوت ہوگیا تم سے۔ چلا گیا تم سے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
فَاتَ
يَفُوْتُ
فُتْ
فَائِت
مَفُوْت
فَوْت
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْفَوْتُ: (ن) (ہاتھ سے نکل جانا) کسی چیز کا انسان سے اتنا دور ہوجانا کہ اس کا حاصل کرلینا اس کے لیے دشوار ہو۔ چنانچہ فرمایا: (وَ اِنۡ فَاتَکُمۡ شَیۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ اِلَی الۡکُفَّارِ) (۶۰:۱۱) اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کوئی عورت تمہارے ہاتھ سے نکل کر کافروں کے پاس چلی جائے۔ (لِّکَیۡلَا تَاۡسَوۡا عَلٰی مَا فَاتَکُمۡ) (۵۷:۲۳) تاکہ جو مطلب تم سے فوت ہوگیا ہے۔ اس کا غم نہ کھایا کرو۔ (وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ فَزِعُوۡا فَلَا فَوۡتَ) (۳۴:۵۱) اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے۔ یعنی جس عذاب سے وہ گھبرائیں گے اس سے بچ نہیں سکیں گے۔ محاورہ ہے۔ ھُوَ مِنِّیْ فَوْتَ الرُّمْح: وہ میرے نیزے کی دسترس سے باہر ہے۔ جَعَلَ اﷲُ رِزْقَہٗ فَوْتَ فَمِہٖ (اﷲ اس کا رزق اس کی دسترس سے باہر کردے) یعنی رزق سامنے نظر آئے لیکن منہ تک نہ پہنچ سکے (بددعا)۔ اسی سے اِفْتِیَاتٌ (افتعال) ہے اور اس کے معنی کسی ایسے شخص سے مشورہ کے بغیر کوئی کام کرنے کے ہیں جس سے مشورہ ضروری ہو۔ اَلتَّفَاوُتُ: (تفاعل) کے معنی دو چیزوں کے اوصاف مختلف ہونے کے ہیں گویا ایک وصف دوسری کو یا ہر ایک کا وصف دوسری کو فوت کررہا ہے قڑآن پاک میں ہے۔ (مَا تَرٰی فِیۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ) (۶۷:۳) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرینش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ یعنی اس میں کوئی بات بھی حکمت کے خلاف نہیں ہے۔

Lemma/Derivative

3 Results
فاتَ
Surah:3
Verse:153
فوت ہوگیا تم سے۔ چلا گیا تم سے
escaped you
Surah:57
Verse:23
نقصان ہوا تم کو۔ کھو گیا تم سے
has escaped you
Surah:60
Verse:11
ہاتھ سے نکل جائے
have gone from you