Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 184

سورة آل عمران

فَاِنۡ کَذَّبُوۡکَ فَقَدۡ کُذِّبَ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِکَ جَآءُوۡ بِالۡبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ وَ الۡکِتٰبِ الۡمُنِیۡرِ ﴿۱۸۴﴾

Then if they deny you, [O Muhammad] - so were messengers denied before you, who brought clear proofs and written ordinances and the enlightening Scripture.

پھر بھی اگریہ لوگ آپ کو جھُٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے وہ رسول جھُٹلائے گئے ہیں جو روشن دلیلیں صحیفے اور منّور کتاب لے کر آئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ جھٹلائے آپ کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
کُذِّبَ
جھٹلائے گئے
رُسُلٌ
کئی رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
جَآءُوۡ
وہ لائے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل
وَ الزُّبُرِ
اور صحیفے
وَ الۡکِتٰبِ
اور کتاب
الۡمُنِیۡرِ
روشن
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
کَذَّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو یقیناً
کُذِّبَ
جھٹلائے جا چکے
رُسُلٌ
کئی رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
جَآءُوۡ
وہ لائے تھے
بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلیلیں
وَ الزُّبُرِ
اور صحیفے
وَ الۡکِتٰبِ
اور کتاب
الۡمُنِیۡرِ
روشن
Translated by

Juna Garhi

Then if they deny you, [O Muhammad] - so were messengers denied before you, who brought clear proofs and written ordinances and the enlightening Scripture.

پھر بھی اگریہ لوگ آپ کو جھُٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے وہ رسول جھُٹلائے گئے ہیں جو روشن دلیلیں صحیفے اور منّور کتاب لے کر آئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر بھی اگر وہ آپ کو جھٹلا دیں تو (آپ صبر کیجئے) آپ سے پہلے کئی رسول جھٹلائے جاچکے ہیں جو روشن دلائل، صحیفے اور روشنی عطا کرنے والی کتاب لے کر آئے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگروہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو یقیناًآپ سے پہلے بھی کئی رسول جھٹلائے جاچکے ہیں جوواضح دلیلیں اورصحیفے اورروشن کتاب لائے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then if they belie you, so messengers have been belied before you. They came with clear signs and the Scrip¬tures and light giving Book.

پھر اگر یہ تجھ کو جھٹلا دیں تو پہلے تجھ سے جھٹلائے گئے بہت رسول جو لائے نشانیاں اور صحیفے اور کتاب روشن

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اگر وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلا دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا جا چکا ہے جو آئے تھے واضح نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Now, if they give the lie to you, then other Messengers who came bearing clear signs and scriptures and the illuminating Book were also given the lie before you.

اب اے محمد ! اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے جھٹلائے جا چکے ہیں جو کھلی کھلی نشانیاں اور صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اگر پھر بھی یہ لوگ تمہیں جھٹلائیں تو ( یہ کوئی نئی بات نہیں ) تم سے پہلے بھی بہت سے ان رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے جو کھلی کھلی نشانیاں بھی لائے تھے ، لکھے ہوئے صحیفے بھی اور ایسی کتاب بھی جو ( حق کو ) روشن کردینے والی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر اگر یہ لوگ تجھ کو جھٹلائیں تو کوئی نئی بات نہیں ہے تجھ سے پہلے بہت سے پیغمبر جھٹلائے گئے جو معجزے اور چھوٹی کتابیں اور چمکتی کتاب لے کر آئے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ آپ کو سچا نہ مانیں تو یقینا آپ سے پہلے بہت سے پیغمبروں کو بھی سچا نہیں مانا گیا جو (ان کے پاس) دلائل اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو تم نے ان انبیاء کو کیوں قتل کر ڈالا تھا۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو آپ سے پہلے بھی یہ بہت سے رسولوں کو جھٹلا چکے ہیں جب کہ وہ کھلی نشانیاں صحیفے اور روشن کتابوں کے ساتھ آئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اگر یہ لوگ تم کو سچا نہ سمجھیں تو تم سے پہلے بہت سے پیغمبر کھلی ہوئی نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آچکے ہیں اور لوگوں نے ان کو بھی سچا نہیں سمجھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

If then they belie thee, even so were belied apostles before thee who came with evidences and scriptures, and the luminous Book.

سو اگر یہ آپ کی تکذیب کررہے ہیں تو آپ سے پیشتر بھی پیغمبروں کی تکذیب ہوچکی ہے جو شواہد اور فرشتوں اور روشن کتاب کے ساتھ آئے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر یہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو ( یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ) تم سے پہلے بھی رسولوں کی تکذیب ہوچکی ، جو کھلی ہوئی نشانیاں ، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر یہ آپ ( ﷺ ) کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا جا چکا ہے جو کھلی نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اب ( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو بہت سے رسول آپ سے پہلے جھٹلائے جا چکے ہیں جو کھلی کھلی نشانیاں، صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی اگر یہ لوگ آپ کو (اے پیغمبر ! ) جھٹلاتے ہی جائیں گے تو (یہ کوئی نئی بات نہیں کہ) آپ سے پہلے بھی کتنے ہی رسولوں کو جھٹلایا جا چکا ہے، جو (اپنی صداقت و حقانیت کی) کھلی کھلی نشانیاں (پاکیزہ آسمانی) صحیفے (اور حق و صداقت کی) روشنی بخشنے والی (الہامی) کتابیں لے کر آئے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

پھربھی اگروہ آپ کو جھٹلادیں تو ( آپ صبرکیجئے ) آپ سے پہلے کئی رسول جھٹلائے جاچکے ہیںجو روشن دلائل ، صحیفے اور روشنی عطاکرنے والی کتاب لے کرآئے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اے محبوب! اگر وہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں تو تم سے اگلے رسولوں کی بھی تکذیب کی گئی ہے جو صاف نشانیاں ( ف۳٦٤ ) اور صحیفے اور چمکتی کتاب ( ف۳٦۵ ) لے کر آئے تھے

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر بھی اگر آپ کو جھٹلائیں تو ( محبوب آپ رنجیدہ خاطر نہ ہوں ) آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کو جھٹلایا گیا جو واضح نشانیاں ( یعنی معجزات ) اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) اگر یہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ( آزردہ خاطر نہ ہوں ) آپ سے پہلے بہت سے رسول ( ص ) جھٹلائے جا چکے ہیں جو معجزات ، صحیفے اور روشن کتاب ( آئین حیات ) لے کر آئے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then if they reject thee, so were rejected messengers before thee, who came with Clear Signs, Books of dark prophecies, and the Book of Enlightenment.

Translated by

Muhammad Sarwar

If they reject you, they had certainly rejected the Messengers who lived before you and who showed them authoritative evidence, smaller Books, and the Book of enlightenment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then if they reject you, so were Messengers rejected before you, who came with Al-Bayinat and the Scriptures and the Book of Enlightenment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they reject you, so indeed were rejected before you apostles who came with clear arguments and scriptures and the illuminating book.

Translated by

William Pickthall

And if they deny thee, even so did they deny messengers who were before thee, who came with miracles and with the Psalms and with the Scripture giving light.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस अगर यह आपको झुठलाते हैं तो आपसे पहले भी बहुत-से रसूल झुठलाए जा चुके हैं जो खुली हुई निशानियाँ और सहीफ़े और रौशन किताब लेकर आए थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اگر یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو بہت سے پیغمبروں کی جو آپ سے پہلے گزرے ہیں تکذیب کی جاچکی ہے (4) جو معجزات لے کر آئے تھے اور صحیفے لے کر اور روشن کتاب لے کر۔ (5) (184)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر پھر بھی وہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بہت سے وہ رسول جھٹلائے گئے ہیں جو واضح دلائل، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو بہت سے رسول تم سے پہلے جھٹلائے جاچکے ہیں جو کھلی کھلی نشانیاں اور صحیفے اور روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے رسول جھٹلائے جا چکے ہیں وہ کھلی کھلی نشانیاں لائے اور صحیفے لائے اور روشن کتاب لائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر یہ تجھ کو جھٹلاویں تو پہلے تجھ سے جھٹلائے گئے بہت رسول جو لائے نشانیاں اور صحیفے اور کتاب روشن  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر اس پر بھی یہ آپ کی تکذیب کریں تو آپ سے پہلے بہت سے ایسے رسولوں کو جھٹلایا جاچکا ہے جو واضح دلائل اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔