Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 185

سورة آل عمران

کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ اُجُوۡرَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدۡخِلَ الۡجَنَّۃَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ ﴿۱۸۵﴾

Every soul will taste death, and you will only be given your [full] compensation on the Day of Resurrection. So he who is drawn away from the Fire and admitted to Paradise has attained [his desire]. And what is the life of this world except the enjoyment of delusion.

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنّت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس
ذَآئِقَۃُ
چکھنے والا ہے
الۡمَوۡتِ
موت کو
وَاِنَّمَا
اور بیشک
تُوَفَّوۡنَ
تم پورے پورے دیے جاؤ گے
اُجُوۡرَکُمۡ
اجر اپنے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
زُحۡزِحَ
دور کیا گیا
عَنِ النَّارِ
آگ سے
وَاُدۡخِلَ
اور وہ داخل کردیا گیا
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
فَقَدۡ
تو تحقیق
فَازَ
وہ کامیاب ہوا
وَمَا
اور نہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
مگر
مَتَاعُ
سامان
الۡغُرُوۡرِ
دھوکے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
جاندار
ذَآئِقَۃُ
چکھنے والا ہے
الۡمَوۡتِ
موت کو
وَاِنَّمَا
اور یقیناً
تُوَفَّوۡنَ
تم پورے دیئے جاؤ گے
اُجُوۡرَکُمۡ
اجر اپنے
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فَمَنۡ
چنانچہ جو کوئی
زُحۡزِحَ
بچا لیا گیا
عَنِ النَّارِ
آگ سے
وَاُدۡخِلَ
اور داخل کر دیا گیا
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
فَقَدۡ
تو یقیناً
فَازَ
وہ کامیاب ہو گیا
وَمَا
اور نہیں ہے
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَاۤ
دنیا کی
اِلَّا
سوائے
مَتَاعُ
سامان کے
الۡغُرُوۡرِ
دھوکے کا
Translated by

Juna Garhi

Every soul will taste death, and you will only be given your [full] compensation on the Day of Resurrection. So he who is drawn away from the Fire and admitted to Paradise has attained [his desire]. And what is the life of this world except the enjoyment of delusion.

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنّت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہر شخص کو موت کا مزا چکھنا ہے اور قیامت کے دن تمہیں تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا۔ پھر جو شخص دوزخ سے بچالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا ہے تو وہ کامیاب ہوگیا اور یہ دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہرجان دارموت کوچکھنے والا ہے اوریقیناتم قیامت کے دن ہی اپنے پورے اجردئیے جاؤگے، چنانچہ جوآگ سے بچالیاگیااورجنت میں داخل کردیاگیاتووہ کامیاب ہوگیااوردنیاکی زندگی تودھوکے کے سامان کے سواکچھ نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Every soul has to taste death. And it is on the Doomsday that you shall be paid your rewards in full. So, whoever has been kept away from the Fire and admitted to Paradise, he has really succeeded. And the wordly life is nothing but an asset, full of illusion.

ہر جی کو چکھنی ہے موت اور تم کو پورے بدلے ملیں گے قیامت کے دن پھر جو کوئی دور کیا گیا دوزخ سے اور داخل کیا گیا جنت میں اس کا کام تو بن گیا اور نہیں زندگانی دنیا کی مگر پونجی دھوکہ کی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہر ذی نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ تو قیامت ہی کے دن دیا جائے گا تو جو کوئی بچالیا گیا جہنم سے اور داخل کردیا گیا جنت میں تو وہ کامیاب ہوگیا اور یہ دنیا کی زندگی تو اس کے سوا کچھ نہیں کہ صرف دھوکے کا سامان ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Everyone is bound to taste death and you shall receive your full reward on the Day of Resurrection. Then, whoever is spared the Fire and is admitted to Paradise has indeed been successful. The life of this world is merely an illusory enjoyment.

آخرکار ہر شخص کو مرنا ہے اور تم سب اپنے اپنے پورے اجر قیامت کے روز پانے والے ہو ۔ کامیاب دراصل وہ ہے جو وہاں آتشِ دوزخ سے بچ جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے ۔ رہی یہ دنیا ، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے ۔ 130

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ، اور تم سب کو ( تمہارے اعمال کے ) پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن ملیں گے ۔ پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا ، اور یہ دنیوی زندگی تو ( جنت کے مقابلے میں ) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہر جان کو موت کو مزہ چکھنا ہے اور قیامت ہی کے دن تم کو پورے پورے تمہارے اعمال کے بدلے دیئے جائیں گے پھر جو شخص دوزخ سے ہٹا یا گیا پل صراط سے جو دو زخ کی پیٹھ پر ہے ہار ہوگیا اور جنت میں اس کے لے گئے اس نے مراد پائی اور دنیا کی زندگی تو دغا کی پو نجی ہے اور کچھ نہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور یقینا تم کو قیامت کے روز (تمہارے اعمال کا) پورا بدلہ دیا جائے گا پس جو آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا تو یقینا وہ مراد کو پہنچا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا بالاخر ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور تمہیں تو تمہاری مزدوری قیامت کے دن ہی ملے گی۔ تو جو شخص دوزخ کی آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا یقیناً وہی کامیاب و بامراد ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم کو قیامت کے دن تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا۔ تو جو شخص آتش جہنم سے دور رکھا گیا اور بہشت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچ گیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کا سامان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Every soul Shall taste of death and only on the Day of Resurrection ye will be repaid your hire in full. Then whosoever shall be removed far away from the Fire and made to enter into the Garden, he indeed hath achieved the goal; and the life of the world is naught but an illusory enjoyment.

ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ اور تم کو تمہاری پوری مزدوری تو بس قیامت ہی کے دن ملے گی ۔ تو جو شخص دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا سو وہی کامیاب ہوا اور دنای کی زندگی تو کچھ بھی نہیں بجز ایک دھوکے کے سودے کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہر جان کو موت کا مزا چکھنا ہے اور تم اپنا پورا پورا اجر تو بس قیامت ہی کے دن پاؤ گے ۔ پس جو دوزخ سے بچایا گیا اور جنّت میں داخل کیا گیا ، وہ کامیاب رہا اور یہ دنیا کی زندگی تو بس دھوکے کا سودا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہر جاندار کو موت کامزہ چکھنا ہے اور قیامت کے دن تم کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ۔ پس جو شخص دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا پس وہی کامیاب ہو گا اور دنیاوی زندگی دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آخرکار ہر شخص کو مرنا ہے اور تم سب اپنے پورے پورے اجر قیامت کے روز پانے والے ہو۔ کامیاب دراصل وہ ہے جو وہاں آتش دوزخ سے بچ جائے اور جنت میں داخل کردیا جائے۔ رہی یہ دنیا، تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(کوئی مانے یا نہ مانے یہ بہرحال ایک اٹل حقیقت ہے کہ) ہر شخص نے موت کا مزہ بہرحال چکھنا ہے، اور یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ تم لوگوں کو تمہارے پورے پورے اجر قیامت کے دن ہی دئیے جائیں گے، پس جس کو دوزخ کی اس (ہولناک) آگ سے بچا لیا گیا، اور اس کو جنت میں داخل کردیا گیا، تو وہ یقینا حقیقی کامیابی سے سرفراز ہوگیا، اور دنیا کی یہ (عارضی وفانی) زندگی دھوکے کے سامان کے سوا کچھ نہیں

Translated by

Noor ul Amin

ہرشخص کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے اور قیامت کے دن تمہیں تمہارے اعمال کاپوراپورابدلہ مل جائے گاپھرجوشخص جہنم سے بچالیاگیا اور جنت میں داخل کردیاگیاتووہ کامیاب ہوگیاا وریہ دنیاکی زندگی تومحض دھوکے کاسامان ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہر جان کو موت چکھنی ہے ، اور تمہارے بدلے تو قیامت ہی کو پورے ملیں گے ، جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچا ، اور دنیا کی زندگی تو یہی دھوکے کا مال ہے ( ف۳٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے ، اور تمہارے اجر پورے کے پورے تو قیامت کے دن ہی دئیے جائیں گے ، پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعۃً کامیاب ہو گیا ، اور دنیا کی زندگی دھوکے کے مال کے سوا کچھ بھی نہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہر جاندار نے ( انجام کار ) موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ اور تم سب کو قیامت کے دن تمہیں ( اپنے اعمال کا ) پورا پورا بدلہ دیا جائے گا پس جو شخص ( اس دن ) جہنم سے بچا لیا گیا ۔ اور جنت میں داخل کیا گیا وہ کامیاب ہوگیا ۔ اور دنیا کی زندگی تو محض دھوکے کا سامان اور سرمایہ فریب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Every soul shall have a taste of death: And only on the Day of Judgment shall you be paid your full recompense. Only he who is saved far from the Fire and admitted to the Garden will have attained the object (of Life): For the life of this world is but goods and chattels of deception.

Translated by

Muhammad Sarwar

Every soul is destined to experience the agony of death. You (Muslims) will receive the recompense for your deeds on the Day of Judgment. To be saved from the fire and admitted to Paradise is certainly a great triumph. The worldly life is no more than a deceitful possession.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Everyone shall taste death. And only on the Day of Resurrection shall you be paid your wages in full. And whoever is moved away from the Fire and admitted to Paradise, he indeed is successful. The life of this world is only the enjoyment of deception.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Every soul shall taste of death, and you shall only be paid fully your reward on the resurrection day; then whoever is removed far away from the fire and is made to enter the garden he indeed has attained the object; and the life of this world is nothing but a provision of vanities.

Translated by

William Pickthall

Every soul will taste of death. And ye will be paid on the Day of Resurrection only that which ye have fairly earned. Whoso is removed from the Fire and is made to enter paradise, he indeed is triumphant. The life of this world is but comfort of illusion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हर शख़्स को मौत का मज़ा चखना है, और तुमको पूरा-पूरा अज्र तो बस क़यामत के दिन मिलेगा, पस जो शख़्स आग से बचा लिया जाए और जन्नत में दाख़िल किया जाए वही कामयाब रहा, और दुनिया की ज़िंदगी तो बस धोके का सौदा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور تم کو پوری پاداش تمہاری قیامت ہی کے روز ملے گی تو جو شخص دوزخ سے بچالیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا سو پورا کامیاب وہ ہوا۔ اور دنیاوی زندگی تو کچھ بھی نہیں مگر صرف دھوکے کا سودا ہے۔ (6) (185)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم پورے پورے اجر دیے جاؤ گے۔ پھر جو شخص آگ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا یقیناً وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخرکار ہر شخص نفس کو مرنا ہے ۔ اور تم سب اپنے اپنے پورے اجر قیامت کے روز پانے والے ہو ‘ کامیاب دراصل وہ ہے جو وہاں آتش دوزخ سے بچ جائے اور جنت میں داخل کردیا جائے ۔ رہی یہ دنیا ‘ تو یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہر جان موت چکھنے والی ہے اور بات یہی ہے کہ تم کو قیامت کے دن پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، سو جو شخص بچا دیا گیا آگ سے اور داخل کردیا گیا جنت میں سو وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا والی زندگی دھوکہ کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہر جی کو چکھنی ہے موت اور تم کو پورے بدلے ملیں گے قیامت کے دن پھر جو کوئی دور کیا گیا دوزخ سے اور داخل کیا گیا جنت میں اس کا کام تو بن گیا اور نہیں زندگانی دنیا کی مگر پونجی دھوکے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور تم اپنے اعمال کے پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن دیئے جائوگے۔ پھر جو شخص آگ سے دور رکھا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا تو بلاشبہ وہی کامیاب ہوا اور دنیا کی زندگی سوائے اس کے کچھ نہیں کہ ایک دھوکے کا سامان ہے۔