Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 200

سورة آل عمران

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۲۰۰﴾٪  11

O you who have believed, persevere and endure and remain stationed and fear Allah that you may be successful.

اے ایمان والو! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مُراد کو پہنچو ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ اصْبِرُواْ وَصَابِرُواْ وَرَابِطُواْ ... O you who believe! Endure and be more patient, and Rabitu. Al-Hasan Al-Basri said, "The believers are commanded to be patient in the religion that Allah chose for them, Islam. They are not allowed to abandon it in times of comfort or hardship, ease or calamity, until they die as Muslims. They are also commanded to endure against their enemies, those who hid the truth about their religion." Similar explanation given by several other scholars among the Salaf. As for Murabatah, it is to endure in acts of worship and perseverance. It also means to await prayer after prayer, as Ibn Abbas, Sahl bin Hanif and Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi stated. Ibn Abi Hatim collected a Hadith that was also collected by Muslim and An-Nasa'i from Abu Hurayrah that the Prophet said, أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ إِسْباغُ الوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَةِ بَعْدَ الصَّلَةِ فَذلِكُمُ الرِّبَاطُ فَذلِكُمُ الرِّبَاطُ فَذلِكُمُ الرِّبَاط Should I tell you about actions with which Allah forgives sins and raises the grade Performing perfect ablution in unfavorable conditions, the many steps one takes to the Masajid, and awaiting prayer after the prayer, for this is the Ribat, this is the Ribat, this is the Ribat. They also say that; the Murabatah in the above Ayah refers to battles against the enemy, and manning Muslim outposts to protect them from enemy incursions inside Muslim territory. There are several Hadiths that encourage Murabatah and mention its rewards. Al-Bukhari recorded that Sahl bin Sa`d As-Sa`idi said that the Messenger of Allah said, رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا A Day of Ribat in the cause of Allah is better than this life and all that is in it. Muslim recorded that Salman Al-Farisi said that the Messenger of Allah said, رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيامِهِ وَإِنْ مَاتَ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَـــــــلُهُ وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُــــهُ وَأَمِنَ الْفَتَّان Ribat for a day and a night is better than fasting the days of a month and its Qiyam (voluntary prayer at night). If one dies in Ribat, his regular righteous deeds that he used to perform will keep being added to his account, and he will receive his provision, and will be saved from the trials of the grave. Imam Ahmad recorded that Fadalah bin Ubayd said that he heard the Messenger of Allah saying, كُلُّ مَيِّتٍ يُخْتَمُ عَلى عَمَلِهِ إِلاَّ الَّذِي مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيل اللهِ فَإِنَّهُ يَنْمِي لَهُ عَمَلُهُ إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَيَأْمَنُ فِتْنَةَ الْقَبْر Every dead person will have his record of deeds sealed, except for whoever dies while in Ribat in the cause of Allah, for his work will keep increasing until the Day of Resurrection, and he will be safe from the trial of the grave. This is the same narration collected by Abu Dawud and At-Tirmidhi, who said, "Hasan Sahih". Ibn Hibban also collected this Hadith in his Sahih. At-Tirmidhi recorded that Ibn Abbas said that he heard the Messenger of Allah saying, عَيْنَانِ لاَ تَمَسُّهُمَا النَّارُ عَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ وَعَيْنٌ بَاتَتْ تَحْرُسُ فِي سَبِيلِ الله Two eyes shall not be touched by the Fire: an eye that cried for fear from Allah and an eye that spent the night guarding in Allah's cause. Al-Bukhari recorded in his Sahih that Abu Hurayrah said that the Messenger of Allah said, تَعِسَ عَبْدُالدِّينَارِ وَعَبْدُالدِّرْهَمِ وَعَبْدُالْخَمِيصَةِ إِنْ أُعْطِيَ رَضِيَ وَإِنْ لَمْ يُعْطَ سَخِطَ تَعِسَ وَانْتَكَسَ وَإِذَا شِيكَ فَلَ انْتَقَشَ Let the servant of the Dinar, the servant of the Dirham and the servant of the Khamisah (of clothes) perish, as he is pleased if these things are given to him, and if not, he is displeased. Let such a person perish and be humiliated, and if he is pierced with a thorn, let him not find anyone to take it out for him. طُوبَى لِعَبْدٍ اخِذٍ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ أَشْعَثَ رَأْسُهُ مُغْبَرَّةٍ قَدَمَاهُ إِنْ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ كَانَ فِي الْحِرَاسَةِ وَإِنْ كَانَ فِي السَّاقَةِ كَانَ فِي السَّاقَةِ إِنِ اسْتَأْذَنَ لَمْ يُوْذَنْ لَهُ وَإِنْ شَفَعَ لَمْ يُشَفَّع Paradise is for him who holds the reins of his horse, striving in Allah's cause, with his hair unkempt and feet covered with dust: if he is appointed to the vanguard, he is perfectly satisfied with his post of guarding, and if he is appointed in the rearguard, he accepts his post with satisfaction; if he asks for permission he is not permitted, and if he intercedes, his intercession is not accepted. Ibn Jarir recorded that Zayd bin Aslam said, "Abu Ubaydah wrote to Umar bin Al-Khattab and mentioned to him that the Romans were mobilizing their forces. Umar wrote back, `Allah will soon turn whatever hardship a believing servant suffers, to ease, and no hardship shall ever overcome two types of ease. Allah says in His Book, يَا أَيُّهَا الَّذِينَ امَنُواْ اصْبِرُواْ وَصَابِرُواْ وَرَابِطُواْ وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ O you who believe! Endure and be more patient, and Rabitu, and have Taqwa of Allah, so that you may be successful.'" Al-Hafiz Ibn Asakir mentioned in the biography of Abdullah bin Al-Mubarak, that Muhammad bin Ibrahim bin Abi Sakinah said, "While in the area of Tarsus, Abdullah bin Al-Mubarak dictated this poem to me when I was greeting him goodbye. He sent the poem with me to Al-Fudayl bin Iyad in the year one hundred and seventy, `O he who worships in the vicinity of the Two Holy Masjids! If you but see us, you will realize that you are only jesting in worship. He who brings wetness to his cheek with his tears, should know that our necks are being wet by our blood. He who tires his horses without purpose, know that our horses are getting tired in battle. Scent of perfume is yours, while our scent is the glimmer of spears and the stench of dust (in battle). We were narrated about in the speech of our Prophet, an authentic statement that never lies. That the dust that erupts by Allah's horses and which fills the nostrils of a man shall never be combined with the smoke of a raging Fire. This, the Book of Allah speaks among us that the martyr is not dead, and the truth in Allah's Book cannot be denied.' I met Al-Fudayl Ibn Iyad in the Sacred Masjid and gave him the letter. When he read it, his eyes became tearful and he said, `Abu Abdur-Rahman (Abdullah bin Al-Mubarak) has said the truth and offered sincere advice to me.' He then asked me, `Do you write the Hadith?' I said, `Yes.' He said, `Write this Hadith as reward for delivering the letter of Abu Abdur-Rahman to me. He then dictated, `Mansur bin Al-Mu`tamir narrated to us that Abu Salih narrated from Abu Hurayrah that a man asked, `O Messenger of Allah! Teach me a good deed that will earn me the reward of the Mujahidin in Allah's cause.' The Prophet said, هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُصَلِّيَ فَلَ تَفْتُرَ وَتَصُومَ فَلَ تُفْطِرَ Are you able to pray continuously and fast without breaking the fast? The man said, `O Messenger of Allah! I cannot bear it.' The Prophet said, فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ طُوِّقْتَ ذلِكَ مَا بَلَغْتَ الْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ أَوَ مَا عَلِمْتَ أَنَّ فَرَسَ الْمُجَاهِدِ لَيَسْتَنُّ فِي طِوَلِهِ فَيُكْتَبُ لَهُ بِذلِكَ الْحَسَنَات By He in Whose Hand is my soul! Even if you were able to do it, you will not achieve the grade of the Mujahidin in Allah's cause. Did you not know that the horse of the Mujahid earns rewards for him as long as it lives. Allah said next, ... وَاتَّقُواْ اللّهَ ... and have Taqwa of Allah, concerning all your affairs and situations. For instance, the Prophet said to Mu`adh when he sent him to Yemen, اتَّقِ اللهَ حَيْثُمَا كُنْتَ وَأَتْبِعِ السَّيِّـيَــةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَن Have Taqwa of Allah wherever you may be, follow the evil deed with a good deed and it will erase it, and deal with people in a good manner. Allah said next, ... لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ so that you may be successful. in this life and the Hereafter. Ibn Jarir recorded that Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi said that, Allah's statement, وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (and have Taqwa of Allah, so that you may be successful), means, "Fear Me concerning what is between you and Me, so that you may acquire success when you meet Me tomorrow." The Tafsir of Surah Al Imran ends here, all praise is due to Allah, and we ask Him that we die while on the path of the Qur'an and Sunnah, Amin. Top

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

200۔ 1 صبر کرو یعنی طاعت کے اختیار کرنے اور شہوات اور لذات ترک کرنے میں اپنے نفس کو مضبوط اور ثابت قدم رکھو، جنگ کی شدت میں دشمن کے مقابلے میں ڈٹے رہنا، یہ صبر کی سخت ترین صورت ہے اس لئے اسے علٰیحدہ بیان فرمایا محاذ جنگ میں مورچہ بند ہو کر ہمہ وقت چوکنا اور جہاد کے لئے تیار رہنا مرابطہ ہے۔ یہ بھی بڑے عزم ولولہ کا کام ہے، اسی لئے حدیث میں اس کی فضیلت بیان کی گئی ہے (رباط یوم فی سبیل اللہ خیر من الدنیا وما علیھا) (صحیح بخاری، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ) اللہ کے راستے (جہاد) میں ایک سن پڑاؤ ڈالنا۔ (یعنی مورچہ بند ہونا) دنیا ومافیہا سے بہتر ہے " علاوہ ازیں حدیث میں مکارہ (یعنی ناگواری کے حالات میں) مکمل وضو کرنے، مسجدوں میں زیادہ دور سے چل کر جانے اور نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کرنے کو بھی رباط کہا گیا ہے۔ (صحیح مسلم کتاب الطہارۃ)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٢٠١] (صَابِرُوْا) کے دو معنے ہوسکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر صبر کرو اور دوسرے یہ کہ ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے رہو۔ یعنی جو اسلام کی راہ میں مشکلات آنے پر خود بھی ثابت قدم رہیں اور دوسروں کو بھی ایسی ہی تلقین کرتے اور ان کی ڈھارس بندھاتے رہیں۔ [٢٠٢] اسی طرح (رَابِطُوْا) میں جہاد کے لیے تیار رہنا، کسی چوکی پر پہرہ دینا، مورچے پر رہنا اور اپنی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت کرنا سب کچھ شامل ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ && اللہ کی راہ میں ایک دن مورچے پر رہنا دنیا ومافیہا سے بہتر ہے اور تم میں کسی کو ایک کوڑا رکھنے کے برابر جنت میں جگہ مل جائے تو وہ دنیا ومافیہا سے بہتر ہے اور شام کو جو آدمی اللہ کی راہ (جہاد) میں چلے یا صبح کو تو وہ دنیا ومافیہا سے بہتر ہے && (بخاری، کتاب الجہاد، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ ) نیز آپ نے فرمایا : && ایک دن رات پہرہ دینا، ایک ماہ کے روزے اور قیام سے بہتر ہے۔ اگر وہ پہرہ دیتے ہوئے شہید ہوگیا تو اس کا یہ عمل برابر جاری رہے گا اور اس کو اس پر اجر دیا جائے گا اور وہ فتنوں سے امن میں رہے گا && (مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضل الرباط فی سبیل اللہ عزوجل) بعض فقہاء رباط کو جہاد فی سبیل اللہ سے بھی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ جہاد غیر مسلموں سے کیا جاتا ہے اور رباط خود مسلمانوں کی حفاظت کے لیے ہوتا ہے۔ مدنی دور کے ابتدائی سالوں میں مدینہ کے ارد گرد بسنے والے مشرک قبائل آپس میں گٹھ جوڑ کرکے مدینہ پر حملہ کی سازشیں کرتے رہتے تھے۔ آپ ان کے حالات سے ہر لحظہ باخبر رہتے اور جب محسوس کرتے کہ مدینہ کی طرف کوئی بری نظروں سے دیکھ رہا ہے تو فوراً خود وہاں پہنچ جاتے، یا سریہ بھیج دیتے تھے۔ صلح حدیبیہ سے پہلے اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہے اور بسا اوقات یوں ہوا کہ دشمن اسلامی دستوں کی آمد کی خبر پاکر تتر بتر ہوجاتا تھا۔ ٩ ھ میں عرب کا بیشتر علاقہ اسلام کے زیر نگین آگیا تو شام کی سرحد پر عرب عیسائیوں نے جو قیصر روم کے زیراثر تھے۔ مسلمانوں کی سرحد پر اپنی افواج کو اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ افواہ یہ گرم تھی کہ دو لاکھ عیسائی اس سرحد پر جمع ہورہے ہیں۔ غزوہ تبوک اسی وجہ سے پیش آیا تھا۔ اسلامی لشکر کے پہنچنے سے پہلے ہی دشمن کا لشکر منتشر ہوگیا اور جنگ کی نوبت ہی نہ آئی۔ دور فاروقی میں جب اسلامی سلطنت کی سرحدیں بہت وسیع ہوگئیں تو سرحدوں پر فوجی چھاؤنیاں قائم کردی گئیں۔ جہاں ہر وقت فوج موجود رہتی تھی تاکہ دشمن کی نقل و حرکت کی بروقت سرکوبی کی جاسکے۔ اور بعض لوگوں نے رابِطُوْا سے باہمی روابط اور معاشرتی آداب کو ملحوظ رکھنا مراد لیا ہے۔ یعنی صلہ رحمی، رشتوں ناطوں کا پورا پورا لحاظ رکھو اور ہر شخص دوسرے کے حقوق و آداب کو ملحوظ رکھ کر معاشرہ میں ہمدردی، مروت اور اخوت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ دوسروں سے احسان اور بہتر سلوک کرنا وغیرہ سب باتیں اس میں شامل ہیں۔ سورة آل عمران میں چونکہ غزوہ احد کا تفصیلی بیان آیا ہے اور اسکا بہت سا حصہ اسی غزوہ کے حالات پر مشتمل ہے اور یہ آخری آیت گویا اس سورة کا تتمہ اور لب لباب ہے جس میں مسلمانوں کو کفار کے مقابلہ میں ہر وقت تیار رہنے کے ضمن میں جامع ہدایات دی گئی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

” اصْبِرُوْا “ یعنی دین اسلام پر ثابت قدمی سے جمے رہو۔ ” صابروا “ یہ باب مفاعلہ سے ہے جس میں مقابلہ کا معنی پایا جاتا ہے، یعنی کافروں کے مقابلے میں ان سے بڑھ کر پامردی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرو۔ ” ورابطوا “ یعنی دشمنوں سے جہاد کے مورچوں پر ڈٹے رہو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں ایک دن (سرحدوں پر) پہرا دینا دنیا اور دنیا میں جو کچھ موجود ہے، اس سب سے بہتر ہے۔ “ [ بخاری، الجہاد والسیر، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ : ٢٨٩٢، عن سہل بن سعد (رض) ] اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ کے راستے میں ایک دن اور ایک رات کا پہرا دینا ایک مہینے کے قیام اور صیام سے بہت رہے اور اگر اس حالت میں مجاہد فوت ہوگیا تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا جو وہ کیا کرتا تھا اور اس کے مطابق اس کا رزق بھی جاری رہے گا، نیز وہ آزمائش سے بھی محفوظ رہے گا۔ “ [ مسلم، الإمارۃ، باب فضل الرباط فی سبیل اللہ عز وجل : ١٩١٣، عن سلمان الفارسی (رض) ]

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is the last verse of Surah &Al-` Imran. The advice given here is quintessential for all Muslims. Commentary There are three things in the verse Muslims have been charged with. These are Sabr, Musabirah and Murabitah. The fourth element is Taqwa which is a necessary ingredient of all three. Their meanings are being given below. Literally, the Arabic word &Sabr& means &to hold& or &to tie&. In the terminology of the Qur&an and Sunnah, Sabr& is the effort made to control and defend one&s slippery self against what is temperamentally unpleasing. This &Sabr& (roughly translated as &patience& for want of an exact equivalent) takes three forms: 1. Patience with Duties: It means that everything commanded by Almighty Allah and His Messenger must be obediently pursued, no matter how burdensome the adherence to them may appear to be. The aim is to keep one&s self almost riveted to carry out injunctions despite hindrances. 2. Patience against Sins: It means holding the desiring self back from whatever has been prohibited by Allah and His Messenger, no matter how desirable and appealing it may be. 3. Patience in Distress: It means enduring in hardship and forbearing in pain and avoiding excessive anxiety. Such patience requires that all pain and comfort be taken to have come from Allah and from this realization comes the strength to keep one&s self under control. The word, &Musabarah& is a derivation from Sabr. It means staying firm and steadfast against the enemy. The word, &Murabatah& comes from &Rabt&. Root-wise, it means &to tie& and it is for this reason that &Rabat& and &Murabatah& are taken to mean &to tie horses& and &get ready for war&. The Holy Qur&an has used &Rabat& in وَمِن رِّ‌بَاطِ الْخَيْلِ (of trained horses - 8:60) in that very sense. However, in the terminology of the Qur&an and Hadith, this word has been used in two senses: 1. To secure Islamic frontiers for which it is necessary to be armed with military hardware, conventional or modern, so that the enemy abstains from venturing against Islamic frontiers. 2. To be so observant of and bound by making Salah with Jama` ah that one starts looking forward to making the next Salah soon after having performed one. Both these are highly acclaimed acts of worship in Islam. Out of their numerous merits, some are being given below: Rabat: The Guarding of Islamic Frontiers Staying along the Islamic frontiers to guard the area in battle-ready condition is known as &Rabat& and &Murabatah&. It takes two forms. Firstly, there may be no danger of war breaking out, the border is secure and the duty is limited to being vigilant enough to ward off any impending threat. Under such condition, it is quite permissible for those on duty to start living there with their families and earn their living through farming or some such occupation. Under this condition, if the real intention is to guard and defend Islamic borders and living and earning there remains subservient to this intention, this person will get the reward for &staying in the way of Allah& (رباط فی سبیل اللہ even if he never fights. But, anyone whose real intention is not to guard and defend Islamic frontiers but would simply be there to eke out a living - even if he gets the chance of guarding the borders casually - this person will not be considered as one who stays in the way of Allah&. The other eventuality may be that the border is threatened by possible enemy attack. Under such condition, keeping women and children close by is not correct; only those who can fight against the enemy should live there (Qurtubi). There are countless merits in both these cases. In the Sahih of al-Bukhari, it has been reported from Sayyidna Sahl ibn Sad Sa` adi (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Rabat for a day in the way of Allah is better than whatever there is in the whole world. In the Sahih of Muslim, it has been reported from Sayyidna Salman (رض) that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Rabat for a day and night is better than fasting for a whole month and standing in prayers for the entire night. Should one die in that state, the daily reward for his act of staying in the way of Allah will continue to reach him forever. His sustenance will keep coming from Almighty Allah and he will stay protected against the Satan. Abu Dawud reports from Fudalah ibn ` Ubayd that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: The roster of deeds credited to the person who dies ends with his death except in the case of a Murabit مُرَابِط (one who stays in the way of Allah) whose roster of good deeds goes on multiplying right through to the Day of Judgment and he remains covered against (the fear of punishment) on account of the scrutiny of deeds in his grave. These narrations indicate that the act of staying in the way of Allah (Rabat) is superior even to every charity the benefit of which keeps going on and on صَدَقَہ جَارِیہ (Sadaqah Jariyah). This is because the reward for charity the benefits of which continue lasts only upto the time people keep benefiting from the endowment of house, land, book or library. Once this benefit stops reaching people, the incumbent reward also stops. But, the reward of the person who stays in the way of Allah is not going to stop until the Day of Judgment. The reason is that Muslims as a community can continue doing what is good only when they are well-protected against enemy attacks. Thus, the act of a person who stays on to defend Islamic frontiers becomes the cause of good deeds performed by all Muslim in a peaceful setting. Therefore, the reward of such رَبَاط فی سبیل اللہ Rabat fi sabilillah (staying in the way of Allah) will continue until the Day of Judgment. In addition to that, the reward for whatever other good deeds he used to do during his life in the world will continue without his having to actually do them. This is as it appears in ibn Majah in an authentic narration from Sayyidna Abu Hurairah (رض) where he reports that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: مَن مات مرابطاً فی سبیل اللہ اُجریَ علیہ اجرُ عَمَلہِ الصَّالح الذی کان یعملہِ و اُجرِیَ علیہِ رِزقُہ واَمِن من الفتَّانِ وبعثہ اللہ یوم القیامۃِ اٰمناً من الفزعِ (التفسر القرطبی) One who dies in a state of Rabat in the way of Allah, the reward of whatever good he used to do in his mortal life will continue and so will his sustenance and he will stay protected against Satan, and Allah will raise him on the Day of Qiyamah free from fear (Tafsir al-Qurtubi). The merits mentioned in this narration are subject to the condition that the person meets his death while staying on the border to guard Islamic frontiers. But there are other reports which indicate that his post-death reward will still continue even if he were to return alive back to his family. Sayyidna Ubayy ibn Ka&b (رض) narrates that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: The reward for sincerely guarding the weak border area of Muslims for one day, other than those of Ramadan, is superior to the reward for continuous fasting and nightly worship for one hundred years. Rabat for one day in Ramadan is superior to fasting and nightly worship for one thousand years (the narrator has expressed some doubt about the later). Then, he said: If Allah sends him back to his family in good health, no sin will be recorded in his name for a thousand years while good deeds will continue to be entered in his roster and the reward for his act of having stayed at the border to defend Islamic frontiers will keep coming to him until the Day of Judgment (Qurtubi). Offering Salah with Jama` ah and waiting for the next is also &staying in the way of Allah& Sayyidna Abu Salman ibn &Abdur-Rahman narrates that the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: I tell you something because of which Almighty Allah would forgive your sins and raise your spiritual status. These are: Making Wudu precisely and perfectly despite chilly weather or pain or wound because of which the washing of body parts that must be washed while making wudu may appear to be hard to do; and going to the Masjid time and again more than often; and waiting to make the next Salah following the one already made. Then, he said ذلکم رباط : For you, this is the Rabat (staying to guard Islamic frontiers in the way of Allah). After having reported this hadith, Imam al-Qurtubi (رح) has said that in the light of this hadith it can be hoped that a person who adheres to the practice of waiting between two prayers with congregation will receive the reward which has been mentioned in ahadith for Rabat in the way of Allah. Special Note: In this verse, Muslims have been instructed to remain patient which is possible any time under all conditions. Relevant details have appeared earlier. The second instruction given is to be more patient than others which is to be demonstrated while fighting disbelievers. The third instruction relates to a situation when an armed conflict with disbelievers is likely and there is the danger that fighting may erupt anytime. Finally comes the instruction to observe Taqwa (fear of Allah) which is the essence of everything one does and on which depends the Divine acceptance of what has been done. This set of instructions is the sum of almost all injunctions of the Shari` ah. May Almighty Allah give all of us the best of ability to act in accordance with these instructions. The Commentary on Surah &Al-` Imran ends here.

ربط آیات یہ سورة آل عمران کی آخری آیت ہے، مسلمانوں کے لئے چند اہم وصیتوں پر مشتمل ہے، گویا پوری سورت کا خلاصہ ہے۔ خلاصہ تفسیر اے ایمان والو (تکالیف پر) خود صبر کرو اور (جب کفار سے مقاتلہ ہو تو) مقاتلہ میں صبر کرو اور (احتمال مقاتلہ کے وقت) مقابلہ کے لئے مستعد رہو اور (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو (کہ حدود شرعیہ سے نہ نکلو) تاکہ تم پورے کامیاب ہو (آخرت میں لازمی اور ضروری اور بعض اوقات دنیا میں بھی) ۔ معارف و مسائل اس آیت میں تین چیزوں کی وصیت مسلمانوں کو کی گئی ہے، صبر، مصابرہ، مرابطہ اور چوتھی چیز تقوی ہے جو ان تینوں کے ساتھ لازم ہے۔ صبر کے لفظی معنی روکنے اور باندھنے کے ہیں اور اصطلاح قرآن و سنت میں نفس کو خلاف طبع چیزوں پر جمائے رکھنے کو صبر کہا جاتا ہے، جس کی تین قسمیں ہیں : اول : صبر علی الطاعات، یعنی جن کاموں کا اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا ہے، ان کی پابندی طبیعت پر کتنی بھی شاق ہو اس پر نفس کو جمائے رکھنا۔ دوسرے، صبر عن المعاصی، یعنی جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا ہے وہ نفس کیلئے کتنی ہی مرغوب ولذیذ ہوں نفس کو اس سے روکنا۔ تیسرے صبر علی المصائب، یعنی مصیبت و تکلیف پر صبر کرنا حد سے زائد پریشان نہ ہونا اور سب تکلیف و راحت کو حق تعالیٰ کی طرف سے سمجھ کر نفس کو بےقابو نہ ہونے دینا۔ مصابرت اسی لفظ صبر سے ماخوذ ہے، اس کے معنی ہیں دشمن کے مقابلہ میں ثابت قدم رہنا، مرابطہ، یہ لفظ صبر سے ماخوذ ہے، اس کے معنی ہیں دشمن کے مقابلہ میں ثابت قدم رہنا، مرابطہ، یہ لفظ رب سے بنا ہے جس کے اصل معنی باندھنے کے ہیں اور اسی وجہ سے رباط اور مرابطہ کے معنے گھوڑے باندھنے اور جنگ کی تیاری کے لئے جاتے ہیں، قرآن کریم میں اسی معنی کے لئے آیا ہے، ومن رباط الخیل (٨: ٠٦) اصطلاح قرآن و حدیث میں یہ لفظ دو معنی کے لئے استعمال کیا گیا ہے : اول اسلامی سرحدوں کی حفاظت جس کے لئے جنگی گھوڑوں اور جنگی سامان کے ساتھ مسلح رہنا لازمی ہے، تاکہ دشمن اسلامی سرحد کی طرف رخ کرنے کی جرأت نہ کرے۔ دوسرے نماز با جماعت کی ایسی پابندی کہ ایک نماز کے بعد ہی دوسری نماز کے انتظار میں رہے، یہ دونوں چیزیں اسلام میں بڑی مقبول عبادت ہیں، جن کے فضائل بیشمار ہیں، ان میں سے چند یہاں لکھے جاتے ہیں : رباط یعنی اسلامی سرحد کی حفاظت کا انتظام :۔ اسلامی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جنگ کی تیاری کے ساتھ وہاں قیام کرنے کو رباط اور مرابطہ کہا جاتا ہے، اس کی دو صورتیں ہیں، ایک تو یہ کہ کسی جنگ کا خطرہ سامنے نہیں، سرحد مامون و محفوظ ہے، محض حفظ ماتقدم کے طور پر اس کی نگرانی کرنا ہے، ایسی حالت میں تو یہ بھی جائز ہے کہ آدمی وہاں اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہنے بسنے لگے اور زمین کی کاشت وغیرہ سے اپنا معاش پیدا کرتا رہے، اس حالت میں اگر اس کی اصل نیت حفاظت سرحد کی ہے، رہنا بسنا اور کسب معاش اس کے تابع ہے تو اس شخص کو بھی رباط فی سبیل اللہ کا ثواب ملے گا، خواہ کبھی جنگ نہ کرنا پڑے، لیکن جس کی اصل نیت حفاظت سرحد نہ ہو بلکہ اپنا گذارہ ہی مقصد ہو خواہ اتفاقی طور پر سرحد کی حفاظت کی بھی نوبت آجائے یہ شخص مرابطہ فی سبیل اللہ نہیں ہوگا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ سرحد پر دشمن کے حملہ کا خطرہ ہے، ایسی حالت میں عورتوں بچوں کو وہاں رکھنا درست نہیں، صرف وہ لوگ رہیں جو دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ (قرطبی) ان دونوں صورتوں میں رباط کے فضائل بیشمار ہیں، صحیح بخاری میں حضرت سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ :” اللہ کے راستے میں ایک دن کا رباط تمام دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔ “ اور صحیح مسلم میں بروایت سلمان مذکور ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ :” ایک دن رات کا رباط ایک مہینہ کے مسلسل روزے اور تمام شب عبادت میں گذارنے سے بہتر ہے اور اگر وہ اسی حال میں مر گیا تو اس کے عمل رباط کا روزانہ ثواب ہمیشہ کے لئے جاری رہے گا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا رزق جاری رہے گا اور وہ شیطان سے مامون و محفوظ رہے گا۔ اور ابوداؤد نے بروایت فضالہ بن عبید نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہر ایک مرنے والے کا عمل اس کی موت کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے، بجز مرابط کے کہ اس کا عمل قیامت تک بڑھتا ہی رہتا ہے اور قبر میں حساب و کتاب لینے والوں سے مامون و محفوظ رہتا ہے۔ ان روایات سے معلوم ہوا کہ عمل رباط ہر صدقہ جاریہ سے بھی زیادہ افضل ہے، کیونکہ صدقہ جاریہ کا ثواب تو اسی وقت تک جاری رہتا ہے، جب تک اس کے صدقہ کئے ہوئے مکان، زمین یا تصانیف کتب یا وقف کی ہوئی کتابوں وغیرہ سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں جب یہ فائدہ منقطع ہوجائے تو ثواب بھی بند ہوجاتا ہے، مگر مرابط فی سبیل اللہ کا ثواب قیامت تک منقطع ہونے والا نہیں، وجہ یہ ہے کہ سب مسلمانوں کو اعمال صالحہ پر قائم رہنا جب ہی ممکن ہے جبکہ وہ دشمن کے حملوں سے محفوظ ہوں تو ایک مرابط کا عمل تمام مسلمانوں کے اعمال صالحہ کا سبب بنتا ہے، اسی لئے قیامت تک اس کے عمل رباط کا ثواب بھی جاری رہے گا اور اس کے علاوہ وہ جتنے نیک کام دنیا میں کیا کرتا تھا ان کا ثواب بھی بغیر عمل کئے ہمیشہ جاری رہے گا، جیسا کہ ابن ماجہ میں باسناد صحیح حضرت ابوہریرہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ : ” جو شخص حالت رباط میں مر جائے تو وہ جو کچھ عمل صالح دنیا میں کیا کرتا تھا ان سب اعمال کا ثواب برابر جاری رہے گا اور اس کا رزق بھی جاری رہے گا اور شیطان سے (یا سوال قبر سے) محفوظ رہے گا اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو ایسا مطمئن اٹھائیں گے کہ محشر کا کوئی خوف اس پر نہ ہوگا۔ “ اس روایت میں جو فضائل مذکور ہیں ان میں شرط یہ ہے کہ حالت رباط ہی میں اس کی موت آجائے، مگر بعض دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ زندہ بھی اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹ گیا تو یہ ثواب پھر بھی جاری رہے گا۔ حضرت ابن بن کعب کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مسلمانوں کی کمزور سرحد کی حفاظت اخلاص کے ساتھ ایک دن، رمضان کے علاوہ دوسرے دنوں میں کرنے کا ثواب سو سال کے مسلسل روزوں اور شب بیداری سے افضل ہے اور رمضان میں ایک دن کا رباط افضل و اعلی ہے ایک ہزار سال کے صیام و قیام سے (اس لفظ میں راوی نے کچھ تردد کا اظہار کیا ہے) پھر فرمایا اور اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو صحیح سالم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹا دیا تو ایک ہزار سال تک اس پر کوئی گناہ نہ لکھا جائے گا اور نیکیاں لکھی جاتی رہیں گی اور اس کے عملی رباط کا اجر قیامت تک جاری رہے گا۔ (قرطبی) نماز کے بعد دوسری کے انتظار میں رہنا بھی رباط فی سبیل اللہ ہے :۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں وہ چیز بتاتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دیں اور تمہارے درجات بلند کریں، وہ چیزیں یہ ہیں، وصول کو مکمل طور پر کرنا باوجود یکہ سردی یا کسی زخم ورد وغیرہ کے سبب اعضاء وضو کا دھونا مشکل نظر آ رہا ہو اور مسجد کی طرف کثرت سے جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار پھر فرمایا : ذلکم الرباط (یعنی یہی رباط فی سبیل اللہ ہے) امام قرطبی نے اس کو نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ اس حدیث کی رو سے امید ہے کہ جو شخص ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کی پابندی کرے اس کو بھی اللہ تعالیٰ وہ ثواب عظیم عطا فرما دیں گے جو رباط فی سبیل اللہ کے لئے احادیث میں مذکور ہے۔ فائدہ :۔ اس آیت میں اول تو مسلمانوں کو صبر کا حکم دیا گیا ہے جو ہر وقت ہر حال میں ہر جگہ ہوسکتا ہے، اور اس کی تفصیل اوپر بیان ہوچکی ہے، دوسرا حکم مصابرہ کا جو کفار سے مقابلہ اور مقاتلہ کے وقت ہوتا ہے، تیسرا حکم مرابطہ کا جو کفار سے مقابلہ کا احتمال اور خطرہ لاحق ہونے کے وقت ہوتا ہے اور سب سے آخر میں تقوی کا حکم ہے جو ان سب کاموں کی روح اور قبولیت اعمال کا مدار ہے، یہ مجموعہ تقریباً تمام احکام شرعیہ پر حاوی ہے حق تعالیٰ ہم سب کو ان احکام پر عمل کرنے کی توفیق کامل عطا فرمائیں۔ وللہ الحمداولہ و اخرة

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا ۝ ٠ ۣ وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۝ ٢٠٠ ۧ صبر الصَّبْرُ : الإمساک في ضيق، والصَّبْرُ : حبس النّفس علی ما يقتضيه العقل والشرع، أو عمّا يقتضیان حبسها عنه، وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] ، وسمّي الصّوم صبرا لکونه کالنّوع له، وقال عليه السلام :«صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ( ص ب ر ) الصبر کے معنی ہیں کسی کو تنگی کی حالت میں روک رکھنا ۔ لہذا الصبر کے معنی ہوئے عقل و شریعت دونوں یا ان میں سے کسی ایک کے تقاضا کے مطابق اپنے آپ کو روک رکھنا ۔ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِراتِ [ الأحزاب/ 35] صبر کرنے والے مرو اور صبر کرنے والی عورتیں اور روزہ کو صبر کہا گیا ہے کیونکہ یہ بھی ضبط نفس کی ایک قسم ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا «صيام شهر الصَّبْرِ وثلاثة أيّام في كلّ شهر يذهب وحر الصّدر» ماه رمضان اور ہر ماہ میں تین روزے سینہ سے بغض کو نکال ڈالتے ہیں رَبْطُ رَبْطُ الفرس : شدّه بالمکان للحفظ، ومنه : رِبَاطُ الخیل «3» ، وسمّي المکان الذي يخصّ بإقامة حفظة فيه : رباطا، والرِّبَاط مصدر رَبَطْتُ ورَابَطْتُ ، والمُرَابَطَة کالمحافظة، قال اللہ تعالی: وَمِنْ رِباطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ [ الأنفال/ 60] ، وقال : يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصابِرُوا وَرابِطُوا[ آل عمران/ 200] ، فالمرابطة ضربان : مرابطة في ثغور المسلمین، وهي کمرابطة النّفس البدن، فإنها كمن أقيم في ثغر وفوّض إليه مراعاته، فيحتاج أن يراعيه غير مخلّ به، وذلک کالمجاهدة وقد قال عليه السلام : «من الرِّبَاطِ انتظار الصّلاة بعد الصّلاة» «1» ، وفلان رَابِطُ الجأش : إذا قوي قلبه، وقوله تعالی: وَرَبَطْنا عَلى قُلُوبِهِمْ [ الكهف/ 14] ، وقوله : لَوْلا أَنْ رَبَطْنا عَلى قَلْبِها [ القصص/ 10] ، وَلِيَرْبِطَ عَلى قُلُوبِكُمْ [ الأنفال/ 11] ، فذلک إشارة إلى نحو قوله : هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 4] ، وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ [ المجادلة/ 22] ، فإنّه لم تکن أفئدتهم كما قال : وَأَفْئِدَتُهُمْ هَواءٌ [إبراهيم/ 43] ، وبنحو هذا النّظر قيل : فلان رابط الجأش . ( ر ب ط ) ربط الفرس کے معنی گھوڑے کو کسی جگہ پر حفاظت کے لئے باندھ دینے کے ہیں اور اسی سے رباط الجیش ہے یعنی فوج کا کسی جگہ پر متعین کرنا اور وہ مقام جہاں حفاظتی دستے متعین رہتے ہوں اسے رباط کہا جاتا ہے ۔ اور ربطت ورابطت کا مصدر بھی رباط آتا ہے اور مرابطۃ کے معنی حفاظت کے ہیں ۔ چناچہ قران میں ہے : ۔ وَمِنْ رِباطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ [ الأنفال/ 60] اور گھوڑوں کے سرحدوں پر باندھے رکھنے سے جس سے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کو مرعوب کرو ۔ يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصابِرُوا وَرابِطُوا[ آلعمران/ 200] ان تکلیفوں کو جو راہ خدا مین تم کو پیش آئیں ) برداشت کرو اور ایک دوسرے کو صبر کی ترغیب دو اور دشمن کے مقابلے کے لئے تیار رہو ۔ پس معلوم ہوا کہ مرابطۃ کی دو قسمیں ہیں ایک یہ کہ اسلامی سرحدوں پر دفاع کے لئے پہرہ دینا اور دوسرے نفس کو ناجائز خواہشات سے روکنا اور اس میں کوتاہی نہ کرنا جیسے مجاہدہ نفس کی صورت میں ہوتا ہے اور اس مجاہدہ نفس کا ثواب بھی جہاد فی سبیل اللہ کے برا بر ہے جیسا کہ آنحضرت نے فرمایا ہے «من الرِّبَاطِ انتظار الصّلاة بعد الصّلاة» کہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا بھی رباط ہے ۔ فلان رَابِطُ الجأش ۔ فلاں مضبوط دل ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : ۔ لَوْلا أَنْ رَبَطْنا عَلى قَلْبِها [ القصص/ 10] اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کئے رہتے ( تو عجب نہ تھا کہ وہ ہمارا معاملہ ظاہر کردیں ) ۔ وَلِيَرْبِطَ عَلى قُلُوبِكُمْ [ الأنفال/ 11] تاکہ تمہارے دلوں کی ڈھارس بندھائے ۔ اور اسی معنی کی طرف دوسرے مقام پر اشارہ فرمایا ہے ۔ هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ [ الفتح/ 4] وہ خدا ہی تو تھا جس نے مسلمانوں کے دلوں میں تحمل ڈالا اور اپنے فیضان غیبی سے ان کی تائید کی ۔ اور اپنے فیضان غیبی سے ان کی تائید کی ۔ کیونکہ ان کے دل ایسے نہیں تھے جیسے فرمایا : ۔ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَواءٌ [إبراهيم/ 43] اور ان کے دل ( ہیں کہ ) ہوا ہوئے چلے جارہے ہیں ۔ اور اسی سے فلان رابط الجأش کا محاورہ ماخوذ ہے جس کے معنی مضبوط دل شخص کے ہیں ۔ لعل لَعَلَّ : طمع وإشفاق، وذکر بعض المفسّرين أنّ «لَعَلَّ» من اللہ واجب، وفسّر في كثير من المواضع ب «كي» ، وقالوا : إنّ الطّمع والإشفاق لا يصحّ علی اللہ تعالی، و «لعلّ» وإن کان طمعا فإن ذلك يقتضي في کلامهم تارة طمع المخاطب، وتارة طمع غيرهما . فقوله تعالیٰ فيما ذکر عن قوم فرعون : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] ( لعل ) لعل ( حرف ) یہ طمع اور اشفاق ( دڑتے ہوئے چاہنے ) کے معنی ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے ۔ بعض مفسرین کا قول ہے کہ جب یہ لفظ اللہ تعالیٰ اپنے لئے استعمال کرے تو اس کے معنی میں قطیعت آجاتی ہے اس بنا پر بہت سی آیات میں لفظ کی سے اس کی تفسیر کی گئی ہے کیونکہ ذات باری تعالیٰ کے حق میں توقع اور اندیشے کے معنی صحیح نہیں ہیں ۔ اور گو لعل کے معنی توقع اور امید کے ہوتے ہیں مگر کبھی اس کا تعلق مخاطب سے ہوتا ہے اور کبھی متکلم سے اور کبھی ان دونوں کے علاوہ کسی تیسرے شخص سے ہوتا ہے ۔ لہذا آیت کریمہ : لَعَلَّنا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ [ الشعراء/ 40] تاکہ ہم ان جادو گروں کے پیرو ہوجائیں ۔ میں توقع کا تعلق قوم فرعون سے ہے ۔ فلح والفَلَاحُ : الظَّفَرُ وإدراک بغية، وذلک ضربان : دنیويّ وأخرويّ ، فالدّنيويّ : الظّفر بالسّعادات التي تطیب بها حياة الدّنيا، وهو البقاء والغنی والعزّ ، وإيّاه قصد الشاعر بقوله : أَفْلِحْ بما شئت فقد يدرک بال ... ضعف وقد يخدّع الأريب وفَلَاحٌ أخرويّ ، وذلک أربعة أشياء : بقاء بلا فناء، وغنی بلا فقر، وعزّ بلا ذلّ ، وعلم بلا جهل . ولذلک قيل : «لا عيش إلّا عيش الآخرة» وقال تعالی: وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوانُ [ العنکبوت/ 64] ( ف ل ح ) الفلاح فلاح کے معنی کامیابی اور مطلب وری کے ہیں اور یہ دو قسم پر ہے دینوی اور اخروی ۔ فلاح دنیوی ان سعادتوں کو حاصل کرلینے کا نام ہے جن سے دنیوی زندگی خوشگوار بنتی ہو یعنی بقاء لمال اور عزت و دولت ۔ چناچہ شاعر نے اسی معنی کے مدنظر کہا ہے ( نحلع البسیط) (344) افلح بماشئت فقد یدرک بالضد عف وقد یخدع الاریب جس طریقہ سے چاہو خوش عیشی کرو کبھی کمزور کامیاب ہوجاتا ہے اور چالاک دہو کا کھانا جاتا ہے ۔ اور فلاح اخروی چار چیزوں کے حاصل ہوجانے کا نام ہے بقابلا فناء غنا بلا فقر، عزت بلا ذلت ، علم بلا جہلاسی لئے کہا گیا ہے (75) لاعیش الاعیش الاخرۃ کہ آخرت کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے اور اسی فلاح کے متعلق فرمایا : وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوانُ [ العنکبوت/ 64] اور زندگی کا مقام تو آخرت کا گھر ہے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

اللہ کی راہ میں کمربستہ رہنے کی فضیلت قول باری ہے (یایھا الذین امنوا اصبرواصابرو اورابطوا۔ اے ایمان والو ! صبر سے کام لو۔ باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ اورحق کی خدمت کے لیے کمربستررہو۔ ) حسن قتادہ ابن جریج اور ضحاک سے اس کی یہ تفسیر منقول ہے۔ طاعت اللہ پر صبر سے کام لو، اپنے دین پر ڈٹ جاؤنیز اللہ کے دشمنوں کے آگے سینرسپر ہوجاؤ اور اللہ کی راہ میں کمربستہ ہوجاؤ۔ محمد بن کعب القرضی کا قول ہے۔ اپنے دین پر ڈٹ جاؤ تم سے کیے گئے میرے وعدے کے پورا ہونے کا صبر سے انتظارکرو اور اپنے دشمنوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ۔ زیدبن اسلم کا قول ہے۔ جہاد میں صبر سے کام لو۔ دشمن کا صبر سے مقابلہ کرو اور اس کے مقابلہ کے لیے گھوڑے پال رکھو۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمن کا قول ہے۔ ایک نماز پڑھ لینے کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں جمے بیٹھے رہو۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ آپ نے نماز پرھ لینے کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں بیٹھے رہنے کے متعلق فرمایا (فذلکم الرباط۔ یہی رباط ہے) قول باری ہے ومن رباطالخیل ترھبون یہ عدواللہ وعدوکم اور پلے ہوئے گھوڑوں سے جس کے ذریعے تم اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن پر رعب رکھتے ہو) سلیمان نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا (رباط یوم فی سبیل اللہ افضل من صیام شھروقیامہ ومن مات فیہ وفی فتنۃ القبرونمالہ عملہ الی یوم القیامۃ، اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک دن کی پہرہ داری ایک مہینے کے روزوں اور قیام لیل سے افض ہے۔ اور جو شخص اس حالت میں دنیا سے گزرجائے گا وہ قبر کے ابتلا سے محفوظ رہے گا اور اس کا یہ عمل قیامت تک بڑھتا ہی رہے گا) حضرت عثمان نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا (حرس لیلۃ فی سبیل اللہ افضل من الغالیلۃ قیام لیلھا وصیا م تھا رھا، اللہ کے راستے میں ایک رات کی پہرہ داری ایک ہزار راتوں کے قیام یعنی عبادت اور ان کے دنوں کے روزوں سے افضل ہے۔ واللہ اعلم۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٢٠٠) اور اپنے نفسوں کو دشمنوں کے مقابلہ کے لیے مستعد و تیار رکھو اور ایک یہ بھی معنی بیان کیے گئے ہیں کہ فرائض کی ادائیگی اور گناہوں سے بچنے پر جمے رہو، اور خواہشات نفس کی پیروی کرنے والوں اور بدنیتوں کا خاتمہ کردو اور اپنے گھوڑوں کو جہاد فی سبیل اللہ کے لیے تیار رکھو۔ اور جن باتوں کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے ان کو بجا لاؤ اور ہرگز ان سے اعراض (بےتوجہی) مت کرو تاکہ عذاب الہی اور غصہ خداوندی سے نجات حاصل کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٢٠٠ (یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا) مصابرت باب مفاعلہ سے ہے اور اس میں مقابلہ ہوتا ہے۔ ایک تو ہے صبر کرنا ‘ ثابت قدم رہنا ‘ اور ایک ہے مصابرت یعنی صبر و استقامت میں دشمن سے بڑھ جانا۔ ایک صبر وہ بھی تو کر رہے ہیں۔ تمہیں آج چرکا لگا ہے تو انہیں ایک سال پہلے ایسا ہی چرکا لگا تھا اور ٧٠ مارے گئے تھے۔ وہ ایک سال کے اندر پھر چڑھائی کر کے آگئے ‘ تو تم اپنا دل غمگین کر کے کیوں بیٹھے ہوئے ہو ؟ تمہیں تو ان سے بڑھ کر صبر کرنا ہے ‘ ان سے بڑھ کر قربانیاں دینی ہیں ‘ تبھی تم حقیقت میں اللہ کے وفادار ثابت ہو گے۔ ( وَرَابِطُوْاقف) ۔ مرابطہ پہرے کو بھی کہتے ہیں اور نظم و ضبط (discipline) کی پابندی کرتے ہوئے باہم جڑے رہنے کو بھی۔ غزوۂ احد میں شکست کا سبب نظم کا ڈھیلا پن اور سمع وطاعت میں کمی تھی۔ لہٰذا یہاں صبر و مصابرت کے ساتھ ساتھ نظم کی پابندی اور باہم مربوط رہنے کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ (وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ) ۔ یہ آخری اور اہم ترین چیز ہے۔ یہ سب کچھ کرو گے تو فلاح ملے گی۔ ایسے ہی گھر بیٹھے تم فوز و فلاح سے ہمکنار نہیں ہو سکو گے۔ بارک اللّٰہ لی ولکم فی ال قرآن العظیم۔ ونفعنی وایاکم بالآیات والذکر الحکیم ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

141. The original Arabic word is " sabiru". This has two possible meanings. One is that whenever they are in confrontation with unbelievers, the believers should endure even greater hardships for their cause, and display a higher degree of fortitude than the unbelievers. The other is that the believers should try to excel one another in facing the opposition and hostility of unbelievers with courage and fortitude.

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :141 اصل عربی متن میں صَابِرُوْا کا لفظ آیا ہے ۔ اس کے دو معنی ہیں ۔ ایک یہ کہ کفار اپنے کفر پر جو مضبوطی دکھا رہے ہیں اور اس کو سربلند رکھنے کے لیے جو زحمتیں اٹھارہے ہیں تم ان کے مقابلے میں ان سے بڑھ کر پامردی دکھاؤ ۔ دوسرے یہ کہ ان کے مقابلہ میں ایک دوسرے سے بڑھ کر پامردی دکھاؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تشریح : قرآنی اصطلاح میں صبر بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے، اس کی ایک قسم اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں استقامت کا مظاہرہ ہے، دوسری قسم گناہوں کے لئے اپنی خواہشات کو دبانا ہے اور تیسری قسم تکلیفوں کو برداشت کرنا ہے یہاں ان تینوں قسموں کے صبر کا حکم دیا گیا ہے، اور سرحدوں کی حفاظت میں جغرافی سرحدوں کی حفاظت بھی داخل ہے اور نظریاتی حفاظت بھی، اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام احکام پر عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(3:200) صابروا۔ صیغہ امر۔ جمع مذکر حاضر۔ مقابلہ میں مضبوط جمے رہو۔ مصابرۃ سے (مفاعلۃ) جس کے معنی صبر کے ساتھ کسی سے جنگ کرنے کے ہیں۔ صاحب مفردات لکھتے ہیں :۔ الصبر۔ کے معنی عقل و شریعت دونوں یا ان میں سے کسی ایک کے تقاضے کے مطابق اپنے آپ کو روکے رکھنے کے ہیں۔ صبر ایک عام لفظ ہے جو کہ مختلف مواقع استعمال کے اعتبار سے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ چناچہ کسی مصیبت پر نفس کو روک رکھنے کو صبر کہا جاتا ہے۔ یہ جزع کی ضد ہے اور جنگ میں نفس کو روک رکھنا شجاعت ہے اس کی ضد جبن ہے یہی صبر اگر کسی پریشانی کسی حادثہ کو طرداشت کرنے کی صورت میں ہو تو اسے رحب الصدر کشادہ دلی کہتے ہیں۔ جس کی ضد ضجر ہے۔ اگر کسی بات کو روک رکھے تو اسے کتمان کہتے ہیں اس کی ضد مذل ہے۔ (مجبور ہوکر راز کو فاش کردینا) ۔ قرآن سے ان تمام صفات کو صبر کے لفظ سے یاد کیا گیا ہے۔ اصبروا و صابروا۔ ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو۔ یعنی عبادت الٰہی پر اپنے آپ کو روک رکھو۔ اور خواہشات نفسانی کے خلاف جہاد کرو۔ رابطوا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ تم دل لگائے رکھو۔ تم لگے رہو۔ تم آمادہ رہو۔ رباط اور مرابطۃ سے جس کے معنی محافظت اور نگرانی کرنے اور چوکی دینے کے ہیں۔ خازن بغدادی لکھتے ہیں۔ مرابطۃ کی اصل یہ ہے کہ ادھر کے لوگ اپنے گھوڑے اور ادھرکے لوگ اپنے گھوڑے اس طرح باندھیں کہ فریقین میں سے ہر ایک دوسرے سے جنگ کرنے کے لئے مستعد رہیں۔ بعد میں ہر اس شخص کو جو سر حد پر اقامت گزین ہوکر سرحد پار کا دفاع کرنے لگا مرابط کہنے لگے گو اس کے پاس کوئی سواری بندھی ہوئی نہ ہو۔ شرعاً مرابطت کی دو قسمیں ہیں ایک اسلامی سرحد پر کافروں کے مقابلہ میں دفاع کے لئے چوکی دیتے رہنا۔ دوسرے نفس کی بندش اور نگرانی کرنا۔ اسی لئے حدیث میں ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں معروف رہنے کو رباط کہا گیا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 اصبروا یعنی اسلام پر ثابت قدمی سے جم ہے رہو۔ صابر وا یعنی کافر کے مقابلہ میں ان سے بڑھ کر دین اسلام پر پامردی اور ثابت قدمی کا مظاہر کرو رابطوا۔ دشمنوں سے جباو کے لیے ہمیشہ مستعد رہو۔ صحیح بخاری میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں رباط (سرحدوں کی حفاظت) دنیامافیہا سے افضل ہے اور احادیث میں تکلیف کے اوقات میں پوری طرح وضو کرنے مسجد کو چل کر آنے اور پھر ایک نماز بعد دوسری نما کا انتظار کرنے کو بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رباط فرمایا ہے ( ابن کثیر ) 3 یعنی ان سب عمال کی روح تقویٰ ہے۔ تقویٰ کے باعث ہی یہ اعمال فلاح کا سبب بن سکتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ قاموس میں مرابطت اور رباط کے دو معنی لکھے ہیں ایک ملازمت ثغر العدو یعنی مابین دار الاسلام و دار الکفر کے سرحد کے موقع پر قیام کرنا تاکہ کفار سے دار الاسلام کی حفاظت رہے، احقر نے یہی معنی لئے ہیں، دوسرے معنی مواظبت علی الامر یعنی مطلق احکام کی پابندی کرنا۔ بیضاوی نے یہ معنی بھی لئے ہیں اور حدیث میں انتظار الصلوۃ بعد الصلوۃ کو رباط فرمایا ہے، اس میں دونوں معنی کا احتمال ہے، یا تو معنی اول کے اعتبار سے تشبیہا اس کو رباط فرما دیا کہ یہ بھی نفس و شیطان کے مقابلہ میں مستعد رہنا ہے یا معنی ثانی کے اعتبار سے حقیقۃ فرمادیا ہے کہ یہ انتظار خود علامت ہے دوام کی جیسا کہ ظاہر ہے۔ واللہ اعلم

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جنت کی نعمتوں کے حصول اور اسلام کی سربلندی کے لیے مومنوں کو امن ہو یا جنگ ہر حال میں اللہ سے ڈرنا اور ثابت قدم رہنا ہوگا۔ سورۃ کی اختتامی آیات میں کفار کی دنیاوی شان و شوکت کا بیان ہوا اور اس پر مسلمانوں کو ہدایت فرمائی گئی کہ ہر مسلمان کو زندگی کے نشیب و فراز اور اسلام دشمنوں کے مقابلہ میں صبر و استقلال اختیار کرنا چاہیے اور اپنے مسلمان بھائی کو اس کی تلقین کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بڑھ کر صبر و استقلال کا مظاہرہ اور باہم رابطہ رکھتے ہوئے جہاد کی تیاری کرنا چاہیے۔ مشکلات پر قابو پانے کا یہی مؤثر ذریعہ ہے کہ آدمی ایک دوسرے کی ڈھارس بندھاتے ہوئے آگے بڑھے۔ ” رَابِطُوْا “ کا دوسرا معنی کفار کے خلاف منصوبہ بندی اور جنگی تیاری کرنا ہے اور رات کے وقت مجاہدین کی نگرانی اور حفاظت کرنے کو رباط کہا گیا ہے۔ (عَنْ سَلْمَانَ (رض) قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَقُوْلُ رِبَاطُ یَوْمٍ وَّلَیْلَۃٍ خَیْرٌ مِّنْ صِیَامِ شَھْرٍ وَقِیَامِہٖ وَإِنْ مَاتَ جَرٰی عَلَیْہِ عَمَلُہُ الَّذِیْ کَانَ یَعْمَلُہٗ وَأُجْرِیَ عَلَیْہِ رِزْقُہٗ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ ) [ رواہ مسلم : کتاب الإمارۃ ] ” حضرت سلمان (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایک دن اور رات کا پہرہ مہینہ بھر روزے رکھنے اور ان کی راتوں کا قیام کرنے سے بہتر ہے۔ اگر پہرے دار اسی حالت میں فوت ہوجائے تو جو عمل کرتا تھا اس کا اجر اسے برابر ملتا رہے گا اور اس کا رزق جاری ہونے کے ساتھ وہ آخرت کے فتنوں سے محفوظ رہے گا۔ “ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (اَلصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَۃِ الْأُوْلٰی) [ رواہ البخاری : کتاب الجنائز ] ” اجر ابتداً مصیبت پر صبر کرنے پر ہے۔ “ مسائل ١۔ ایمان داروں کو خود صبر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرنے کے ساتھ جہاد کے لیے مستعدرہنا چاہیے۔ تفسیر بالقرآن صبر کی تلقین : ١۔ ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرنے کا حکم۔ (آل عمران : ٢٠٠) ٢۔ کامیاب لوگ ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ (العصر : ٤) ٣۔ صابر بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔ (الزمر : ١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب آخری ضرب ہے ۔ اللہ کی جانب سے ان لوگوں کو پکار دی جاتی ہے جو ایمان لائے ہیں ۔ اس میں اس راہ کی مشکلات کا مختصر ترین نچوڑ اور خلاصہ پیش کیا جاتا ہے اور راستے کی ذمہ داریوں اور شرائط کا ذکر کیا جاتا ہے۔ عالم بالا سے یہ پکار ‘ اہل ایمان کے لئے ہے ۔ اور اس صفتی نام سے یہ پکار ہے جس صفت نے انہیں ذات باری سے مربوط کیا ہے ۔ وہ ذات جوان مومنین پر یہ ذمہ داریاں ڈال رہی ہے ۔ جو انہیں اس پکار کے اہل بناتی اور جو انہیں ذمہ داریاں اٹھانے کی تربیت دیتی ہے ۔ اور انہیں اس زمین پر بھی اسی طرح مکرم بناتی ہے جس طرح انہیں آسمان پر مکرم بنایا گیا ہے۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا……………(اے لوگو جو ایمان لائے ہو۔ ) اور پکار کس لئے ہے ۔ صبر سے کام لو ‘ جرات دکھاؤ ‘ ہر وقت دشمن کے مقابلے کے لئے تیار رہو ‘ اور ہر وقت خوف اللہ کو پیش نظر رکھو………اس پوری سورت میں صبر اور تقویٰ کی باربار تلقین کی گئی ہے ۔ ان کا تذکرہ الگ الگ بھی ہوا ہے اور یکجا بھی ہوا ہے ۔ نیز اس پوری سورت میں یہ دعوت دی گئی ہے کہ راہ حق میں مشکلات برداشت کرو ‘ مجاہدہ کرو ‘ سازشوں کا مقابلہ کرو اور جو لوگ شکست کی طرف بلاتے ہیں اور ہمت شکنی کی باتیں کرتے ہیں ان کی طرف توجہ نہ کرو اور یہاں اس سورت کے آخر میں اس مضمون کو دہرا کر صبر اور مصابرت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ اللہ کی راہ میں ہر وقت تیار رہنے اور اللہ خوفی کو اختیار کرنے کی تلقین یہاں بہترین خاتمہ ہے ۔ صبر اس راہ کا بہترین سامان ہے ‘ راہ دعوت اسلامی کا ‘ اس لئے کہ یہ طویل اور پر مشقت راستہ ہے ۔ یہ مشکلات سے پر اور کانٹوں سے اٹاپڑا ہے ۔ جگہ جگہ ابتلاوآزمائش ہے ۔ ہر وقت چوٹ لگنے اور جان کی قربانی کے مواقع ہیں ۔ اور ہر موقع ایسا ہے جس میں صبر کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انسانی خواہشات پر صبر ‘ نفس کے مرغوبات پر صبر ‘ ہر قسم کے لالچوں اور آرزؤں پر صبر ‘ اپنے ضعف اور نقص پر صبر ‘ ان کے مزاج کے انحراف پر صبر ‘ نفس کی جلد بازی اور افسردگی پر صبر ‘ لوگوں کی خواہشات پر صبر ‘ لوگوں کے ضعف اور کمزوری پر صبر ‘ لوگوں کے جہل اور بری سوچ پر صبر ‘ ان کے مزاج کے انحراف پر صبر ان کی نخوت اور غرور پر صبر ‘ ان کی چالبازیوں پر صبر ‘ باطل کے غرور پر صبر ‘ کفر کی گندگی پر صبر ‘ شر کے پھیلنے پھولنے پر صبر ‘ شہوت کے غلبے پر صبر ‘ غرور اور کبر کی آگ پر صبر ‘ مددگاروں کی قلت پر صبر ‘ اعانت کننددگان کی قلت پر صبر ‘ راستے کی طوالت پر صبر ‘ کرب اور بےچینی کے اوقات میں شیطانی وسوسوں پر صبر ‘ اور جہاد کی تلخی پر صبر اور ان تمام نفسیاتی تاثرات اور متنوع انفعالات پر صبر………مثلا رنج والم ‘ غیض وغضب ‘ دلی تنگی اور گھٹن ‘ بعض اوقات بھلائی پر بےاعتمادی اور انسانی فطرت کی اصلاح کی ناامیدی وغیرہ………بعض اوقات رنج وملال اور تھکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے اور انسان پر مایوسی کا غبار چھا جاتا ہے ۔ ایسے حالات میں صبر ہی کام دیتا ہے ۔ پھر جب غلبہ نصیب ہوتا ہے تو انسان کو انتقام پر قدرت حاصل ہوجاتی ہے ۔ اور اس وقت پھر صبر کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ پھر بعض اوقات مادی سہولیات ملتی ہیں تو ان پر تواضع اور سنجیدگی کرنا ہوتی ہے ۔ بغیر تکبر اور بغیر میلان انتقام اور بغیر اس کے کہ قصاص میں حد سے گزرجائیں………پھر خوشحالی اور بدحالی دونوں میں اللہ سے لولگائے رکھنا ‘ اس کے فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ‘ اور نہایت ہی اطمینان ‘ نہایت ہی اعتماد اور منکسرالمزاجی کے ساتھ اپنے تمام امور اس کے حوالے کردینا۔ ان سب امور میں صبر کرنا اور ان جیسے دوسرے امور میں صبر کرنا ‘ ایسے امور ہیں جو مسالک راہ حق کو ‘ اس کے اس طویل سفر میں پیش آتے رہتے ہیں ۔ ایسی مشکلات اور ایسے حالات پیش آتے رہتے ہیں ۔ جن کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ ان مشکلات کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ۔ ان مشقتوں کا مفہوم کلمات کے جامہ میں نہیں سماتا ۔ اس مفہوم کا ادراک وہی شخص کرسکتا ہے جس پر وہ معانی گزرے ہوں اور جس نے اس راہ کی مشقتوں کو انگیز کیا ہو۔ اس نے ان تاثرات کو چکھا ہو اور وہ ان تلخ تجربوں سے خود گزرا ہو۔ وہ لوگ جو ایمان لائے تھے ‘ انہوں نے ان مذکورہ بالا مشکلات کے اکثر پہلوؤں کی تلخی کو خود چکھ لیا تھا۔ اس لئے انہوں نے اس پکار کو اچھی طرح سمجھ لیا ۔ وہ صبر کے مفہوم کو اچھی طرح سمجھتے تھے جس کے بارے میں انہیں تلقین کی جارہی ہے کہ وہ اسی پر گامزن ہوں ۔ اب صبر کے بعد مصابرہ کیا ہے ؟ یہ صبر کا باب مفاعلہ ہے ۔ یعنی صبر میں باہم مقابلہ کرو۔ ان تمام امور میں جن کا ذکر اوپر ہوا ۔ اسلام کے دشمنوں کے ساتھ مصابرت جو اہل ایمان کے صبر کو اپنی تلوار سے کاٹنا چاہتے ہیں ۔ یعنی مذکورہ بالاجذبات کے ساتھ مصابرت یا دشمنوں کے ساتھ مصابرت ‘ پس جہاد کے اس طویل سفر میں ان کا صبر ختم نہ ہونے پائے ۔ بلکہ انہیں آخر دم تک اپنے اعداء سے زیادہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ ان دشمنوں سے انہیں زیادہ صبر والا ہونا چاہئے جو دلوں کے اندر چھپے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح شرپسند دشمنوں کے مقابلے میں بھی ۔ گویا اہل ایمان اور ان کے دشمنوں کے درمیان مصابرت کا مقابلہ ہے کہ اس میدان میں کون آگے نکلتا ہے ۔ حکم دیا جاتا ہے ہے کہ صبر کا مقابلہ صبر سے کرو ‘ مدافعت کا مقابلہ مدافعت سے کرو ‘ جدوجہد کا مقابلہ جدوجہد سے کرو ‘ اصرارکا مقابلہ اصرار سے کرو ‘ اور آخری مقابلہ یہ ہوگا کہ اہل ایمان مقابلے میں سب سے آگے ہوں گے ۔ اگر باطل اپنے نظریے پر اصرار کرتا ہے صبر کرتا ہے ‘ اور اپنی راہ پر گامزن ہے تو حق اس بات کا زیادہ مستحق ہے کہ زیادہ مصر ہو ‘ زیادہ صبرناک ہو اور اپنی راہ میں زیادہ جدوجہد کرنے والا ہو۔ اور رابط کیا ہے ۔ جہاد کے مقامات پر مورچے لگانا۔ مورچہ زن ہونا۔ دشمنوں کے حملوں کے خطرناک مقامات پر چوکیاں قائم کرنا ‘ اور اسلامی جماعت ہر وقت دشمن پر نظر رکھتی تھی ۔ کبھی وہ سوتی نہ تھی ‘ اس لئے کہ اس کے ساتھ اس کے دشمنوں نے کبھی مصالحت نہیں کی تھی۔ جب سے اس نے دعوت اسلامی کا بوجھ اٹھانے کا اعلان کیا ۔ اور لوگوں پر اس دعوت کو پیش کیا ‘ تو وہ میدان جنگ اور حالت جنگ میں رہی ہے ۔ کسی جگہ بھی اور کسی دور میں بھی وہ رابطہ جہاد سے مستغنی نہیں رہی ہے ‘ اور آخرالزمان اور قیامت تک یہ پوزیشن ایسی رہے گی۔ دعوت اسلامی لوگوں کے سامنے ایک حقیقت پسندانہ نظام زندگی پیش کرتی ہے ۔ ایسانظام جو ان کے ضمیر کے اندر بھی قائم ہوتا ہے ‘ جو ان کے مال پر بھی حکمران ہوتا ہے ‘ جوان کی زندگی کے تمام امور پر حکمران ہوتا ہے ‘ جو ان کی معیشت پر بھی حکمران ہوتا ہے اور جو ایک منصفانہ اور سیدھا نظام ہوتا ہے ۔ لیکن دنیا کا قانون ہے کہ شر ایسے منصفانہ ‘ عادلانہ اور خیر پر مشتمل سیدھے نظام کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کرتا ۔ کوئی باطل خیر ‘ عدل اور استواری کو محبوب نہیں رکھتا ‘ اور کوئی ظلم عدل ‘ مساوات اور شرافت کو برداشت نہیں کرتا ۔ اس لئے دعوت اسلامی کی مخالفت میں اصحاب شر ‘ اصحاب باطل اور ظالم کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ اسلام کے خلاف تمام گندے اور مفاد پرست اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ تاکہ وہ لوگوں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے رہیں ۔ ظالم اور متکبر بھی اسلام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس لئے کہ وہ ظلم اور استکبار سے دست بردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ اور اس کے مقابلے میں تمام بداخلاق اور بےراہ روی اختیار کرنے والے لوگ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس لئے کہ وہ اپنی اخلاقی بےراہ روی اور شہوت رانی کو ترک نہیں کرسکتے ۔ اس لئے ان سب کے ساتھ مسلسل جہاد بہت ضروری ہے ۔ اور ان کے مقابلے میں صبر اور مصابرت فرض عین ہے۔ اس لئے مسلسل چوکیداری اور اسلامی کو سٹ گارڈز کی ضرورت ہے تاکہ یہ نہ ہو کہ امت مسلمہ کے خلاف کوئی قوت اچانک حملہ آور ہوجائے ‘ جبکہ ایسی قوتیں ہر سرزمین اور ہر نسل میں اس کے خلاف تاک لگائے ہوتی ہیں ۔ یہ ہے اس دعوت کا مزاج ‘ اس کا طریق کار اس کی پالیسی یہ نہیں ہوتی کہ وہ حد سے تجاوز کرے لیکن اس کی یہ پالیسی ضرور ہوتی ہے کہ وہ اس کرہ ارض پر ایک مستحکم نظام زندگی اور ایک صحت مند منہاج قائم کرے ۔ لیکن دعوت اسلامی کے مقابلے میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی قوت اٹھ کھڑی ہوتی ہے جو اس منہاج اور اس نظام کو ناپسند کرتی ہے ۔ اور پھر یہ قوت اس کی راہ میں اپنی پوری قوت لاکر کھڑی ہوجاتی ہے اور ہر قسم کی مکاری کرتی پھرتی ہے ۔ وہ دعوت اسلامی کی ہر برائی پر خوش ہوتی ہے ‘ جو ہاتھ ‘ دل اور زبان سے دعوت اسلامی کے خلاف مسلسل جدوجہد کراتی ہے ۔ اس لئے تحریک اسلامی کا بھی فرض ہے کہ وہ اس معرکے میں اپنے پورے فرائض اور واجبات کے ساتھ کودے ۔ اور اس کا فرض ہے کہ وہ ہر وقت بیدار رہے اور کسی وقت بھی غافل نہ ہو۔ لیکن ان تمام کاموں میں اللہ ترسی کا ہتھیار اس نے لازماً اپنی کمر کے ساتھ باندھا ہوا ہو۔ کیونکہ تقویٰ ایک بیدار چوکیدار ہے جو دل کے دروازے پر بیٹھا ہوتا ہے ۔ وہ اسے غافل نہیں ہونے دیتا ۔ وہ اسے ضعیف نہیں ہونے دیتا ۔ اور وہ اسے حدود سے گزرنے بھی نہیں دیتا ۔ اور وہ اسے راہ راست سے بھٹکنے بھی نہیں دیتا۔ اور تقویٰ کے اس بیدار چوکیدار کی ضرورت کا احساس صرف اس شخص ہی کو ہوسکتا ہے جس نے اس راستے کی مشقتوں کو دیکھا ہوتا ہے۔ جس نے متضاد میلانات اور بکثرت اور پے درپے تاثرات کے دباؤ کا مقابلہ کیا ہو۔ مختلف حالات اور مختلف لحظات میں ۔ اس سورت میں تار رباب پر یہ آخری ضرب تھی ۔ جس میں اس قسم کے بیشمار مضراب استعمال کئے گئے ۔ اور یہ ضربات سب کی سب ان تاروں پر لگائی گئیں ہیں جن کا تعلق دعوت اسلامی کی راہ میں عائد ہونے والے فرائض اور واجبات سے تھا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ آخر میں یہ فیصلہ دیا جاتا ہے کہ اگر تم ہمہ گیر فلاح چاہتے ہو اور مکمل انقلاب چاہتے ہو تو ان فرائض کا بطریق احسن پورا کرنا ضروری ہے ۔ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ……………(امید ہے کہ تم فلاح پاؤگے۔ )

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اہل ایمان کو چند نصیحتیں یہ سورة آل عمران کی آخری آیت ہے اس میں اہل ایمان کو چار وصیتیں فرمائیں، جن میں جینے کا طریقہ بتایا ہے، عام حالات میں کیسے رہیں اور کافروں سے مقابلہ ہو تو کیسے لڑیں۔ اجمالی طور پر یہ بات بتادی ہے۔ پہلی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا صبر کرو، صبر کے تینوں معنی ذہن میں لے آئیں (یعنی نیک کاموں پر مضبوطی سے قائم رہنا اور گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرتے رہنا اور جو دکھ تکلیف پیش آئے اس کے بارے میں جزع فزع سے باز رہنا) ۔ دوسری نصیحت یہ فرمائی وَ صَابِرُوْا چونکہ یہ بات مفاعلہ ہے اس لیے عربی قواعد کے اعتبار سے دونوں جانب سے اشتراک کو چاہتا ہے، اسی کے پیش نظر حضرات مفسرین نے اس کا مطلب یہ بتایا ہے کہ دشمنوں سے مقابلہ کی نوبت آجائے تو خوب جم کر مقابلہ کرو۔ گو اصبروا میں بھی یہ مفہوم داخل ہے لیکن مستقل طریقہ پر اس کو علیحدہ ذکر فرمایا کیونکہ قتال کے موقع پر صبر کی اہمیت اور فضیلت زیادہ ہے، صاحب روح المعانی لکھتے ہیں : وذکرہ بعد الا مر بالصبر العام لانہ اشد فیکون افضل، فالعطف کعطف جبریل علی الملائکۃ والصلوٰۃ الوسطی علی الصلوات۔ تیسری نصیحت یہ فرمائی و رابطوا یہ بھی باب مفاعلہ سے ہے جس کا مادہ ربط ہے اور ربط باندھنے کو اور اپنے نفس کو کسی کام پر جمائے رکھنے کہ کہتے ہیں۔ کفار کے مقابلہ کے لیے گھوڑے باندھ کر رکھنا ان کو کھلانا پلانا چرانا جنگ کے لیے تیار کرنا اس کے لیے بھی لفظ رباط واردہوا ہے۔ جیسا کہ سورة انفال میں ہے۔ (وَ اَعِدُّوْا لَھُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ وَّ مِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ تُرْھِبُوْنَ بِہٖ عَدُوَّ اللّٰہِ وَ عَدُوَّکُمْ ) (اور تیاری کرو ان کے لیے جو بھی طاقت تمہارے بس میں ہو اور گھوڑوں سے بھی تیاری کرو جو تمہارے پاس بندھے ہوئے ہیں تم اس کے ذریعہ اللہ کے دشمنوں اسلامی ملک کی سرحد کی حفاظت اور اپنے دشمنوں پر رعب ڈالتے رہو گے) نیز لفظ رباط اسلامی ملکوں کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی آیا ہے۔ جنگ کے مواقع تو کبھی کبھار آتے ہیں لیکن چونکہ کافروں کی طرف سے حملہ کرنے کا خطرہ ہر وقت لگا رہتا ہے اس لیے سرحدوں پر لشکروں کو پڑاؤ ڈالنے کی ضرورت رہتی ہے۔ اس کی بھی بہت فضیلت ہے۔ اس معنی کے اعتبار سے صاحب روح المعانی نے لفظ رابطورا کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ ای اقیموا فی الثغور رابطین خیولکم فیھا حابسین لھا مترصدین للغزو مستعدین لہ بالغین فی ذلک المبلغ الاوفی اکثر من اعداء کم (یعنی سرحدوں میں قیام کیے رہو۔ گھوڑوں کو وہاں باندھ کر رکھو اور جہاد کے مواقع کی تاک میں رہو۔ خوب اچھی طرح جنگ کے لیے تیار رہو تمہاری تیاری دشمنوں کی تیاری سے بڑھ کر ہو) سرحد کی حفاظت کے لیے پڑاؤ ڈال کر رہنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رباط الیوم فی سبیل اللہ خیر من الدنیا وما علیھا۔ (اللہ کی راہ میں ایک دن سرحد کی حفاظت میں گزارنا دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سب سے بہتر ہے) ۔ (رواہ البخاری صفحہ ٤٠٥: ج ١) حضرت سلمان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایک دن اور ایک رات اسلامی سرحد کی حفاظت میں گزارنا ایک ماہ کے روزے رکھنے اور ایک ماہ راتوں رات نماز میں قیام کرنے سے بہتر ہے، اور اگر اسی عمل میں موت آگئی تو اس کا وہ عمل جاری رہے گا جو وہ کرتا تھا۔ اور اس کا رزق اسے ملتا رہے گا، اور وہ قبر میں عذاب دینے والوں سے بےخوف رہے گا۔ (رواہ مسلم صفحہ ١٤٢: ج ٢) اور حضرت ابو درداء (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے وفات پا گیا وہ بڑی گھبراہٹ (یعنی قیامت کے دن کی پریشانی) سے محفوظ رہے گا۔ اور (قبر میں) اسے صبح شام رزق ملتا رہے گا اور اسے برابر مرابط (یعنی رباط کے کام میں لگنے والے) کا ثواب ملتا رہے گا۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے (قیامت کے دن قبر سے) اٹھائے۔ (رواہ الطبرانی ورواتہ ثقات کمافی الترغیب صفحہ ٢٤٣: ج ٢) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رباط کے ثواب کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ایک رات رباط کے کام میں مشغول رہا مسلمانوں کی حفاظت کرتا رہا تاکہ دشمن حملہ آور نہ ہوجائے تو اسے ان سب لوگوں کا ثواب ملے گا جو اس کے پیچھے روزہ رکھ رہے ہوں اور نماز پڑھ رہے ہوں۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط باسنا دجید کمافی الترغیب صفحہ ٢٤٥: ج ٢) حضرت عثمان (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایک دن اللہ کی راہ میں رباط کے کام میں خرچ کرنا ان ہزار دنوں سے افضل ہیں جو اس کے علاوہ دوسری عبادات میں خرچ کیے جائیں۔ (رواہ النسائی والترمذی وقال حدیث حسن غریب کما فی الترغیب صفحہ ٢٤٦: ج ٢) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ دو آنکھیں ایسی ہیں جنہیں دوزخ کی آگ نہیں پہنچے گی، ایک وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے روئی اور اور دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ کی راہ میں (مسلمانوں کی) حفاظت کرتے ہوئے رات گزاری ہو۔ (رواہ الترمذی و قال حدیث حسن غریب کمافی الترغیب صفحہ ٢٤٨: ج ٢) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں ایسی رات نہ بتادوں جو شب قدر سے بھی افضل ہے۔ پھر فرمایا کہ یہ وہ رات ہے کہ جس میں کسی نے خوف و خطرہ کی جگہ چوکیداری کی (مسلمانوں کی حفاظت میں رات گزاری) اسے خطرہ ہے کہ شاید اپنے گھر واپس ہی نہ جائے گا (لیکن پھر بھی حراست اور حفاظت کے کام میں لگا ہوا ہے) ۔ (رواہ الحاکم وقال صحیح علی شرط البخاری کمافی الترغیب صفحہ ٢٥٠: ج ٢) روایات حدیث سے معلوم ہوا کہ عین سرحد پر ہی مسلمانوں کی حفاظت کے لیے رات گزارنا فضیلت عظیمہ کا باعث نہیں بلکہ جس موقع پر بھی شہر میں محلہ میں آبادی سے باہر یا اندر مسلمانوں کی حفاظت میں وقت خرچ کیا جائے وہ سب بہت بڑے اجر وثواب کا باعث ہے حدیث شریف میں بعض اعمال صالحہ میں پابندی سے لگے رہنے کو بھی رباط سے تعبیر فرمایا ہے۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتادوں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ خطاؤں کو محو فرما دے گا (یعنی بالکل ختم کر دے گا) اور درجات کو بلند فرما دے گا، صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ ضرور ارشاد فرمائیں آپ نے فرمایا (وہ کام یہ ہیں): (١) ناگواریوں کے باوجود وضو کا پانی اچھی طرح اعضاء پر پہنچانا (سردی میں گرمی میں ہر حالت میں خوب اچھی طرح ہر جگہ اعضائے وضو پر پانی پہنچانا اگرچہ نفس کو نا گوار ہو خاص کر سردی کے زمانہ میں ٹھنڈے پانی سے وضو کرنا۔ (٢) مسجدوں کی طرف کثرت کے ساتھ جانا۔ (٣) نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔ یہ بیان فرما کر آپ نے فرمایا فذلکم الرباط (یہ رباط ہے جس میں نفس کو پابند رکھا جاتا ہے) بعض روایات میں ہے کہ آپ نے ذلکم الرباط دو مرتبہ فرمایا (صحیح مسلم صفحہ ٢٢٧: ج ١) اور مؤطا میں ہے کہ اس لفظ کو تین بار فرمایا (کمافی شرح النووی) اوپر جو رابطور کا ترجمہ کیا گیا کہ نیک کاموں میں لگے رہو اسی عموم کے اعتبار سے کیا ہے جس کی طرف اس حدیث میں اشارہ ملتا ہے۔ چوتھی نصیحت فرماتے ہوئے (وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ) فرمایا یہ حکم بار بار جگہ جگہ قرآن میں وارد ہوا ہے اور صفت تقویٰ ہی وہ چیز ہے جو خیر کے ہر کام پر لگاتی اور گناہوں سے بچاتی ہے، یہ صفت جامع الخیرات ہے اس لیے بار بار اس کا اعادہ فرمایا۔ آخر میں فرمایا (لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ) کہ تم یہ کام کرو گے تو کامیاب ہو گے۔ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے جو ایمان اور اعمال صالحہ پر تقویٰ اختیار کرنے پر موقوف ہے۔ فائدہ : حضرت ابن عباس (رض) ایک دن رات کو اپنی خالہ حضرت میمونہ (رض) کے پاس سو گئے (یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اہلیہ تھیں) اور مقصد یہ تھا کہ رات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز تہجد دیکھیں۔ انہوں نے بیان فرمایا کہ جب آپ رات کو اٹھے تو آپ نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اور (اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّموٰتِ وَالْاَرْضِ ) سے شروع فرما کر ختم سورت تک سورة آل عمران کی آخری آیات کی تلاوت فرمائی (صحیح بخاری صفحہ ٢٥٧: ج ٢ صحیح مسلم صفحہ ٢٦١: ج ١) لہٰذا تہجد پڑھنے کے لیے اٹھیں تو ان آیات کو پڑھیں۔ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا کہ جس نے سورة آل عمران کا آخری حصہ (اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّموٰتِ ) سے کسی رات میں پڑھ لیا تو اسے پوری رات میں قیام کرنے کا ثواب ملے گا۔ (رواہ الدارمی صفحہ ٢٢٥: ج ٢) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا کہ جس نے سورة آل عمران پڑھ لی وہ مالدار ہے اور ایک روایت میں یوں ہے کہ فقیر آدمی کا خزانہ سورة آل عمران ہے جسے وہ تہجد کی نماز میں پڑھتا ہے۔ (سنن دارمی صفحہ ٢٢٥: ج ٢) ولقدتم تفسیر سورة آل عمران بفضل اللہ و حسن توفیقہ والحمد للہ اولاً وآخراً وظاھراً و باطناً

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

299 اس آخری آیت میں سورت کا اجمالی خلاصہ بیان کردیا گیا ہے۔ اِصْبِرُوْا یعنی توحید کی خاطر جس قدر مصیبتیں آئیں ان پر صبر کرو اور انہیں برداشت کرو۔ وَ صَابِرُوْا اور ثابت قدم رہو یعنی دین اور مقابلہ میں (شاہ عبدالقادر) وَ رَابِطُوْا دروں میں گھوڑے باندھو۔ یعنی جہاد کے لیے تیار رہو (جلالین) اس میں ترغیب علی القتال کا ذکر ہے اور انفاق فی القتال چونکہ قتال کا مبدا اور اس کے لیے موقوف علیہ ہے۔ اس لیے وہ ضمناً اس میں آگیا۔ سورة آل عمران میں آیات توحید مع مختصر خلاصہ جات 1 ۔ اللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۙ الْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ نفی شرک فی التصرف 2 ۔ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَخْفٰى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاۗءِ ۔ نفی شرک فی العلم 3 ۔ ھُوَ الَّذِيْ يُصَوِّرُكُمْ فِي الْاَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاۗءُ ۭ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْم۔ نفی شرک فی التصرف 4 ۔ شَهِدَ اللّٰهُ اَنَّهٗ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ۙ وَالْمَلٰۗىِٕكَةُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَاۗىِٕمًۢا بِالْقِسْطِ ۭ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْم۔ نفی شرک فی التصرف از ملائکہ و انبیاء علیہم السلام۔ 5 ۔ قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاۗءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاۗءُ ۡ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۗءُ ۭبِيَدِكَ الْخَيْرُ ۭ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْر۔ نفی شرک فی التصرف 6 ۔ تُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ ۡ وَتُخْرِجُ الْـحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْـحَيِّ ۡ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔ نفی شرک فی التصرف 7 ۔ اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰٓي اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰهِيْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ ۔ نفی شرک فی التصرف والعلم 8 ۔ ذُرِّيَّةًۢ بَعْضُهَا مِنْۢ بَعْضٍ ۭ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ۔ نفی شرک فی التصرف والعلم 9 ۔ اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّىْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِيْ بَطْنِىْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّىْ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ ۔ نفی نذر لغیر اللہ و نفی شرک فی العلم۔ 10 ۔ قَالَ يٰمَرْيَـمُ اَنّٰى لَكِ ھٰذَا ۭ قَالَتْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ۭ اِنَّ اللّٰهَ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاۗءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ۔ کراماتِ اولیاء کا ظهور خدا کے اختیار میں هے۔ 11 ۔ ھُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهٗ ۚ قَالَ رَبِّ ھَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۚ اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۗءِ ۔ نفی شرک فی الدعاء 12 ۔ ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَاۗءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَ ۭ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ اِذْ يُلْقُوْنَ اَقْلَامَھُمْ اَيُّھُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ ۠وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ اِذْ يَخْتَصِمُوْنَ ۔ نفی شرک فی العلم۔ 13 ۔ اَنِّىْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰيَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ ۙ اَنِّىْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَهَيْــــَٔــةِ الطَّيْرِ فَاَنْفُخُ فِيْهِ فَيَكُوْنُ طَيْرًۢ ا بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَالْاَبْرَصَ وَاُحْىِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚ وَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَمَا تَدَّخِرُوْنَ ۙفِيْ بُيُوْتِكُمْ ۔ معجزات انبیاء علیھم السلام ان کے اختیار میں نھیں ہوتے۔ 14 ۔ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّيْ وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ ۭھٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيْمٌ۔ نفی شرک فی العبادة 15 ۔ فَلَمَّآ اَحَسَّ عِيْسٰى مِنْھُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ اَنْصَارِيْٓ اِلَى اللّٰهِ ۭ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ ۚ وَاشْهَدْ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ ۔ نفی شرک فی التصرف 16 ۔ اِذْ قَالَ اللّٰهُ يٰعِيْسٰٓى اِنِّىْ مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ اِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ ۚثُمَّ اِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَاَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيْمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُوْن۔ نفی شرک فی التصرف 17 ۔ قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَاۗءٍۢ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهٖ شَيْـــًٔـا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْن۔ نفی شرک فی العبادة 18 ۔ مَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّؤْتِيَهُ اللّٰهُ الْكِتٰبَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ يَقُوْلَ لِلنَّاسِ كُوْنُوْا عِبَادًا لِّيْ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَلٰكِنْ كُوْنُوْا رَبّٰـنِيّٖنَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُوْنَ الْكِتٰبَ وَبِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُوْنَ ۔ کسی پیغمبر نے غیر اللہ کو پکارنے کی تعلیم نھیں دی کیونکه یہ چیز نبوت کے بالکل منافی ھے 19 ۔ ۙوَلَا يَاْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰۗىِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرْبَابًا ۭ اَيَاْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ 20 ۔ وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ وَاِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ ۔ نفی شرک فی التصرف۔ 21 ۔ وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ بِبَدْرٍ وَّاَنْتُمْ اَذِلَّةٌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ۔ نفی شرک فی التصرف 22 ۔ وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشْرٰى لَكُمْ وَلِتَطْمَىِٕنَّ قُلُوْبُكُمْ بِهٖ ۭوَمَا النَّصْرُ اِلَّا مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ الْعَزِيْزِ الْحَكِيْمِ ۔ نفی شرک فی التصرف 23 ۔ ۙلِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْ يَكْبِتَھُمْ فَيَنْقَلِبُوْا خَاۗىِٕــبِيْنَ ۔ نفی شرک فی التصرف 24 ۔ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْاَمْرِ شَيْءٌ اَوْ يَتُوْبَ عَلَيْھِمْ اَوْ يُعَذِّبَھُمْ فَاِنَّھُمْ ظٰلِمُوْنَ ۔ نفی شرک فی التصرف 25 ۔ وَلِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ يَغْفِرُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۔ نفی شرک فی التصرف 26 ۔ وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭوَاللّٰهُ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔ نفی شرک فی التصرف 27 ۔ اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِ ۔ نفی شرک فی التصرف 28 ۔ الَّذِيْنَ يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ قِيٰمًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰي جُنُوْبِھِمْ وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۚ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحٰنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔ نفی شرک فی التصرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 2 اے ایمان والو ! تم مصائب پر صبر کرو اور تکالیف کو برداشت کرو اور جب جہاد اور میدانِ جنگ میں ہو تو دشمن کے مقابلے میں مضبوطی کے ساتھ جمے رہو اور حق کی خدمت کے لئے آمادہ و مستعد اور کمربستہ رہو اور ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم اپنے مقصد میں پوری طرح کامیاب اور فائز المرام ہو۔ (تیسیر) آیت میں مسلمانوں کو چار باتوں کا حکم دیا گیا ہے پہلی بات کا مطلب یہ ہے کہ اپنے دین پر قائم رہوجس قسم کی تکلیف پیش آئیں ان کو ہمت کے ساتھ برداشت کرو خواہ وہ تکلیف نفس اور شیطان کے مقابلہ کی وجہ سے پیش آئے یا حضرت حق کی محبت اور عبادت میں پیش آئے یا کفار اور دشمنان دین کی جانب سے پیش آئے یا اور کسی قسم کی بلا اور مصیبت پیش آئے۔ دوسری بات کا مطلب یہ ہے کہ خدمت کے لئے آمادہ اور کر بستہ رہو خود بھی مستعدرہو اور اپنے سامان اور گھوڑوں کو بھی تیار رکھو۔ مرابطہ کی تفصیل تو ہم ابھی عرض کریں گے یہاں دو معنی ذہن نشین کرلینے چاہئیں۔ ایک معنی تو یہ ہیں کہ دارالاسلام کی حدود کا پہرہ دو اس حد کی حفاظت کرو جو دارالاسلام اور دارالکفر کے مابین ہے تاکہ دشمن اسلامی ملک کی حد میں داخل نہ ہوسکے اور دوسرے معنی ہیں اللہ تعالیٰ کے عام احکام کی پابندی اور اس پابندی پر مواظبت اس دوسرے معنی میں ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا بھی داخل ہے کیونکہ یہ بھی ایک حکم ہے اگرچہ استحبابی ہے۔ چوتھی بات کا مطلب یہ ہے کہ حضرت حق جل مجدہ سے ڈرتے رہو اور یہ ڈرنا ہر حال میں ہے اگر اللہ تعالیٰ کا خوف ہوگا تو ہر حکم کے بجالانے میں خلوص اور نیک نیت رہے گی اور جو عمل نیک نیتی پر مبنی ہوگا وہ مقبول ہوگا۔ اور یہی مقصد کی کامیابی ہے کہ حق تعالیٰ کی خوشنودی کی غرض سے جو کام کیا جائے اس کو وہ قبول فرمالے اور جو اث ایک مقبول عمل پر مرتب ہوتا ہے وہ مرتب ہوجائے۔ حدیث شریف میں آتا ہے فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا میں تم کو ایسا عمل نہ بتائوں جو خطائوں کو مٹا دیتا ہے اور درجوں کو اونچا کرتا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تکلیف کے وقت اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف بکثرت جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا یہی رباط ہے یہی رباط ہے یہی رباط ہے۔ (مسلم نسائی) حضرت ابوہریرہ نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے کہا تو جانتا ہے یہ آیت ان لوگوں کے حق میں نازل ہوئی ہے جو مسجدوں کو آباد رکھتے ہیں۔ نماز وقت پر پڑھتے ہیں پھر وہاں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کا ذ کر کرتے ہیں۔ یہی قول ہے حضرت علی (رض) ، حضرت جابر بن عبداللہ، ابو ایوب، ابن عباس، سہل بن حنیف اور محمد بن کعب قرظی کا (رض) اجمعین۔ حضرت سہل بن سعد سے مرفوعاً روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن کا دینا دنیا اور مافیہا سے بہتر ہے۔ (بخاری مسلم) سلمان فارسی کے مرفوعاً الفاظ یہ ہیں کہ اللہ کی راہ میں ایک دن رات کا رباط ایک مہینے کے روزوں اور رات کی عبادت سے بہتر ہے۔ اگر ایسی حالت میں مرجائے گا تو اس کا عمل قیامت تک جاری رہے گا۔ (مسلم) حضرت ابوہریرہ سے مرفوعاً روایت ہے جو شخص رباط کی حالت میں مرا وہ قبر اور قیامت کے فتنے سے مامون ہوگیا اور اس کو صبح شام رزق دیا جاتا ہے اور اس کیلئے قیامت تک مرابط کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ (احمد) امام احمد نے ابو ریحانہ سے نقل کیا ہے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک شب جاگنے والی آنکھ پر جہنم ۔۔ حرام کردی گئی ہے۔ غرض ! اس باب میں بیشمار احادیث مروی ہیں اور دونوں معنی کی گنجائش ہے اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں قول اختیار کئے ہیں۔ خواہ مواظبت علی الطاعات اختیار کرلیا جائے یا حدود دارالاسلام کی حفاظت و حراست اختیار کرلیا جائے۔ ایک قول کا تعلق زمانۂ امن سے ہے اور دوسرے کا زمانۂ جنگ سے۔ (واللہ اعلم بالصواب) حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں۔ ثابت رہو۔ یعنی دین پر اور مقابلے میں یعنی جہاد میں اور لگے رہو یعنی کافروں کے سامنے۔ (موضح القرآن) حضرت عثمان بن عفان سے دارمی نے نقل کیا ہے جو شخص کسی شب کو آل عمران کی آخری آیات کی تلاوت کرلیتا ہے تو وہ رات اس کی عبادت میں لکھی جاتی ہے۔ دارمی نے مکحول سے یہ بھی نقل کیا ہے جو شخص جمعہ کے دن آل عمران کا آخری حصہ تلاوت کرتا ہے تو فرشتے رات تک اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔ (تسہیل) الحمد اللہ ! کہ آج 72 صفر 6631؁ھ چہار شنبہ کے روز دن کے گیارہ بجے اپنے تقصیر علمی کے اعتراف کے ساتھ سورة آل عمران کی تفسیر ختم کررہا ہوں۔ اس حقیقت کا مکرر اعتراف کرتا ہوں کہ قرآنی مطالب اور مفاہم کی وسعت کے مقابلے میں میری تفسیر محض لاشی ہے اور نیک ناپیدا کنار سمندر میں سے ذرا سی بھی نمی نہیں ہے جو کچھ اپنے اساتذہ سے سنا اور جو اپنے اکابر کی تفاسیر سے سمجہا اس کا خلاصہ عرض کردیا ہے تاکہ عوام کو یہ کہنے کا موقعہ نہ ملے کہ ہم کو کسی نے قرآن کا ترجمہ نہیں سمجھایا ہم قرآن کو کس طرح سمجھتے۔ فقیر کو خدا کے فضل و کرم سے پوری توقع ہے کہ یہ تفسیر اور ترجمہ مسلمانوں کے لئے مفید ہوگا میں اللہ تعالیٰ کی جناب میں ملتجی ہوں کہ ترجمہ، تیسیر اور تسہیل کو قبول فرمائے اور مجھے دین و دنیا کی ذلت و رسوائی سے محفوظ رکھے اور فقیر کا خاتمہ اسلام پر فرمائے اور زمرئہ صالحین و مرابطین میں داخل کردے۔ اللھم وفقنا لما تحب وترضی واجعلنا من الموالبطین۔ و صلی اللہ تعالیٰ علی خیر خلقہ محمد والہ اجمعین۔ اب آگے سورة نساء کی تفسیر شروع ہوتی ہے۔ فقیر احمد سعید کان الہ لہ 72 صفر 6631 ء یوم چہار شنبہ۔