Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 200

سورة آل عمران

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اصۡبِرُوۡا وَ صَابِرُوۡا وَ رَابِطُوۡا ۟ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۲۰۰﴾٪  11

O you who have believed, persevere and endure and remain stationed and fear Allah that you may be successful.

اے ایمان والو! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مُراد کو پہنچو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اصۡبِرُوۡا
صبر کرو
وَصَابِرُوۡا
اور مقابلے میں مضبوط رہو
وَرَابِطُوۡا
اور تیار رہو
وَاتَّقُوا
اور ڈرو
اللّٰہَ
اللہ سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم فلاح پاجاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوا
ایمان لائے ہو
اصۡبِرُوۡا
تم صبر کرو
وَصَابِرُوۡا
اور تم مقابلے میں جمے رہو
وَرَابِطُوۡا
اور تم مورچوں میں ڈٹے رہو
وَاتَّقُوا
اور ڈر جاؤ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُفۡلِحُوۡنَ
تم کامیاب ہو جاؤ
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, persevere and endure and remain stationed and fear Allah that you may be successful.

اے ایمان والو! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مُراد کو پہنچو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! صبر کرو، پامردی دکھلاؤ اور ہر وقت جہاد کے لیے تیار رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو، توقع ہے اس طرح تم کامیابی حاصل کرسکو گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!صبرکرواورمقابلے میں جمے رہواورمورچوں میں ڈٹے رہواور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤتاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, be patient, be more patient than others, and guard your frontiers, and fear Allah, so that you may be successful.

اے ایمان والوصبر کرو اور مقابلہ میں مضبوط رہو اور لگے رہو اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم اپنی مراد کو پہنچو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے اہل ایمان ! صبر کرو اور صبر میں اپنے دشمنوں سے بڑھ جاؤ اور مربوط رہو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھو تاکہ تم فلاح پاؤ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Believers, be steadfast, and vie in steadfastness, stand firm in your faith, and hold Allah in fear that you may attain true success.

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، صبر سے کام لو ، باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ ، 141 حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔ ؏۲۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! صبر اختیار کرو ، مقابلے کے وقت ثابت قدمی دکھاؤ ، اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے جمے رہو ۔ ( ٦٤ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلماون صبر کر اور دل لگائے رہو بیچ لڑایئ کے اور ڈرو اللہ سے شاید کہ تم چھٹکارا پاؤ میں غالب آؤ اپنے دشمنوں پر یعنی ان سے زیادہ صبر کرو اور مورچہ پر جمے رہو 2 اور اللہ سے ڈرتے رہو 23 اس لیے مراد کو پہنچو جنت اور مغفرت تم کو نصیب ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! صبر کرو (ثابت قدم رہو) اور استقامت رکھو اور (مورچوں پر) جمے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم مراد حاصل کرلو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! خود بھی صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر دلاتے رہو، اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ فلاح و کامیابی حاصل کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے اہل ایمان (کفار کے مقابلے میں) ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمے رہو اور خدا سے ڈرو تاکہ مراد حاصل کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! persevere, and excel in perseverance and be ever ready, and fear Allah that haply ye may thrive.

اے ایمان والو (خود) صبر کرو اور مقابلہ میں صبر کرتے رہو اور مقابلہ کے لیے مستعد رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو عجب نہیں جو فلاح پاجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! صبر کرو ، ثابت قدم رہو ، مقابلے کیلئے تیار رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تم کامیاب رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدم رہو اور مقابلے کیلئے تیارر ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جائو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! صبر کرو اور مقابلے میں جمے رہو اور مورچوں میں ڈٹے رہو اور اللہ سے ڈرو، تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو تم صبر (و استقامت) سے کام لیا کرو (تکالیف و مصائب پر) اور (ثابت قدمی و) پامردی دکھایا کرو دشمن کے مقابلے میں، اور (مستعد و) کمر بستہ رہا کرو (حق کی خدمت کے لئے) اور ڈرتے رہا کرو تم اللہ سے تاکہ تم لوگ فلاح پا سکو

Translated by

Noor ul Amin

ا ے ایمان والو!صبرکرو ، اورایک دوسرے کو صبرکی نصیحت کرو اور ہر وقت جہادکے لئے تیار رہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! صبر کرو ( ف۳۹۰ ) اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو اس امید پر کہ کامیاب ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدمی میں ( دشمن سے بھی ) زیادہ محنت کرو اور ( جہاد کے لئے ) خوب مستعد رہو ، اور ( ہمیشہ ) اللہ کا تقوٰی قائم رکھو تاکہ تم کامیاب ہو سکو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! صبر و تحمل سے کام لو ۔ اور ( کفار کے ) مقابلہ میں پامردی دکھاؤ ۔ اور ( خدمت دین کے لیے ) کمربستہ رہو ۔ تاکہ تم فوز و فلاح پاؤ ( اور دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جاؤ ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! Persevere in patience and constancy; vie in such perseverance; strengthen each other; and fear Allah; that ye may prosper.

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, have patience, help each other with patience, establish good relations with one another, and have fear of God so that you may have everlasting happiness.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Endure and be more patient, and Rabitu, and have Taqwa of Allah, so that you may be successful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! be patient and excel in patience and remain steadfast, and be careful of (your duty to) Allah, that you may be successful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Endure, outdo all others in endurance, be ready, and observe your duty to Allah, in order that ye may succeed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान वालो! सब्र करो और मुक़ाबले में मज़बूत रहो और लगे रहो, और अल्लाह से डरो, उम्मीद है कि तुम कामयाब हो जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو خود صبر کرو اور مقابلہ میں صبر کرو اور مقابلہ کے لیے مستعد رہو (6) اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پورے کامیاب ہوں۔ (200)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے ایمان والو ! تم ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کی تیاری کرتے رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگوجو ایمان لائے ہو ‘ صبر سے کام لو ‘ باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ ‘ حق کی خدمت کے لئے کمربستہ رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو ‘ امید ہے فلاح پاؤگے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو صبر کرو اور مقابلہ میں جم کر رہو اور نیک کاموں میں لگے رہو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے ایمان والو صبر کرو اور مقابلہ میں مضبوط رہو اور لگے رہو اور ڈرتے رہو اللہ سے تاکہ تم اپنی مراد کو پہنچو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو ! مصائب پر صبر کرو اور دشمن کے مقابلہ میں ثابت قدم رہو اور آمادہ و مستعد رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مقصد میں کامیاب ہو