Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 44

سورة آل عمران

ذٰلِکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ نُوۡحِیۡہِ اِلَیۡکَ ؕ وَ مَا کُنۡتَ لَدَیۡہِمۡ اِذۡ یُلۡقُوۡنَ اَقۡلَامَہُمۡ اَیُّہُمۡ یَکۡفُلُ مَرۡیَمَ ۪ وَ مَا کُنۡتَ لَدَیۡہِمۡ اِذۡ یَخۡتَصِمُوۡنَ ﴿۴۴﴾

That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. And you were not with them when they cast their pens as to which of them should be responsible for Mary. Nor were you with them when they disputed.

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی سے پہنچاتے ہیں تُو ان کے پاس نہ تھا جب کہ وہ اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کو ان میں سے کون پا لے گا؟ اور نہ تو ان کے جھگڑنے کے وقت ان کے پاس تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
کچھ خبریں ہیں
الۡغَیۡبِ
غیب کی
نُوۡحِیۡہِ
ہم وحی کرتے ہیں اسے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
لَدَیۡہِمۡ
پاس ان کے
اِذۡ
جب
یُلۡقُوۡنَ
وہ ڈال رہے تھے
اَقۡلَامَہُمۡ
قلمیں اپنی
اَیُّہُمۡ
کون ان میں سے
یَکۡفُلُ
کفالت کرے گا
مَرۡیَمَ
مریم کی
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
لَدَیۡہِمۡ
پاس ان کے
اِذۡ
جب
یَخۡتَصِمُوۡنَ
وہ جھگڑ رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
کچھ خبریں ہیں
الۡغَیۡبِ
غیب کی
نُوۡحِیۡہِ
ہم وحی کر رہے ہیں اس کو
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَمَا
اور نہیں
کُنۡتَ
تھے آپ
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس
اِذۡ
جب
یُلۡقُوۡنَ
وہ ڈال رہے تھے
اَقۡلَامَہُمۡ
قلم اپنے
اَیُّہُمۡ
کون ان میں سے
یَکۡفُلُ
سر پرستی کرے گا
مَرۡیَمَ
مریم کی
وَمَا
اور نہیں
کُنۡتَ
تھے آپ
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس
اِذۡ
جب
یَخۡتَصِمُوۡنَ
وہ جھگڑا کر رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

That is from the news of the unseen which We reveal to you, [O Muhammad]. And you were not with them when they cast their pens as to which of them should be responsible for Mary. Nor were you with them when they disputed.

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم تیری طرف وحی سے پہنچاتے ہیں تُو ان کے پاس نہ تھا جب کہ وہ اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کو ان میں سے کون پا لے گا؟ اور نہ تو ان کے جھگڑنے کے وقت ان کے پاس تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ غیب کی خبریں ہیں جو (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کی طرف وحی ۔ ا لف کر رہے ہیں۔ آپ اس وقت ان لوگوں کے پاس موجود تو نہ تھے جب وہ اپنے اپنے قلم (اس فیصلے کی خاطر) پھینک رہے تھے کہ ان میں مریم کا سرپرست کون بنے۔ نہ ہی آپ اس وقت ان کے پاس موجود تھے جب وہ باہم جھگڑا کر رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں ورنہ آپ ان کے پاس موجود نہیں تھے جب وہ اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی سرپرستی کرے گا اور نہ ہی آپ اس وقت ان کے پاس تھے جب وہ جھگڑرہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is a part of the news of the unseen We reveal to you. And you were not with them when they were casting their pens (to decide) who from among them should be the guar¬dian of Maryam, nor were you with them when they were quarreling.

یہ خبریں غیب کی ہیں جو ہم بھیجتے ہیں تجھ کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب ڈالنے لگے اپنے قلم کہ کون پرورش میں لے مریم کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب وہ جھگڑتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو (اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم آپ کو وحی کر رہے ہیں اور آپ تو ان کے پاس موجود نہیں تھے جبکہ وہ اپنے قلم پھینک رہے تھے (یہ طے کرنے کے لیے) کہ ان میں سے کون مریم کا کفیل ہوگا اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس موجود تھے جبکہ وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad!) We reveal to you this account from a realm which lies beyond the reach of your perception for you were not with them when they drew lots with their pens about who should be Mary's guardian, and you were not with them when they disputed about it.

اے محمد ! یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں ، ورنہ تم اس وقت وہاں موجود نہ تھے جب ہیکل کے خادم یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ مریم کا سرپرست کون ہو اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے ، 43 اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب ان کے درمیان جھگڑا برپا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ سب غیب کی خبریں ہیں جو ہم وحی کے ذریعے تمہیں دے رہے ہیں ، تم اس وقت ان کے پاس نہیں تھے جب وہ یہ طے کرنے کے لیے اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی کفالت کرے گا ، ( ١٧ ) اور نہ اس وقت تم ان کے پاس تھے جب وہ ( اس مسئلے میں ) ایک دوسرے سے اختلاف کررہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تجھ کو بھیجتے ہیں یعنی وحی سے تجھ کو یہ خبریں معلوم ہوتی ہیں) اور تو ان کے پاس اس وقت نہ تھا جب وہ اپنے اپنے قلم ڈال رہے تھے کون مریم کو پالے پوسے نہ تو اس وقت تھا جب وہ جھگڑ رہے تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ پر وحی کرتے ہیں اور آپ انے کے پاس نہیں تھے جب وہ اپنے قلموں کو (پانی میں) ڈالتے تھے کہ ان میں سے مریم (علیہا السلام) کو کون پالے گا اور نہ آپ ان کے پاس تھے جب وہ (آپس میں) جھگڑ رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کو وحی کے ذریعہ بتا رہے ہیں ورنہ آپ اس وقت وہاں موجود نہ تھے جب وہ اپنے قلموں کو قرعہ اندازی کے لئے ڈال رہے تھے کہ مریم کس کی پرورش میں رہیں گی اور نہ تم اس وقت موجود تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) یہ باتیں اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہارے پاس بھیجتے ہیں اور جب وہ لوگ اپنے قلم (بطور قرعہ) ڈال رہے تھے کہ مریم کا متکفل کون بنے تو تم ان کے پاس نہیں تھے اور نہ اس وقت ہی ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is of the tidings of things hidden which We reveal unto thee and thou wast not with them when they cast their reeds as to which of them should take care of Maryam, nor wast thou with them when they disputed.

یہ (واقعات) غیب کی خبروں میں سے ہیں ہم آپ کے اوپر ان کی وحی کررہے ہیں ۔ اور آپ تو ان لوگوں کے پاس تھے نہیں اس وقت جب وہ اپنے اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم (علیہ السلام) کی سرپرستی کرے اور نہ آپ ان کے پاس اس وقت تھے جب وہ باہم اختلاف کررہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ غیب کی خبروں میں سے ہیں ، جو ہم تم کو وحی کر رہے ہیں اور تم تو ان کے پاس موجود نہیں تھے ، جب وہ اپنے قرعے ڈال رہے تھے کہ کون مریم کی سرپرستی کرے اور تم اس وقت بھی ان کے پاس موجود نہ تھے ، جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ ( ﷺ ) کی طرف وحی ( کے ذریعے ) بھیجتے ہیں ۔ اور آپ ( ﷺ ) ان کے پاس نہ تھے جبکہ وہ مریم کی کفالت کے لیے اپنی قلمیں ( قرعہ اندازی کیلئے ) ڈال رہے تھے اور نہ آپ ( ﷺ ) اس وقت ان کے پاس تھے جب کہ وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں، ورنہ تم اس وقت وہاں موجود نہ تھے جب (ہیکل کے خادم) یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ مریم کا سرپرست کون ہو۔ اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب ان کے درمیان جھگڑا برپا تھا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب کچھ غیب کی ان خبروں میں سے ہے، (اے پیغمبر ! ) جو ہم وحی کے ذریعے آپ کی طرف بھے جتے ہیں، ورنہ آپ اس وقت وہاں انکے پاس موجود نہیں تھے، جب کہ وہ لوگ (قرعہ اندازی کے لئے) اپنے اپنے قلم (پانی میں) ڈال رہے تھے، کہ ان میں سے کون مریم کی کفالت (و پرورش) کرے، اور نہ ہی آپ اس وقت ان کے پاس موجود تھے جب کہ وہ (اس بارے) باہم جھگڑ رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ غیب کی خبریں ہیںجو ( اے محمد ) ہم آپ کی طرف وحی کررہے ہیں آپ اس وقت ان کے پاس موجودنہ تھےجو اپنے قلم ( بطور قرعہ اُردن کی نہرمیں ) پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کاسرپرست بنے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس موجودتھے جب وہ باہم جھگڑرہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ غیب کی خبریں ہیں کہ ہم خفیہ طور پر تمہیں بتاتے ہیں ( ف۹۱ ) اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ اپنی قلموں سے قرعہ ڈالتے تھے کہ مریم کس کی پرورش میں رہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ جھگڑ رہے تھے ( ف۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے محبوب! ) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی فرماتے ہیں ، حالانکہ آپ ( اس وقت ) ان کے پاس نہ تھے جب وہ ( قرعہ اندازی کے طور پر ) اپنے قلم پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم ( علیہا السلام ) کی کفالت کرے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) یہ ( خبر ) غیب کی خبروں میں سے ایک ہے جو وحی کے ذریعہ ہم آپ کی طرف بھیج رہے ہیں اور آپ ان ( دعویداران سرپرستی ) کے پاس موجود نہ تھے جب وہ ( قرعہ اندازی کیلئے ) اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے؟ اور آپ ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This is part of the tidings of the things unseen, which We reveal unto thee (O Messenger!) by inspiration: Thou wast not with them when they cast lots with arrows, as to which of them should be charged with the care of Mary: Nor wast thou with them when they disputed (the point).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), that was some of the news about the unseen, that We have revealed to you. You were not among those who cast lots by throwing their arrows to find out who would take custody of Mary, nor were you among those who disputed the matter.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

This is a part of the news of the Ghayb (Unseen) which We reveal to you. You were not with them, when they cast lots with their pens as to which of them should be charged with the care of Maryam; nor were you with them when they disputed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is of the announcements relating to the unseen which We reveal to you; and you were not with them when they cast their pens (to decide) which of them should have Marium in his charge, and you were not with them when they contended one with another.

Translated by

William Pickthall

This is of the tidings of things hidden. We reveal it unto thee (Muhammad). Thou wast not present with them when they threw their pens (to know) which of them should be the guardian of Mary, nor wast thou present with them when they quarrelled (thereupon).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह ग़ैब की बातें हैं जो हम तुमको वह्य के ज़रिए बता रहे हैं, और तुम उनके पास मौजूद न थे जब वे अपने (नाम पेश करने के लिए) क़लम डाल रहे थे कि कौन मरियम की सरपरस्ती करेगा, और न तुम उस वक़्त उनके पास मौजूद थे जब वे आपस में बहस कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ قصے منجملہ غیب کی خبروں کے ہیں ہم ان کی وحی بھیجتے ہیں آپ کے پاس اور آپ ان لوگوں کے پاس نہ تو اس وقت موجود تھے جبکہ وہ (قرعہ کے طور پر) اپنے اپنے قلموں کو (پانی میں) ڈالتے تھے کہ ان سب میں کون شخص حضرت مریم ( علیہ السلام) کی کفالت کرے اور نہ آپ ان کے پاس اس وقت موجود تھے جب کہ باہم اختلاف کررہے تھے۔ (3) (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ غیب کی خبریں ہیں جسے ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں۔ (اے نبی ! ) جب وہ اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے گا ؟ آپ ان کے پاس نہیں تھے اور نہ ہی ان کے جھگڑے کے وقت آپ ان کے پاس تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے محمد ! یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں ‘ ورنہ تم اس وقت وہاں موجود نہ تھے ۔ جب ہیکل کے خادم یہ فیصلہ کرنے کے لئے اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب ان کے درمیان جھگڑا برپا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ کی طرف وحی بھیجتے ہیں اور آپ نہیں تھے ان کے پاس جب کہ وہ ڈال رہے تھے اپنی قلموں کو کہ ان میں کون مریم کی کفالت کرے۔ اور آپ نہیں تھے ان کے پاس جس وقت کہ وہ جھگڑ رہے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ خبریں غیب کی ہیں جو ہم بھیجتے ہیں تجھ کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب ڈالنے لگے اپنے قلم کہ کون پرورش میں لے مریم کو اور تو نہ تھا ان کے پاس جب وہ جھگڑ تے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی یہ باتیں غیب کی خبروں میں سے ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی کے ذریعہ پہنچاتے ہیں ورنہ آپ ان لوگوں کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جبکہ وہ اس بات پر کہ ان میں سے مریم کا نگراں کو اپنی اپنی قلمیں قرعہ اندازی کے لئے ڈال رہے تھے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس موجود تھے جبکہ وہ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے