Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 46

سورة آل عمران

وَ یُکَلِّمُ النَّاسَ فِی الۡمَہۡدِ وَ کَہۡلًا وَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۴۶﴾

He will speak to the people in the cradle and in maturity and will be of the righteous."

وہ لوگوں سے اپنے گہوارے میں باتیں کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی اور وہ نیک لوگوں میں سے ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیُکَلِّمُ
اور کلام کرے گا
النَّاسَ
لوگوں سے
فِی الۡمَہۡدِ
پنگھوڑے میں
وَکَہۡلًا
اور پختہ عمر میں
وَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
اور صالح لوگوں میں سے ہوگا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیُکَلِّمُ
اور وہ باتیں کرے گا
النَّاسَ
لوگوں سے
فِی الۡمَہۡدِ
گہوارے میں
وَکَہۡلًا
اور اُدھیڑ عمر میں
وَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
اور نیک لوگوں میں سے ہو گا
Translated by

Juna Garhi

He will speak to the people in the cradle and in maturity and will be of the righteous."

وہ لوگوں سے اپنے گہوارے میں باتیں کرے گا اور ادھیڑ عمر میں بھی اور وہ نیک لوگوں میں سے ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ لوگوں سے گہوارے میں بھی کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی اور بڑا نیک سیرت ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ گود میں بھی اوراُدھیڑعمرمیں بھی لوگوں سے باتیں کرے گا اور وہ نیک لوگوں میں سے ہو گا‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And he shall speak to the people in the cradle as well as in the middle age, and shall be one of the righteous.|"

اور باتیں کرے گا لوگوں سے جب کہ ماں کی گود میں ہوگا اور جبکہ پوری عمر کا ہوگا اور نیک بختوں میں ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگوں سے گفتگو کرے گا گود میں بھی اور پوری عمر کا ہو کر بھی اور وہ ہمارے نیکوکار بندوں میں سے ہوگا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And he shall speak to men in the cradle and also later when he grows to maturity and shall indeed be among the righteous.'

لوگوں سے گہوارے میں بھی کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی ، اور وہ ایک مرد صالح ہو گا ‘‘ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرے گا ( ١٩ ) اور بڑی عمر میں بھی ، اور راست باز لوگوں میں سے ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( دودھ پینے میں کی گود یا نہالچہ اور بڑا ہو کر لوگوں سے بات کر گے اور نیک بندوں میں سے ہوگا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور لوگوں سے گہوارہ میں اور ادھیڑ عمر میں بات کریں گے اور نیک لوگوں میں سے ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگوں سے اس وقت بھی بات کرے گا جبکہ وہ گہوارے میں ہوگا اور بڑے ہو کر بھی وہ صالحین میں سے ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ماں کی گود میں اور بڑی عمر کا ہو کر (دونوں حالتوں میں) لوگوں سے (یکساں) گفتگو کرے گا اور نیکو کاروں میں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And he shall speak unto mankind from the cradle and in maturity; and be one of the righteous.

اور وہ لوگوں سے گفتگو کریں گے۔ گہواروہ میں بھی اور پختہ عمر میں بھی اور صالحین میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ لوگوں سے گہوارے میں بھی بات کرے گا اور ادھیڑ ہوکر بھی اور وہ صالحین کے زمرے میں سے ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگوں سے باتیں کرینگے گہوارے میں اور بڑی عمر میں اور نیک لوگوں میں سے ہونگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگوں سے گہوارے میں بھی کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی اور وہ ایک مرد صالح ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (ایسی عظمت شان والا ہوگا کہ) لوگوں کو کلام کرے گا گہوارے میں بھی، اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی، (یکساں طور پر) اور وہ (قرب خاص کے) سزاواروں میں سے ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگوں سے گودمیں کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کربھی اور بڑا نیک سیرت ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور لوگوں سے بات کرے گا پالنے میں ( ف۹٦ ) اور پکی عمر میں ( ف۹۷ ) اور خاصوں میں ہوگا ، بولی اے میرے رب! میرے بچہ کہاں سے ہوگا مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ نہ لگایا ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ لوگوں سے گہوارے میں اور پختہ عمر میں ( یکساں ) گفتگو کرے گا اور وہ ( اﷲ کے ) نیکوکار بندوں میں سے ہو گا

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ گہوارے میں بھی لوگوں سے باتیں کرے گا ۔ اور ادھیڑ عمر میں بھی ۔ اور نیکوکاروں میں سے ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"He shall speak to the people in childhood and in maturity. And he shall be (of the company) of the righteous."

Translated by

Muhammad Sarwar

He will speak to the people while in his cradle and preach to them when he will be a man. He will be one of the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"He will speak to the people, in the cradle and in manhood, and he will be one of the righteous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And he shall speak to the people when in the cradle and when of old age, and (he shall be) one of the good ones.

Translated by

William Pickthall

He will speak unto mankind in his cradle and in his manhood, and he is of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह लोगों से बातें करेगा जब झूले में होगा और जब पूरी उमर का होगा, और वह नेक बंदों में से होगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آدمیوں سے کلام کریں گے گہوارہ میں (یعنی بالکل بچپن میں بھی) اور بڑی عمر میں بھی اور شائستہ لوگوں میں سے ہونگے۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگوں سے گہوارہ اور پختہ عمر میں باتیں کرے گا اور وہ نیک لوگوں میں سے ہوگا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں سے گہوارے میں بھی کلام کرے گا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی اور وہ ایک مرد صالح ہوگا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگوں سے بات کرے گا گہوارہ میں اور بڑی عمر میں اور وہ صالحین میں سے ہوگا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور باتیں کریگا لوگوں سے جب کہ ماں کی گود میں ہوگا اور جب کہ پوری عمر کا ہوگا اور نیک بختوں میں ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگوں سے پنگوڑے میں بھی کلام کرے گا اور پوری عمر کا ہو کر بھی اور وہ اعلیٰ درجہ کے نیکو کاروں میں سے ہوگا