RemotivityVerbPersonal Pronoun

وَمَكَرُوا۟

And they schemed

اور انہوں نے ایک چال چلی

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
مَكَرَ
يَمْكُرُ
اُمْكُرْ
مَاكِر
مَمْكُور
مَكْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْمَکْرُ کے معنی کسی شخص کو حیلہ کے ساتھ اس کے مقصد سے پھیر دینے کے ہیں۔ یہ دو قسم پر ہے (۱) اگراس سے کوئی اچھا فعل مقصود ہوتو محمود ہوتا ہے ورنہ مذموم۔ چنانچہ آیت کریمہ۔ (وَ اللّٰہُ خَیۡرُ الۡمٰکِرِیۡنَ) (۳۔۵۴) اور خدا خوب تدبر کرنے والا ہے۔ پہلے معنی پر محمول ہے۔ اور دوسرے معنی کے متعلق فرمایا۔ (وَ لَا یَحِیۡقُ الۡمَکۡرُ السَّیِّیُٔ اِلَّا بِاَہۡلِہٖ) (۳۵۔۴۳) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ (وَ اِذۡ یَمۡکُرُ بِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا) (۸۔۳۰) اور (اے محمدﷺ) اس وقت کو یاد کرو۔ جب کافر لوگ تمہارے بارے میں چال چل رہے تھے۔ اور آیت کریمہ۔ (وَ مَکَرُوۡا مَکۡرًا وَّ مَکَرۡنَا مَکۡرًا) (۲۷۔۵۰) اور وہ ایک چال چلے اور ہم بھی ایک چال چلے۔ میں دونوں معنی مذکور ہیں۔ یعنی مَکَرُوْ! سے مکر مذم اور مَکَرْنَا سے مکر محمود مراد ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ مکر خداوندی کے معنی بندے کو ڈھیل دے رکھنے اور دنیوی سازو سامان پر خوب قدرت دینے کے ہیں اسی لیے امیرالمومنینؓ نے فرمایاں۔ (۱۲۳) مَنْ وُسِّعَ عَلَیْہِ دُننْیَاہُ وَلَمْ یَعْلَمْ اَنَّہ مُکِرَبِہ فَھُوَ مَخْدُوْعٌ فِیْ عِِقْلِہ کہ جس پر اس کی دنیا فراخ کردی گئی ہو اور وہ یہ نہ سمجھا ہو کہ اسے ڈھیل دی گئی ہے۔ تو وہ فریب خوردہ اور احمق ہے۔

Lemma/Derivative

22 Results
مَكَرَ
Surah:40
Verse:45
انہوں نے چالیں چلیں (ان کی بری چالوں سے)
they plotted
Surah:71
Verse:22
اور انہوں نے چال لی
And they have planned