Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 7

سورة آل عمران

ہُوَ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ عَلَیۡکَ الۡکِتٰبَ مِنۡہُ اٰیٰتٌ مُّحۡکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الۡکِتٰبِ وَ اُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ زَیۡغٌ فَیَتَّبِعُوۡنَ مَا تَشَابَہَ مِنۡہُ ابۡتِغَآءَ الۡفِتۡنَۃِ وَ ابۡتِغَآءَ تَاۡوِیۡلِہٖ ۚ؃ وَ مَا یَعۡلَمُ تَاۡوِیۡلَہٗۤ اِلَّا اللّٰہُ ۘ ؔ وَ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِہٖ ۙ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ رَبِّنَا ۚ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۷﴾

It is He who has sent down to you, [O Muhammad], the Book; in it are verses [that are] precise - they are the foundation of the Book - and others unspecific. As for those in whose hearts is deviation [from truth], they will follow that of it which is unspecific, seeking discord and seeking an interpretation [suitable to them]. And no one knows its [true] interpretation except Allah . But those firm in knowledge say, "We believe in it. All [of it] is from our Lord." And no one will be reminded except those of understanding.

وہی اللہ تعالٰی ہے جس نے تجھ پر کتاب اُتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں ۔ پس جن کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لئے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالٰی کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ ومضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقلمند حاصل کرتے ہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

The Mutashabihat and Muhkamat Ayat Allah said, هُوَ الَّذِيَ أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ ايَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ ... It is He Who has sent down to you the Book. In it are verses that are entirely clear, Allah states that in the Qur'an, there are Ayat that are Muhkamat, entirely clear and plain, and these are the foundations of the Book which are plain for everyone. And there are Ayat in the Qur'an that are Mutashabihat not entirely clear for many, or some people. So those who refer to the Muhkam Ayat to understand the Mutashabih Ayat, will have acquired the correct guidance, and vice versa. This is why Allah said, ... هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ ... They are the foundations of the Book, meaning, they are the basis of the Qur'an, and should be referred to for clarification, when warranted. ... وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ... And others not entirely clear, as they have several meanings, some that agree with the Muhkam and some that carry other literal indications, although these meaning might not be desired. The Muhkamat are the Ayat, that explain the abrogating rulings, the allowed, prohibited, laws, limits, obligations and rulings that should be believed in and implemented. As for the Mutashabihat Ayat, they include the abrogated Ayat, parables, oaths, and what should be believed in, but not implemented. Muhammad bin Ishaq bin Yasar commented on, مِنْهُ ايَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ (In it are verses that are entirely clear) as, "Containing proof of the Lord, immunity for the servants and a refutation of opponents and of falsehood. They cannot be changed or altered from what they were meant for." He also said, "As for the unclear Ayat, they can (but must not) be altered and changed, and this is a test from Allah to the servants, just as He tested them with the allowed and prohibited things. So these Ayat must not be altered to imply a false meaning or be distorted from the truth." Therefore, Allah said, ... فَأَمَّا الَّذِينَ في قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ ... So as for those in whose hearts there is a deviation, meaning, those who are misguided and deviate from truth to falsehood. ... فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ... they follow that which is not entirely clear thereof, meaning, they refer to the Mutashabih, because they are able to alter its meanings to conform with their false interpretation since the wordings of the Mutashabihat encompass such a wide area of meanings. As for the Muhkam Ayat, they cannot be altered because they are clear and, thus, constitute unequivocal proof against the misguided people. This is why Allah said, ... ابْتِغَاء الْفِتْنَةِ ... seeking Al-Fitnah, meaning, they seek to misguide their following by pretending to prove their innovation by relying on the Qur'an -- the Mutashabih of it -- but, this is proof against and not for them. For instance, Christians might claim that (`Isa is divine because) the Qur'an states that he is Ruhullah and His Word, which He gave to Mary, all the while ignoring Allah's statements, إِنْ هُوَ إِلاَّ عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ (He (`Isa) was not more than a servant. We granted Our favor to him.) (43:59) and, إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِندَ اللّهِ كَمَثَلِ ادَمَ خَلَقَهُ مِن تُرَابٍ ثِمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ Verily, the likeness of `Isa before Allah is the likeness of Adam. He created him from dust, then (He) said to him: "Be!" and he was. (3:59) There are other Ayat that clearly assert that `Isa is but one of Allah's creatures and that he is the servant and Messenger of Allah, among other Messengers. Allah's statement, ... وَابْتِغَاء تَأْوِيلِهِ ... And seeking for its Ta'wil, to alter them as they desire. Imam Ahmad recorded that Aishah said, "The Messenger of Allah recited, هُوَ الَّذِيَ أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ ايَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ (It is He Who has sent down to you the Book. In it are verses that are entirely clear, they are the foundations of the Book; and others not entirely clear), until, أُوْلُواْ الاألْبَابِ (Men of understanding) and he said, فَإِذَا رَأَيْتُمُ الَّذِين يُجَادِلُونَ فِيهِ فَهُمُ الَّذِينَ عَنَى اللهُ فَاحْذَرُوهُم When you see those who argue in it (using the Mutashabihat), then they are those whom Allah meant. Therefore, beware of them." Al-Bukhari recorded a similar Hadith in the Tafsir of this Ayah (3:7) as did Muslim in the book of Qadar (the Divine Will) in his Sahih, and Abu Dawud in the Sunnah section of his Sunan, from Aishah; "The Messenger of Allah recited this Ayah, هُوَ الَّذِيَ أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ ايَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ (It is He Who has sent down to you the Book. In it are verses that are entirely clear), until, وَمَا يَذَّكَّرُ إِلاَّ أُوْلُواْ الالْبَابِ (And none receive admonition except men of understanding). He then said, فَإِذَا رَأَيْتِ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ فَأُوليِكَ الَّذِينَ سَمَّى اللهُ فَاحْذَرُوهُم When you see those who follow what is not so clear of the Qur'an, then they are those whom Allah described, so beware of them." This is the wording recorded by Al-Bukhari. Only Allah Knows the True Ta'wil (Interpretation) of the Mutashabihat Allah said, ... وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلاَّ اللّهُ ... But none knows its Ta'wil except Allah. Similarly, as preceded in what has been reported from Ibn Abbas, "Tafsir is of four types: Tafsir that the Arabs know in their language; Tafsir that no one is excused of being ignorant of; Tafsir that the scholars know; and Tafsir that only Allah knows." Scholars of Qur'an recitation have different opinions about pausing at Allah's Name in this Ayah. This stop was reported from Aishah, Urwah, Abu Ash-Sha`tha' and Abu Nahik. Some pause after reciting, وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ (And those who are firmly grounded in knowledge), saying that the Qur'an does not address the people with what they cannot understand. Ibn Abi Najih said that Mujahid said that Ibn Abbas said, "I am among those who are firmly grounded in its Ta'wil interpretation." The Messenger of Allah supplicated for the benefit of Ibn Abbas, اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيل O Allah! Bestow on him knowledge in the religion and teach him the Ta'wil (interpretation). Ta'wil has two meanings in the Qur'an, the true reality of things, and what they will turn out to be. For instance, Allah said, وَقَالَ يأَبَتِ هَـذَا تَأْوِيلُ رُوْيَـى مِن قَبْلُ And he said: "O my father! This is the Ta'wil of my dream aforetime!" (12:100) and, هَلْ يَنظُرُونَ إِلاَّ تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِى تَأْوِيلُهُ Await they just for it's Ta'wil On the Day (Day of Resurrection) it's Ta'wil is finally fulfilled. (7:53) refers to the true reality of Resurrection that they were told about. If this is the meaning desired in the Ayah above (3:7) then pausing after reciting Allah's Name is warranted, because only Allah knows the true reality of things. In this case, Allah's statement, وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ (And those who are firmly grounded in knowledge) is connected to His statement, يَقُولُونَ امَنَّا بِهِ (say: "We believe in it"). If the word Ta'wil means the second meaning, that is, explaining and describing, such as what Allah said, نَبِّيْنَا بِتَأْوِيلِهِ ((They said): "Inform us of the Ta'wil of this"), (12:36) meaning its explanation, then pausing after reciting, وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ (And those who are firmly grounded in knowledge) is warranted. This is because the scholars have general knowledge in, and understand what they were addressed with, even though they do not have knowledge of the true reality of things. Therefore, Allah's statement, يَقُولُونَ امَنَّا بِهِ (say: "We believe in it") describes the conduct of the scholars. Similarly, Allah said, وَجَأءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفّاً صَفّاً And your Lord comes, and the angels, in rows. (89:22) means, your Lord will come, and the angels will come in rows. Allah's statement that the knowledgeable people proclaim, ... يَقُولُونَ امَنَّا بِهِ ... We believe in it, means, they believe in the Mutashabih. ... كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا ... all of it is from our Lord, meaning, both the Muhkam and the Mutashabih are true and authentic, and each one of them testifies to the truth of the other. This is because they both are from Allah and nothing that comes from Allah is ever met by contradiction or discrepancy. Allah said, أَفَلَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْءَانَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُواْ فِيهِ اخْتِلَـفاً كَثِيراً Do they not then consider the Qur'an carefully! Had it been from other than Allah, they would surely have found therein many a contradiction. (4:82) Allah said in this Ayah, ... وَمَا يَذَّكَّرُ إِلاَّ أُوْلُواْ الالْبَابِ And none receive admonition except men of understanding. meaning, those who have good minds and sound comprehension, understand, contemplate and comprehend the meaning in the correct manner. Further, Ibn Al-Mundhir recorded in his Tafsir that Nafi` bin Yazid said, "Those firmly grounded in knowledge are those who are modest for Allah's sake, humbly seek His pleasure, and do not exaggerate regarding those above them, or belittle those below them." Allah said that they supplicate to their Lord,

ہماری سمجھ سے بلند آیات یہاں یہ بیان ہو رہا ہے کہ قرآن میں ایسی آیتیں بھی ہیں جن کا بیان بہت واضح بالکل صاف اور سیدھا ہے ۔ ہر شخص اس کے مطلب کو سمجھ سکتا ہے ، اور بعض آیتیں ایسی بھی ہیں جن کے مطلب تک عام ذہنوں کی رسائی نہیں ہوسکتی ، اب جو لوگ نہ سمجھ میں آنے والی آیتوں کے مفہوم کو پہلی قسم کی آیتوں کی روشنی میں سمجھ لیں یعنی جس مسئلہ کی صراحت جس آیت میں پائیں لے لیں ، وہ تو راستی پر ہیں اور جو صاف اور صریح آیتوں کو چھوڑ کر ایسی آیتوں کو دلیل بنائیں جو ان کے فہم سے بالاتر ہیں ، ان میں الجھ جائیں تو منہ کے بل گر پڑیں ، ام الکتاب یعنی کتاب اللہ اصل اصولوں کی وہ صاف اور واضح آیتیں ہیں ، شک و شبہ میں نہ پڑو اور کھلے احکام پر عمل کرو انہی کو فیصلہ کرنے والی مانو اور جو نہ سمجھ میں آئے اسے بھی ان سے ہی سمجھو ، بعض اور آیتیں ایسی بھی ہیں کہ ایک معنی تو ان کا ایسا نکلتا ہے جو ظاہر آیتوں کے مطابق ہو اور اس کے سوا اور معانی بھی نکلتے ہیں ، گو وہ حرف لفظ اور ترکیب کے اعتبار سے واقعی طور پر نہ ہو تو ان غیر ظاہر معنوں میں نہ پھنسو ، محکم اور متشابہ کے بہت سے معنی اسلاف سے منقول ہیں ، حضرت ابن عباس تو فرماتے ہیں کہ محکمات وہ ہیں جو ناسخ ہوں جن میں حلال حرام احکام حکم ممنوعات حدیں اور اعمال کا بیان ہو ، اسی طرح آپ سے یہ بھی مروی ہے ( آیت قل تعالوا اتل ما حرم ربکم علیکم الخ ، ) اور اس کے بعد کے احکامات والی اور ( آیت وقضی ربک ان لا تبعدوا الخ ، ) اور اس کے بعد کی تین آیتیں محکمات سے ہیں ، حضرت ابو فاختہ فرماتے ہیں سورتوں کے شروع میں فرائض اور احکام اور روک ٹوک اور حلال و حرام کی آیتیں ہیں ، سعید بن جبیر کہتے ہیں انہیں اصل کتاب اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ تمام کتابوں میں ہیں ، حضرت مقاتل کہتے ہیں اس لئے کہ تمام مذہب والے انہیں مانتے ہیں ، متشابہات ان آیتوں کو کہتے ہیں جو منسوخ ہیں اور جو پہلے اور بعد کی ہیں اور جن میں مثالیں دی گئیں ہیں اور قسمیں کھائی گئی ہیں اور جن پر صرف ایمان لایا جاتا ہے اور عمل کیلئے وہ احکام نہیں ، حضرت ابن عباس کا بھی یہی فرمان ہے حضرت مقاتل فرماتے ہیں اس سے مراد سورتوں کے شروع کے حروف مقطعات ہیں ۔ حضرت مجاہد کا قول یہ ہے کہ ایک دوسرے کی تصدیق کرنے والی ہیں ، جیسے اور جگہ ہے آیت ( كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ ) 39 ۔ الزمر:23 ) اور مثانی وہ ہے جہاں دو مقابل کی چیزوں کا ذِکر ہو جیسے جنت دوزخ کی صفت ، نیکوں اور بدوں کا حال وغیرہ وغیرہ ۔ اس آیت میں متشابہ محکم کے مقابلہ میں اس لئے ٹھیک مطلب وہی ہے جو ہم نے پہلے بیان کیا اور حضرت محمد بن اسحاق بن یسار کا یہی فرمان ہے ، فرماتے ہیں یہ رب کی حجت ہے ان میں بندوں کا بچاؤ ہے ، جھگڑوں کا فیصلہ ہے ، باطل کا خاتمہ ہے ، انہیں ان کے صحیح اور اصل مطلب سے کوئی گھما نہیں سکتا نہ ان کے معنی میں ہیرپھیر کر سکتا ہے ۔ متشابہات کی سچائی میں کلام نہیں ان میں تصرف و تاویل نہیں کرنی چاہئے ۔ ان سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ایمان کو آزماتا ہے جیسے حلال حرام سے آزماتا ہے ، انہیں باطل کی طرف لے جانا اور حق سے پھیرنا چاہئے ۔ پھر فرماتا ہے کہ جن کے دِلوں میں کجی ٹیڑھ پن گمراہی اور حق سے باطل کی طرف ہی ہے وہ تو متشابہ آیتوں کو لے کر اپنے بدترین مقاصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں اور لفظی اختلاف سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد کی طرف موڑ لیتے ہیں اور جو محکم آیتیں ان میں ان کا وہ مقصد پورا نہیں ہوتا ۔ کیونکہ ان کے الفاظ بالکل صاف اور کھلے ہوئے ہوتے ہیں نہ وہ انہیں ہٹا سکتے ہیں نہ ان سے اپنے لئے کوئی دلیل حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسی لئے فرمان ہے کہ اس سے ان کا مقصد فتنہ کی تلاش ہوتی ہے تاکہ اپنے ماننے والوں کو بہکائیں ، اپنی بدعتوں کی مدافعت کریں جیسا کہ عیسائیوں نے قرآن کے الفاظ روح اللہ اور کلمۃ اللہ سے حضرت عیسیٰ کے اللہ کا لڑکا ہونے کی دلیل لی ہے ۔ پس اس متشابہ آیت کو لے کر صاف آیت جس میں یہ لفظ ہیں کہ ( آیت ان ھو الا عبد الخ ، یعنی حضرت عیسیٰ اللہ کے غلام ہیں ، جن پر اللہ کا انعام ہے ، اور جگہ ہے آیت ( اِنَّ مَثَلَ عِيْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَ ) 3 ۔ آل عمران:59 ) یعنی حضرت عیسیٰ کی مثال اللہ تعالیٰ کے نزدیک حضرت آدم کی طرح ہے کہ انہیں اللہ نے مٹی سے پیدا کیا پھر اسے کہا کہ ہوجا ، وہ ہو گیا ، چنانچہ اسی طرح کی اور بھی بہت سی صریح آیتیں ہیں ان سب کو چھوڑ دیا اور متشابہ آیتوں سے حضرت عیسیٰ کے اللہ کا بیٹا ہونے پر دلیل لے لی حالانکہ آپ اللہ کی مخلوق ہیں ، اللہ کے بندے ہیں ، اس کے رسول ہیں ۔ پھر فرماتا ہے کہ ان کی دوسری غرض آیت کی تحریف ہوتی ہے تاکہ اسے اپنی جگہ سے ہٹا کر مفہوم بدل لیں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھ کر فرمایا کہ جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہ آیتوں میں جھگڑتے ہیں تو انہیں چھوڑ دو ، ایسے ہی لوگ اس آیت میں مراد لئے گئے ہیں ۔ یہ حدیث مختلف طریق سے بہت سی کتابوں میں مروی ہے ، صحیح بخاری شریف میں بھی یہ حدیث اس آیت کی تفسیر میں مروی ہے ، ملاحظہ ہو کتاب القدر ، ایک اور حدیث میں ہے یہ لوگ خوارج ہیں ( مسند احمد ) پس اس حدیث کو زیادہ سے زیادہ موقوف سمجھ لیا جائے تاہم اس کا مضمون صحیح ہے اس لئے کہ پہلے بدعت خوارج نے ہی پھیلائی ہے ، فرقہ محض دنیاوی رنج کی وجہ سے مسلمانوں سے الگ ہوا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جس وقت حنین کی غنیمت کا مال تقسیم کیا اس وقت ان لوگوں نے اسے خلاف عدل سمجھا اور ان میں سے ایک نے جسے ذواخویصرہ کہا جاتا ہے اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکر صاف کہا کہ حضرت عدل کیجئے ، آپ نے اس تقسیم میں انصاف نہیں کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اللہ نے امین بنا کر بھیجا تھا ، اگر میں بھی عدل نہیں کروں تو پھر برباد ہو اور نقصان اٹھائے ، جب وہ پلٹا تو حضرت عمر فاروق نے درخواست کی کہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں اسے مار ڈالوں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوڑ دو ، اس کے ہم خیال ایک ایسی قوم پیدا ہوگی کہ تم لوگ اپنی نمازوں کو ان کی نمازوں کے مقابلہ اور اپنی قرآن خوانی کو ان کی قرآن خوانی کے مقابلہ میں حقیر سمجھو گے لیکن دراصل وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے ، تم جہاں انہیں پاؤ گے قتل کرو گے ، انہیں قتل کرنے والے کو بڑا ثواب ملے گا ، حضرت علی کی خلافت کے زمانہ میں ان کا ظہور ہوا اور آپ نے انہیں نہروان میں قتل کیا پھر ان میں پھوٹ پڑی تو ان کے مختلف الخیال فرقے پیدا ہوگئے ، نئی نئی بدعتیں دین میں جاری ہوگئیں اور اللہ کی راہ سے بہت دور چلے گئے ، ان کے بعد قدریہ فرقے کا ظہور ہوا ، پھر معتزلہ پھر جہمیہ وغیرہ پیدا ہوئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشنگوئی پوری ہوئی کہ میری امت میں عنقریب تہتر فرقے ہوں گے سب جہنمی ہوں گے سوائے ایک جماعت کے ۔ صحابہ نے پوچھا وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ جو اس چیز پر ہوں جس پر میں ہوں اور میرے اصحاب ( مستدرک حاکم ) ایویعلیٰ کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ایک قوم پیدا ہوگی جو قرآن تو پڑھے گی لیکن اسے اس طرح پھینکے گی جیسے کوئی کھجور کی گٹھلیاں پھینکتا ہو ، اس کے غلط مطالب بیان کرے گی ، پھر فرمایا اس کی حقیقی تاویل اور واقعی مطلب اللہ ہی جانتا ہے ، لفظ اللہ پر وقف ہے یا نہیں؟ اس میں اختلاف ہے ، حضرت عبداللہ بن عباس تو فرماتے ہیں تفسیر چار قسم کی ہے ، ایک وہ جس کے سمجھنے میں کسی کو مشکل نہیں ، ایک وہ جسے عرب اپنے لغت سے سمجھتے ہیں ، ایک وہ جسے جید علماء اور پورے علم والے ہی جانتے ہیں اور ایک وہ جسے بجزذاتِ الہٰی کے اور کوئی نہیں جانتا ۔ یہ روایت پہلے بھی گزر چکی ہے ، حضرت عائشہ کا بھی یہی قول ہے ، معجم کبیر میں حدیث ہے کہ مجھے اپنی امت پر صرف تین باتوں کا ڈر ہے ۔ مال کی کثرت کا جس سے حسد و بغض پیدا ہوگا اور آپس کی لڑائی شروع ہوگی ، دوسرا یہ کہ کتاب اللہ کی تاویل کا سلسلہ شروع ہو گا حالانکہ اصلی مطلب ان کا اللہ ہی جانتا ہے اور اہل علم والے کہیں گے کہ ہمارا اس پر ایمان ہے ۔ تیسرے یہ کہ علم حاصل کرنے کے بعد اسے بےپرواہی سے ضائع کر دیں گے ، یہ حدیث بالکل غریب ہے اور حدیث میں ہے کہ قرآن اس لئے نہیں اترا کہ ایک آیت دوسری آیت کی مخالف ہو ، جس کا تمہیں علم ہو اور اس پر عمل کرو اور جو متشابہ ہوں ان پر ایمان لاؤ ( ابن مردویہ ) ابن عباس حضرت عمر بن عبدالعزیز اور حضرت مالک بن انس سے بھی یہی مروی ہے کہ بڑے سے بڑے عالم بھی اس کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہوتے ، ہاں اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ابن مسعود فرماتے ہیں کہ پختہ علم والے یہی کہتے ہیں اس کی تاویل کا علم اللہ ہی کو ہے کہ اس پر ہمارا ایمان ہے ۔ ابی بن کعب بھی یہی فرماتے ہیں ، امام ابن جریر بھی اسی سے اتفاق کرتے ہیں ، یہ تو تھی وہ جماعت جو الا اللہ پر وقف کرتی تھی اور بعد کے جملہ کو اس سے الگ کرتی تھی ، کچھ لوگ یہاں نہیں ٹھہرتے اور فی العلم پر وقف کرتے ہیں ، اکثر مفسرین اور اہل اصول بھی یہی کہتے ہیں ، ان کی بڑی دلیل یہ ہے کہ جو سمجھ میں نہ آئے اس بات کا ٹھیک نہیں ، حضرت ابن عباس فرمایا کرتے تھے میں ان راسخ علماء میں ہوں جو تاویل جانتے ہیں ، مجاہد فرماتے ہیں راسخ علم والے تفسیر جانتے ہیں ، حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ اصل تفسیر اور مراد اللہ ہی جانتا ہے اور مضبوط علم والے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے پھر متشابہات آیتوں کی تفسیر محکمات کی روشنی کرتے ہیں جن میں کسی کو بات کرنے کی گنجائش نہیں رہتی ، قرآن کے مضامین ٹھیک ٹھاک سمجھ میں آتے ہیں دلیل واضح ہوتی ہے ، عذر ظاہر ہو جاتا ہے ، باطل چھٹ جاتا ہے اور کفر دفع ہو جاتا ہے ، حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن عباس کیلئے دعا کی کہ اے اللہ انہیں دین کی سمجھ دے اور تفسیر کا علم تھے ، بعض علماء نے تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ، قرآن کریم میں تاویل دو معنی میں آئی ہے ، ایک معنی جن سے مفہوم کی اصلی حقیقت اور اصلیت کی نشاندہی ہوتی ہے ، جیسے قرآن میں ہے ( يٰٓاَبَتِ هٰذَا تَاْوِيْلُ رُءْيَايَ مِنْ قَبْلُ ۡ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّيْ حَقًّا ) 12 ۔ یوسف:100 ) میرے باپ میرے خواب کی یہی تعبیر ہے ، اور جگہ ہے آیت ( هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِيْلَهٗ ۭ يَوْمَ يَاْتِيْ تَاْوِيْلُهٗ يَقُوْلُ الَّذِيْنَ نَسُوْهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَاۗءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ ) 7 ۔ الاعراف:53 ) کافروں کے انتظار کی حد حقیقت کے ظاہر ہونے تک ہے اور یہ دن وہ ہوگا جب حقیقت سچائی کی گواہ بن کر نمودار ہوگی ، پس ان دونوں جگہ پر تاویل سے مراد حقیقت ہے ، اگر اس آیت مبارکہ میں تاویل سے مراد یہی تاویل لی جائے تو الا اللہ پر وقف ضروری ہے اس لئے کہ تمام کاموں کی حقیقت اور اصلیت بجز ذات پاک کے اور کوئی نہیں جانتا تو راسخون فی العلم مبتدا ہوگا اور یقولون امنابہ خبر ہوگی اور یہ جملہ بالکل الگ ہوگا اور تاویل کے دوسرے معنی تفسیر اور بیان اور ہے اور ایک شئی کی تعبیر دوسری شے ہے ، جیسے قرآن میں ہے آیت ( نَبِّئْنَا بِتَاْوِيْـلِهٖ ) 12 ۔ یوسف:36 ) ہمیں اس کی تاویل بتاؤ یعنی تفسیر اور بیان ، اگر آیت مذکورہ میں تاویل سے یہ مراد لی جائے تو فی العلم پر وقف کرنا چاہئے ، اس لئے کہ پختہ علم والے علماء جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کیونکہ خطاب انہی سے ہے ، گو حقائق کا علم انہیں بھی نہیں ، تو اس بنا پر امنا بہ حال ہوگا اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بغیر معطوف علیہ کے معطوف ہو ، جیسے اور جگہ ہے آیت ( لِلْفُقَرَاۗءِ الْمُهٰجِرِيْنَ الَّذِيْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ ) 59 ۔ الحشر:8 ) سے ( يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِيْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ ) 59 ۔ الحشر:10 ) تک دوسری جگہ ہے آیت ( وَّجَاۗءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ) 89 ۔ الفجر:22 ) یعنی وجاء الملائکۃ صفوفا صفوفا اور ان کی طرف سے یہ خبر کہ ہم اس پر ایمان لائے اس کے یہ معنی ہوں گے کہ متشابہ پر ایمان لائے ، پھر اقرار کرتے ہیں کہ یہ سب یعنی محکم اور متشابہ حق اور سچ ہے اور یعنی ہر ایک دوسرے کی تصدیق کرتا ہے اور گواہی دیتا ہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس میں کوئی اختلاف اور تضاد نہیں ، جیسے اور جگہ ہے آیت ( اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ ۭوَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوْا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيْرًا ) 4 ۔ النسآء:82 ) یعنی کیا یہ لوگ قرآن میں غور و فکر نہیں کرتے ، اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف ہوتا ، اسی لئے یہاں بھی فرمایا کہ اسے صرف عقلمند ہی سمجھتے ہیں جو اس پر غور و تدبر کریں ، جو صحیح سالم عقل والے ہوں جن کے دماغ درست ہوں ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوتا ہے کہ پختہ علم والے کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کی قسم سچی ہو ، جس کی زبان راست گو ہو ، جس کا دِل سلامت ہو ، جس کا پیٹ حرام سے بچا ہو اور جس کی شرم گاہ زناکاری سے محفوظ ہو ، وہ مضبوط علم والے ہیں ( ابن ابی حاتم ) اور حدیث میں ہے کہ آپ نے چند لوگوں کو دیکھا کہ وہ قرآن شریف کے بارے میں لڑ جھگڑ رہے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سنو تم سے پہلے لوگ بھی اسی میں ہلاک ہوئے کہ انہوں نے کتاب اللہ کی آیتوں کو ایک دوسرے کیخلاف بتا کر اختلاف کیا حالانکہ کتاب اللہ کی ہر آیت ایک دوسرے کی تصدیق کرتی ہے ، تم ان میں اختلاف پیدا کرکے ایک کو دوسری کے متضاد نہ کہو ، جو جانو وہی کہو اور جو نہیں جانو اسے جاننے والوں کو سونپ دو ( مسند احمد ) اور حدیث میں ہے کہ قرآن سات حرفوں پر اترا ، قرآن میں جھگڑنا کفر ہے ، قرآن میں اختلاف اور تضاد پیدا کرنا کفر ہے ، جو جانو اس پر عمل کرو ، جو نہ جانو اسے جاننے والے کی طرف سونپو جل جلالہ ( ایویعلی ) راسخ فی العلم کون؟ نافع بن یزید کہتے ہیں راسخ فی العلم وہ لوگ ہیں جو متواضح ہوں جو عاجزی کرنے والے ہوں ، رب کی رضا کے طالب ہوں ، اپنے سے بڑوں سے مرعوب نہ ہوں ، اپنے سے چھوٹے کو حقیر سمجھنے والے نہ ہوں ۔ پھر فرمایا کہ یہ سب دعا کرتے ہیں کہ ہمارے دِلوں کو ہدایت پر جمانے کے بعد انہیں ان لوگوں کے دِلوں کی طرح نہ کر جو متشابہ کے پیچھے پڑ کر برباد ہو جاتے ہیں بلکہ ہمیں اپنی صراطِ مستقیم پر قائم رکھ اور اپنے مضبوط دین پر دائم رکھ ، ہم پر اپنی رحمت نازل فرما ، ہمارے دِلوں کو قرار دے ، ہم سے گندگی کو دور کر ، ہمارے ایمان و یقین کو بڑھا تو بہت بڑا دینے والا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا مانگا کرتے تھےحدیث ( یامقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک ) اے دِلوں کے پھیرنے والے میرے دِل کو اپنے دین پر جما ہوا رکھ ، پھر یہ دعا ربنا لاتزغ پڑھتے اور حدیث میں ہے کہ آپ بکثرت یہ دعا پڑتھے تھے حدیث ( اللھم مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک حضرت اسماء نے ایک دن پوچھا کیا دِل الٹ پلٹ ہو جاتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ہر انسان کا دِل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے ، اگر چاہے قائم رکھے اگر چاہے پھیر دے ، ہماری دعا ہے ہمارا رب دِلوں کو ہدایت کے بعد ٹیڑھا نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمتیں عنایت فرمائے ، وہ بہت زیادہ دینے والا ہے ۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ میں نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیے کہ میں اپنے لئے مانگا کروں ، آپ نے فرمایا یہ دعا مانگ ( حدیث اللھم رب محمد النبی اغفرلی ذنبی و اذھب غیظ قلبی و اجرنی من مضلات الفتن ) اے اللہ اے محمد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے رب میرے گناہ معاف فرما ، میرے دِل کا غصہ اور رنج اور سختی دور کر اور مجھے گمراہ کرنے والے فتنوں سے بچا لے ، حضرت عائشہ صدیقہ نے بھی آپ کی دعا یامقلب القلوب سن کر حضرت اسماء کی طرح میں نے بھی یہی سوال کیا اور آپ نے وہی جواب دیا اور پھر قرآن کی یہ دعا سنائی ، یہ حدیث غریب ہے لیکن قرآنی آیت کی تلاوت کے بغیر یہی بخاری مسلم میں بھی مروی ہے ، اور نسائی میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو جاگتے تو یہ دعا پڑھتے ( حدیث لا الہ الا انت سبحانک استغفرک لذنبی واسئلک رحمۃ اللھم زدنی علما ولا تزغ بعد اذ ھدیتنی وھب لی من لدنک رحمۃ انک انت الوھاب ) اے اللہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں تجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں اور تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں ، اللہ میرے علم میں زیادتی فرما اور میرے دِل کو تو نے ہدایت دے دی ہے اسے گمراہ نہ کرنا اور مجھے اپنے پاس کی رحمت بخش تو بہت زیادہ دینے والا ۔ حضرت ابو بکر صدیق نے مغرب کی نماز پڑھائی ، پہلی دو رکعتوں میں الحمدشریف کے بعد مفصل کی چھوٹی سی دو سورتیں پڑھیں اور تیسری رکعت میں سورۃ الحمد شریف کے بعد یہی آیت پڑھی ۔ ابو عبد اللہ صبالجی فرماتے ہیں میں اس وقت ان کے قریب چلا گیا تھا ، یہاں تک کہ میرے کپڑے ان کے کپڑوں سے مل گئے تھے اور میں نے خود اپنے کان سے ابو بکر صدیق کو یہ پڑھتے ہوئے سنا ( عبدالرزاق ) حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جب تک یہ حدیث نہیں سنی تھی آپ اس رکعت میں قل ھو اللہ پڑھا کرتے تھے لیکن یہ حدیث سننے کے بعد امیرالمومنین نے بھی اسی کو پڑھنا شروع کیا اور کبھی ترک نہیں کیا ۔ پھر فرمایا وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اے اللہ تو قیامت کے دن اپنی تمام مخلوق کو جمع کرنے والا ہے اور ان میں فیصلے اور حکم کرنے والا ہے ، ان کے اختلافات کو سمیٹنے والا ہے اور ہر ایک کو بھلے برے عمل کا بدلہ دینے والا ہے اس دن کے آنے میں اور تیرے وعدوں کے سچے ہونے میں کوئی شک نہیں ۔

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

7۔ 1 محکمات سے مراد وہ آیات ہیں جن میں اوامر ونواہی، احکام و مسائل اور قصص و حکایات ہیں جن کا مفہوم واضح اور اٹل ہے اور ان کے سمجھنے میں کسی کو اشکال پیش نہیں آتا اس کے برعکس آیات متشابھات ہیں مثلا اللہ کی ہستی قضا و قدر کے مسائل، جنت و دوزخ، ملائکہ وغیرہ یعنی ماوراء عقل حقائق جن کی حقیقت سمجھنے سے عقل انسانی قاصر ہو یا ان میں ایسی تاویل کی گنجائش ہو یا کم از کم ایسا ابہام ہو جس سے عوام کو گمراہی میں ڈالنا ممکن ہو۔ اس لئے آگے کہا جا رہا ہے کہ جن کے دلوں میں کجی ہوتی ہے وہ آیات متشابہ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کے ذریعے سے فتنے برپا کرتے ہیں جیسے عیسائی ہیں۔ قرآن نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو عبد اللہ اور نبی کہا یہ واضح اور محکم بات ہے لیکن عیسائی اسے چھوڑ کر قرآن کریم میں حضرت عیسیٰ کو روح اللہ اور کلمۃ اللہ جو کہا گیا اس سے اپنے گمراہ کن عقائد پر غلط استدال کرتے ہیں یہی حال اہل بدعت کا ہے قرآن کے واضح عقائد کے برعکس اہل بدعت نے جو غلط عقائد گھڑ رکھے ہیں وہ انہیں متشابہات کو بنیاد بناتے ہیں۔ اور بسا اوقات محکمات کو بھی اپنے فلسفیانہ استدلال کے گورکھ دھندے سے متشابھات بنا دیتے ہیں اعاذنا اللہ منہ۔ ان کے برعکس صحیح العقیدہ مسلمان محکمات پر عمل کرتا ہے اور متشابھات کے مفہوم کو بھی اگر اس میں اشتباہ ہو محکمت کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ قرآن نے انہی اصل کتاب قرار دیا ہے۔ جس سے وہ فتنے سے بھی محفوظ رہتا ہے اور عقائد گمراہی سے بھی جعلنا اللہ منہم 7۔ 2 تاویل کے ایک معنی تو ہیں کسی چیز کی اصل حقیقت اس معنی کے اعتبار سے الْا اللّٰہُ پر وقف ضروری ہے۔ کیونکہ ہر چیز کی اصل حقیقت واضح طور پر صرف اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے تاویل کے دوسرے معنی ہیں کسی چیز کی تفسیر و تعبیر اور بیان، اس اعتبار سے الْا اللّہ پر وقف کے بجائے (وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ ) 3 ۔ آل عمران :7) پر بھی وقف کیا جاسکتا ہے کیونکہ مضبوط علم والے بھی صحیح تفسیر کا علم رکھتے ہیں تاویل کے یہ دونوں معنی قرآن کریم کے استعمال سے ثابت ہیں (ملخص از ابن کثیر)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٦] محکم آیات وہ ہیں جن کا مطلب واضح ہو، ان میں کسی قسم کا اشتباہ نہ ہو اور نہ ہی کوئی دوسرا مطلب لیا جاسکتا ہو اور ان سے مراد حلال و حرام سے متعلق احکام اور اوامرو نواہی ہیں، اور یہی چیزیں انسان کی ہدایت کے لیے کافی ہیں۔ چونکہ قرآن کا اصل موضوع انسان کی ہدایت ہے اور محکمات سے انسان کو پوری رہنمائی مل جاتی ہے۔ لہذا محکمات کو ہی ام الکتاب کا نام دیا گیا اور یہی وہ آیات ہیں جن کے متعلق قرآن کا دعویٰ ہے کہ ہم نے قرآن کو آسان بنادیا ہے۔ [٧] متشابہات ایسی آیات ہیں جن کا مفہوم ذہن انسانی کی دسترس سے بالا ہوتا ہے۔ انسان کی عقل چونکہ محدود ہے اور کائنات اور اس کے حقائق لامحدود ہیں۔ لہذا اللہ تعالیٰ جب ایسے حقائق کو بیان فرماتے ہیں تو ایسے الفاظ استعمال فرماتے ہیں جو حقیقت سے قریب تر ہوں اور انسانی فہم سے بھی۔ ان آیات کا ٹھیک ٹھیک مفہوم چونکہ انسانی ذہن میں نہیں آسکتا اس لیے ان میں اشتباہ کی گنجائش ہوتی ہے اور ہر شخص اپنی اپنی سمجھ کے مطابق اس کی تاویل کرنے لگتا ہے۔ یہ واضح رہے کہ ایسی آیات عموماً ذات وصفات الٰہی سے متعلق ہی ہوتی ہیں جیسے (ثُمَّ اسْتَوٰي عَلَي الْعَرْشِ 59؀) 25 ۔ الفرقان :59) اور ( اَلرَّحْمَنُ عَلَي الْعَرْشِ اسْتَوٰى ۝) 20 ۔ طه :5) اب اس بات کے پیچھے پڑنا کہ اللہ کا عرش کیسا ہے، وہ خود کیسا ہے اور کس طرح عرش پر بیٹھا ہے۔ اس قسم کی سوچ سراسر گمراہی ہے۔ کیونکہ اللہ نے خود ہی فرما دیا ہے کہ (لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ 11 ؀) 42 ۔ الشوری:11) [٨] واضح رہے کہ گمراہ فرقوں کی اکثریت کا ہدف یا محل استدلال ایسی ہی متشابہ آیات ہوا کرتی ہیں مثلاً مذکورہ بالا آیات کی جب جہمیہ اور معتزلہ کو سمجھ نہ آئی اور ازروئے عقل انہوں نے اس کی تاویل کی تو استویٰ کے معنی ہی بدل کر استولیٰ (غالب آنا) کرلیے۔ ان کا نظریہ ہے کہ چونکہ اللہ ہر جگہ موجود ہے لہذا ایسی آیات کی تاویل لازم ہے۔ اس آیت میں وہ لوگ عرش (اور ایسے ہی بعض مقامات پر کرسی) کا معنی اقتدار اور استویٰ کے معنی استولیٰ (غالب آنا) کرکے ان آیات کو اپنے عقیدہ کے موافق بنا لیتے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر بتلا دیا کہ ایسی آیات کی تاویل کا صحیح مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : & جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے (قرآن کریم میں) انہی لوگوں کا ذکر کیا ہے، لہذا ان سے بچو & (بخاری، کتاب التفسیر، تفسیر آیت مذکور) متشابہات کی دوسری قسم ذومعنی الفاظ ہیں۔ جیسے عربی زبان اور اسی طرح کئی دوسری زبانوں میں بھی، ابن یا بیٹا صرف اپنے حقیقی بیٹے کو ہی نہیں کہتے بلکہ اپنے چھوٹے بھائی، غلام اور نوکر کو بھی از راہ شفقت و پیار بیٹا کہہ دیتے ہیں۔ اسی لفظ سے یہود کو یہ غلط فہمی ہوگئی کہ وہ واقعی اللہ کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں اور نصاریٰ کو یہ غلط فہمی ہوئی کہ عیسیٰ (علیہ السلام) واقعی اللہ کے بیٹے تھے ان لوگوں کے اس باطل خیال کی قرآن کریم میں کئی مقامات پر تردید کی گئی ہے۔ اسی طرح آغاز کائنات اور زمین و آسمان کی تخلیق کے متعلق سوال کرنے والوں کا جواب دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے سورة حم السجدہ کی آیت نمبر ١٠ میں فرمایا (سَوَاۗءً لِّلسَّاۗىِٕلِيْنَ 10۝) 41 ۔ فصلت :10) (یعنی سوال کرنے والوں کا جواب پورا ہوا) اب چونکہ سواء اور سائل دونوں الفاظ ذومعنی ہیں لہذا اشتراکی ذہن رکھنے والوں نے ان الفاظ سے اپنا نظریہ کشید کرتے ہوئے کہا کہ یہ زمین سب رزق مانگنے والوں کے لیے یکساں ہے۔ لہذا یہ انفرادی ملکیت میں رہنے کی بجائے حکومت کی تحویل میں ہونی چاہیئے۔ اب یہ تو واضح ہے کہ اس آیت کا سیاق وسباق قطعاً ایسے نظریہ کی حمایت نہیں کرتا جس کی بنیاد ہی اللہ تعالیٰ کی ہستی کے انکار پر اٹھتی ہے۔ تاہم ایسے کج ذہن لوگوں نے مسلمانوں کو اشتراکیت کی طرف مائل کرنے کے لیے ان الفاظ سے اپنے نظریہ کی تائید کی ہے یہ بحث ذرا تفصیل سے اپنے مقام پر ملے گی۔ [٩] متشابہات کا تعلق چونکہ ایسے حقائق سے ہوتا ہے جو انسانی عقل کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں اور انسان کی ہدایت سے بھی ان کا تعلق نہیں ہوتا۔ لہذا عقل صحیح اور قلب سلیم رکھنے والے لوگ ان کے درپے نہیں ہوا کرتے۔ ان کا انداز فکر یہ ہوتا ہے کہ چونکہ دونوں قسم کی آیات کا منبع ایک ہی ہے اس لیے دونوں منزل من اللہ، درست اور صحیح ہیں۔ وہ متشابہات پر ایمان اس لحاظ سے رکھتے ہیں کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ ہی کے ارشادات ہیں اور اس کی کنہ تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ جس کی وجوہ دو ہیں۔ ایک تو ایسی آیات کا انسانی ہدایت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ دوسرے اس کی کنہ کے پیچھے پڑنے میں گمراہی کا احتمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مندرجہ بالا تفسیر ان لوگوں کے مطابق ہے جو الا اللہ پر وقف کو لازم قرار دیتے ہیں اور یہی تفسیر راجح اور انسب ہے۔ کہ علامت وقف سے بھی ظاہر ہے۔ تاہم بعض حضرات یہاں وقف کو ضروری نہیں سمجھتے اور اس کے بعد کی واو کو عاطفہ قرار دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے معنی یوں بنتا ہے کہ متشابہات کی حقیقت کو اللہ ہی جانتا ہے۔ نیز علم میں رسوخ رکھنے والے لوگ بھی جانتے ہیں لیکن یہ تفسیر اس لحاظ سے درست معلوم نہیں ہوتی کہ بیشمار متشابہات ایسے ہیں جن کی حقیقت اللہ کے علاوہ کسی راسخ فی العلم کو بھی معلوم نہیں ہوسکتی۔ جن میں سرفہرست تو حروف مقطعات ہیں۔ علاوہ ازیں اور بھی مثالیں اوپر گزر چکی ہیں جو بالخصوص اللہ کی ذات وصفات سے تعلق رکھتی ہیں۔ البتہ ذومعنی الفاظ والی آیات کے متعلق کہا جاسکتا ہے کہ (رَاسِخُوْنَ فِیْ الْعِلْمِ ) اس کی حقیقت کو پاسکیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ایک جگہ قرآن مجید کی تمام آیات کو محکم کہا گیا ہے، چناچہ فرمایا : (الۗرٰ ۣ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰيٰتُهٗ ) [ ھود : ١ ] ’ الۗرٰ ، ایک کتاب ہے جس کی آیات محکم کی گئیں۔ “ اور دوسری جگہ تمام آیات کو متشابہ، چناچہ فرمایا : (اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ ڰ ) [ الزمر : ٢٣ ] ” اللہ نے سب سے اچھی بات نازل فرمائی، ایسی کتاب جو آپس میں ملتی جلتی ہے۔ “ اور یہاں بعض آیات کو متشابہ قرار دیا ہے، بعض کو محکم، مگر اس میں کوئی تعارض نہیں۔ تمام آیات کے محکم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پورے قرآن میں کوئی کمی یا خرابی نہیں، نہایت مضبوط اور محکم ہے اور متشابہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی تمام آیات فصاحت و بلاغت اور مضامین و معانی میں ایک دوسری سے ملتی جلتی ہیں۔ اس جگہ جو فرمایا کہ بعض محکم ہیں اور بعض متشابہ، تو محکمات سے مراد وہ آیات ہیں جن کا مفہوم بالکل واضح اور صریح ہے، ان میں کسی قسم کی تاویل کی گنجائش نہیں ان کو ” اُمُّ الْكِتٰبِ “ قرار دیا ہے، یعنی اصل اور بنیاد۔ انھی آیات میں لوگوں کو دین کی طرف دعوت دی گئی ہے اور انھی میں دین کے بنیادی عقائد، عبادات اور احکام بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن مجید میں مذکور نصیحتیں اور عبرتیں بھی ان میں شامل ہیں، انسانی گمراہیوں کی نشاندہی بھی ان آیات میں کی گئی ہے۔ جبکہ متشابہات سے مراد وہ آیات ہیں جو ملتے جلتے کئی معانی کا احتمال رکھتی ہیں، اس لیے ان کا اصل مرادی معنی سمجھنے میں لوگوں کو اشتباہ ہوجاتا ہے، یا ان میں تاویل کی گنجائش نکل سکتی ہے، یا جن میں ایسے حقائق کا بیان ہے جن پر مجمل طور پر ایمان لانا تو ضروری ہے لیکن ان کی تفصیلات کو جاننا نہ انسان کے لیے ضروری ہے اور نہ عقلی استعداد کے ساتھ ممکن ہے۔ تفسیر وحیدی میں لکھا ہے : ” صفاتِ الٰہیہ کے منکرین تو اللہ تعالیٰ کے استواء (عرش پر ہونے کو) اور اس کے ید (ہاتھ) اور اس کے نزول (ہر رات آسمان دنیا پر اور قیامت کے دن زمین پر اترنے) کو متشابہات قرار دے کر ان کے معنی سمجھنے ہی کو ناممکن قرار دیتے ہیں، مگر اہل حدیث انھیں محکم مانتے ہیں، ان کے معانی کو واضح سمجھتے ہیں، البتہ کیفیت کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔ “ اس آیت میں نصاریٰ کو بھی تنبیہ ہے کہ وہ عیسیٰ (علیہ السلام) سے متعلق ” کلمتہ “ اور ” روح منہ “ وغیرہ آیات سے عیسیٰ (علیہ السلام) کے الٰہ ہونے اور اللہ کا بیٹا ہونے پر تو استدلال کرتے ہیں مگر دوسری آیات : (اِنْ هُوَ اِلَّا عَبْدٌ اَنْعَمْنَا عَلَيْهِ ) [ الزخرف : ٥٩ ] ” نہیں ہے وہ مگر ایک بندہ جس پر ہم نے انعام کیا۔ “ اور (اِنَّ مَثَلَ عِيْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَ ) [ آل عمران : ٥٩ ] ” بیشک عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک آدم کی مثال کی طرح ہے “ ان پر اور ان جیسی دیگر آیات پر دھیان نہیں دیتے۔ ( ابن کثیر) فَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِهِمْ زَيْغٌ: یعنی وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے اور جن کا مشغلہ ہی محض فتنہ جوئی ہوتا ہے، وہ محکمات کو چھوڑ کر متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں اور چونکہ وہ کئی معانی کا احتمال رکھتی ہیں، اس لیے وہ ان سے وہ معنی نکالتے ہیں جو قرآن کی صریح اور محکم آیات کے خلاف ہوتے ہیں، فتنے کی تلاش کے لیے اور اپنے خیال میں اس کی اصل مراد تلاش کرنے کے لیے۔ ام المومنین عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت کو ” اُولُوا الْاَلْبَابِ “ تک پڑھا اور پھر فرمایا : ” جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں تو سمجھ لو کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے نام لیا ہے، سو تم ان سے بچو۔ “ [ بخاری، التفسیر، باب : ( منہ آیات محکمات ) : ٤٥٤٧ ] رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔ “ [ أبو داوٗد، السنۃ، باب النہی عن الجدال : ٤٦٠٣، عن أبی ہریرۃ (رض) ، صحیح ] پس ضروری ہے کہ قرآن کا جو حصہ محکم ہے اس پر عمل کیا جائے اور جو متشابہ ہے اس پر جوں کا توں ایمان رکھا جائے اور تفصیلات سے بحث نہ کی جائے۔ (فتح البیان، ابن کثیر) وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيْلَهٗٓ اِلَّا اللّٰهُ : اکثر ائمہ لفظ ” اللہ “ پر وقف کر کے ” وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ “ سے نیا کلام شروع سمجھتے ہیں، یعنی متشابہات کی اصل مراد اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور راسخ فی العلم لوگ کہتے ہیں کہ محکم و متشابہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں، ہم متشابہات کی اصل مراد نہ جانتے ہوئے بھی ان کے من عند اللہ ہونے پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور کچھ ائمہ کا کہنا ہے : ” وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ “ کا لفظ ” اللہ “ پر عطف ہے، یعنی اہل زیغ متشابہ آیات کا پیچھا فتنے کی تلاش کے لیے اور ان سے فاسد معنی مراد لینے کے لیے کرتے ہیں اور ایسے معنی نکالتے ہیں جو قرآن و حدیث کی نصوص کے خلاف ہوتے ہیں، حالانکہ ان کا اصل معنی اللہ تعالیٰ جانتا ہے، یا پختہ علم والے جو کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے رب کی طرف سے ہے، اس لیے ان کا ایسا معنی مراد ہو ہی نہیں سکتا جو دوسری آیات و احادیث کے خلاف ہو۔ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاَلْبَابِ ” لُبٌّ“ کی جمع ہے، جس کا معنی خالص عقل ہے۔ (راغب) جس عقل میں خواہش پرستی، بدعت یا شرک کی آمیزش ہو وہ ” لُبٌّ“ نہیں کہلاتی۔ مقصد یہ ہے کہ متشابہ کے اصل معنی تک رسائی کی توفیق اہل علم کو بھی ہوتی ہے مگر صرف ان اہل علم کو جن کی عقل ہر قسم کی خواہش پرستی، بدعت اور شرک سے پاک ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن عباس (رض) کے لیے دعا فرمائی : ( اَللَّھُمَّ فَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ وَ عَلِّمْہُ التَّأْوِیْلَ )” اے اللہ ! اسے دین میں سمجھ عطا فرما اور اسے تاویل کا علم عطا فرما۔ “ [ مستدرک حاکم : ٣؍٥٣٤، ح : ٦٢٨٠ مسند أحمد، ١/٢٦٦، ح ٢٤٠١، صحیح ] معلوم ہوا تاویل کا علم راسخ فی العلم لوگوں کو بھی ہوتا ہے۔ احسن البیان میں ہے، تاویل کے ایک معنی تو ہیں کسی چیز کی اصل حقیقت، اس معنی کے لحاظ سے ” اِلَّا اللّٰهُ “ پر وقف ضروری ہے، کیونکہ ہر چیز کی اصل حقیقت واضح طور پر اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ تاویل کے دوسرے معنی ہیں، کسی چیز کی تفسیر اور بیان و توضیح، اس اعتبار سے ” اِلَّا اللّٰهُ “ پر وقف کے بجائے ” وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ “ پر بھی وقف کیا جاسکتا ہے، کیونکہ مضبوط علم والے بھی صحیح تفسیر و توضیح کا علم رکھتے ہیں۔ تاویل کے یہ دونوں معنی قرآن کریم کے استعمال سے ثابت ہیں۔ (ملخص از ابن کثیر)

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Moving from the affirmation of the principle of Allah&s Oneness, the text now answers some doubts raised against it. As stated briefly a little earlier, this verse was revealed in a specific background. Once a group of Christians came to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and started talking about religion. The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، refuted their doctrine of Trinity in details and proved the Oneness of Allah with ref¬erence to the eternal existence, the perfect power, the all encompassing knowledge; and the most unique creativity of Allah Almighty who had to be One and indivisible. The Christians had to ac¬cept these premises and once توحید tauhid was proved, the converse, that is, the belief in Trinity was also proved untenable. The Christians then expressed their doubts about some words of the Holy Qur&an in which Sayyidna &Isa (علیہ السلام) i.e. Jesus Christ has been called &Ruhullah روحُ اللہ & (the Spirit of Allah) or &Kalimatullah کلیمُ اللہ & (the Word of Allah), which according to them led to prove that Sayyidna ` Isa (رض) had a share in the divinity of Allah. Through this verse, Allah Almighty has put an end to these doubts by saying that such expressions are in the category of Mutashabihat where the outward meaning is not intended; they are, rather, a secret between Allah and His Messenger, the reality of which cannot become manifest to others for whom it is not even appropriate to go about de¬termining the possible meanings of these words. One has to have faith in them by believing that whatever Allah Almighty has elected to mean through them is the truth. It is not permissible to dig deeper and mount further researches in this direction. Meaning of Muhkamat and Mutashabih متشبھات Allah Almighty has, by Mentioning Muhkamat محکمات and : Mutashabihat متشبھات right there in the beginning, pointed out towards a gen¬eral principle which, if understood, could eradicate many doubts and disputes. The principle is that the Holy Qur&an has two kinds of verses; one is known as the Muhkamat محکمات (of established meaning) and the other as the Mutashabihat متشبھات (whose definite meanings are unknown). Muhkamat محکمات is the name of verses the meaning of which is open and clear to one who knows the rules of Arabic grammar fairly well. But when the meanings and explanations of particular verses are not clear to such& a person, then, such verses are called the Mutashabihat متشبھات . (Mazhari, v2) Allah Almighty has called the first kind of verses, that is, the Muh¬kamat محکمات ` Umm al-Kitab اُمُ الکتاب & (which has been translated literally as &mother verses& ) meaning thereby that such verses are the very root and essence of all teachings, and the meanings and explanations of which are free of doubt or ambiguity. Since the exact intention of the second kind of verses, that is, the Mutashabihat متشبھات remains ambiguous and uncertain, therefore, the cor¬rect method of their interpretation would be to harmonize them with the first kind, that is, the Muhkamat محکمات . Then, the rule is that any inter¬pretation of the Mutashabihat متشبھات which goes against the first kind should be rejected absolutely and only that interpretation should be given cre¬dence which is not against the verses of established meaning (Muhkamat محکمات). For example, the Holy Qur&an has clarified the position of Sayyidna Isa (علیہ السلام) (Jesus Christ) by saying إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدٌ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ (he is nothing but a servant upon whom We have bestowed Our blessing 43:59), or as elsewhere in the Qur&an, by إِنَّ مَثَلَ عِيسَىٰ عِندَ اللَّـهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِن تُرَ‌ابٍ (the example of ` Isa before Allah is like that of Adam whom He created from clay - 3:59). These and several other verses like them show it clearly that Sayy¬idn ` Isa Masih, (علیہ السلام) is a chosen servant of Allah created by Him. Therefore, the claim of Christians investing him with godhood and son ship is not correct. Now, if someone closes his eyes towards all these verses which have an established meaning and unnecessarily coils with the expres¬sions, كَلِمَۃ اللَّـهِ (the Word of Allah) and رُ‌وحٌ مِّنْهُ (a spirit from Him) and their likes from the category of Mutashabihat متشبھات (verses whose definite mean¬ings cannot be ascertained) and starts deducing from them meanings which are against the Muhkamat محکمات of Qur&an and other consistent statements, then, that would be a simple case of going astray and being ob-stinate. The real meanings of Mutashabihat متشبھات are known to Allah alone. It is He who, in His mercy and favour, informs anyone He chooses of what-ever part of the unknown He wills. Therefore, it is not correct to try and impose a certain meaning based on one&s personal opinion. The purpose of the statement, فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ&now those who have crookedness in their hearts...& is that people who are gentle in nature do not go about investigating much about Mutashabihat متشبھات . Instead, they accept these verses and simply believe in them taking these as the true Word of Allah. They realise that He, due to some wise considera¬tion of His, did not reveal to us their meaning. This approach is, indeed, the safest and the most cautious. But, quite contrary to this, there still are people with crookedness in their hearts. They, with eyes closed, go on investigating and deliberating on Mutashabihat متشبھات to justify meanings that suit their fancies so that they can lead people astray. For such people, stern warnings have appeared in the Qur&an and Hadith. Sayyidah ` A&ishah (رض) says that the Messenger of Allah said: When you see people busy investigating into the Mutashabihat متشبھات ، stay away from them because these are the same people Allah has talked about (in the Qur&an). (Bukhari) In another hadith, he said: I have three apprehensions about my people (ummah): (1) That they become wealthy and start to envy each other resulting in rifts and bloodshed; (2) that the Book of Allah is tri¬fled with (that is, even the uninitiated and ignorant claim its perfect understanding through translations) and that which is not supposed to be understood (Mutashabihat متشبھات) becomes the very object of deliberations and investigations although Allah alone is the One who knows their meaning; (3) that they allow their knowledge, once it has increased, go to waste by forsaking efforts to increase it further. (Ibn Kathir with refer¬ence to Tabarani) Who are the ones &well grounded& in knowledge as identified towards the end of the verse وَالرَّ‌اسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ ? Muslims scholars have offered different explanations in this connection. The weightier position is that the reference here is to ahl al-sunnah wa al jama’ ah اہل السنۃ والجماعت ، the main body of Muslims who give credence only to that interpreta¬tion and explanation of the Holy Qur&an and Sunnah which has been authentically reported from the blessed Companions (رض) ، the righteous generations following them and upon which there is the consensus of the Muslim community, and who believe that the Muhhamat (verses of established meaning) of Qur&an are its axis and centre, and who, humbly confessing their limitations of knowledge and insight, leave to Allah the real meanings of Mutashabihat متشبھات which are beyond their compre-hension and conceptualization. They are never proud of their knowl¬edge, howsoever perfect it may be, nor of the strength of their faith. In-stead of that, they constantly pray to Allah seeking steadfastness from Him, and His grace and mercy. They do not have mischief-prone temperaments which would instigate them to follow Mutashabihat متشبھات alone as the object of their intellectual pursuit. They take both, the Muhkamat محکمات and the Mutashabihat متشبھات ، to be the truth because they firmly believe that both kinds of verses have emanated from one single source. But, the need to find out the meanings of the Muhkamat محکمات was, of course, useful and essential for us. This Allah Almighty has not kept secret. The meanings of such verses have been made very open and clear. Since Allah Almighty has elected not to disclose the meanings of Mutashabihat متشبھات to us due to some wise consideration of His, it is simply not necessary for us to find it out. That we believe in them as they are is quite sufficient. (Abridged from Mazhari)

ربط آیات پچھلی چار آیتوں میں توحید باری تعالیٰ کا اثبات تھا، اس آیت میں توحید کے خلاف بعض شبہات کا جواب ہے، واقعہ اس کا یہ ہے کہ ایک دفعہ نجران کے کچھ نصاری حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور مذہبی گفتگو شروع کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نصاری کے عقیدہ تثلیث کی تردید بڑی تفصیل سے فرما کر توحید باری تعالیٰ کو ثابت کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دعوے پر اللہ تعالیٰ کی صفات حیات دائمہ، قدرت کاملہ، علم محیط اور قدرت تخلیق میں اللہ تعالیٰ کے یکتا اور منفرد ہونے سے استدلال کیا، اور یہ سب مقدمات نصاری کو تسلیم کرنا پڑے، جب توحید ثابت ہوگئی تو اسی سے تثلیث کے عقیدہ کا بطلان بھی ثابت ہوگیا، ان لوگوں نے قرآن کے ان الفاظ پر اپنے کچھ شبہات پیش کئے جن میں عیسیٰ (علیہ السلام) کا روح اللہ یا کلمة اللہ ہونا مذکور ہے کہ ان الفاظ سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی شرکت الہیت ثابت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان شبہات کو ختم کردیا کہ یہ کلمات متشابہات ہیں، ان کے ظاہری معنی مراد نہیں ہوتے، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے درمیان ایک راز ہیں، جن کی حقیقت پر عوام مطلع نہیں ہوسکتے، عوام کے لئے ان الفاظ کی تحقیق میں پڑنا بھی روا نہیں، ان پر اس طرح ایمان لانا ضروری ہے کہ جو کچھ ان سے اللہ تعالیٰ کی مراد ہے وہ حق ہے، مزید تفتیش اور کھود کرید کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ خلاصہ تفسیر وہ ( اللہ تعالی) ایسا ہے جس نے نازل کیا تم پر کتاب کو، جس کا ایک حصہ وہ آیتیں ہیں جو کہ اشتباہ مراد سے محفوظ ہیں، ( یعنی ان کا مطلب ظاہر ہے) اور یہی آیتیں اصلی مدار ہیں ( اس) کتاب (یعنی قرآن) کا (یعنی جن کے معنی ظاہر نہ ہوں ان کو بھی ظاہر المعنی کے موافق بنایا جاتا ہے) اور دوسری آیتیں ایسی ہیں جو کہ مشتبہ المراد ہیں ( یعنی ان کا مطلب خفی ہے، خواہ مجمل ہونے کی وجہ سے خواہ کسی نص ظاہر المراد کے ساتھ معارض ہونے کی وجہ سے) سو جن لوگوں کے دلوں میں کجی ہے وہ تو اس کے اسی حصہ کے پیچھے ہو لیتے ہیں جو مشتبہ المراد ہے ( دین میں) شورش ڈھونڈنے کی غرض سے اور اس ( مشتبہ المراد) کے (غلط) مطلب ڈھونڈنے کی غرض سے ( تاکہ اپنے غلط عقیدہ میں اس سے مطلب حاصل کریں) حالانکہ اس کا ( صحیح) مطلب بجز حق تعالیٰ کے کوئی اور نہیں جانتا ( یا اگر وہ خود قرآن یا حدیث کے ذریعہ سے صراحة یا اشارة بتلادیں، جیسے لفظ صلوٰة کی مراد صراحة معلوم ہوگئی، اور استواء علی العرش وغیرہ کی تاویل بعض کی رائے پر قواعد کلیہ سے معلوم ہوگئی، تو بس اسی قدر دوسروں کو بھی خبر ہوسکتی ہے، زیادہ معلوم نہیں ہوسکتا، جیسے مقطعات قرآنیہ کے الف لام میم وغیرہ کے معنی کسی کو معلوم نہیں ہوئے، اور بعض کی رائے پر استواء علی العرش کے معنی بھی معلوم نہیں ہوئے) اور ( اسی واسطے) جو لوگ علم ( دین) میں پختہ کار ( اور فہیم) ہیں وہ ( ایسی آیتوں کے متعلق) یوں کہتے ہیں کہ ہم اس پر ( اجمالا) یقین رکھتے ہیں سب ( آیتیں ظاہر المعنی بھی خفی المعنی بھی) ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں ( پس ان کے جو کچھ معنی اور مراد واقع میں ہوں وہ حق ہیں) اور نصیحت ( کی بات کو) وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو کہ اہل عقل ہیں ( یعنی عقل کا مقتضا بھی یہی ہے کہ مفید اور ضروری بات میں مشغول ہو مضر اور فضول قصہ میں نہ لگے ) ۔ معارف و مسائل پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے آیات محکمات اور متشابہات کا ذکر فرماکر ایک عام اصول اور ظابطے کی طرف اشارہ کردیا ہے، جس کے سمجھ لینے کے بعد بہت سے شبہات اور نزاعات ختم ہوسکتے ہیں، جس کی تفصیل یہ ہے کہ قرآن مجید میں دو قسم کی آیات پائی جاتی ہیں، ایک قسم کو محکمات کہتے ہیں اور دوسری کو متشابہات۔ محکمات ان آیات کو کہتے ہیں جن کی مراد ایسے شخص پر بالکل ظاہر اور بین ہو جو قواعد عربیہ کو اچھی طرح جاننے والا ہو، اور جن آیات کی تفسیر اور معانی ایسی شخص پر ظاہر نہ ہوں ان کو متشابہات کہتے ہیں ، ( مظہری ج ٢) پہلی قسم کی آیات کو اللہ تعالیٰ نے ام الکتاب کہا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ساری تعلیمات کا اصل اصول یہی آیات ہوتی ہیں جن کے معانی اور مفاہیم اشتباہ و التباس سے پاک ہوتے ہیں۔ اور دوسری قسم کی آیات میں چونکہ متکلم کی مراد مبہم اور غیر متعین ہوتی ہے اس لئے ان آیات کے بارے میں صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کو پہلی قسم کی طرف راجع کر کے دیکھنا چاہئے، جو معنی اس کے خلاف پڑیں ان کی قطعا نفی کی جائے، اور متکلم کی مراد وہ سمجھی جائے جو آیات محکمات کے مخالف نہ ہو، اور کوئی ایسی تاویل اور توجیہہ صحیح نہ سمجھی جائے گی جو اصول مسلمہ اور آیات محکمہ کے خلاف ہو، مثلا قرآن حکیم نے مسیح (علیہ السلام) کی نسبت تصریح کردی کہ ( ان ھو الا عبد انعمنا علیہ۔ ٣٤: ٩٥) ایسے ہی دوسری جگہ ارشاد ہے ( ان مثل عیسیٰ عنداللہ کمثل ادم خلقہ من تراب۔ ٣: ٩٥) ان آیات اور انہی کی مثل دوسری بہت سی آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے اور اس کی مخلوق ہیں، لہذا نصاری کا ان کے بارے میں الوہیت اور ابنیت کا دعویٰ کرنا صحیح نہیں۔ اب اگر کوئی شخص ان سب محکمات سے آنکھیں بند کر کے صرف کلمة اللہ اور روح منہ وغیرہ متشابہات کو لے دوڑے اور اس کے وہ معنی لینے لگے جو محکمات قرآنیہ اور متواتر بیانات کے منافی ہوں تو یہ اس کی کجروی اور ہٹ دھرمی ہوجائے گی۔ کیونکہ متشابہات کی صحیح مراد صرف اللہ ہی کو معلوم ہے وہی اپنے کرم و احسان سے جس کو جس قدر حصہ پر آگاہ کرنا چاہتا ہے کردیتا ہے، لہذا ایسے متشابہات سے اپنی رائے کے مطابق کھینچ تان کر کوئی معنی نکالنا صحیح نہیں ہے۔ (فاما الذین فی قلوبھم زیغ) اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ جو لوگ سلیم الفطرت ہوتے ہیں، وہ متشابہات کے بارے میں زیادہ تحقیق و تفتیش نہیں کرتے، بلکہ اجمالا ایسی آیات پر ایمان لے آتے ہیں کہ یہ بھی اللہ کا بر حق کلام ہے، اگرچہ اس نے کسی مصلحت کیوجہ سے ہم کو ان کے معانی پر مطلع نہیں فرمایا، در حقیقت یہی طریقہ سلامتی اور احتیاط کا ہے، اس کے برخلاف بعض ایسے لوگ بھی ہیں جن کے دلوں میں کجی ہے، وہ محکمات سے آنکھیں بند کر کے متشابہات کی کھوج کرنے میں لگے رہتے ہیں، ان اور ان سے اپنی خواہش کے مطابق معانی نکال کر لوگوں کو مغالطے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں قرآن و حدیث میں سخت وعید آئی ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ فرمایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہ جب آپ ایسے لوگوں کو دیکھیں جو متشابہات کی تفتیش میں لگے ہوئے ہیں تو آپ ان سے دور بھاگیں، کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے ( قرآن) میں کیا ہے۔ (بخاری ج ٢) ایک دوسری حدیث میں ارشاد فرمایا کہ مجھے اپنی امت پر تین باتوں کا خوف ہے، اول یہ کہ مال بہت مل جائے جس کی وجہ سے باہمی حسد میں مبتلا ہوجائیں اور کشت و خون کرنے لگیں، دوسری یہ کہ کتاب اللہ سامنے کھل جائے ( یعنی ترجمہ کے ذریعہ ہر عامی اور جاہل بھی اس کے سمجھنے کا مدعی ہوجائے) اور اس میں جو باتیں سمجھنے کی نہیں ہیں یعنی متشابہات ان کے معنی سمجھنے کی کوشش کرنے لگیں، حالانکہ ان کا مطلب اللہ ہی جانتا ہے، تیسری یہ کہ ان کا علم بڑھ جائے تو اسے ضائع کردیں اور علم کو بڑھانے کی جستجو چھوڑ دیں۔ (ابن کثیر بحوالہ طبرانی) (والراسخون فی العلم یقولون امنا بہ) راسخون فی العلم سے کون لوگ مراد ہیں ؟ اس میں علماء کے اقوال مختلف ہیں، راجح قول یہ ہے کہ ان سے مراد اہل السنة والجماعة ہیں جو قرآن وسنت کی اسی تعبیر و تشریح کو صحیح سمجھتے ہیں جو صحابہ کرام سلف صالحین اور اجماع امت سے منقول ہو، اور قرآنی تعلیمات کا محور اور مرکز محکومات کو مانتے ہیں، اور متشابہات کے جو معانی ان کے فہم و ادراک سے باہر میں کوتاہ نظری اور قصور علمی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو خدا کے سپرد کرتے ہیں، وہ اپنے کمال علمی اور قوت ایمانی پر مغرور نہیں ہوتے، بلکہ ہمیشہ حق تعالیٰ سے استقامت اور مزید فضل و عنایت کے طلبگار رہتے ہیں ان کی طبعیتیں فتنہ پسند نہیں ہوتیں کہ متشابہات ہی کے پیچھے لگی رہیں، وہ محکمات اور متشابہات سب کو حق سمجھتے ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ دونوں قسم کی آیات ایک ہی سرچشمہ سے آئی ہیں، البتہ ایک قسم یعنی محکمات کے معانی ہمارے لئے معلوم کرنے مفید اور ضروری تھے تو اللہ تعالیٰ نے وہ پوشیدہ نہیں رکھے بلکہ کھول کھول کر بیان کردیئے اور دوسری قسم یعنی متشابہات کے معانی اللہ تعالیٰ نے اپنی مصلحت سے بیان نہیں فرمائے۔ لہذا ان کا معلوم کرنا بھی ہمارے لئے ضروری نہیں، ایسی آیات پر ایمان اجمالا لے آنا ہی کافی ہے۔ (طبرانی ملخصا)

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

ھُوَالَّذِيْٓ اَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ مِنْہُ اٰيٰتٌ مُّحْكَمٰتٌ ھُنَّ اُمُّ الْكِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ۝ ٠ ۭ فَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ زَيْـغٌ فَيَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَاۗءَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَاۗءَ تَاْوِيْلِہٖ۝ ٠ ۚ۬ وَمَا يَعْلَمُ تَاْوِيْلَہٗٓ اِلَّا اللہُ۝ ٠ ۘؔ وَالرّٰسِخُوْنَ فِي الْعِلْمِ يَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ۝ ٠ ۙ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا۝ ٠ ۚ وَمَا يَذَّكَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاَلْبَابِ۝ ٧ كتب والْكِتَابُ في الأصل اسم للصّحيفة مع المکتوب فيه، وفي قوله : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153] فإنّه يعني صحیفة فيها كِتَابَةٌ ، ( ک ت ب ) الکتب ۔ الکتاب اصل میں مصدر ہے اور پھر مکتوب فیہ ( یعنی جس چیز میں لکھا گیا ہو ) کو کتاب کہاجانے لگا ہے دراصل الکتاب اس صحیفہ کو کہتے ہیں جس میں کچھ لکھا ہوا ہو ۔ چناچہ آیت : يَسْئَلُكَ أَهْلُ الْكِتابِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتاباً مِنَ السَّماءِ [ النساء/ 153]( اے محمد) اہل کتاب تم سے درخواست کرتے ہیں ۔ کہ تم ان پر ایک لکھی ہوئی کتاب آسمان سے اتار لاؤ ۔ میں ، ، کتاب ، ، سے وہ صحیفہ مراد ہے جس میں کچھ لکھا ہوا ہو الآية والآية : هي العلامة الظاهرة، وحقیقته لکل شيء ظاهر، وهو ملازم لشیء لا يظهر ظهوره، فمتی أدرک مدرک الظاهر منهما علم أنه أدرک الآخر الذي لم يدركه بذاته، إذ کان حكمهما سواء، وذلک ظاهر في المحسوسات والمعقولات، فمن علم ملازمة العلم للطریق المنهج ثم وجد العلم علم أنه وجد الطریق، وکذا إذا علم شيئا مصنوعا علم أنّه لا بدّ له من صانع . الایۃ ۔ اسی کے معنی علامت ظاہر ہ یعنی واضح علامت کے ہیں دراصل آیۃ ، ، ہر اس ظاہر شے کو کہتے ہیں جو دوسری ایسی شے کو لازم ہو جو اس کی طرح ظاہر نہ ہو مگر جب کوئی شخص اس ظاہر شے کا ادراک کرے گو اس دوسری ( اصل ) شے کا بذاتہ اس نے ادراک نہ کیا ہو مگر یقین کرلیاجائے کہ اس نے اصل شے کا بھی ادراک کرلیا کیونکہ دونوں کا حکم ایک ہے اور لزوم کا یہ سلسلہ محسوسات اور معقولات دونوں میں پایا جاتا ہے چناچہ کسی شخص کو معلوم ہو کہ فلاں راستے پر فلاں قسم کے نشانات ہیں اور پھر وہ نشان بھی مل جائے تو اسے یقین ہوجائیگا کہ اس نے راستہ پالیا ہے ۔ اسی طرح کسی مصنوع کے علم سے لامحالہ اس کے صانع کا علم ہوجاتا ہے ۔ محكم : ما لا يعرض فيه شبهة من حيث اللفظ، ولا من حيث المعنی. والمتشابه علی أضرب تذکر في بابه إن شاء اللہ . وفي الحدیث : «إنّ الجنّة للمُحَكِّمِين» قيل : هم قوم خيّروا بين أن يقتلوا مسلمین وبین أن يرتدّوا فاختاروا القتل . وقیل : عنی المتخصّصين بالحکمة . آیت کریمہ : ۔ آياتٌ مُحْكَماتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتابِ وَأُخَرُ مُتَشابِهاتٌ [ آل عمران/ 7] جس کی بعض آیتیں محکم ہیں اور وہی اصل کتاب میں اور بعض متشابہ ہیں ۔ میں محکمات سے وہ آیات مراد ہیں جن میں لفظی اور معنوی اعتبار سے کسی قسم کا اشتباہ نہ پایا جاتا ہو اور متشابہ کی چند قسمیں ہیں جنہیں ان کے باب ( ش ب ہ ) میں بیان کیا جائیگا انشاء اللہ تعالیٰ ۔ حدیث میں ہے کہ جنت محکمین کے لئے ہے بعض نے کہا ہے کہ محکمین سے مراد وہ لوگ ہیں جنہیں کہا جائے کہ یا تو مرتد ۔ ہوجاؤ ورنہ قتل کردیئے جاؤ گے تو وہ قتل ہونا پسند کرین اور بعض نے کہا ہے کہ محکمین سے مراد وہ لوگ ہیں جو حکمت کے ساتھ متخصص ہیں ۔ شبه الشِّبْهُ والشَّبَهُ والشَّبِيهُ : حقیقتها في المماثلة من جهة الكيفيّة، کاللّون والطّعم، وکالعدالة والظّلم، والشُّبْهَةُ : هو أن لا يتميّز أحد الشّيئين من الآخر لما بينهما من التّشابه، عينا کان أو معنی، قال : وَأُتُوا بِهِ مُتَشابِهاً [ البقرة/ 25] ، أي : يشبه بعضه بعضا لونا لا طعما وحقیقة، ( ش ب ہ ) الشیبۃ والشبۃ کے اصل معنی مماثلت بلحاظ کیف کے ہیں مثلا لون اور طعم میں باہم مماثل ہونا یا عدل ظلم میں اور دو چیزوں کا معنوی لحاظ سے اس قدر مماثل ہونا کہ ایک دوسرے سے ممتاز نہ ہو سکیں شبھۃ کہلاتا ہے پس آیت کریمہ : ۔ وَأُتُوا بِهِ مُتَشابِهاً [ البقرة/ 25] اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے میں متشابھا کے معنی یہ ہیں کہ وہ میوے اصل اور مزہ میں مختلف ہونے کے باوجود رنگت میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوں گے قلب قَلْبُ الشیء : تصریفه وصرفه عن وجه إلى وجه، کقلب الثّوب، وقلب الإنسان، أي : صرفه عن طریقته . قال تعالی: وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] . ( ق ل ب ) قلب الشئی کے معنی کسی چیز کو پھیر نے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف پلٹنے کے ہیں جیسے قلب الثوب ( کپڑے کو الٹنا ) اور قلب الانسان کے معنی انسان کو اس کے راستہ سے پھیر دینے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے : وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ [ العنکبوت/ 21] اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے ۔ زيغ الزَّيْغُ : المیل عن الاستقامة، والتَّزَايُغُ : التمایل، ورجل زَائِغٌ ، وقوم زَاغَةٌ ، وزائغون، وزاغت الشمس، وزَاغَ البصر، وقال تعالی: وَإِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] ، يصحّ أن يكون إشارة إلى ما يداخلهم من الخوف حتی اظلمّت أبصارهم، ويصحّ أن يكون إشارة إلى ما قال : يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ [ آل عمران/ 13] ، وقال : ما زاغ الْبَصَرُ وَما طَغى [ النجم/ 17] ، مِنْ بَعْدِ ما کادَ يَزِيغُ [ التوبة/ 117] ، فَلَمَّا زاغُوا أَزاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ [ الصف/ 5] ، لمّا فارقوا الاستقامة عاملهم بذلک . ( ز ی غ ) الزیغ کے معنی حالت استقامت سے ایک جانب مائل ہوجانا کے ہیں اور التزایغ کے معنی تمایل یعنی بہت زیادہ مائل ہوجانا ایک دوسرے سے مائل ہونا رجل زائغ مائل ہونے والا ۔ اس کی جمع زاغۃ وزائغون آتی ہے ۔ زاغت الشمس ۔ سورج مائل بزوال ہوگیا زاغ البصر نگاہ نے غلطی کی ، ایک طرف ہٹ گئی ۔ اور آیت کریمہ :۔ وَإِذْ زاغَتِ الْأَبْصارُ [ الأحزاب/ 10] کے یہ معنی بھی ہوسکتے ہیں کہ خوف و ہراس کی وجہ سے انہیں کچھ نظر نہیں آئے گا اور یہ بھی کہ یہ آیت :۔ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ [ آل عمران/ 13] کے ہم معنی ہو یعنی نگاہیں صحیح طور پر کسی چیز کا ادارک نہیں کرسکیں گی ۔ نیز فرمایا : ما زاغ الْبَصَرُ وَما طَغى [ النجم/ 17] نظر نہ تو حقیقت سے ایک طرف ہٹی اور نہ ہی اس نے حد سے تجاوز کیا ۔ مِنْ بَعْدِ ما کادَ يَزِيغُ [ التوبة/ 117] اس کے بعد کہ ۔۔۔۔ پھرجانے کو تھے ۔ اور آیت کریمہ :۔ فَلَمَّا زاغُوا أَزاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ [ الصف/ 5] کے معنی یہ ہیں کہ جب وہ از خود صحیح راہ سے ہٹ گئے تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کے دلوں کو اسی طرف جھکا دیا ۔ تبع يقال : تَبِعَهُ واتَّبَعَهُ : قفا أثره، وذلک تارة بالجسم، وتارة بالارتسام والائتمار، وعلی ذلک قوله تعالی: فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] ( ت ب ع) تبعہ واتبعہ کے معنی کے نقش قدم پر چلنا کے ہیں یہ کبھی اطاعت اور فرمانبرداری سے ہوتا ہے جیسے فرمایا ؛ فَمَنْ تَبِعَ هُدايَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ البقرة/ 38] تو جنہوں نے میری ہدایت کی پیروی کی ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ غمناک ہونگے وأمّا الابتغاء فقد خصّ بالاجتهاد في الطلب، فمتی کان الطلب لشیء محمود فالابتغاء فيه محمود نحو : ابْتِغاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ [ الإسراء/ 28] ، وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] ( ب غ ی ) البغی الا بتغاء یہ خاص کر کوشش کے ساتھ کسی چیز کو طلب کرنے پر بولا جاتا ہے ۔ اگر اچھی چیز کی طلب ہو تو یہ کوشش بھی محمود ہوگی ( ورنہ مذموم ) چناچہ فرمایا : ۔ { ابْتِغَاءَ رَحْمَةٍ مِنْ رَبِّكَ } ( سورة الإسراء 28) اپنے پروردگار کی رحمت ( یعنی فراخ دستی ) کے انتظار میں ۔ وابْتِغاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلى [ اللیل/ 20] بلکہ اپنے خدا وندی اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے دیتا ہے ۔ فتن أصل الفَتْنِ : إدخال الذّهب النار لتظهر جو دته من رداء ته، واستعمل في إدخال الإنسان النار . قال تعالی: يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ [ الذاریات/ 13] ( ف ت ن ) الفتن دراصل فتن کے معنی سونے کو آگ میں گلانے کے ہیں تاکہ اس کا کھرا کھوٹا ہونا ہوجائے اس لحاظ سے کسی انسان کو آگ میں ڈالنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے قرآن میں ہے : ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ [ الذاریات/ 13] جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا ۔ تأويل من الأول، أي : الرجوع إلى الأصل، ومنه : المَوْئِلُ للموضع الذي يرجع إليه، وذلک هو ردّ الشیء إلى الغاية المرادة منه، علما کان أو فعلا، ففي العلم نحو : وَما يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ [ آل عمران/ 7] ، وفي الفعل کقول الشاعر : وللنّوى قبل يوم البین تأويل وقوله تعالی: هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ [ الأعراف/ 53] أي : بيانه الذي غایته المقصودة منه . وقوله تعالی: ذلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا [ النساء/ 59] قيل : أحسن معنی وترجمة، وقیل : أحسن ثوابا في الآخرة . والأَوْلُ : السیاسة التي تراعي مآلها، يقال : أُلْنَا وإِيلَ علینا التاویل ۔ یہ بھی اول سے مشتق ہے جس کے معنی چیز کے اصل کی طرف رجوع ہونے کے ہیں اور جس مقام کی طرف کوئی چیز لوٹ کر آئے اسے موئل ( جائے بازگشت) کہا جاتا ہے ۔ پس تاویل کسی چیز کو اس غایت کی طرف لوٹانا کے ہیں جو اس سے بلحاظ علم علم یا عمل کے مقصود ہوتی ہے ۔ چناچہ غایت علمیٰ کے متعلق فرمایا :۔ { وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللهُ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ } ( سورة آل عمران 7) حالانکہ اس کی مراد اصلی خدا گے سوا کوئی نہیں جانتا یا وہ لوگ جو علم میں دستگاہ کامل رکھتے ہیں اور غایت عملی کے متعلق شاعر نے کہا ہے ۔ (35) ، ، وللنوی ٰ قبل یوم البین تاویل ، ، اور جدائی کے دن سے پہلے جدائی کا انجام کا ( اور اس کے آثار ظاہر ہوجاتے ہیں ۔ اور قرآن میں ہے { هَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا تَأْوِيلَهُ يَوْمَ يَأْتِي تَأْوِيلُهُ } ( سورة الأَعراف 53) اب صرف وہ اس کی تاویل یعنی وعدہ عذاب کے انجام کار کا انتظار کر رہے ہیں جس دن اس وعدہ عذاب کے نتائج سامنے آجائیں گے ۔ یعنی اس دن سے جو غایت مقصود ہے وعملی طور پر ان کے سامنے ظاہر ہوجائے گی ۔ اور آیت کریمہ :۔ { ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا } ( سورة النساء 59) میں بعض نے معنی اور مفہوم کے اعتبار سے ( احسن تاویلا ہونا مراد لیا ہے اور بعض نے آخرت میں بلحاظ ثواب کے احسن ہونا مراد لیا ہے ۔ الاول ( ن) کے معنی ہیں مآل اور نتیجہ پر نظر رکھتے ہوئے سیاست اور انتظام کرنا ۔ اسی سے کہا جاتا ہے قد النا وبل علینا ۔ ہم نے حکومت کی اور ہم پر حکومت کی گئی رسخ رُسُوخُ الشیء : ثباته ثباتا متمکّنا، ورَسَخَ الغدیر : نضب ماؤه، ورَسَخَ تحت الأرض، والرَّاسِخُ في العلم : المتحقّق به الذي لا يعرضه شبهة . فَالرَّاسِخُونَ في العلم هم الموصوفون بقوله تعالی: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتابُوا [ الحجرات/ 15] ، وکذا قوله تعالی: لكِنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ [ النساء/ 162] . ( ر س خ ) رسوخ الشیئ ۔ کسی چیز کا محکم اور جائے گیر ہوجانا ۔ رسخ الغدیر ۔ جوہڑ کا پانی خشک ہو کر زمین میں جذب ہوگیا ۔ الراسخ فی العلم وہ محقق جسے کوئی اشکال اور شبہ پیش نہ آئے ۔ گویا یہ راسخ فی العلم لوگ وہی ہیں ۔ جو آیت :۔ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتابُوا [ الحجرات/ 15] پس سچے مسلمان تو وہ ہیں ) جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر ( کسی طرح کا ) شک وشبہ نہیں کیا میں مذکورہ صفات کیساتھ متصف ہیں اور اسیطرح سورة نساء میں فرمایا :۔ لكِنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ [ النساء/ 162] لیکن ( اے پیغمبر ) ان میں سے جو علم میں بڑی پائے گاہ رکھتے ہیں ۔ علم العِلْمُ : إدراک الشیء بحقیقته، وذلک ضربان : أحدهما : إدراک ذات الشیء . والثاني : الحکم علی الشیء بوجود شيء هو موجود له، أو نفي شيء هو منفيّ عنه . فالأوّل : هو المتعدّي إلى مفعول واحد نحو : لا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ [ الأنفال/ 60] . والثاني : المتعدّي إلى مفعولین، نحو قوله : فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِناتٍ [ الممتحنة/ 10] ، وقوله : يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَ إلى قوله : لا عِلْمَ لَنا «3» فإشارة إلى أنّ عقولهم طاشت . والعِلْمُ من وجه ضربان : نظريّ وعمليّ. فالنّظريّ : ما إذا علم فقد کمل، نحو : العلم بموجودات العالَم . والعمليّ : ما لا يتمّ إلا بأن يعمل کالعلم بالعبادات . ومن وجه آخر ضربان : عقليّ وسمعيّ ، وأَعْلَمْتُهُ وعَلَّمْتُهُ في الأصل واحد، إلّا أنّ الإعلام اختصّ بما کان بإخبار سریع، والتَّعْلِيمُ اختصّ بما يكون بتکرير وتكثير حتی يحصل منه أثر في نفس المُتَعَلِّمِ. قال بعضهم : التَّعْلِيمُ : تنبيه النّفس لتصوّر المعاني، والتَّعَلُّمُ : تنبّه النّفس لتصوّر ذلك، وربّما استعمل في معنی الإِعْلَامِ إذا کان فيه تكرير، نحو : أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ [ الحجرات/ 16] ، ( ع ل م ) العلم کسی چیش کی حقیقت کا اور راک کرنا اور یہ قسم پر ہے اول یہ کہ کسی چیز کی ذات کا ادراک کرلینا دوم ایک چیز پر کسی صفت کے ساتھ حکم لگانا جو ( فی الواقع ) اس کے لئے ثابت ہو یا ایک چیز کی دوسری چیز سے نفی کرنا جو ( فی الواقع ) اس سے منفی ہو ۔ پہلی صورت میں یہ لفظ متعدی بیک مفعول ہوتا ہے جیسا کہ قرآن میں ہے : ۔ لا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ [ الأنفال/ 60] جن کو تم نہیں جانتے اور خدا جانتا ہے ۔ اور دوسری صورت میں دو مفعول کی طرف متعدی ہوتا ہے جیسے فرمایا : ۔ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِناتٍ [ الممتحنة/ 10] اگر تم کا معلوم ہو کہ مومن ہیں ۔ اور آیت يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَاسے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے ہوش و حواس قائم نہیں رہیں گے ۔ ایک دوسری حیثیت سے علم کی دوقسمیں ہیں ( 1) نظری اور ( 2 ) عملی ۔ نظری وہ ہے جو حاصل ہونے کے ساتھ ہی مکمل ہوجائے جیسے وہ عالم جس کا تعلق موجودات عالم سے ہے اور علم عمل وہ ہے جو عمل کے بغیر تکمیل نہ پائے جسیے عبادات کا علم ایک اور حیثیت سے بھی علم کی دو قسمیں ہیں ۔ ( 1) عقلی یعنی وہ علم جو صرف عقل سے حاصل ہو سکے ( 2 ) سمعی یعنی وہ علم جو محض عقل سے حاصل نہ ہو بلکہ بذریعہ نقل وسماعت کے حاصل کیا جائے دراصل اعلمتہ وعلمتہ کے ایک معنی ہیں مگر اعلام جلدی سے بتادینے کے ساتھ مختص ہے اور تعلیم کے معنی با ر بار کثرت کے ساتھ خبر دینے کے ہیں ۔ حتٰی کہ متعلم کے ذہن میں اس کا اثر پیدا ہوجائے ۔ بعض نے کہا ہے کہ تعلیم کے معنی تصور کیلئے نفس کو متوجہ کرنا کے ہیں اور تعلم کے معنی ایسے تصور کی طرف متوجہ ہونا کے اور کبھی تعلیم کا لفظ اعلام کی جگہ آتا ہے جب کہ اس میں تاکید کے معنی مقصود ہوں جیسے فرمایا ۔ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ [ الحجرات/ 16] کیا تم خدا کو اپنی دینداری جتلاتے ہو ۔ اور حسب ذیل آیات میں تعلیم کا لفظ استعمال ہوا ہے جیسے فرمایا ۔ الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ [ الرحمن/ 1- 2] خدا جو نہایت مہربان اس نے قرآن کی تعلیم فرمائی ۔ قلم کے ذریعہ ( لکھنا ) سکھایا ؛ أیمان يستعمل اسما للشریعة التي جاء بها محمّد عليه الصلاة والسلام، وعلی ذلك : الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، ويوصف به كلّ من دخل في شریعته مقرّا بالله وبنبوته . قيل : وعلی هذا قال تعالی: وَما يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ [يوسف/ 106] . وتارة يستعمل علی سبیل المدح، ويراد به إذعان النفس للحق علی سبیل التصدیق، وذلک باجتماع ثلاثة أشياء : تحقیق بالقلب، وإقرار باللسان، وعمل بحسب ذلک بالجوارح، وعلی هذا قوله تعالی: وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أُولئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ [ الحدید/ 19] . ( ا م ن ) الایمان کے ایک معنی شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آتے ہیں ۔ چناچہ آیت کریمہ :۔ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هادُوا وَالصَّابِئُونَ [ المائدة/ 69] ، اور جو لوگ مسلمان ہیں یا یہودی یا عیسائی یا ستارہ پرست۔ اور ایمان کے ساتھ ہر وہ شخص متصف ہوسکتا ہے جو تو حید کا اقرار کر کے شریعت محمدی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں داخل ہوجائے اور بعض نے آیت { وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ } ( سورة يوسف 106) ۔ اور ان میں سے اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے مگر ( اس کے ساتھ ) شرک کرتے ہیں (12 ۔ 102) کو بھی اسی معنی پر محمول کیا ہے ۔ عند عند : لفظ موضوع للقرب، فتارة يستعمل في المکان، وتارة في الاعتقاد، نحو أن يقال : عِنْدِي كذا، وتارة في الزّلفی والمنزلة، وعلی ذلک قوله : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] ، ( عند ) ظرف عند یہ کسی چیز کا قرب ظاہر کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے کبھی تو مکان کا قرب ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اور کبھی اعتقاد کے معنی ظاہر کرتا ہے جیسے عندی کذا اور کبھی کسی شخص کی قرب ومنزلت کے متعلق استعمال ہوتا ہے جیسے فرمایا : بَلْ أَحْياءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ [ آل عمران/ 169] بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہے ۔ لب اللُّبُّ : العقل الخالص من الشّوائب، وسمّي بذلک لکونه خالص ما في الإنسان من معانيه، كَاللُّبَابِ واللُّبِّ من الشیء، وقیل : هو ما زكى من العقل، فكلّ لبّ عقل ولیس کلّ عقل لبّا . ولهذا علّق اللہ تعالیٰ الأحكام التي لا يدركها إلّا العقول الزّكيّة بأولي الْأَلْبَابِ نحو قوله : وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً إلى قوله : أُولُوا الْأَلْبابِ [ البقرة/ 269] ( ل ب ب ) اللب کے معنی عقل خالص کے ہیں جو آمیزش ( یعنی ظن دوہم اور جذبات ) سے پاک ہو اور عقل کو لب اس لئے کہتے ہیں کہ وہ انسان کے معنوی قوی کا خلاصہ ہوتی ہے جیسا کہ کسی چیز کے خالص حصے کو اس کا لب اور لباب کہہ دیتے ہیں ۔ بعض نے کہا ہے کہ لب کے معنی پاکیزہ اور ستھری عقل کے ہیں چناچہ ہر لب کو عقل کہہ سکتے ہیں لیکن ۔ ہر عقل لب ، ، نہیں ہوسکتی یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام احکام کو جن کا ادراک عقول زکیہ ہی کرسکتی ہیں اولو الباب کے ساتھ مختض کیا ہے جیسے فرمایا : وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْراً إلى قوله : أُولُوا الْأَلْبابِ [ البقرة/ 269] اور جس کو دانائی ملی بیشک اس کو بڑی نعمت ملی اور نصیحت تو وہی لو گ قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہیں ۔ اور اس نوع کی اور بھی بہت سی آیات ہیں ؛

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

بسم اللہ الرحمن الرحیم محکمات اور متشابہات کا بیان قول باری ہے (ھوالذی انزل علیک الکتاب منہ ایات محکمات ھن امرالکتب واخرمتشابھات) وہی خدا ہے جس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ہے اس میں دوطرح کی آیتیں ہیں ایک حکمات جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات تاآخر آیت ابوبکر جصاص کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی اس تفسیر کے آغاز میں محکم اور متشابہ کے معانی بیان کردیئے ہیں اور یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ان میں سے ہر ایک کی دوقسمیں ہیں، ایک کے لحاظ سے پورے قرآن کو اس کے ساتھ موصوف کرنا ورست ہے اور دوسرے کے لحاظ سے قرآن کے بعض حصوں کو اس کے ساتھ مختص کرنا صحیح ہے قول باری ہے (الرکتاب احکمت آیاتہ ثم فصلت من لدن حکیم خبیر) ، الریہ کتاب ایسی ہے کہ اس کی آیات محکم ہیں اور پھر ان کی تفصیل ایک حکیم وخبیرذات کی طرف سے بیان کردی گئی ہے) نیز فرمایا (الرتلک آیات الکتاب الحکیم ، الر، یہ حکمت والی کتاب کی آیات ہیں) اللہ تعالیٰ نے ان آیات ہیں پورے قرآن کو صفت محکم کے ساتھ موصوف کردیا ہے۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا (اللہ نزل احسن الحدیث کتا بامتشابھامثانی ما اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل کیا ہے، ایک کتاب باہم ملتی جلتی ہے اور بار باردہرائی ہوئی) یہاں اللہ تعالیٰ نے پورے قرآن کو صفت متشابہ کے ساتھ موصوف کردیا۔ پھر دوسری جگہ فرمایا (ھو) الذی انزل علیک الکتاب منہ ایات محکمات ھن امر الکتاب واخرمتشابھات) اس آیت میں یہ بیان کیا کہ قرآن کے بعض حصے محکم ہیں اور بعض حصے متشابہ ، محکمیت کی صفت جو پورے قرآن میں پائی جاتی ہے اس سے مراد وہ درستی صداقت اور اتقان اور پختگی جن کی بناپر قرآن کو ہر کلام پر فضیلت حاصل ہے رہ گئے قرآن مجید کے وہ مخصوص مقامات جن کے متعلق ارشاد ہوا (منہ ایات محکمات ھن ام الکتاب) تو اس سے مرادہروہ لفظ سے جس کے معنی میں کوئی اشتراک نہ ہو اور سامع کے نزدیک اس میں ایک کے سوا اور کسی معنی کا احتمال ہی نہ ہو۔ ہم نے اس بارے میں اہل علم کے اختلاف کا ذکر کردیا ہے تاہم اتنی بات ضرور ہے کہ اس آیت میں مذکورلفظ احکام ہمارے بیان کردہ مفہوم کو لازما اپنے ضمن میں لیئے ہوئے ہے۔ یعنی وہ آیات جو کتاب کی اصل بنیاد قراردی گئی ہیں اور جنکی طرف متشابہات کو لوٹایاجاتا ہے۔ یعنی متشابہات کے معانی کی تقین کے لیئے ان آیات کو معیار اورکسوٹی بنایاجاتا ہے تشابہ کی صفت جو پورے قرآن میں پائی جاتی ہے اور جس کا ذکرباری تعالیٰ نے ان الفاظ میں فرمایا، (کتابامتشابھا) تو اس سے مراد وہ ماثلت ہے جو آیات میں پائی جاتی ہے۔ نیز اس سے اس بات کی بھی نفی کرنا مقصود ہے کہ قرآنی آیات اختلاف بیان اور تضادات کے نقائص سے پاک ہیں۔ رہ گئے وہ متشابہات جو قرآن کے بعض حصوں کے ساتھ مختص ہیں تو ہم نے ان کے متعلق سلف کے اقوال کا تذکرہ کردیا ہے۔ حضرت ابن عباس سے یہ مروی ہے کہ محکم سے مرادناسخ اور متشابہ سے مراد منسوخ ہے۔ ہمارے نزدیک یہ محکم اور متشابہ کی ایک قسم ہے اس لیئے کہ حضرت ابن عباس نے اس بات کی نفی نہیں کی نفی نہیں کی کہ محکم اور متشابہ کی ان کے علاوہ اور صورتیں نہیں ہیں۔ اسی بات کی گنجائش ہے کہ ناسخ کو محکم کا نام دیاجائے اس لیئے کہ اس کا حکم اپنی جگہ باقی رہتا ہے اور عرب کے لوگ مضبوط اور پائیدار عمارت کو محکم کے نام سے پکارتے ہیں اسی طرح مضبوط لڑی والے ہارکو بھی محکم کا نام دیاجاتا ہے ۔ جسے کھولنا ممکن نہ ہو اس لیئے ناسخ کو بھی محکم کانا م دینا درست ہے اس لیئے کہ ناسخ کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس میں ثبات اور بقار کی صفت پائی جاتی ہے۔ دوسری طرف منسوخ کو متشابہ کہنا بھی درست ہے کیونکہ وہ تلاوت میں محکم کے مماثل ہوتا ہے۔ اس بناپر تلاوت کرنے والے کے لیئے اس کا حکم ثابت اور نسخ کے لحاظ سے مشتبہ ہوجاتا ہے۔ اس حیثیت سے منسوخ کو متشابہ کہنا درست ہے۔ جس شخص نے یہ کہا ہے کہ محکم وہ ہے جس کے الفاظ میں تکرارنہ ہو اور متشابہ وہ ہے جس کے الفاظ میں تکرارہو، چونکہ سامع کے نزدیک الفاظ کی تکرار کی حکمت کی وجہ میں اشتباہ ہوتا ہے، اس جہت سے آیت متشابہ بن جاتی ہے۔ اس سبب کا اطلاق ان تمام مقامات پر ہوسکتا ہے جہاں سامع پر حکمت کی وجہ میں اشتباہ پیدا ہوجائے۔ یہاں تک کہ وہ خود اس وجہ سے آگاہ ہوجائے اور اس کی حکمت کا مفہوم اس کے ذہن میں واض ہوجائے۔ اس وقت تک ایسی آیت پر متشابہ کے اسم کا اطلاق جائز ہے۔ دوسری طرف جن آیات میں سامع کے لیئے وجہ حکمت میں اشتباہ نہ ہو تو وہ اس قائل کے قول کے مطابق محکم ہوں گی جن میں کسی تشابہ کی گنجائش نہیں۔ اس قائل کے قول میں بیان کردہ مفہوم بھی محکم اور متشابہ کی ایک صورت ہے اور اسپران اسمابہ کا ا طلاق جائز ہے۔ حضرت جابربن عبداللہ سے ایک روایت ہے کہ محکم وہ ہے جس کی تاویل اور تفسیر کی تعیین کا علم ہوجائے اور متشابہ وہ ہے جس کی تاویل وتفسیر کی تعیین کا علم نہ ہوسکے مثلاقول باری ہے (یسئلونک عن الساعۃ ایان مرساھا۔ یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا) یا اس قسم کی اور آیات ایسی پر محکم اور متشابہ کے اسم کا اطلاق درست ہے۔ اس لیئے کہ جس چیز کے وقت اور مفہوم کا علم ہوجائے اس میں کوئی اشتباہ باقی نہیں رہتا اور اس کا بیان محکم ہوتاہی اور جس چیز کے وقت معنی اور تاویل کا علم نہ ہوسامع کے نزدیک وہ اشتباہ کی حامل ہوتی ہے۔ اس لیئے اس پر متشابہ کے اسم کا اطلاق جائزہوتا ہے۔ آیت میں واردالفاظ میں روایت شدہ ان تمام وجوہ کا احتمال موجود ہے۔ اگر یہ احتملات موجودنہ ہوتے توسلف سے مروی تاویلات کا ذکرنہ ہوتا۔ ہم نے اہل علم کا یہ قول نقل کیا ہے کہ محکم وہ لفظ ہے جس میں صرف ایک معنی کا احتمال ہو اورمتشابہ وہ لفظ ہے۔ جس میں ایک سے زائدمعانی کا احتمال ہوتویہ ان وجوہ میں سے ایک ہے جوان الفاظ میں بطور احتمال موجود ہیں۔ اس لیئے کہ اس قسم کے محکم کو اس کی دلالت کی مضبوطی اور اس کے معنی کے وضوح اور ظہور کی بناپرمحکم کہاجاتا ہے جبکہ متشابہ کو اس بناپرمتشابہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک لحاظ سے محکم کے مشابہ ہوتا ہے۔ اور اس محکم کے معنی کا احتمال ہوتا ہے۔ لیکن دوسرے لحاظ سے وہ ایسی چیز کے مشابہ ہوتا ہے جس کا معانی محکم کے معنی کے خلاف ہوتا ہے۔ اس بناپر اس کا نام متشابہ رکھاگیا ہے۔ جب محکم اور متشابہ پر ان تمام معانی کا پے درپے ورددہوتا ہے جن کا ہم نے ابھی ذکرکیا ہے تو اب ہمیں قول باری (منہ ایات محکمات ھن ام الکتاب واخرمتشابھات فاماالذین فی قلوبھم زیع فیتبعون ماتشابہ منہ ابتغاء الفتنۃ وابتغاء تاویلہ۔ اس کتاب میں دوطرح کی آیات ہیں۔ ایک محکمات جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں اور دوسری متشابہات۔ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کو معنی پہنانے کی کوشش کیا کرتے ہیں) کے معنی ومرادجاننے کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ اگرچہ ہمیں اس آیت کے مضمون اور مفہوم میں موجودبات کا علم ہے اور وہ یہ کہ متشابہ کو محکم کی طرف لوٹا نا اور اس سے محکم کے معنی پر محمول کرنا واجب ہے۔ نہ کہ اس کے مخالف معنی پر محمول کرنا۔ اس لیئے کہ اللہ تعالیٰ نے محکم آیات کی صفت یہ بیان کی کہ (ھن ام الکتاب) اور، ام، وہ ہے جس سے ایک چیز کی ابتداہو اور وہ چیز اسی کی طرف لوٹ کرآئے۔ اس لیئے اس کا نام، ام، رکھا گیا، اس لیے اس لفظ کا اقتضابہ یہ ہوگیا کہ متشابہ کی بنیادمحکم پر رکھی جائے اور اسے محکم کیطرف ہی لوٹایاجائے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس مفہوم کی تاکید اپنے اس قول سے کردی کہ (فاماالذین فی قلوبھم زیغ فیتبعون ماتشابہ منہ ابتغاء الفتنۃ وابتغاء تاویلہ) اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے متعلق یہ حکم لگادیاجومتشابہ کو محکم پر محمول کیئے بغیر اس کے پیچھے پڑجاتا ہے کہ اس کے دل میں کجی اور ٹیڑھ ہے یہ بتادیا کہ ایساشخص قتنے کا متلاشی ہوتا ہے جس سے یہاں کفر اور گمراہی مراد ہے۔ جیسا کہ قول باری ہے۔ (والفتنۃ اشدمن اقتل، اور فتنہ یعنی کفرقتل سے بھی بڑھ کر جرم ہے) یعنی فتنہ سے مرادکف رہے۔ واللہ اعلم۔ اللہ نے یہ خبردی ہے کہ متشابہ کے درپے ہونے والا اور اسے محکم کے مخالف معنی پر محمول کرنے والا دراصل اپنے دل میں زیغ لیئے ہوئے ہے۔ یعنی راہ حق سے ہٹ کر دوسروں کو متشابہ کے واسطے سے کفروضلال کی طرف دعوت دینے والا ہے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ آیت میں مذکورمتشابہ سے مراد وہ لفظ ہے جو کئی معانی کا احتمال رکھتا ہو اورج سے محکم کی طرف لوٹا نا اور اس کے معنی پر محمول کرنا واجب ہو۔ پھر ہم نے ان معانی پر غور کیا جو متشابہ پر آگے پیچھے واردہوتے ہیں اور جن کا ہم نے متشابہ کی اقسام بیان کرتے وقت ان حضرات کے اقوال کی صورت میں ذکر کیا ہے۔ جوان معانی کے قائلین ہیں جن اگرچہ اختلاف ہے لیکن الفاظ میں ان سب کا احتمالموجود ہے۔ اس غور و فکر سے ہم جس نتیجے پر پہنچے ہیں وہ یہ ہے کہ جو اہل علم محکم اور متشابہ کے ناسخ اور منسوخ ہونے کے قائل ہیں ان کا قول اس حدتک درست ہے کہ اگر ان دونوں کے نزول کی تاریخیں معلوم ہوں قوان کی تاریخوں کا علم رکھنے والے کے لیئے کوئی اشتباہ نہیں ہوگا اور اسے یقینی طورپر یہ معلوم ہوجائے گا کہ منسوخ کا حکم متردک اور ناسخ کا حکم ثابت اور قائم ہے۔ اس طرح ان کی تاریخوں کا علم رکھنے والے سامع پر ان کے حکموں کے متعلق کوئی اشتباہ نہیں ہوگا۔ جن میں نسخ کے علاوہ اور کسی چیز کا احتمال نہیں ہوسکتا۔ لیکن اگر ان کی تاریخوں کا علم نہ ہونے کی بناپرسامع کے لیئے اشتباہ پیدا ہوجائے۔ جس کے نتیجے میں ایک لفظ کا دوسرے کی بہ نسبت محکم یامتشابہ ہونا اس وجہ سے اولی قرارنہ دیاجاسکے کہ دونوں لفظوں میں سے ہر ایک کے اندرناسخ اور منسوخ بننے کا احتمال ہے تو اس صورت میں درج بالاقول کو اس قول باری (فیہ ایات محکمات ھن ام الکتاب واخرامتشابھات) کی تفسیر و تاویل میں کوئی دخل نہیں ہوگا بلکہ یہ قول بےمعنی ہوجائے گا۔ جواہل علم اس بات کے قائل ہیں کہ محکم وہ ہے جس کے لفظ میں تکرارنہ ہو اورمتشابہ وہ ہے جس کے لفظ میں تکرارہوتو اس قول کا بھی زیربحث آیت کی تفسیر و تاویل میں کوئی دخل نہیں ہے اس لیئے کہ تکرار کی صورت میں اسے محکم کی طرف لوٹا نے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بلکہ اس پر غفلی طورپرغوروفکر کی ضرورت ہوگی اور یہ کہ لغوی طورپر اسے اس معنی پر محمول کرنے کا کہاں تک جواز ہوسکتا ہے۔ اس طرح یہ قول بھی زیربحث آیت کی تفسیر و تاویل کے حکم سے خارج ہے کہ محکم وہ ہے جس کے وقت اور اس کی تعیین کا علم ہو اورمتشابہ وہ ہے جس کی تاویل کی تعیین کا علم نہ ہومثلا قیامت کا معاملہ یاصغیرہ گناہوں کی بات جن کے متعلق ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے صاف جواب ہے کہ اس دنیامیں ہمیں ان کا علم نہیں ہوسکتا۔ اس طرح یہ قول بھی اس آیت کی تفسیر و تاویل کے حکم سے خارج ہے۔ اس لیئے کہ ہم اس صورت میں بھی متشابہ کو محکم کی طرف لوٹاکر اس کے معنی کا علم حاصل نہیں کرسکتے۔ اس لیئے محکم اور متشابہ کی اقسام کے سلسلے میں ایک کی بنیاددوسرے پر رکھنے اور اس کے معنی پر محمول کرنے کے وجوب کے متعلق ہمارے بیان کردہ وجوہ میں سے صرف آخری وجہ باقی رہ جاتی ہے۔ وہ یہ کہ متشابہ وہ لفظ ہے جس میں کئی معانی کا احتمال ہو اس لیئے اسے محکم پر محمول کرنا واجب ہے جس میں ایسا احتمال نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کے لفظ میں کوئی اشتراک ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں کئی نظائرہم نے اس کتاب کی ابتدا میں بیان کردیئے ہیں اور یہ واضح کردیا ہے کہ اس کی آگے دوقسمیں ہیں عقلیات اور سمعیات۔ لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ہم نے محکم اور متشابہ کے سلسلے میں سلف سے جو اقوال نقل کیئے ہیں الفاظ میں ان کا احتمال ممتنع ہے۔ ہم نے الفاظ میں ان معانی کے احتمال کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ نیز متشابہ کو محکم پر محمول کرنے کے وجوب کی آخری وجہ جو بیان کی گئی ہے۔ اس کے درست ہونے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے۔ کیونکہ متشابہ کو محکم پر محمول کرنے کے باقی ماندہ تمام وجوہ ہمارے بیان کی روشنی میں ممکن نہیں رہے بلکہ ان کا امکان ممتنع ہوچکا ہے۔ پھر قول باری (ومایعلم تاویلہ الا اللہ حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا) کے معنی یہ ہیں کہ تمام متشابہات کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں یعنی کوئی بھی اس کے سواتمام متشابہات کے علم کا احاطہ کرسکتا ہے۔ لیکن اس سے اس بات کی نفی نہیں ہوئی کہ ہمیں بعض آیات متشابہات کے معانی کا اس بناپرعلم ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان معانی پر دلالت قائم کردی گئی ہے۔ جیسا کہ ایک اور مقام پر ارشاد باری ہے (ولایحیطون بشیء من علمہ الاب ماشاء اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیزان کو گرفت اور اک میں نہیں آسکتی الایہ کہ کسی چیز کا علم وہ خودہی ان کو دینا چاہے) اس لیئے کہ آیت زیربحث کے مفہوم میں یہ دلالت موجود ہے کہ ہم بعض آیات متشابہات کے معانی کا علم انہیں محکمات کی طرف لوٹاکر اور ان پر محمول کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ البتہ یہ بات محال ہے متشابہ کو محکم کی طرف لوٹانے کے وجوب پر آیت کی دلالت ہورہی ہو۔ نیز یہ کہ ہم متشابہ کے علم اور اس کی معرفت تک پہنچ نہیں سکتے اس لیئے مناسب ہے کہ قول یاری (ومایعلم تاویلا الا اللہ) کو بعض متشابہات کے متعلق وقوع علم کی نفی کرنے والا قرارنہ دیاجائے۔ جن متشابہات کے متعلق ہمارے علم کی رسائی کا کوئی جو از نہیں ان میں سے ایک قیامت آنے کا وقت ہے اور دوسراصغیرہ گناہوں کا معاملہ ہے۔ بعض اہل علم اس بات کے جو از کے قائل ہیں کہ شریعت میں ایک ایسامجمل لفظ واردہوجائے جو تفصیل وبیان کا متقاضی ہومیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے بالکل ہی بیان نہ کیا جائے، اس صورت میں یہ مجمل لفظ اس متشابہ کے حکم میں ہوگا جس کے حقیقی معنی تک ہمارے علم کی رسائی نہیں ہوسکتی۔ راسخون فی العلم کی تفسیر میں اختلاف رائے۔ اہل علم کا، قول باری (ومایعلم تاویلہ الا اللہ والراسخون فی العلم) کی تفسیر میں اختلاف ہے۔ ان میں سے بعض کے نزدیک فقرہ (الرسخون فی اعلم) پر مکمل ہوتا ہے۔ اور اس میں واقعہ حرف واؤجمع کے لیئے ہے مثلا آپ کہیں کہ لقیت زیدا وعمرا۔ (میں نے زید اور عمرکودیکھا) یا اس قسم کے دوسرے فقرات۔ بعض کے نزدیک فقرہ (ومایعلم تاویلہ الا اللہ) پر ختم ہوجاتا ہے اور بعد میں آنے والا حرف واؤاگلے خطاب کی ابتدا کے لیئے ہے اور اس کا ماقبل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پہلے قول کے قائلین کے نزدیک راسخین فی العلم بعض متشابہات کا علم رکھتے ہیں تمام کا نہیں۔ حضرت عائشہ اور حسن بصری سے اس قسم کی روایت ہے۔ ابن ابی تجیح کی روایت کے مطابق قول باری (واماالذین فی قلوبھم زیغ) کی تفسیر میں مجاہدنے کہا ہے کہ زیغ سے مراد شک ہے۔ (وابتغاء الفتنۃ) یعنی شبہات کی تلاش میں جن کا تعلق ان کی ہلاکت سے ہے۔ لیکن علم میں رسوخ اور گہرائی کر رکھنے والے اس کے معنی سے واقف ہیں اور اپنی زبان سے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے۔ حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ جملے کے الفاظ کی ترتیب اس طرح ہے۔ ، ویقول الراسخون العلم، حضرت عمربن عبدالعزیز سے بھی اسی قسم کی روایت ہے۔ حضرت ابن عباس سے یہ بھی مروی ہے کہ آیت کا مفہوم کچھ اس طرح ہے۔ ومایعلم تاویلہ الا اللہ ولراسخون فی العلم یعلمونہ قائلین آمنابہ، (متشابہ کی تاویل یعنی حقیقی معنی کا علم صرف اللہ کو ہے اور علم میں رسوخ اور گہرائی رکھنے والے بھی فی الجملہ اس کا علم رکھتے ہیں اور اپنی زبان سے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے) ربیع بن انس سے بھی یہی تضیر منقول ہے۔ لفظ جس احتمال کا متقاضی ہے اس کی بناپر عبارت کی ترتیب کچھ اس طرح ہونی چاہیئے کہ تمام متشابہات کے معانی کا علم تو صرف اللہ کو ہے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر آئے ہیں۔ تاہم علم میں رسوخ رکھنے والے بعض متشابہات کا علم رکھتے ہیں۔ اور اپنی زبان سے یہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے یہ سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ یعنی ایسے متشابہات جن کے معانی پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دلالت قائم کردی گئی ہے۔ کہ ان کی بنیادمحکمات پر رکھ کر انہیں ان کی طرف لوٹاؤ۔ اور وہ متشابہات بھی جن کے معانی تک ہمارے علم کی رسائی کا کوئی وسیلہ نہیں بنایا گیا۔ مثلا وہ باتیں جن کی ہم پچھلے سطور میں اشارے کر آئے ہیں جب راسخین فی العلم کو بعض متشابہ کا علم ہوجاتا ہے اور بعض کا نہیں ہوتا تو وہ کہتے ہیں ہم سب پر ایمان لاتے ہیں یہ تمام کے تمام ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان کا علم اس وجہ سے نہیں دیا اور ہم سے انہیں مخفی رکھا کہ اسے معلوم تھا کہ اس میں ہماری بھلائی اور ہمارے دین اور دنیا کی بھلائی مضم رہے۔ دوسری طرف جن متشابہات کا اس نے ہمیں علم دے دیاوہ بھی اس بناپردیا کہ اسے معلوم تھا کہ اس میں ہماری مصلحت پوشیدہ ہے۔ اس طرح راسخین فی العلم تمام کی تمام آیات متشابہات کی صحت کا اعتراف کرتے اور سب کی تعریف کرتے ہیں۔ خواہ ان میں سے بعض کا انہیں علم ہوگیا ہو یا بعض کانہ ہواہو۔ بعض لوگوں کا یہ گمان ہے کہ صرف ایک ہی صورت درست ہے وہ یہ کہ کلاس کی انتہار قول باری (ومایعلم تاویللہ الا اللہ) پر ہوجائے، اور واؤکواستقبال کے معنی میں لیا جائے جمع کے معنی میں نہ لیاجائے، اس لیئے کہ اگر واؤجمع کے لیئے ہوتا تو کلام باری یوں ہوتا، ویقولون امنابہ، واؤکا ازسرنوذکرخیر نے اسرنوذکر کی بناپرہوتا۔ جو لوگ پہلے قول کے قائل ہیں یعنی فقرے کی انتہاء (والراسخون فی العلم) پر کرتے اور واؤکوجمع کے معنی میں لیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ لغت میں ایسا استعمال جائز ہے۔ قرآن مجید میں بھی اس کی مثال موجود ہے۔ تقسیم فی (زکواۃ کے سوابیت المال کی آمدنی کے دیگر ذرائع مثلا مال غنیمت خراج اور جزیہ وغیرہ) کے سلسلے میں قول میں باری ہے (ماافاء اللہ علی رسولہ من اھل القوی فلللہ وللرسول ولذی القربی والیتمی والمساکین وابن السبیل جو کچھ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو دوسری بستیوں والوں سے بطورفی ولوادے، سو وہ اللہ ہی کا حق ہے۔ اور رسول کا اور رسول کے عزیزوں کا اور تیمیوں کا اور مسکینوں کا اور مسافروں کا) تاقول باری (ان اللہ شدیدالعقاب، بیشک اللہ سزادینے میں بڑاسخت ہے) پھر اس کے بعد تفصیل آئی اور ان لوگوں کا نام لیا گیا جو اس فئی کے مستحق تھے فرمایا (للفقرآء المھاجرین الذین اخرجوامن دیارھم واموالھم یبتغون فضلامن اللہ ورضوانا۔ ان حاجت مندمہاجروں کا خاص طورپریہ حق ہے جو اپنے گھروں اور مالوں سے جدا کردیئے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضامندی کے طلب گار ہیں) تاقول باری (والذین جاؤ امن یعدھم، اور ان لوگوں کا بھی حق ہے جوان کے بعدائے) یہ لوگ بھی لامحالہ پہلوں کی طرح فئی کے استحقاق میں داخل ہیں اور اس میں مذکورہ حرف واؤجمع کے معنی دیتا ہے۔ پھر ارشاد ہو (یقولون ربنا اغفرلنا والاخواننا الذین سبقونا بالایمان، اور وہ یہ دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم کو بخش دے اور ہمارے بھائیوں کو بھی جو ایمان لانے میں ہم سے سبقت کرگئے ہیں) معنی کے لحاظ سے یہ فقرہ یوں ہوگا، قائلین ربنااغفرلنا۔۔۔۔ (یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے پروردگار !۔۔۔۔ ) ٹھیک اسی طرح قول باری (والرسخون فی العلم یقولون) بھی ہے اور فقرے کے معنی یہ ہوں گے، علم میں رسوخ رکھنے والے ایسی آیات متشابہات کی تفسیر و تاویل کا علم رکھتے ہیں جن کے معانی تک رسائی کے لیئے دلالت قائم کردی گئی ہے، ساتھ ساتھ وہ بھی کہتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم ان سب پر ایمان لے آئے، اس بناپران کا ماقبل پر عطف ہوگا اور وہ ماقبل کے حکم میں شامل اور داخل ہوں گے۔ عربی شعر میں بھی اس کی مثال موجود ہے یزیدبن مفرغ حمیرکاشع رہے ؎ وشریت بردالیتنی من بعد بردکنت ھامہ فافریح تبکی شجوہ والبرق یلمع فی الغمامہ میں نے ایک دھاری دارچادرخریدی کاش ! کہ سردی گذرجانے کے بعد میں اس کے استعمال کا ارادہ کرسکتا، سردی گذرگئی اور اب موسم بہار کی ہوا اس کی یاد میں غم کے آنسوبہاتی ہے اور بجلی بادلوں میں چمکتی ہے۔ (موسم سرماکے بعد بہار کی آمد آمد ہے) معنی یہ ہیں کہ بادل میں چمک کر اپنے غم کے آنسوبہارہی ہے۔ جب لغت میں اس استعمال کی گنجائش ہے توپھریہ ضروری ہے کہ متشابہ کو محکم کی طرف لوٹانے کے سلسلے میں آیت کی دلالت کی موافقت میں اسے محمول کیا جائے اور اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ راسخین فی العلم متشابہ کو محکم کی طرف لوٹاکر اور اس کے معنی پر محکم کے ذریعے استدلال کرکے اس کی تاویل وتفسیر کا علم حاصل کرلیتے ہیں، ایک اور جہت سے دیکھاجائے تو واؤ کے حقیقی معنی جمع کے ہیں اس لیئے اسے اسی معنی پر محمول کرنا واجب ہے۔ یہی اس کا متقضی ہے۔ ابتداء کے معنی پر کسی دلالت کے بغیریہ محمول نہیں ہوسکتا اور ہمارے پاس کوئی ایسی دلالت موجود نہیں ہے جوا سے اس کے حقیقی معنی سے پھیردینا ضروری قراردے۔ اس لیئے اسے جمع کے معنی میں استعمال کرنا واجب ہے۔ اگریہ کہاجائے کہ جب محکم کے استعمال کو عقلی طورپرسمجھ میں آنے دالے معنی کے ساتھ مقید کردیاگیا جس کی بناپریہ گنجائش پیدا ہوگئی کہ ہر باطل پرست عقل کے استعمال کا دعویداربن سکتا ہے تو ایسی صورت میں محکم سے استدلال کا فائدہ باطل ہوجائے گا۔ اس کے جواب میں یہ کہاجائے گا کہ محکم کا استعمال اس معنی کے ساتھ مقید ہے۔ جو اہل عقول کے درمیان متعارف ہو۔ اس صورت میں لفظ اس معنی کے مطابق ہوگا ۔ جس سے اہل لغت کے عقلاء متعارف ہوں اور اس میں عقل سے کام لینے میں مقدمات وقضایا کی ضرورت نہ پڑے بلکہ سننے والے کو اس کے معنی مراد کا علم اس طریقے پر ہوجائے جو عقلا کے عقول میں ثابت اور درست ہے نہ کہ اس طریقے پر جو لوگوں کی فاسدعادتوں میں پایاجاتا ہے جن پر یہ عمل پیرا ہوتے ہیں۔ جب یہ باتیں پائی جائیں گے توپھریہ محکم ہوگا جس کے معنی میں اس کے لفظ کے ساتھ مقتضی اور حقیقت کے سوا اور کسی بات کا احتمال نہیں ہوگا۔ رہ گئیں فاسدعادتیں تومحکم کے معنی کے سلسلے میں ان کا کوئی اعتبار نہیں۔ اگریہ کہاجائے کہ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ محکمات کو چھوڑکرمتشابہات کی کس طرح پیروی کرتے ہیں کیا اس کی کوئی مثال موجود ہے تو جواب میں کہاجائے گا اس کی مثال ربیع بن انس کی روایت کے مطابق یہ ہے کہ اس آیت کا نزول وفدنجران کے متعلق تھا۔ جب عیسائیوں کا یہ وفد مدینے آکرحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں بحث ومباحثہ کرنے لگاتو دوران بحث انہوں نے پوچھا کہ آیاعلیہ السلام اللہ کے کلمہ اور اس کی روح نہیں ہیں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں فرمایا کیوں نہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا بس ہمارے لیئے اتناہی کافی ہے۔ (یعنی آپ ہماری بات مان گئے۔ ) اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ (فاما الذین فی قلوبھم زیغ فیتبعون ماتشابہ منہ) پھریہ آیت نازل ہوئی) ان مثل عیسیٰ عند اللہ کمثل آدم خلقہ من تراب ثم قال لہ کن فیکون۔ اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم کی مثال کی طرح ہے۔ اللہ نے اسے مٹی سے پیداکیا پھر اس سے کہا ہوجاوہ ہوگیا) یہاں نجرانی عیسائیوں نے کلمہ اللہ، کے قول کو اس مفہوم کی طرف موڑدیاجوان کے عقیدے اور قول کے مطابق تھا یعنی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی ذات (نعوذ باللہ) اللہ کی ذات کی طرح قدیم ہے اور اس کی روح ہے۔ انہوں نے اس لفظ، کلمتنہ اللہ، سے یہ مراد لیا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) (نعو ذ باللہ) اللہ تعالیٰ کا جز ہیں اور کی ذات کے ساتھ ان کی ذات بھی روح انسان کی طرح قدیم ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے لفظ کلمۃ اللہ، سے یہ مراد لیا تھا کہ انبیائے متقدمین نے ان کی بشارت دی تھی۔ بشارت کی قدامت کی بناپرا نہیں کلمتنہ اللہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اللہ نے انہیں، اپنی روح، کانا اس لیئے دیا کہ انہیں مذکرکے بغیر یعنی بن باپ کے پیدا کیا تھا۔ حضرت جبریل کو حکم ملاتھاجس کے تحت انہوں نے حضرت مریم کے گریبان میں پھونک ماردی تھی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں شرف عطا کرنے کے لیئے ان کی نسبت اپنی ذات کی طرف کردی جس طرح، بیت اللہ، سماء اللہ ، اور، ارض اللہ، میں اللہ کی طرف نسبتیں ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو ، روح اللہ، اسی طرح کہا گیا ہے جس طرح قرآن کو روح کا نام دیا گیا ہے۔ چناچہ قول باری سے (وکذلک اوحینا الیک روحامن امرنا۔ اور اس طرح ہم نے آپ کی طرف وحی کی یعنی اپناحکم بھیجا ہے) قرآن مجید کو اس وجہ سے روح کے نام سے موسوم کیا کہ اس میں لوگوں کے دینی امور میں ان کی زندگی کا سامان مہیا کردیا گیا ہے۔ لیکن اہل زیغ اور کج روانسانوں نے اپنے فاسدمذاہب اور کفروضلال کے عقائد کے اثبات کے لیئے اسے استعمال کیا۔ قتادہ کا قول ہے کہ اہل زیغ جو متشابہات کے پیروکار ہیں ان کا تعلق خوارج کے فرقہ حروریہ اور سبائیہ (ابن سبا کے پیروکار) سے ہے۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٧) اسی ذات نے جبرائیل امین (علیہ السلام) کے ذریعے تم پر قرآن کریم کو نازل کیا، جس میں اکثر حصہ ہر طرح کے شک وشبہ سے محفوظ ہے یعنی حلال و حرام، جائز ناجائز غرضیکہ تمام اصولی وبنیادی چیزوں کو بیان فرمانے والا ہے، اس میں سے کوئی چیز بھی منسوخ نہیں ہوئی، یہ آیات ہی کتاب اللہ کی جڑ اور بنیاد ہیں اور ہر ایک کتاب آسمانی پر عمل کرنے کے لیے اصل اصول ہیں جیسا کہ فرمان الہی (آیت) ”۔ قل تعالوا اتل ما حرم ربکم “۔ اور دوسری آیات ایسی ہیں جو یہودیوں کے لیے مشتبہ المراد (یعنی جن کے مفہوم میں قطعیت نہیں ہے) جیسا کہ اس کی ایک مثال حروف مقطعات ہیں اور یہ بھی معنی بیان کیے گئے کہ ان متشابہ آیات پر عمل منسوخ کردیا گیا اور جن لوگوں کے دلوں میں شک اور حق سے روگردانی ہے، جیسا کہ یہودیوں میں سے کعب بن اشرف، حی بن اخطب، جدی بن اخطب، وغیرہ ہیں تو یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن کریم کی متشابہ آیات کی آڑ میں اپنی بدنیتی کے سبب کفر وشرک اور گمراہی پر قائم رہنے کے مرتکب ہوتے ہیں اور اس امت کا انجام دیکھنے کی غرض سے کہ مسلمان کس طرح ناکام ہوتے ہیں تاکہ مدینہ کی بادشاہت انہیں کے لیے رہے اور انجام کار اور صحیح مطلب سے اللہ تعالیٰ ہی واقف ہے یہ بات ختم کرکے اب اللہ تعالیٰ از سر نو پھر کلام کو شروع فرماتے ہیں اور جو حضرات مثلا توریت کے علم میں پختہ کار ہیں جیسا کہ عبداللہ بن سلام اور اس کے ساتھی وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم اس قرآن پر یقین رکھتے ہیں کہ محکم و متشابہ سب آیات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور احکام قرآنیہ سے علقمند حضرات ہی نصیحت قبول کرتے ہیں جیسا کہ عبداللہ بن سلام اور ان کے ساتھی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٧ (ہُوَ الَّذِیْ اَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ ) کسی کسی جگہ نَزَّلَ کے بجائے اَنْزَلَ کا لفظ بھی آجاتا ہے ‘ اور یہ آہنگ (rhythm) کے اعتبار سے ہوتا ہے ‘ کیونکہ قرآن مجید کا اپنا ایک ملکوتی غنا (Divine Music) ہے ‘ اس میں اگر آہنگ کے حوالے سے ضرورت ہو تو یہ الفاظ ایک دوسرے کی جگہ آجاتے ہیں۔ (مِنْہُ اٰیٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ہُنَّ اُمُّ الْکِتٰبِ ) محکم اور پختہ آیات وہ ہیں جن کا مفہوم بالکل واضح ہو اور جنہیں ادھر سے ادھر کرنے کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ اس کتاب کی جڑ ‘ بنیاد اور اساس وہی ہیں۔ (وَاُخَرُ مُتَشٰبِہٰتٌ ط) جن کا حقیقی اور صحیح صحیح مفہوم معین کرنا بہت مشکل بلکہ عام حالات میں ناممکن ہے۔ اس کی تفصیل تعارف قرآن کے ضمن میں عرض کی جا چکی ہے۔ آیات الاحکام جتنی بھی ہیں وہ سب محکم ہیں ‘ کہ یہ کرو یہ نہ کرو ‘ یہ حلال ہے یہ حرام ! جیسا کہ ہم نے سورة البقرۃ میں دیکھا کہ بار بار کُتِبَ عَلَیْکُمْکے الفاظ آتے رہے۔ میں عرض کرچکا ہوں کہ کتاب درحقیقت ہے ہی مجموعۂ احکام۔ لیکن جن آیات میں اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کی بحث ہے ان کا فہم آسان نہیں ہے۔ اللہ کی ذات وصفات کا ہم کیا تصور کرسکتے ہیں ؟ اللہ کا ہاتھ ‘ اللہ کا چہرہ ‘ اللہ کی کرسی ‘ اللہ کا عرش ‘ ان کا ہم کیا تصور کریں گے ؟ اسی طرح فرشتے عالم غیب کی شے ہیں۔ عالم برزخ کی کیا کیفیت ہے ؟ قبر میں کیا ہوتا ہے ؟ ہم نہیں سمجھ سکتے۔ عالم آخرت ‘ جنت اور دوزخ کی اصل حقیقتیں ہم نہیں سمجھ سکتے۔ چناچہ ہماری ذہنی سطح کے قریب لا کر کچھ باتیں ہمیں بتادی گئی ہیں کہ مَا لَا یُدْرَکُ کُلُّہٗ لَا یُتْرَکُ کُلُّہٗ ۔ چناچہ ان کا ایک اجمالی تصور قائم ہوجانا چاہیے ‘ اس کے بغیر آدمی کا راستہ سیدھا نہیں رہے گا۔ لیکن ان کی تفاصیل میں نہیں جانا چاہیے۔ دوسرے درجے میں میں نے آپ کو بتایا تھا کہ کچھ طبیعیاتی مظاہر (Physical Phenomena) بھی ایک وقت تک آیات متشابہات میں سے رہے ہیں ‘ لیکن جیسے جیسے سائنس کا علم بڑھتا چلا جا رہا ہے ‘ رفتہ رفتہ ان کی حقیقت سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے اور اب بہت سی چیزیں محکم ہو کر ہمارے سامنے آرہی ہیں۔ تاہم اب بھی بعض چیزیں ایسی ہیں جن کی حقیقت سے ہم بیخبر ہیں۔ جیسے ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ سات آسمان سے مراد کیا ہے ؟ ہمارا یقین ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت آئے گا کہ انسان سمجھ لے گا کہ ہاں یہی بات صحیح تھی اور یہی تعبیر صحیح تھی جو قرآن نے بیان کی تھی۔ (فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ) (ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ ) وہ چاہتے ہیں کہ کوئی خاص نئی بات نکالی جائے تاکہ اپنی ذہانت اور فطانت کا ڈنکا بجایا جاسکے یا کوئی فتنہ اٹھایا جائے ‘ کوئی فساد پیدا کیا جائے۔ جن کا اپنا ذہن ٹیڑھا ہوچکا ہے وہ اس ٹیڑھے ذہن کے لیے قرآن سے کوئی دلیل چاہتے ہیں۔ چناچہ اب وہ متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں کہ ان میں سے کسی کے مفہوم کو اپنے من پسند مفہوم کی طرف موڑ سکیں۔ یہ اس سے فتنہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ (وَابْتِغَآءَ تَاْوِیْلِہٖ ج ) وہ تلاش کرتے ہیں کہ ان آیات کی اصل حقیقت ‘ اصل منشا اور اصل مراد کیا ہے۔ یعنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی کا علمی ذوق ہی ایسا ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک شخص کی فطرت میں کجی ہو۔ (وَمَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَہٗ الاَّ اللّٰہُ ٧ ) ۔ (وَالرّٰسِخُوْنَ فِی الْْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖلا کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا ج) ۔ جن لوگوں کو رسوخ فی العلم حاصل ہوگیا ہے ‘ جن کی جڑیں علم میں گہری ہوچکی ہیں ان کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ جو بات صاف سمجھ میں آگئی ہے اس پر عمل کریں گے اور جو بات پوری طرح سمجھ میں نہیں آرہی ہے اس کے لیے انتظار کریں گے ‘ لیکن یہ اجمالی یقین رکھیں گے کہ یہ اللہ کی کتاب ہے۔ (وَمَا یَذَّکَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاََلْبَابِ ) اور سب سے بڑی ہوش مندی یہ ہے کہ انسان اپنی عقل کی حدود (limitations) کو جان لے کہ میری عقل کہاں تک جاسکتی ہے۔ اگر انسان یہ نہیں جانتا تو پھر وہ اولوالالباب میں سے نہیں ہے۔ بلاشبہ عقل بڑی شے ہے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔ ایک حد سے آگے عقل تجاوز نہیں کرسکتی : ؂ گزر جا عقل سے آگے کہ یہ نور چراغ راہ ہے منزل نہیں ہے ! یعنی منزل تک پہنچانے والی شے عقل نہیں ‘ بلکہ قلب ہے۔ لیکن عقل بہرحال ایک روشنی دیتی ہے ‘ حقیقت کی طرف اشارے کرتی ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

5. Muhkam means that which has been made firmly and perfectly. The muhkam verses mentioned here are those Qur'anic verses which are embodied in clear and lucid language and whose meaning is not liable to any ambiguity and equivocation. The words of these verses are clear pointers to their true meaning and, therefore, it is difficult to subject them to arbitrary interpretation. Such verses form the core of the Holy Book; they are the verses which fulfil the true purpose for which the Qur'an was revealed, and they invite the whole world to Islam. They embody admonition and instruction as well as the refutation of erroneous doctrines and the elucidation of the Right Way. They also contain the fundamentals of the true faith; teachings relating to belief, worship and morality, and mandatory duties and prohibitions. These are the verses which will guide the genuine seeker after Truth who turns to the Qur'an in order to find out what he ought and ought not to do. 6. 'Ambiguous' verses are those whose meaning may have some degree of equivocation. It is obvious that no way of life can be prescribed for man unless a certain amount of knowledge explaining the truth about the universe, about its origin and end, about man's position in it and other matters of similar importance, is intimated to him. It is also evident that the truths which lie beyond the range of human perception have always eluded and will continue to elude man; no words exist in the human vocabulary which either express or portray them. In speaking about such things, we necessarily resort to words and expressions generally employed in connection with tangible objects. In the Qur'an, too, this kind of language is employed in relation to supernatural matters; the verses which have been characterized as 'ambiguous' refer to such matters. At best, such expressions may serve to either bring man close to or enable him to formulate some view of reality, even if it is a faint one. The more one tries to determine the precise meaning of such verses, the more their ambiguities proliferate, and the more one is confronted with choosing between several plausible interpretations. All this is likely to alienate one progressively further away' from the Truth instead of bringing one closer to it. Those who seek the Truth and do not hanker after the satisfaction of their egocentric quest for exotic superfluities, will be satisfied with the dim vision of reality derived from these verses. They will concentrate their attention instead on the clear and lucid 'core' verses of the Qur'an. It will be left to those who are either out to make mischief and mislead people or who have an abnormal passion for superfluities to devote their attention to hair-splitting discussions about the contents of the 'ambiguous" verses. 7. This might give rise to an unnecessary problem: How can people believe in 'ambiguous' verses when the contents of these cannot be grasped? The fact is that a reasonable person will believe that the Qur'an is the Book of God through his reading of its clear and lucid verses, rather than by learning fanciful interpretations of the ambiguous verses. Once so convinced, he is not likely to be worried by doubts and anxieties caused by the ambiguities of the verses concerned. One who seeks the Truth is satisfied with the obvious meaning of these verses, and wherever he encounters complications and ambiguities he abstains from pursuing their solution too far. Instead of wasting his time splitting hairs, he is content to believe in the things laid down in the Book of God, without seeking to know them precisely and in detail. He turns his attention, in the main, to questions of a practical nature.

سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :5 محکم پکی اور پختہ چیز کو کہتے ہیں ۔ ”آیات محکمات“ سے مراد وہ آیات ہیں ، جن کی زبان بالکل صاف ہے ، جن کا مفہوم متعین کرنے میں کسی اشتباہ کی گنجائش نہیں ہے ، جن کے الفاظ معنی و مدعا پر صاف اور صریح دلالت کرتے ہیں ، جنہیں تاویلات کا تختہ مشق بنانے کا موقع مشکل ہی سے کسی کو مل سکتا ہے ۔ یہ آیات”کتاب کی اصل بنیاد ہیں“ ، یعنی قرآن جس غرض کے لیے نازل ہوا ہے ، اس غرض کو یہی آیتیں پورا کرتی ہیں ۔ انہی میں اسلام کی طرف دنیا کی دعوت دی گئی ہے ، انہی میں عبرت اور نصیحت کی باتیں فرمائی گئی ہیں ، انہی میں گمراہیوں کی تردید اور راہ راست کی توضیح کی گئی ہے ۔ انہی میں دین کے بنیادی اصول بیان کیے گئے ہیں ۔ انہی میں عقائد ، عبادات ، اخلاق ، فرائض اور امر و نہی کے احکام ارشاد ہوئے ہیں ۔ پس جو شخص طالب حق ہو اور یہ جاننے کے لیے قرآن کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہو کہ وہ کس راہ پر چلے اور کس راہ پر نہ چلے ، اس کی پیاس بجھانے کے لیے آیات محکمات ہی اصل مرجع ہیں اور فطرةً انہی پر اس کی توجہ مرکوز ہو گی اور وہ زیادہ تر انہی سے فائدہ اٹھانے میں مشغول رہے گا ۔ سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :6 متشابہات ، یعنی وہ آیات جن کے مفہوم میں اشتباہ کی گنجائش ہے ۔ یہ ظاہر ہے کہ انسان کے لیے زندگی کا کوئی راستہ تجویز نہیں کیا جا سکتا ، جب تک کائنات کی حقیقت اور اس کے آغاز و انجام اور اس میں انسان کی حیثیت اور ایسے ہی دوسرے بنیادی امور کے متعلق کم سے کم ضروری معلومت انسان کو نہ دی جائیں ۔ اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جو چیزیں انسان کے حواس سے ماورا ہیں ، جو انسانی علم کی گرفت میں نہ کبھی آئی ہیں ، نہ آسکتی ہیں ، جن کو اس نے نہ کبھی دیکھا ، نہ چھوا ، نہ چکھا ، ان کے لیے انسانی زبان میں نہ ایسے الفاظ مل سکتے ہیں جو انہی کے لیے وضع کیے گئے ہوں اور نہ ایسے معروف اسالیب بیان مل سکتے ہیں ، جن سے ہر سامع کے ذہن میں ان کی صحیح تصویر کھنچ جائے ۔ لامحالہ یہ ناگزیر ہے کہ اس نوعیت کے مضامین کو بیان کر نے کے لیے الفاظ اور اسالیب بیان وہ استعمال کیے جائیں ، جو اصل حقیقت سے قریب تر مشابہت رکھنے والی محسوس چیزوں کے لیے انسانی زبان میں پائے جاتے ہیں ۔ چنانچہ مابعد الطبیعی مسائل کے بیان میں قرآن کے اندر ایسی ہی زبان استعمال کی گئی ہے اور متشابہات سے مراد وہ آیات ہیں ، جن میں یہ زبان استعمال ہوئی ہے ۔ لیکن اس زبان کا زیادہ سے زیادہ فائدہ بس اتنا ہی ہو سکتا ہے کہ آدمی کو حقیقت کے قریب تک پہنچا دے یا اس کا ایک دھندلا سا تصور پیدا کردے ۔ ایسی آیات کے مفہوم کو متعین کرنے کی جتنی زیادہ کوشش کی جائے گی ، اتنے ہی زیادہ اشتباہات و احتمالات سے سابقہ پیش آئے گا ، حتٰی کہ انسان حقیقت سے قریب تر ہونے کے بجائے اَور زیادہ دور ہوتا چلا جائے گا ۔ پس جو لوگ طالب حق ہیں اور ذوق فضول نہیں رکھتے ، وہ تو متشابہات سے حقیقت کے اس دھندلے تصور پر قناعت کر لیتے ہیں جو کام چلانے کے لیے کافی ہے اور اپنی تمام تر توجہ محکمات پر صرف کرتے ہیں ، مگر جو لوگ بوالفضول یا فتنہ جو ہوتے ہیں ، ان کا تمام تر مشغلہ متشابہات ہی کی بحث و تنقیب ہوتا ہے ۔ سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :7 یہاں کسی کو یہ شبہہ نہ ہو کہ جب وہ لوگ متشابہات کا صحیح مفہوم جانتے ہی نہیں ، تو ان پر ایمان کیسے لے آئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک معقول آدمی کو قرآن کے کلام اللہ ہونے کا یقین محکمات کے مطالعہ سے حاصل ہوتا ہے ، نہ کہ متشابہات کی تاویلوں سے ۔ اور جب آیات محکمات میں غور و فکر کرنے سے اس کو یہ اطمینان حاصل ہو جاتا ہے کہ یہ کتاب واقعی اللہ ہی کی کتاب ہے ، تو پھر متشابہات اس کے دل میں کوئی خلجان پیدا نہیں کرتے ۔ جہاں تک ان کا سیدھا سادھا مفہوم اس کی سمجھ میں آجاتا ہے ، اس کو وہ لے لیتا ہے اور جہاں پیچیدگی رونما ہوتی ہے ، وہاں کھوج لگانے اور موشگافیاں کرنے کے بجائے وہ اللہ کے کلام پر مجمل ایمان لا کر اپنی توجہ کام کی باتوں کی طرف پھیر دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

3: اس آیت کو سمجھنے کے لئے پہلے اس حقیقت کا احساس ضروری ہے کہ اس کائنات کی بے شمار چیزیں ایسی ہیں جو انسان کی سمجھ سے بالاتر ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ کا وجود اور اس کی وحدانیت توایک ایسی حقیقت ہے جو ہر انسان اپنی عقل سے معلوم کرسکتا ہے، لیکن اس کی ذات اور صفات کی تفصیلات انسان کی محدود عقل سے ماورا ہیں، قرآن کریم نے جہاں اللہ تعالیٰ کی ان صفات کا ذکر فرمایا ہے ان سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ ظاہر کی گئی ہے، لیکن کوئی شخص ان صفات کی حقیقت اور کنہ کی فلسفیانہ کھوج میں پڑجائے توحیرانی یا گمراہی کے سوا اسے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، کیونکہ وہ اپنی محدود عقل سے اللہ تعالیٰ کی ان لامحدود صفات کا احاطہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اس کے ادراک سے باہر ہیں، مثلاً قرآن کریم نے کئی مقامات پر فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک عرش ہے اور یہ کہ وہ اس عرش پر مستوی ہوا، اب یہ بات کہ وہ عرش کیسا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کہ مستوی ہونے کا کیا مطلب ہے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب انسان کی عقل اور سمجھ سے بالاتر ہے اور انسان کی زندگی کا کوئی عملی مسئلہ اس پر موقوف بھی نہیں، ایسی آیات جن میں اس قسم کے حقائق بیان کئے گئے ہیں متشابہات کہلاتی ہیں، اسی طرح مختلف سورتوں کے شروع میں جو حروف الگ الگ نازل کئے گئے ہیں (مثلاً اسی صورت کے شروع میں الف لام میم) اور جنہیں حروف مقطعات کہا جاتا ہے وہ بھی متشابہات میں داخل ہیں، ان کے بارے میں قرآن کریم نے اس آیت میں یہ ہدایت دی ہے کہ ان کی کھو دکرید میں پڑنے کے بجائے ان پر اجمالی طور سے ایمان رکھ کر ان کا صحیح مطلب اللہ تعالیٰ کے حوالے کرنا چاہئے اس کے برعکس قرآن کریم کی دوسری آیتیں ایسی ہیں جن کا مطلب واضح ہے اور درحقیقت وہی آیات ہیں جو انسان کے لئے عملی ہدایات فراہم کرتی ہیں انہی آیات کو محکم آیتیں کہا گیا ہے، ایک مومن کو انہی پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ متشابہات کے بارے میں صحیح طرز عمل بتلانا یوں بھی ضروری تھا، لیکن اس سورت میں اس وضاحت کی خاص وجہ یہ بھی تھی کہ نجران کے عیسائیوں کا جو وفد آنحضرتﷺ کی خدمت میں آیا تھا اور جس کا ذکر اوپر کے حاشیہ میں گزرا ہے، اس نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے خدا یا خدا کا بیٹا ہونے پر ایک دلیل یہ بھی پیش کی تھی کہ خود قرآن نے انہیں کلمۃ اللہ (اللہ کا کلمہ) اور روح من اللہ فرمایا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اللہ کی صفت کلام اور اللہ کی روح تھے اس آیت نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ قرآن کریم ہی نے جگہ جگہ صاف لفظوں میں بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کوئی اولاد نہیں ہوسکتی اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو خدا کا بیٹا یا خدا قراردینا شرک اور کفر ہے، ان واضح آیتوں کو چھوڑکر کلمۃ اللہ کے لفظ کو پکڑ بیٹھنا اور اس کی بنیاد پر ایسی تاویلیں کرنا جو قرآن کریم کی محکم آیات کے بالکل برخلاف ہیں، دل کے ٹیڑھ کی علامت ہے، حقیقت میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو کلمۃ اللہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ باپ کے واسطے کے بغیر اللہ تعالیٰ کے کلمہ کن سے پیدا ہوئے تھے، جیسا کہ قرآن کریم نے اسی سورت کی آیت : ٥٩ میں بیان فرمایا ہے، اور انہیں روح من اللہ اس لئے کہا گیا ہے کہ ان کی روح براہ راست اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی تھی، اب یہ بات انسان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کن سے پیدا کرنے کی کیفیت کیا تھی اور براہ راست ان کی روح کس طرح پیدا کی گئی ؟ یہ امور متشابہات میں سے ہیں، اس لئے ان کی کھود کرید بھی منع ہے (کیونکہ یہ باتیں انسان کی سمجھ میں آہی نہیں سکتیں) اور ان کی من مانی تاویل کرکے ان سے خدا کے بیٹے کا تصور برآمد کرنا بھی کج فہمی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

(7 ۔ 9) سب سے پہلے یہ ایک بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ قرآن شریف میں محکم اور متشابہ کو دو معنے میں اللہ تعالیٰ نے استعمال فرمایا ہے ایک استعمال کی رو سے تو سارے قرآن کو ایک جگہ محکم فرمایا ہے اور دوسری جگہ متشابہ جس استعمال سے معلوم ہوتا ہے کہ سارا قرآن محکم بھی ہے اور متشابہ بھی ہے چناچہ فرمایا ہے کہ کتاب احکمت ایاتہ (١١۔ ١) پھر دوسری جگہ فرمایا کتابا متشابہا (٣٩۔ ٢٣) اس محکم کے یہ معنی ہیں کہ سارا قرآن فصاحت و بلاغت اور اخبار غیب میں محکم ہے کسی جگہ قرآن شریف کے ان اوصاف میں خلل واقع نہیں ہوا ہے چناچہ اسی وجہ سے عرب کے فصیح وبلیغ مشرک لوگ باوجود سخت مخالف ہونے کے قرآن شریف کی کسی ایک آیت کی مانند بھی ایک آیت بنا کر نہ لاسکے اور اس متشابہ کے یہ معنی ہیں کہ سچے ہونے میں اور کلام الٰہی ہونے میں اور معجزہ ہونے میں جیسے ایک آیت ہے ہو بہو ویسی دوسری ہے ایک دوسری سے ایسی مشابہ ہے کہ گویا ایک ہی ہے۔ دوسرا استعمال محکم اور متشابہ کا یہ ہے کہ بعض آیتوں کو اللہ تعالیٰ نے محکم فرمایا ہے اور بعض کو متشابہ اور متشابہ کے معنی میں غور کرنے سے منع فرمایا ہے جس طرح کہ اس آیت میں ہے اور اس محکم اور متشابہ میں ہی علماء کی بحث ہے اور اس بحث کا طے کردینا بقدر ضرورت یہ ہے کہ معتبر مفسرین اور علماء اور ائمہ مذہب نے بالا تفاق اس بات کو مان لیا ہے کہ تفسیر کی بابت جس مسئلہ میں اختلاف ہو تو وہاں عبد اللہ بن عباس (رض) کا قول سب سے بڑھ کر ہے کیونکہ صحیح حدیثوں میں آیا ہے کہ آنحضرت نے خاص طور پر حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کے لئے دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو قرآن شریف کا مطلب سکھائے ١۔ اور ان سے اس علم تفسیر کو دنیا میں پھیلائے اب حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) سے تفسیر کی باتوں کو بہت سے طریقوں سے روایت کیا جاتا ہے مگر ان سب طریقوں میں اعلیٰ درجہ کا طریقہ علی ابی طلحہ ہاشمی کا ہے جس کو امام بخاری (رح) نے اپنی کتاب التفسیر میں اپنا معتمد علیہ قرار دیا ہے اور امام احمد بن حنبل (رح) نے اس طریقہ کی نسبت یہ فرمایا ہے کہ مدینہ سے مصر تک اس طریقہ کی ایک روایت کے لئے کوئی شخص سفر کرے تو گویا اس نے اس روایت کو مفت پایا۔ اب تفسیر ابن ابی حاتم میں علی بن ابی طلحہ کے طریقہ سے محکم اور متشابہ کے معنوں کی بابت جو حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی روایت ہے وہ نقل کی جاتی ہے تاکہ اجماع مفسرین کے موافق اور کسی صحابی تابعی کا قول یا دوسرے ادنیٰ طریقہ کا خود عبد اللہ بن عباس (رض) کا قول جو اس روایت کے مخالف ہو وہ حجت قائم کرنے کے قابل نہ رہے اور یہ عدت دراز کی مفسروں کی بحث طے ہوجائے وہ روایت یہ ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) نے فرمایا کہ قرآن شریف میں جو آیتیں عمل کے لئے نازل ہوئی ہیں وہ محکم ہیں۔ اور جن سے عمل متعلق نہیں فقط ان پر بندوں کا ایمان لانا اللہ کا مقصود ہے جیسے صفات الٰہی کی آیات یا قیامت یا دجال کے حال کی آیات یا حروف مقطعات یہ سب متشابہ ہیں ٢ اب رہی یہ بات کہ ان متشابہ آیات کا حکم کیا ہے آیا اللہ تعالیٰ کے ان کے معنی ان کی تاویل کو کوئی جانتا ہے یا نہیں اس کا حال یہ ہے کہ صحیحین میں حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جو لوگ متشابہ پیتوں کے تاویل کے درپے ہوں ان کو اللہ کا خوف دلاؤ١۔ اور انہی حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی مرفوع روایت تفسیر ابن جریر میں ہے کہ حضرت نے فرمایا کہ متشابہ آیتوں کا مطلب سو اللہ کے کسی کو معلوم نہیں جو کوئی اس بات کا دعویٰ کرے کہ اس کو متشابہ آیات کا مطلب یا تاویل معلوم ہے۔ تو وہ جھوٹا ہے ٢ اور مستدرک حاکم میں حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرمایا کہ محکم آیتوں پر عمل کرو اور متشابہ فقط ایمان لاؤ٣۔ اس روایت مستدرک سے عبد اللہ بن عباس (رض) کی اس روایت کی پوری تائید ہوتی ہے جو تفسیر ابن ابی حاتم کے حوالہ سے اوپر محکم اور متشابہ کے معنوں کی صراحت میں بیان کی گئی ہے کیوں کہ جو اس روایت کا مطلب ہے کہ محکم وہ آیت ہے جس سے عمل متعلق ہو اور متشابہ وہ آیت ہے جس سے محض ایمان متعلق ہو وہی اس روایت مرفوع کا حاصل ہے۔ صحابہ میں اگرچہ دس صحابی خلفائے اربعہ ‘ عبد اللہ بن عباس (رض) ، عبد اللہ بن مسعود (رض) ، ابی بن کعب (رض) ، زید بن ثابت، (رض) ابو موسیٰ اشعری (رض) ، اور عبد اللہ بن زبیر (رض) ، مفسرین مشہور ہیں۔ لیکن عبد اللہ بن عباس (رض) اور عبد اللہ بن مسعود (رض) یہ دونوں زیادہ مشہور ہیں اور بہ نسبت دوسروں کے تفسیر میں ان دونوں کی روایت زیادہ معتبر ہیں۔ اس لئے ان دونوں کی روایت سے محکم اور متشابہ کے معنی بیان کر دئیے گئے اور طبرانی میں ابی مالک اشعری سے روایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے اپنی امت سے یہ خوف ہے کہ صحابہ اور تابعین کا زمانہ اس طریقہ پر گذرا ہے کہ متشابہ آیتوں کی تاویل کے وہ لوگ درپے نہ ہوتے تھے بلکہ اس کو برا جانتے تھے چناچہ دارمی، وغیرہ میں ایک شخص صبیغ کا قصہ ہے کہ وہ مدینہ میں لوگوں سے متشابہ آیتوں کے معنی پوچھا کرتا تھا حضرت عمر (رض) نے اس کو اتنا پٹوایا کہ اس کا سر لہو لہان ہوگیا اور وہ جب چلانے لگا کہ جو بات میرے دماغ میں بسی ہوئے تھی وہ نکل گئی تو حضرت عمر (رض) نے اس کو چھوڑا ٥۔ اب آخر سب دین ہم لوگوں تک صحابہ اور تابعین سے ہی آیا ہے اس لئے اس باب میں بھی انہیں کی پیروی کرنی چاہیے سوا اس کے تفسیر ابن جریر کی روایت میں حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) کی یہ قرأت موجود ہے کہ ان تاویلہ الا عند اللہ جس کا مطلب یہ ہے کہ آیا متشابہات کے صحیح معنی سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی کو معلوم نہیں ٦ اور مفسرین کے نزدیک صحیح قرأت کا حکم بمنزلہ آیت کے حکم کے ہوتا ہے تو اب اس باب میں دوسرے معنی کی کیا گنجایش باقی رہی سورة النساء میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے حق میں یہ لفظ آئے ہیں { اِنَّمَا الْمَسِیْحُ ابْنَ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ وَکَلِمَتِہِ اَلْقَاہَا اِلٰی مَرْیَمَ وَرُوْحُ مِنْہُ } (٤۔ ٧١) جس کا مطلب صحیح یہ ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کا کوئی باپ نہیں اس لئے ماں کی طرف ان کی نسبت کرکے ان کو عیسیٰ ابن مریم کہا جاتا ہے وہ اللہ کے رسول ہیں اور ان کی پیدائش اللہ کے حکم کلمہ کن سے اور اس روح سے ہے جس کو اللہ کے فرشتے جبرئیل نے اللہ کے حکم سے مریم کے جسم میں پھونک دیا اب وہی نجرانی عیسائی لوگ اہل اسلام کو شک میں ڈالنے کے لئے اس کے معنی یہ بتلاتے تھے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) خدا کے بیٹے ہیں اور اسی طرح بعض یہودی لوگ حروف مقطعات کے کچھ غلط معنی بتلاتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے فاما الذین فی قلوبہم زیغ سے آخر رکوع تک جو فرمایا اس کا حاصل یہ ہے کہ جن لوگوں کے دل حق بات کی طرف سے پھرے ہوئے ہیں وہ اپنا غلط مطلب ثابت کرنے اور دوسروں کو شک میں ڈالنے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں جو لوگ اپنے علم دین میں مضبوط ہیں ان کا یہ کام نہیں ہے بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ محکم اور متشابہ آیتیں سب اللہ کا کلام ہے جن متشابہ آیتوں کا مطلب اللہ تعالیٰ نے کسی دوسری آیت سے ہم کو سمجھا دیاوہ ہم کو معلوم ہے باقی کا علم اللہ تعالیٰ کو ہے مثلا آیت ان عیسیٰ عند اللہ کمثل ادم (٣۔ ٥٩) اور آیت ان ھو الا عبد النعمنا علیہ ( ٤٣۔ ٥٩) سے آیت انما المسیح عیسیٰ ابن مریم رسول اللہ و کلمتہ القاہا الی مریم وروح منہ (٤۔ ١٧١) کا جو مطلب ہم کو معلوم ہے اس کو ہم جانتے ہیں حروف مقطعات کا مطلب کسی دوسری محکم آیت سے ہم کو معلوم نہیں ہوا اس لئے ان کا مطلب ہم نہیں جانتے پھر یہ فرمایا کہ یہ علم دین میں مضبوط رہنے والے لوگ اللہ سے یہ دعا بھی مانگتے ہیں کہ حق بات سے پھرے ہوئے دل والے لوگوں کی حالت سے یا اللہ تو ہم کو بچا اور جس طرح تو نے حق بات کی ہم کو ہدایت دی ہے اسی ہدایت پر قائم رہنے کی توفیق دے کہ تو ہی اپنے بندوں کو ہر طرح کے نیک کام کی توفیق کا دینے والا ہے اور قیامت کے دن نیک و بد سب کو جمع کرنے اور ہر ایک کو جزا و سزا کا تیرا جو سچاوعدہ ہے اس کے موافق اس ہر طرح کے نیک کام کی جزا ہم کو عنایت فرما اسی دعا کی رغبت دلانے کے لئے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے { اَللّٰہُمَّ مُصَرِّفُ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلٰی طَاعَتِکَ } چناچہ عبد اللہ بن عمرو بن العاص (رض) کی روایت سے یہ حدیث صحیح مسلم میں آئی ہے ١۔ اور صحابہ کرام کے زمانہ کے بڑے حصہ تک اس دعا کا اثر بھی رہا پھر حضرت علی (رض) کے زمانہ میں فرقہ خارجیہ اور خدا جانے کون کون پیدا ہوں گے اب جس طرح محکم اور متشابہ کے معنی کے جاننے اور نہ جاننے میں علماء کا اختلاف ہے اسی طرح آیت وما یعلم تاویلہ الا اللہ والراسخون فی العلم کی قرأت میں بھی یہ اختلاف ہے کہ الا اللہ پر وقف کرنا اور ٹھہرا چاہیے یا نہیں اس میں امام المفسرین حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا قول یہی ہے کہ الا اللہ پر وقف کرنا اور ٹھہرنا چاہیے اور اس سے کو حرج دینی بھی لازم نہیں آتا کیونکہ ضرورت دینی کی جس قدر باتیں تھیں وہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر المعنی آیتوں میں بتلا دی ہیں اور پھر ان آیتوں میں کوئی آیت بہم تھی تو اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کھول دیا ہے مثلاً یوم یاتی بعض آیات ربک لا ینفع نفسا ایمانہا (٦۔ ١٥٨) میں یہ امر بہم تھا کہ وہ کونسی نشانی ہے جس کے ظاہر ہوجانے کے بعد ایمان لانے والے شخص کا ایمان اور توبہ کرنے والے شخص کی توبہ قبول نہ ہوگی اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بتلادیا کہ وہ نشانی سورج کا مغرب کی طرف سے نکلنا ہے ٤۔ مگر یہ نہیں بتلایا کہ مغرب کی طرف سے سورج کب نکلے گا اس لئے اس سے کوئی دینی بات متعلق نہ تھی جس طرح مثلاً حروف مقطعات کے معنوں سے کوئی دینی غرض متعلق نہیں ایسی ہی باتوں کا علم اللہ تعالیٰ کو سونپنا اور اس کے جاننے میں عقل کو نہ دوڑانا اسی کا نام دین کی مضبوطی ہے اور یہی طریقہ صحابہ اور تابعین کا تھا اور اسی طریقہ کے چھوڑ دینے سے بہت سے فرقے گمراہ ہوگئے اور اس گمراہی سے بچنے کی وہ دعاء ہے جس کا ذکر آیت اور حدیث میں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(3:7) محکمت۔ اسم مفعول جمو مؤنث۔ محکم۔ مفرد ۔ احکام مصدر (افعال) پختہ ۔ درست۔ جن کے معانی اور الفاظ میں اجمال اور اشتباہ نہ ہو۔ لفظ اپنے معانی پر واضح دلالت کرتا ہو اور غیر مراد کا احتمال نہ ہو ۔ اخر۔ اخری کی جمع جو اخر کی تانیث ہے۔ متشابھت۔ اسم فال جمع مؤنث۔ متشابھۃ مفرد۔ قرآن حکیم میں متشابہات سے کیا مراد ہے اس کے معنی کی تشریح علماء نے مختلف طور پر کی ہے عام فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر ظاہراً مراد کا علم نہ ہو سکے تو وہ متشابہ ہے۔ نوٹ : تفسیر بیان القرآن میں حضرت حکیم الامت تھانوی (رح) نے ایک جامع رسالہ موسوم بہ رسالۃ التواجہ بما یتعلق بالتشابہ تحریر فرمایا ہے جو ازحد مفید ہے اور آل عمران کی تفسیر میں غاشیہ پر مندرج ہے۔ زیغ۔ کجی۔ حق سے روگردانی۔ زاغ یزیغ کا مصدر ہے۔ ابتغائ۔ چاہنا ۔ تلاش کرنا ۔ مصدر ہے یغی سے۔ باب افتعال۔ بغی کی اصل معنی کسی چیز کی طلب میں درمیانہ روی کی حد سے تجاوز کی خواہش کرنا کے ہیں خواہ و ہ تجاوز کرسکے یا نہ کرسکے۔ بغی دو قسم پر ہے (1) محمود یعنی عدل و انصاف کی حد سے آگے نکل کر مرتبہ احسان حاصل کرنا۔ فرض کی حد سے تجاوز کرکے نوافل بجالانا۔ (2) مذموم یعنی حق سے تجاوز کرکے باطل یا شبہات میں واقع ہونا۔ زنا کو بھی بغی کہتے ہیں کہ اس میں حدود عفت سے تجاوز کے معنی پائے جاتے ہیں۔ تاویل۔ اول سے بروزن تفعیل مصدر ہے۔ جس کے معنی اصل کی طرف لوٹنے کے ہیں اسی لئے مرجع اور جائے بادگشت کو موئل کہتے ہیں ۔ کسی شے کو خواہ وہ شی علم ہو یا فعل اس کی اصلی مراد کی طرف لوٹانے کے نام تاویل ہے۔ علم کی مثال وما یعلم تاویلہ الا اللہ۔ (اور اس کی تاویل سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا) اور فعل کی مثال ہل ینظرون الا تاویلہ (7:53) اب کیا یہ لوگ اس کے سوا کسی اور بات کے منتظر ہیں کہ وہ انجام سامنے آجائے ۔ الخ۔ تاویل ۔ تفسیر۔ تشریح۔ تعبیر۔ کل بیٹھنی۔ بیان۔ حقیقت۔ ٹھیک پڑنا۔ انجام کار قیامت جیسے کہ (7:53) میں اس معنی میں آیا ہے۔ آیت ہذا میں اللہ پر وقف ہے والرسخون سے نیا جملہ شروع ہوتا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 محکمات وہ آیات ہیں جن کا مفہوم بالکل واضح اور صریح ہے اور ان میں کسی قسم کی تاویل کی کنجائش نہیں ان کو ام الکتاب قرار دیا ہے۔۔ یعنی میں لوگوں کو دین کی طرف دعوت دی گئی ہے اور انہی میں دین کے بنیادی عقائد، عبادات اور احکام بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن مجید کے نصائح عبر اور انسانی گمراہیوں کی نشانی دہی بھی انہی آیات میں لی گئی ہے۔ متشابہات جن کا مفہوم سمجھنے میں اکثر لوگوں کی اشتباہ ہوجاتا ہے ان میں تاویل کی گنجائش نکل سکتی ہے جن میں ایسے حقائق کا بیان ہے جب پر مجمل طور پر ایمان لانا تو ضروری ہے لیکن ان کی تفصیلات کو جا ننا انسان کے لیے ضروری ہے اور نہ عقل استعداد کے ساتھ ممکن ہے۔ جیسے حروف مقطعات مرنے کے بعد برزخی اور اخری زندگی کی مختلف کیفیات وغیرہ۔ تفسیر وحیدی میں لکھا ہے کہ صفات الہیہ کے منکرین تو استوئے ید اور نزول وغیرہ کو متشابہات قرار دیتے ہیں مگر اہل حدیث ان کو محکم مانتے ہیں۔ نیز اس میں نصاری کو بھی تنبیہ ہے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق کلمتہ وروح منہ وغیرہ آیات سے عیسیٰ (علیہ السلام) کی الوہیت اور انبیت پر تو استد الال کرتے ہیں مگر دوسری آیات ان ھو الا عبد ان مثل عیسیٰ کمثل ادم، الخ پر دھیان نہیں دیتے۔ (ابن کثیر) متشابہا کے معنی کے لیے دیکھئے (الزمر آیت 23) یعنی جو لوگ مخلص ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ علم وفہم بھی رکھتے ہیں وہ محکمات کو اصل سمجھتے ہیں اور متشابہات کے من عند اللہ ہونے پر وہ ایمان تو رکھتے ہیں لیکن ان کی تفصیلات سمجھنے اور متعین کرنے کے درپے نہیں ہوتے۔ اس کے برعکس جو لوگ اہل زیغ ہیں جن کا مشغلہ ہی محض فتنہ جوئی ہو تو ہے وہ محکمات کو چھوڑ کر متشابہات کی عقلی تاویل کے چکر میں سرگردان رہتے ہیں حضرت عا ئشہ (رض) سے ورایت ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت کو الوالالباب تک پڑھا اور پھر فرمایا جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کے پیچھے پڑتے ہیں تو سمجھ لو کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے نشاندہی فرمائی ہے سو تم ان سے بچو۔ (بخاری) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ قرآن میں جھگڑنا کفر ہے۔ (ابو داؤد) پس ضروری ہے کہ قرآن کا جو حصہ محکم ہے اس پر عمل کیا جائے اور جو متشابہ ہے اس پر جوں کا توں ایمان رکھا جائے اور تفصیلات سے بحث نہ کی جائے۔ (فتح البیان۔ ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن آیت نمبر 7 تا 9 محکمٰت (جسکا مطلب اور مفہوم واضح ہو) ام الکتٰب (کتاب کی جڑوبنیاد) متشٰبھٰت (جس سے مطلب اور مفہوم کے مختلف پہلو نکلتے ہوں) زیغ (ٹیڑھا پن) ماتشابه (وہ کہ کئی ملتے ہوں) ابتغاء (تلاش کرنا) تاویله (اسکی تاویل ، اسکی اصل روح) الراسخون (پختہ، پکے) یذکر (دھیان دیتا ہے) لاتزغ (ٹیڑھا نہ کرنا) ھدیتنا (تو نے ہمیں ہدایت دے دی) ھب (عطا فرما) لدنک (تیرے پاس (لدن، ک) الوھاب (دینے والا، عطاکرنیوالا) جامع الناس (لوگوں کو جمع کرنیوالا) لاتخلف (نہیں خلاف کرتا ہے) المیعاد (وعدہ) تشریح : آیت نمبر 7 تا 9 آیات محکمات وہ آیتیں ہیں جن کا مطلب اور مفہوم ایسے شخص پر بالکل واضح ہو کو قواعد عربیہ کو اچھی طرح جاننے والا ہے جیسے توحید و رسالت ، حلال و حرام، قیامت وآخرت، اوامرونواہی وغیرہ۔ یہ آیات ہدایت اور عمل کے لیے کافی ہیں آیات متشابہات جن کے مفہوم اور مطلب میں مختلف پہلو نکلتے ہیں۔ جن کے کئی مطلب باہم ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ جیسے اللہ کی ذات ، مرنے کے بعد کی زندگی ، قبر وآخرت کے احوال اور جنت وذوزخ کی مختلف کیفیات ان تمام باتوں کو جس طرح بتادیا گیا ہے اس پر یقین رکھنا چاہیے۔ مگر بعض لوگ ایسی باتوں کے متعلق جو عام طور سے ان کے عقل وفہم میں آ نہیں سکتیں ان ہی کے پیچھے لگ جاتے ہیں جس کا مقصد شرارت اور فتنے پیدا کرنا ہوتا ہے۔ مثلاً اللہ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو روح اللہ اور کلمتہ اللہ فرمایا ہے۔ اب جن کے دلوں میں کجی اور ٹیڑھ پن ہے وہ تو ان الفاظ کا سہارا لے کر کہہ دیتے ہیں کہ اللہ نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو روح اللہ اور کلمتہ اللہ کہا ہے۔ لہذا اس سے ثابت ہوا کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو عبد یا بشر کہنا غلط ہے۔ حالانکہ قرآن کریم میں دوسری جگہ بالکل واضح الفاظ میں ارشاد فرمادیا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کے بندے اور پیغمبر ہیں۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے کہ جب رم ایسے لوگوں جو متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں یعنی اس کی تحقیق اس کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں تو تم ایسے لوگوں سے بچو کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ کو پسند نہیں ہیں۔ راسخین فی العلم سے صحیح ترین قول کے مطابق وہ لوگ مراد ہیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کرام (رض) اور خلفاء راشدین (رض) کے عمل پر قائم ہوں اور قرآنی تعلیمات کا محور و مرکز محکمات کو مانتے ہوں اور متشابہات کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہوں۔

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ یعنی ان کا مطلب ظاہر ہے۔ 4۔ یعنی غیر ظاہر المعنی کو بھی ان یہ ظاہر المعانی کے موافق بنایا جاتا ہے۔ 5۔ یعنی ان کا مطلب خفی ہے خواہ بوجہ مجمل ہونے کے خواہ کسی نص ظاہر المراد کے ساتھ معارج ہونے کے۔ 6۔ بعض منکرین توحید کا بعض کلمات موہمہ خلاف توحید سے استدلال ہوسکتا تھا چناچہ بعض نصاری نے لفظ روح اللہ اور کلمة اللہ سے جو کہ قرآن میں واقع ہوا ہے اپنے مدعا پر الزامی طور پر استدلال کیا تھا اس آیت میں اس شبہ کا جواب ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ ایسے کلمات خفی المراد سے احتجاج درست نہیں بلکہ مدار عقائد کا نصوص واضحہ ہیں، اور خفی المراد پر جبکہ ان کی تفسیر معلوم نہ ہو اجمالا ایمان لے آنا واجب ہے، زیادہ تفتیش کی اجازت نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : قرآن مجید کتاب مبین ہے جو پہلی کتابوں کا مصدق ہے۔ اس کے احکامات محکم ہیں جن میں کوئی ٹیڑھ اور زیغ نہیں۔ زیغ اور ٹیڑھ تو منکرین کے دلوں میں ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے۔ اللہ ان کی حرکات و سکنات اور اعمال و افعال سے واقف ہے وہ دلوں کے اسرار و رموز اور کجی و زیغ بھی جانتا ہے۔ قرآن مجید کو سمجھنے اور اُمّت کے اختلافات کو جاننے کے لیے یہ آیت بنیادی اور کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں یہ وضاحت پائی جاتی ہے کہ قرآن مجید کے احکامات اور ارشادات دو طرح کے ہیں۔ ایک وہ احکامات ہیں جو الفاظ و معانی اور مفہوم کے اعتبار سے دو اور دو ‘ چار کی طرح واضح ہیں یہی قرآن کی اساس ہیں اور یہ فہم قرآن کے لیے رہنما اصول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جب کہ دوسری آیات میں دونوں قسم کے مفہوم تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ جن کے دل حق سے اجتناب کرنے والے اور فتنہ جو ہیں وہ محکم اور بیّن آیات کو چھوڑ کر دوسری آیات کو رہنما اور مقدم سمجھتے ہیں تاکہ ان کے ذریعے اپنی انفرادیت، برتری اور الگ عقیدے کی بنیاد رکھیں۔ یہ لوگ متشابہ آیات کا اپنی مرضی سے معنیٰ متعین کرتے ہیں۔ (عَنْ عَاءِشَۃَ قَالَتْ تَلَا رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ھٰذِہِ الْآیَۃَ (ھُوَ الَّذِیْ أَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ مِنْہُ اٰیٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ھُنَّ أُمُّ الْکِتٰبِ وَأُخَرُ مُتَشٰبِھٰتٌط فَأَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَآءَ تَأْوِیْلِہٖ ج وَمَا یَعْلَمُ تَأْوِیْلَہٗٓ إِلَّا اللّٰہُ م وَالرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ لا کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَاج وَمَا یَذَّکَّرُ إِلَّآ أُولُوا الْأَلْبَابِ ) قَالَتْ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فَإِذَا رَأَیْتِ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ فَأُولٰءِکَ الَّذِیْنَ سَمَّی اللّٰہُ فَاحْذَرُوْھُمْ ) [ رواہ البخاری : کتاب التفسیر ] ” حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ھُوَ الَّذِیْ أَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ ۔۔ ) آیت پڑھنے کے بعد ارشاد فرمایا : عائشہ ! جب تو متشابہات کے پیچھے لگنے والے لوگوں کو دیکھے تو سمجھ لے کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے نام لے کر بتایا ہے کہ ان سے بچتے رہنا۔ “ متشابہات کا مفہوم اور حقیقت اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں۔ یہاں اہل علم کے دونظریے پائے جاتے ہیں۔ ایک جماعت کا خیال ہے کہ ”إِلَّا اللّٰہُ “ پر وقف کرنا چاہیے اور اس کا معنی ہے کہ ان آیات کا مفہوم اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ دوسرے علماء کا نقطۂ نظر یہ ہے کہ ”إِلَّا اللّٰہُ “ کو ” وَالرَّاسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ “ کے ساتھ ملا کر پڑھنا چاہیے۔ جس کا مفہوم یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ تو جانتا ہی ہے مگر خداد اد صلاحیت سے کچھ اہل علم بھی ان کا مفہوم جانتے ہیں جو خداداد علم و بصیرت کی بنیاد پر ان آیات کا صحیح مفہوم متعین کرسکتے ہیں۔ قرآن مجید لوگوں کی ہدایت کے لیے نازل ہوا ہے اور اس میں مقطعات کے سوا کوئی ایسی آیت نہیں جس کا معنی پوری امت سے مخفی رکھا گیا ہو۔ باوجود اس کے کہ اہل علم ان آیات کا مفہوم جانتے ہیں مگر اپنے متعین کردہ مفہوم پر اصرار کرنے کی بجائے عجز و انکساری کا مظاہرہ اور حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو کچھ بھی اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہی نازل ہوا ہے۔ ایسی منصفانہ بات کہنا اور محکم آیات کو مقدم سمجھنا، فتنہ جوئی اور غلط تاویل سے بچناہی صاحب دانش لوگوں کا کردار ہوا کرتا ہے۔ قرآن ہی پہلی کتاب عظیم ہے جس نے دنیا کے اہل علم کو یہ اصول دیا کہ کسی قانون اور دستور میں اختلاف ہو تو اس کے بنیادی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی باقی شقوں کی تشریح کرنا چاہیے۔ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے ہی قرآن مجید نازل فرمایا۔ ٢۔ قرآن مجید میں واضح اور متشابہ دونوں طرح کی آیات ہیں۔ ٣۔ گمراہ لوگ فتنہ پروری کے لیے متشابہات کو مقدم جانتے ہیں۔ ٤۔ پختہ علم، نیک اور سمجھ دار علماء فتنہ پروری اور قرآن مجید کی غلط تاویل سے پناہ مانگتے ہیں۔ تفسیر بالقرآن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کے متعلق محکم آیات : ١۔ رسول انسان (بشر) ہوتے ہیں۔ (ابراہیم : ١١) ٢۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بشر اور عبد ہیں۔ (الکہف : ١١٠) ٣۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب دان نہیں ہیں۔ (الانعام : ٥٠) ٤۔ نبی مختار کل نہیں ہوتا۔ (القصص : ٥٦) ٥۔ رسول محترم اپنے نفع و نقصان کے مالک نہیں تھے۔ (الجن : ٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک روایت میں آتا ہے کہ وفد نجران کے عیسائیوں نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ کیا آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ آپ حضرت عیسیٰ کو کلمۃ اللہ اور روح اللہ سمجھتے ہیں ؟ وہ ان الفاظ سے عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں اپنے عقائد باطلہ ثابت کرنا چاہتے تھے ۔ مثلاً یہ کہ وہ بشر نہیں ‘ روح اللہ ہیں اور روح اللہ کی وہ اپنی تعبیرات کرتے تھے ۔ لیکن وہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے بارے میں قرآن کریم کی ان آیات کی بات بھی نہ کرتے تھے ۔ جو اس موضوع پر محکمات تھیں ‘ جن میں اللہ کی بےقید وحدانیت کا ذکر تھا۔ اور جن میں اس بات کی قطعی تردیدکردی گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک یا اس کا کوئی لڑکا ہے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان آیات کا نزول فرمایا اور ان کی اس سازش کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے وہ ان متشابہ تعبیرات قرآن سے غلط فائدہ اٹھاتے تھے ۔ اور قطعی الدلالت آیات سے صرف نظر کرتے تھے ۔ لیکن یہ اپنے مفہوم کے اعتبار سے عام ہے ‘ اس میں قرآن مجید کی آیات کے بارے میں مختلف مکتب ہائے فکر کے لوگوں کے مختلف مواقف پر تبصرہ کیا گیا ہے ۔ چناچہ اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ قرآن مجید ایک کتاب ہدایت ہے ۔ اس میں بعض باتیں تو ایسی ہیں جن کا تعلق اصول ایمان اور اسلامی فکر کے بنیادی حقائق سے ہے ۔ بعض میں اسلامی نظام حیات کی تفصیلات دی گئی ہیں اور بعض آیات میں ان غیبی امور کا بیان ہے جن کا صحیح تصور ہماری محدود عقل کے دائرہ قدرت سے باہر ‘ جن پر ادراک انسانی اپنے موجود محدود وسائل علم کے ذریعہ قابو نہیں پاسکتا ۔ اور ان نصوص میں اکثر وہ باتیں بیان کی گئی ہیں جو انسان کے ادراک سے باہر ہیں ۔ قرآن مجید نے پہلے دو امور یعنی عقیدہ اور نظریہ تصورات اور افکار کے بارے میں اور اسلامی نظام حیات اور شریعت کے بارے میں قطعی الدلالت آیات نازل فرمائیں ۔ جن کا تصور بھی ممکن ہے اور جن کے مقاصد بھی بالکل واضح ہیں اور یہی دوشعبے ہیں جو قرآن کا اصل موضوع ہیں ۔ رہے وہ جن کی خبر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبر دی یا قرآن نے دی اور ہم نے انہیں سنایا پڑھایا وہ غیبی خبریں جو قرآن نے سنائیں ہیں جن میں پیدائش مسیح کی خبر بھی ہے تو اس بارے میں ہدایت یہ ہے کہ جس حد تک انہیں سمجھ سکتے ہو تو ضرور را ہوار ادراک کو طولانی دو لیکن حد ادراک سے آگے ایمان لاؤ کہ بس یہ خالق حقیقی کی جانب سے ایک حق بات اور ماہیت اور کیفیت کا ادراک فی الحال مشکل ہے ‘ اس لئے کہ اپنی ماہیت کے اعتبار سے وہ انسان کے موجودہ ذرائع سے وراء ہے۔ اب رہے وہ لوگ ‘ تو وہ ان آیات پر غور ‘ خود اپنی شخصیت کے حوالے سے کرتے ہیں ‘ اگر وہ صحیح الفکر ہیں تو ان کی سوچ صحیح ہے ۔ اگر ان کی فکر ٹیڑھی ہے تو ان کی سوچ بھی ٹیڑھی ہے ۔ اور وہ اپنی اس ٹیڑھی فطرت کی وجہ سے گمراہ ہوگئے ہیں تو یہ لوگ قرآن کریم صاف ستھری اور واضح آیات سے صرف نظر کرتے ہیں ۔ وہ واضح اصولوں کو ترک کردیتے ہیں ۔ وہ نہایت ہی مفصل ہیں اور جن کے اوپر اسلامی نظریہ حیات اور اسلامی نظام زندگی قائم ہے ۔ اور یہ لوگ متشابہات کے درپے ہوتے ہیں جن کی تصدیق کا دارومدار صرف ایمان پر ہے اور یہ کہ اللہ کی جانب سے نازل کی گئی ہیں ۔ اور یہ کہ ان کے صحیح معنی صرف اللہ جل شانہ کے علم میں ہیں ۔ جیسا کہ انسانی ذرائع علم نسبتی ہیں اور ان کی قوت مدرکہ کا میدان کار محدود ہے ۔ نیز ان کے صحیح فہم کا مدار اس براہ راست الہام اور شعور پر ہے ‘ جو کتاب اللہ کی صداقت کے بارے میں ایک صحیح الفکر آدمی کو حاصل ہوتا ہے کہ یہ پوری کتاب ایک سچی کتاب ہے ۔ اور یہ کہ وہ سچائی کے ساتھ اتاری گئی ہے اور کسی پہلو سے بھی باطل نہ اس پر حملہ آور ہوسکتا ہے ۔ اور ٹیڑھے دل و دماغ والے ان متشابہات کے پیچھے اس لئے پڑے رہتے ہیں کہ وہ ان آیات میں ایسے مواقع تلاش کرلیتے ہیں جن کے ذریعے وہ فتنے پیدا کرتے ہیں ۔ ایسی تاویلات پیدا کرتے ہیں ۔ جس سے اسلامی تصور حیات کے اندر شکوک پیدا کئے جاسکیں ۔ اور جب ان کے ذریعے وہ فکری انتشار پیدا کرلیں تو پھر وہ فکری ژولیدگی کو ان آیات میں بھی داخل کردیں جو بالکل قطعی اور واضح ہیں ۔ حالانکہ ان متشابہات کی تاویل صرف اللہ جانتا ہے وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلا اللَّهُ …………… ” حالانکہ اس کے اصل معنی صرف اللہ جانتا ہے۔ “ رہے وہ لوگ جو علم میں پختہ کار ہیں ‘ وہ لوگ جنہوں نے علم کے بل بوتے پر جان لیا ہے کہ انسانی عقل ‘ انسانی فکر اور یہ عقل وفکر اپنی موجودہ قوت اور موجودہ ذرائع عقل وفکر کی مدد سے وہ ان متشابہات کے مفاہیم نہیں پاسکتے ۔ اس لئے وہ پوری شرح صدر اور اطمینان سے کہتے ہیں آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا……………” ہم ان پر ایمان لائے ‘ سب ہمارے رب کی طرف سے ہیں “ ان کا یہ ایمان انہیں اس نتیجے تک پہنچاتا ہے ‘ بڑے وثوق سے کہ یہ آیات اللہ کی جانب سے ہیں ‘ اس لئے یہ حق ہیں اور سچائی پر مبنی ہیں ۔ اور جس چیز کا فیصلہ اللہ کردے وہ بذات خود سچی ہوتی ہیں اور انسانی عقل کے نہ بات فرائض میں شامل ہے ۔ اور نہ ہی اس کے دائرہ قدرت میں ہے کہ وہ ان آیات کے اسباب وعلل کا کھوج لگائے ………اس کے مفاہیم کی ماہیت معلوم کرے اور ان کے اندر پوشیدہ اسباب وعلل کا کھوج لائے وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ……………کے سامنے جب یہ آیات پیش ہوتی ہیں تو وہ ان کی صداقت کو قبول کرلیتے ہیں۔ وہ اپنی داقت شعار فطرت اور فہم رسا کی وجہ سے مطمئن ہوجاتے ہیں ۔ ان کی عقل ان میں شک ہی نہیں کرتی ۔ اس لئے کہ انہوں نے یہ بات پالی ہوتی ہے کہ علم اور خردمندی یہ ہے کہ جس حقیقت کا ادراک بذریعہ علم وعقل نہ ہوسکے اس میں دلچسپی نہ لی جائے ۔ خصوصاً جو امور انسان کے ذرائع علم کے حدود سے باہر ہوں۔ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ……………کی یہ ایک بہترین تصویر ہے ‘ اس تصویر اور تعریف کا انکار وہی شخص کرسکتا ہے جو سطحی ہو ۔ جو اپنے سطحی علم کی وجہ سے اس غرے میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ انہوں نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے ۔ اور جو چیز ان کے علم میں نہیں ہے گویا اس کا وجود ہی نہیں ہے ۔ وہ فرض کرلیتے ہیں کہ وہ سب کچھ پاگئے ۔ اس لئے تمام حقائق کی صورت وہی ہے جو ان کے ذہن میں آتی ہو ‘ اس سے وہ اللہ تعالیٰ کے مطلق اور بےقید کلام کا قیاس اپنی عقلیت کے پیمانوں اور فصیلوں کے مطابق کرتے ہیں ‘ حالانکہ یہ پیمانے ان کی محدود عقل میں نہیں سماتے ‘ اس لئے ہزار حقائق عقل بشری کے دائرے سے باہر ہیں ۔ چونکہ وہ فطرتاً یقین کرنے والے ہوتے ہیں ‘ اس لئے ان کی سچی فطرت تک سچائی جلدی پہنچ جاتی ہے اور تصدیق کرلیتی ہے اور مطمئن ہوجاتی ہے۔ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلا أُولُو الألْبَابِ……………” اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے سبق صرف دانشمند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں۔ “ جب ایک انسان دانشمندی کے اس مقام تک آپہنچتا ہے تو ان کا اجر اللہ کی طرف سے ہوتا ہے وہ خشوع و خضوع اور گڑگڑا کر دست بدعا ہوجاتے ہیں کہ اللہ ۔ انہیں حق پر قائم رکھ کر ہدایت کے بعد گمراہ نہ کر ‘ ان پر اپنی رحمت اور اپنے فضل کی بارش کردے ۔ خوف آخرت ان کے دامن گیر ہوجاتا ہے ‘ جہاں انہیں لازماً جانا ہے ‘ جس سے کوئی مفر نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

محکمات اور متشابہات کا مطلب اس آیت شریفہ میں ارشاد فرمایا ہے کہ قرآن میں بہت سی آیات محکمات ہیں اور بہت سی آیات متشابہات ہیں، اور بعض آیات میں تمام آیات کو محکم بتایا ہے جیسا کہ سورة ھود میں فرمایا ہے (کِتٰبٌ اُحْکِمَتْ اٰیَاتُہٗ ) اور بعض جگہ پورے قرآن کو متشابہ فرمایا جیسا کہ سورة زمر میں فرمایا : (اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَثَانِیَ ) ان مواقع میں محکم اور متشابہ کا وہ معنی مراد نہیں ہے جو سورة آل عمران کی مذکورہ بالا آیت میں مراد ہے جو ابھی مذکور ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ ۔ پورا قرآن محکم اس اعتبار سے ہے کہ وہ سارا حق ہے لفظی اور معنوی اعتبار سے بالکل صحیح ہے کسی بھی جگہ کسی طرح کا اس میں اشکال نہیں ہے اس کے الفاظ اور معنی سب ہی محکم مضبوط اور مربوط ہیں اور جہاں پورے قرآن کو متشابہ فرمایا وہاں یہ مراد ہے کہ قرآن مجید کی آیات آپس میں متشابہ ہیں اس کے معانی حسن اور خوبی میں، حق اور صادق ہونے میں ایک دوسرے سے تشابہ رکھتے ہیں۔ یہاں ( سورة آل عمران میں) محکمات سے وہ آیات مراد ہیں جن کا مطلب ظاہر اور واضح ہے۔ نیز یہ آیات ام الکتاب یعنی اصل الاصول ہیں جن کے معانی و مفاہیم میں کوئی اشتباہ نہیں ان میں او امر و نواہی ہیں اور احکام ہیں جو بالکل واضح ہیں ان کے جاننے اور سمجھنے میں کوئی اشتباہ و التباس نہیں اگر کسی آیت میں کوئی ابہام یا اجمال ہو تو اس کے مفہوم کو بھی انہیں محکمات یعنی اصل الاصول کی طرف راجع کردیا جاتا ہے۔ دوسری قسم کی آیات یعنی متشابہات سے وہ آیات مراد ہیں جن میں صاحب کلام کی مراد ہمیں معلوم نہیں۔ ان آیات کو متشابہات کہا جاتا ہے۔ راسخین فی العلم کا طریقہ : ان کے بارے میں راسخین فی العلم کا یہ طریقہ ہے کہ ان کے مفہوم کو آیات محکمات کے مفاہیم کی طرف لوٹا دیتے ہیں جو معنی آیات محکمات کے خلاف پڑے اس کی قطعاً نفی کی جائے اور متکلم کی مراد وہ سمجھی جائے جو آیات محکمات کے خلاف نہ ہو۔ اور کوئی ایسی تاویل اور توجیہ صحیح نہ سمجھی جائے جو اصول مسلمہ اور آیات محکمہ کے خلاف ہو۔ آیات متشابہات کا صحیح مطلب وہی تسلیم کیا جائے جو اللہ کے نزدیک ہے یہ اسلم ترین راستہ ہے۔ بہت سے لوگ ان کا مطلب سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور سمجھ نہیں پاتے اور چونکہ ان کے دلوں میں کجی ہے اس لیے آیات محکمات کے واضح بیانات کو چھوڑ کر متشابہات کے معانی سمجھنے اور کریدنے کے نامبارک شغل میں لگ جاتے ہیں اور فتنہ گری کے لیے ان کے وہ مفاہیم تجویز کرتے ہیں جو ان کی خواہشوں اور افکار و آراء کے موافق ہوں۔ اگرچہ ان کی یہ تاویل آیات قرآنیہ محکمہ کے خلاف ہی ہو۔ بہت سے وہ لوگ جو منکرین حدیث تھے منکرین قرآن بن گئے۔ کیونکہ وہ لوگ متشابہات کے پیچھے لگے اور ان کے دل کی کجی نے ان کو قرآن پاک سے دور کردیا۔ قرآن میں جو (اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی) اور (یَوْمَ یُکْشَفُ عَنْ سَاقٍ ) اور (جَآءَ رَبُّکَ وَالْمَلَکُ صَفًّا صَفًّا) اور (یَدُ اللّٰہِ فَوْقَ اَیْدِیْہِمْ ) وارد ہوا۔ راسخین فی العلم ان سب پر ایمان لاتے ہیں اور سمجھے بغیر ان کے معانی اور مفاہیم کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کا جو مطلب اللہ کے نزدیک ہے وہی ہمارے نزدیک ہے اسی کو فرمایا : (وَ الرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا) کہ جو لوگ علم میں راسخ ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے سب ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ جو لوگ قرآن کی تعلیمات کا مرکز اور محور آیات محکمات کو مانتے ہیں اور متشابہات کے بارے میں اپنے علم کے قصور کا اعتراف کرتے ہیں اور ان کے حقیقی معانی کو خدا کے سپرد کرتے ہوئے یوں کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ ان کا جو مفہوم اللہ کے نزدیک ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اس پر ہمارا ایمان ہے۔ جب امام مالک (رض) سے (اِسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ ) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : المعنی معلوم و الکیف مجھول والایمان بہ واجب السوال عنہ بدعۃ (معنی معلوم ہے اور کیفیت مجہول ہے اور اس پر ایمان لانا واجب ہے اور اس کے (معنی کے) بارے میں سوال کرنا بدعت ہے) نقائص اور عیوب سے اور تجسیم و تعطیل سے اللہ تعالیٰ کی تنزیہ کرنا بھی واجب ہے اور جو کچھ وارد ہوا ہے اس پر ایمان لانا بھی واجب ہے تاکہ متشابہات کے ان مفاہیم پر بھی ایمان ہوجائے جو اللہ کے نزدیک ہیں اور (لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ) کے خلاف بھی عقیدہ نہ ہوجائے۔ بہت سے لوگ متشابہات کے ظاہری معنی لیتے ہیں اور (لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْءٌ) کو بھول جاتے ہیں یہ اتباع ہویٰ ہے حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو متشابہات کی تفتیش میں لگے ہوئے ہوں تو ان سے پرہیز کرو۔ کیونکہ یہی لوگ ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے لہٰذا ان سے پرہیز کرو۔ (صحیح بخاری صفحہ ٦٥٢: ج ٢) ” ای ذکرھم فی قولہ (فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَآءَ الْفِتْنَۃِ وَ ابْتِغَآءَ تَاوِیْلِہٖ ) “ بعض علماء اصول نے فرمایا ہے کہ متشابہات اہل علم کے ابتلاء کے لیے ہیں، جن کا تفتیش اور تلاش کا مزاج ہوتا ہے ان کا ابتلاء اس میں ہے کہ بس رک جاؤ آگے نہ بڑھو۔ اور جن لوگوں کو علم کا ذوق نہیں ان کا ابتلاء اس میں ہے کہ ان کو ترغیب دے کر علم پر لگایا جائے اور آیات محکمات کے سمجھنے اور پڑھنے پڑھانے پر آمادہ کیا جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

7 اس میں شک نہیں کہ یہ کتاب تو خدا ہی نے نازل کی ہے۔ جس میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے متعلق روح اللہ اور کلمۃ اللہ کے الفاظ موجود ہیں مگر اس کی آیتیں اپنے مفہوم ومعنی کے اعتبار سے دو قسم کی ہیں ایک محکم دوم متشابہ، محکم تو وہ ہیں جن کا معنی متفق علیہ اور مفہوم معقول اور قابل فہم ہو اور متشابہ وہ ہیں جن کی تاویل مختلف فیہ ہو اور ان کا ظاہر فہم سے بالا ہو۔ مثلاً حروف مقطعات اور ید اللہ، روح اللہ اور کلمۃ اللہ وغیرہ۔ المحکماتھی المتفق علی تاویلھا والمعقول معناھا والمتشابھات فی المختلف فی تاویلھا (المعتصر من مختصر مشکل الآثار طحاوی ج 2 ص 164) ھُنَّ اُمُّ الْکِتَابِ ۔ یعنی کتاب کی اصل اور مرکزی حصہ اور احکام کا محور یہی محکمات ہیں احکام انہیں سے ثابت ہوں گے نہ کہ متشابہات سے بلکہ متشابہات کا مفہوم محکمات کی روشنی میں متعین کیا جائے گا۔ ای اصلہ والعمده فیہ یرد الیھا غیرھا (روح ج 2 ص 80) 8 ۔ زِیغٌ سے دل کی کجی، حق سے روگردانی اور ہوائے نفس کی طرف میلان مراد ہے۔ ای میل عن الحق الی الاھواء (ابو السعود ج 2 ص 601) فتنہ سے مراد شروفساد ہے۔ یعنی جن لوگوں کے دل حق سے متنفر اور باطل کی طرف مائل ہیں وہ محکمات کو چھوڑ کر متشابہات کے پیچھے پڑجاتے ہیں جس سے ان کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات پیدا کریں۔ وہ متشابہات کے اصل مفہوم کی کرید میں لگ جاتے ہیں۔ جب ان کا اصل مفہوم حاصل نہیں کر پاتے تو مختلف طریقوں سے مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ 9 یہ جملہ یَتَّبِعُوْنَ کی ضمیر سے حال ہے۔ یعنی یہ بدباطن لوگ متشابہات کا اصل مفہوم معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ناممکن ہے کیونکہ متشابہات کا صحیح علم تو صرف خدا کو ہے ان کو اور کوئی نہیں جانتا۔ کیونکہ ان کا علم اللہ تعالیٰ نے اپنے ساتھ مخصوص کر رکھا ہے۔ وَمَایَعْلَمُ تَاوِیْلَهٗ اِلَّا اللہَ پر وقف لازم ہے۔ اور اس کے بعد جملہ مستانفہ ہے اور مطلب یہ ہے کہ متشابہات کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں جیسا کہ ابن عباس، عائشہ، ابن عمر، ابن مسعود، ابی بن کعب، عمر بن عبدالعزیز عروة بن الزبیر، امام مالک، ابو عبید، کسائی، فراء اور اخفش وغیرہمہ سے منقول ہے۔ وعلی ھذا القول لا یعلم المتشابہ الا اللہ وھذا قول ابن عباس وعائشۃ والحسن ومالک بن انس والکسائی والفراء ومن المعتزلۃ قول ابی علی الجبائی وھو المختار عندنا (کبیر ج 2 ص 602) ھذا قول ابن عمر وابن عباس وعائشۃ وعروۃ بن الزبیر وعمر بن عبدالعزیز وغیر وھو مذھب الکسائی والاخفش والفراء وابی عبید وغیرھم وروی ذالک عن ابن مسعود وابی بن کعب (قرطبی ج 4 ص 16) یہی حنفیہ کا مسلک ہے اور یہی راجح ہے۔ وھو الذی ذھب الیہ الحنفیۃ و رجح الثانی (ای الوقف علی الا اللہ) بانہ مذھب الاکثرین من اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) والتابعین واتباعہم خصوصاً اھل السنۃ وھوَ اصح الروایات عن ابن عباس (رض) (روح ج 3 ص 84) 10 وہ تو زائغین کا حال تھا اب راسخین کا حال بھی سن لیجئے۔ راسخ فی العلم وہ لوگ ہیں۔ جو علم دین میں پختہ کار اور فہم سلیم اور طبع مستقیم کے مالک ہیں وہ متشابہات کے پیچھے نہیں پڑتے۔ بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا اس پر ایمان ہے کہ یہ متشابہات اللہ کی طرف سے ہیں اور ان سے اللہ کی مراد برحق ہے راسخ فی العلم زیادہ سے زیادہ یہ کرتے ہیں کہ متشابہات کو محکمات کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اگر محکمات کی روشنی میں ان کا کوئی مفہوم ان کی سمجھ میں آجائے تو محکمات کی طرح اس پر بھی عمل کرلیتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی مفہوم سمجھ میں نہ آئے تو پھر خاموش ہوجاتے ہیں اور صرف ایمان بالمتشابہات پر ہی اکتفا کرتے ہیں اور ظن وتخمین سے ان کا کوئی مفہوم متعین کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ فاھل الحق یردون المتشابہ الی عاملہ ثم یلتمسون تاویلہ من المحکم الذی ھو ام الکتب فان وجدوہ فیہ عملوا بہ کما عملوا بالمحکم فان لم یجدوا لقصورھم لم یتجاوزوا فی ذالک الایمان بہ ولا استعملوا فیہ الظنون المحرم استعمالھا فی غیرہ فکیف بہ (المعتصر من مختصر مشکل الآثار للطحاوی ج 2 ص 165) اور لفظ روح اللہ اور کلمۃ اللہ بھی چونکہ متشابہات میں سے ہیں اس لیے ان کا صحیح مفہوم خدا کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔ ظن وتخمین سے عیسائیوں نے جو ان الفاظ کا مفہوم سمجھ رکھا ہے اور جس کی بناء پر حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو معبود اور الہ ٹھہرا لیا ہے۔ یہ سب ان کی کجروی اور کور باطنی کا نتیجہ ہے۔ وَمَا یَذَّکَّرُ اِلَّا اُولُوْا الْاَلْبَابِ ۔ نصیحت صرف وہی لوگ حاصل کرتے ہیں۔ جن کی عقلیں سلیم اور جن کے ذہن صاف ہوں۔ اس سے راسخین فی العلم کی مدح وثنا کی طرف اشارہ ہے۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ف 1۔ اللہ تعالیٰ کی وہ ذات ہے جس نے آپ پر کتاب یعنی قرآن نازل فرمایا اس قرآن میں دو طرح کی آیتیں ہیں کچھ آیتیں اس قرآن میں سے محکمات ہیں یعنی جن کی مراد میں اشتباہ اور ان کے مطلب میں خفان ہیں ہے بلکہ ان کا مطلب ظاہ رہے اور وہ آیات محکمات قرآن و احکام کا اصلی مدار اور اصل بنیاد ہیں اور دوسری آیتیں متشابہات ہیں جن کا مطلب اور مفہوم خفی ہے اور ان میں اشتباہ کی گاجائش ہے لہٰذا جن لوگوں کے دلوں میں کجی اور ڈیڑھ پن ہے ۔ وہ قرآن کے اس حصہ اور ان آیات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں جو مختلف المعنی اور مشتبہ المراد ہیں تا کہ یہ لوگ دین میں کوئی شورش و فتنہ تلاش کریں نیز ان کی یہ غرض ہوتی ہے کہ اش مشتبہ المراد کی کوئی غلط توجیہہ اور تاویل تلاش کریں اور اس کو اپنے مطلب کے معنی پہنائیں، حالانکہ ان مشتبہ المراد آیات کا اور قرآن کے اس مشتبہ المرادحصہ کا صحیح مفہوم سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں اور علم دین میں پختہ اور مضبوط ہیں اور وہ قرآن کے اش مشتبہ المرادحصہ کے متعلق یوں کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے اور ہم اس پر یقین رکھتے ہیں یہ سب ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے یعنی خواہ وہ ظاہر المعنی آیات ہوں یا ان کے معنی خفی ہوں سب ہمارے رب کی جانب سے نازل شدہ ہیں اور بات یہ ہے کہ کسی چیز سے صحیح سبق صرف وہی لوگ حاصل کرتے ہیں اور وہی لوگ نصیحت پکڑتے ہیں جو دانش مند اور اہل عقل و خرد ہیں۔ ( تیسیر) حکم کے اصل معنی روکنے کے ہیں ۔ محکم مضبوط اور پختہ آیات محکمات سے یہاں قرآن کی وہ آیات مراد ہیں جو ہر قسم کے اشتباہ سے محفوظ ہوں ۔ شبہ کے معنی مثل کے ہیں اسی شے تشابہ اور مشابہت ہے جو دو چیزیں آپس میں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہوں وہاں بولا جاتا ہے یہاں متشابہات سے مراد قرآن کی وہ آیات ہیں جن کے معنی اور جن کی مراد ظاہر نہ ہو ۔ تفصیل آگے عرض کی جائے گی۔ زیخ کے معنی راستی اور استقامت سے مائل ہوجانا ، یعنی ایک طرف کو جھک جانا ، کج ہوجانا ٹیڑھا ہوجانا عام طور سے قرآن نے اس کو قلب کی بیماریوں کے لئے استعمال کیا ہے۔ راہ مستقیم سے جب کسی بدنصیب انسان کا دل پھر جائے اور باطل کی جانب متوجہ ہوجائے تو اس موقع پر استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ سورة صف میں ہے ۔ فلما زاغوازاغ اللہ قلوبھم رسخ کے معنی ثابت پختہ جمے ہوئے کے ہیں ۔ راسخون فی العلم سے مراد وہ اہل علم ہیں جو اپنے علم میں نہایت مضبوط اور ہر قسم کے شبہات سے محفوظ ہیں ۔ اول کے معنی ہیں کسی شے کا اپنی اصل کی طرف لوٹنا اور کسی چیز کو اس کی غایت مراد کی طرف پھرنا اسی لئے تاویل کے دو معنی کے جاتے ہیں ایک حقیقت شئی اور ایک انجا م شئے مطلب آیت زیر بحث کا یہ ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ نے آپ پر اے پیغمبر نازل فرمایا ہے اس کی آیات اپنے منطوق اور مفہوم کے اعتبار سے دو طرح کی ہیں ایک کا نام ان میں سے محکمات ہے اور یہی آیات اصل کتاب اور قرآن کریم کی بنیاد ہیں اور دوسری آیات کا نام متشابہات ہے ۔ لہٰذا اب جن لوگوں کے دل میں زیغ اور کجی ہے وہ تو دین میں فتنہ اور فساد کی جستجو اور تلاش کی غرض سے ان آیات متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اس غرض سے متشابہات کے پیچھے چلتے ہیں کہ ان کی حقیقت تلاش کریں اور اپنے مطلب کے معنی بیان کریں ، حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ ان کا صحیح اور حقیقی مفہوم سوائے اللہ تعالیٰ کے یا جس کو وہ بتادے اور کوئی دوسرا نہیں جانتا اور پختہ کار اہل علم کا قول یہ ہوتا ہے کہ ہم ان متشابہات پر ایمان رکھتے ہیں اس لئے کہ مقصود ان آیات سے یہی ہے کہ ان پر ایمان لائو یہ سب کا سب قرآن خواہ محکمات ہو اور خواہ متشابہات سب ہمارے رب ہی کی جانب سے نالز ہوا ہے اور نصیحت کی باتیں صرف وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقل سلیم سے بہرہ مند ہیں آیت کا مطلب سمجھ لینے کے بعد اس موقعہ پر چند گزارشات ک دل نشین کرلینا ضروری ۔ 1۔ مشتابہ کی معنی ہم نے آپس میں ملتی جلتی بتائے ہیں جس طرح ایک لفظ کے بہت سے معنی باہم ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اسی طرح قرآن کی تمام آیات اپنی خوبی اور اپنے حسن اور کمال فصاحت کی وجہ سے آپس میں ملتی جلتی اور باہم متشابہ ہیں اور چونکہ محکم کے معنی مضبوط کے ہیں اور قرآن کی تمام آیات کلام الٰہی ہونے کی وجہ سے پختہ مضبوط اور محکم ہیں۔ اس لئے تمام آیات کو محکم بھی کہا جاسکتا ہے اور چونکہ قرآن کریم کی تمام آیات کو حق ہونے کی وجہ سے محکم اور حسن و خوبی میں باہم مماثل ہونے کی وجہ سے متشابہ کہہ سکتے ہیں اس لئے اب اس شبہ کی گنجائش نہ رہی کہ سورة ٔ زمر میں اللہ تعالیٰ نے پوری کتاب کو متشابہ اور سورة ہود میں تمام آیات کو محکم کیوں فرمایا ہے اور اسی شبہ کو رفع کرنے کی وجہ سے ہم نے تسہیل میں ( منطوق و مفہوم کے اعتبار دو طرح کی ہیں) عرض کیا ہے تا کہ یہ بات سمجھ میں آجائے کہ یہاں مفہوم اور منطوق کی حیثیت سے تقسیم کا بیان ہے۔ 2۔ دین فطرت اور دین حق کا انداز تمام ادیان باطلہ سے جدا اور ممتاز ہے مثلاً دین باطل میں بت پرستی ہے اور ایک مشرک کے سامنے بت رکھا ہوتا ہے وہ اس کی حالت کو جانتا ہے بلکہ وہ بت اسی صنم پرست کے ہاتھ کا بنا ہوا ہے اس لئے وہ اس کی حقیقت اور ماہیت کو خوب سمجھتا ہے وہ بت پرست جانتا ہے کہ یہ میرا بنایا ہوا ہے یہ ایک دیوتا کی مورت ہے اور یہ پتھر یا لکڑی کی بنی ہوئی ہے لیکن دین حق میں صرف ایک بن دیکھے خدا کی طرف دعوت دی گئی ہے وہ بن دیکھا خدا نہ دیکھا جاسکتا ہے نہ اس کو ہاتھ لگا کر چھوا جاسکتا ہے نہ اس کی ذات وصفات کی حقیقت کا پتہ لگ سکتا ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے وہ قادر مطلق ہے وہ سنتا ہے وہ انسانی قلوب کے بھیدوں سے واقف ہے وہ کلام کرتا ہے یہ قرآن اسی کا کلام ہے۔ وہ عرش پر قائم ہے ، قرآن یہ سب باتیں بتاتا ہے اور جس کے متعلق بتاتا ہے وہ نظر کے سامنے نہیں اور قرآن جس زبان میں یہ صفات بیان کرتا ہے وہ وہی عربی زبان ہے۔ جس میں قرآن نازل ہوا ہے ، وہ سننے کو سمع سے اور دیکھنے کو بصر سے اور عرص پر قائم ہونے کو استوا اعلیٰ العرش سے سمجھاتا ہے۔ اب بجز اس کے کیا چارہ ہے کہ ہم ان سب چیزوں پر ایمان لائیں اور ساتھ ہی ان الفاظ کے صحیح معنی اور صحیح مراد متعین کرنے میں اپنی عاجزی اور بےبسی کا اظہار کریں اس لئے کہ ہم کو اگرچہ ان الفاظ کے معنی تو معلوم ہیں لیکن ہم اللہ تعالیٰ کے سننے اور دیکھنے اور عرش پر قائم ہونے کی صحیح حقیقت نہیں سمجھ سکتے اور یہ بات صرف ان ہی الفاظ قرآنی پر موقوف نہیں بلکہ ان تمام امور فوق الطبعیات پر یہ بات صادق آتی ہے جو انسانی عقو ل اور انسانی فہم و ادراک سے ماورا اور بالا تر ہیں اور آسمانی کتابیں ان کو اپنی اپنی زبان میں بیان کرتی چلی آئی ہیں ۔ اللہ تعلیٰ کی ذات وصفات پر کیا موقوف ہے۔ عالم برزخ اور عالم ارواح سب کی یہی حالت ہے چونکہ سلف نے کسی خاص ضرورت کی وجہ سے چند چیزوں پر بحث کی ہے اس لئے وہی چیزیں عام طور سے مفسرین کی بحث کا بھی موضوع بنی ہوئی ہیں ، مثلاً حروف مقطعات ، استوا علی العرش ید اللہ اور سمع و بصر وغیرہ۔ ایک طرف اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس جملہ قیودات سے پاک اور دوسری طرف انسانی اعضاء کا اثبات ایک طرف جملہ قیودات مکانی سے منزلہ اور دوسری طرف عرش پر قیام یہی وہ چیزیں ہیں کہ جن کو قرآن نے متشابہات فرمایا ہے اور یہی وہ متشابہات ہیں جن کو سلف نے معنی معلوم اور حقیقت مجہول کہا ہے اور یہی دو امور ہیں جن پر سلف بلا کسی توجیہہ اور تاویل کے ایمان رکھتے تھے اور ان پر بحث کرنے سے اجتناب کرتے تھے اور اس راہ میں سلف ہی کا طریقہ اسلم اور اس قابل ہے کہ اس کو اختیار کیا جائے اگرچہ خلف نے اہل باطل کو جواب دینے اور سمجھانے کی غرض سے توجیہہ او تاویل کا جو طریقہ اختیار کیا ہے اس سے فقیر کا انکار نہیں لیکن اسلم احوط اور حفظ طریقہ وہی ہے جو سلف کا طریقہ ہے رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اتنا ہی ہر مسلمان کی نجات کیلئے کافی ہے کہ امنا بہ کل من عند ربنا۔ 3۔ اور یہ جو فرمایا کہ ام الکتاب ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ یہی آیتیں قرآن کریم کی بنیاد ہیں اس لئے متشابہات کے معنی ان ہی کے موافق کرنے چاہئیں اور کوئی مطلب متشابہات کا ایسا نہیں بیان کرنا چاہئے جو آیات محکمات کے خلاف ہو۔ 4۔ محکمات وہ آیتیں ہیں جن کی عبارت بالکل صاف ہو اور ایک لغت عربی کے عالم کو اس کے معنی سمجھنے میں کوئی اشتباہ نہ ہو خواہ بلا تامل سمجھ لے خواہ تھوڑے سے تامل کے بعد سمجھ لے یہی وہ آیتیں ہیں جو نزول قرآن کی غرض کو پورا کرتی ہیں ان ہی میں عبرت و موعظمت اور عقائد و اعمال اور امر و نواہی عبادات و اخلاق وغیرہ کے احکام بیان کئے گئے ہیں ان ہی میں گمراہوں کو اسلام کی دعوت دی گئی ہے اور ان ہی آیات میں انسانی ضروریات کے ہر شعبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے اور دنیا کے لیے ایک مکمل پروگرام بتایا ہے جو معاش و معاد کے لئے کافی ہے اور تشنگان راہ حق کو سیراب کرنے اور گمشدگان راہ حق کو صحیح راہ بتانے کے لئے کافی ہے۔ (5) متشابہات وہ آیات ہیں کہ جن کی مراد سامع پر مشتبہ ہو اور باوجود طلب و تامل کے اس کی اصلی مراد معلوم نہ ہو سکے مگر یہ شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی اس کے معنی اور مراد بیان فرما دیں یا کسی کو انوار نبوت کی برکت سے شرح صدر کی دولت نصیب ہوجائے ان متشابہات کی مختلف اقسام ہیں مثلاً آیت متشابہ کا لغوی مدلول بھی معلوم نہ ہو ۔ جیسے حروف مقطعات یا یہ کہ اس کے لغوی معنی اور مدلول تو معلوم ہے لیکن کسی عقلی یا نقلی محذور کی وجہ سے لغوی مدلول مراد نہ لے سکیں ، پھر اگر کسی کو مدلول لغوی معلوم ہو تو اس کی بھی یہ شکل ہوسکتی ہے کہ مدلول لغوی واحد ہو یا اس کا لغوی مدلول متعدد ہو اور چند معنی میں مشترک اور مخمل ہو پھر جو بہت سے معنی کو مشترک ہو اس میں بھی یہ احتمال ہے کہ کسی ایک کو مدلول اور ایک معنی کو کسی دلیل قطعی یا دلیل ظنی سے ترجیح دی گئی ہو یا نہ دی گئی ہو بلکہ تمام مدلولات کی حیثیت مساوی ہو یہ تمام صورتیں متشابہ کی ہیں ۔ 6۔ ایک تقسیم علماء اصول نے بھی کی ہے وہ بھی خیال میں رہنی چاہئے اگرچہ اس کی نوعیت ذرا مختلف ہے ان کے ہاں تقسیم اس طرح ہے ظاہر نص ، مفسر ، محکم پھر ان چار قسموں کے مقابل چار قسمیں اور ہیں ۔ خفی ، مجمل اور متشابہ یہ سب صورتیں الفاظ کے ظہور اور خفا پر مبنی ہیں مثلاً کسی کلام کے معنی ظاہر ہیں مگر یہ ظاہری معنی کسی تاویل کے مخمل ہیں یا نہیں ہیں اور اگر معنی کا ظہور مجرد صیغہ کے ساتھ ہو تو وہ ظاہ رہے اور اگر ظہور کے ساتھ سوق کلام بھی اس کا موید ہو تو وہ نص ہے اسی طرح جس میں اجتمال تاویل تو نہ ہو مگر نسخ کا احتمال ہو تو وہ مفسر ہے اور اگر نسخ کا احتمال نہ ہو تو وہ محکم ہے اور اگر کلام کے معنی میں خفا ہو تو پھر کئی صورتیں ہیں اگر خفا نفس صیغہ کی وجہ سے نہ ہو بلکہ کسی عارض کی وجہ سے ہو تو وہ خفی ہے اگر نفس صیغہ کی وجہ سے ہو مگر تامل سے معنی سمجھے جاسکتے ہیں تو مشکل ہے اور اگر متکلم کی جانب تو ضیح مراد ہو تو مجمل ہے اور اگر توقع بھی نہ ہو اور غور و تامل سے حقیقی معنی کا ادراک بھی نہ ہو تو متشابہ ہے۔ 7۔ متشابہات کے متعلق علماء کے دو قول ہیں ایک تو یہ کہ ان کے تعین معنی اور حقیقی مراد سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا اور دوسرا قول یہ ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی حقیقی مراد ہے واقف تھے۔ 8۔ چونکہ یہ امر ظاہر ہے کہ حضرت حق جل مجدہٗ کی تمام صفات خواہ وہ سمع ہو یا بصر ہو یا نزول الی السماء الدنیا ہو یا استوار علی العرش ہو وہ صفات ایسی نہیں ہیں جو مستلزم بالمادیۃ ہوں اس لئے احتیاط کا مقتضا یہ ہے کہ لغوی معنی تو کیے جائیں لیکن ساتھ میں یہ قید لگا دیجئے کہ وہ سنتا ہے مگر اس کا سننا ہماری طرح کا سننا نہیں ہے ، وہ دیکھتا ہے مگر اس کا دیکھنا ہمارا جیسا دیکھنا نہیں ہے وہ عرش پر اپنی شان کے لائق قائم ہے اس طرح سلف اور خلف کے طریقہ میں مآل کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں رہتا ۔ 9۔ سلف کے قول کو ہم ابھی اوپر عرض کرچکے ہیں ان کا مسلک یہ ہے کہ استوا معلوم کیفیت مجہول استوا پر ایمان واجب اور اس کی پوچھ گچھ کرنا بدعت۔ 01۔ لیکن جیسا کہ فقیر نے عرض کیا کہ خلف کو دشواریاں تبلیغ میں پیش آئیں اور عجم کو قرآن سمجھانے میں جو دقتیں رونما ہوئیں اس لئے انہوں نے متشابہات میں ایک خاص طریقہ اختیار کیا جو ان تبلیغی اور اہم مقاصد کے لحاظ سے جائز تھا اور اس خاص طریقہ کے اختیار کرنے میں سلف کی مخالفت کا الزام ان پر عائد نہیں کرنا چاہئے۔ 11۔ ہمارے اس خلاصہ کے بعد جو ہم نے بہت سی تفاسیر سے کیا ہے تیسر اور تسہیل کا مطلب واضح ہوگیا ہوگا چناچہ ہماری ان گذارشات کے بعد یہ معلوم ہوگیا ہوگا کہ بجائے اس کے کہ متشابہ کی مراد محکم سے حاصل کریں اور متشابہات کو اپنے مطلب کے معنی پہنانے کی جستجو میں رہتی ہیں اور ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ دین فطرت میں فتنہ برپا کریں۔ جیسا کہ اہل باطل کا دستور چلا آتا ہے اور ان سب اہل باطل میں اول جس فرقہ نے خروج کیا وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیشین گوئی کے مطابق خوارج کا فرقہ تھا اللھم ارنا الحق حقا دار زقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا دار زقنا اجتنا بہ واجعلنا ممن بذکر من اولی الباب حضر ت شاہ صاحب (رح) ارشاد فرماتے ہیں کہ اس سورت میں نصاریٰ کو سمجھنا منظور ہے کہ حضرت مریم کو خدا کی عورت کہتے اور حضرت عیسیٰ کو خدا کا بیٹا اور وہ بہکے تھے اس پر کہ اللہ کی مہربانی کے الفاظ ان کے حق میں سنے تھے ایسے کہ بندگی سے زیادہ مرتبہ چاہیں ۔ اس واسطے اللہ صاحب فرماتا ہے کہ ہر کلام میں اللہ نے بعض باتیں رکھیں ہیں جن کے معنی صاف نہیں کھلتے تو جو گمراہ ہو ان کے معنی عقل سے لگے پڑنے اور جو مضبوط علم رکھے وہ ان کے معنی اور آیتوں سے ملا کر سمجھے جو جڑ کتاب کی ہے اس کے موافق سمجھ پائے تو سمجھے اور اگر نہ ۔۔۔ پاوے تو اللہ پر چھوڑے کہ وہی بہتر جانے ہم کو ایمان سے کام ( موضح القرآن) شاہ صاحب (رح) کب عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ نصاریٰ نے انجیل کے ایسے الفا ظ کو اختیار کرلیا جو متشابہ کے حکم میں تھے اور محض حضرت حق نے اپنی مہربانی سے وہ پیار کے الفاظ اپنی مخلوق کے لئے یا حضرت عیسیٰ کے لئے استعمال کئے تھے ان لوگوں نے اپنے مطلب کی تاویل کرکے عیسیٰ کو خدا کا بیٹا اور حضرت مریم (علیہ السلام) کو خدا کی بیوی کہا اور ان کو اللہ تعالیٰ کی الوہیت میں شریک کر کے اقانیم ثلاثہ کی شکل وضع کی اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ روح اللہ اور کلمۃ اللہ سے جو استدلال وفد نجران نے کیا تھا اس کا جواب ہو کہ یہ اضافت تشریفی ہے اور یہ الفاظ متشابہات میں سے ہیں ان کا مطلب آیات محکمات کو دیکھنے سے یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ ایک ایسی روح ہیں جس کے موجود ہونے کا سبب صرف اللہ تعالیٰ کا امر اور اس کا کلمہ کن ہے اور دوسرے اسباب پیدائش سے وہ منزہ ہیں اب آگے ان راسخون فی العلم کی دعا نقل ہوتی ہے کہ وہ لوگ اس قدر پختہ مسلمان ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ سے اس طرح عاجزانہ درخواست کرتے ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پختہ مسلمانوں کو دعا تعلیم فرمائی گئی ہو اور مطلب یہ ہو کہ باوجود پختہ مسلمان ہونے کے ہم سے یوں دعا کیا کرو چناچہ ارشاد ہوتا ہے۔ ( تسہیلض