Surat Aal e Imran

Surah: 3

Verse: 99

سورة آل عمران

قُلۡ یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ مَنۡ اٰمَنَ تَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا وَّ اَنۡتُمۡ شُہَدَآءُ ؕ وَ مَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۹﴾

Say, "O People of the Scripture, why do you avert from the way of Allah those who believe, seeking to make it [seem] deviant, while you are witnesses [to the truth]? And Allah is not unaware of what you do."

ان اہلِ کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالٰی کی راہ سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو ، حالانکہ تم خود شاہد ہو ، اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لِمَ
کیوں
تَصُدُّوۡنَ
تم روکتے / پھرتے ہو
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
مَنۡ
اسے جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
تَبۡغُوۡنَہَا
تم تلاش کرتے ہو اس میں
عِوَجًا
کجی / ٹیڑھا پن
وَّاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
شُہَدَآءُ
گواہ ہو
وَمَا
اور نہیں ہے
اللّٰہُ
اللہ
بِغَافِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
یٰۤاَہۡلَ الۡکِتٰبِ
اے اہل کتاب
لِمَ
کیوں
تَصُدُّوۡنَ
تم روکتے ہو
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
مَنۡ
اس شخص کو جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
تَبۡغُوۡنَہَا
تم تلاش کرتے ہواس (راہ) میں
عِوَجًا
کوئی کجی
وَّاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
شُہَدَآءُ
گواہ ہو
وَمَا
اورہر گز نہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِغَافِلٍ
بے خبر
عَمَّا
اس بارے میں جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Say, "O People of the Scripture, why do you avert from the way of Allah those who believe, seeking to make it [seem] deviant, while you are witnesses [to the truth]? And Allah is not unaware of what you do."

ان اہلِ کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالٰی کی راہ سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو ، حالانکہ تم خود شاہد ہو ، اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کہو : اے اہل کتاب ! جو شخص ایمان لاتا ہے تم اسے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو ؟ تم یہ چاہتے ہو کہ وہ ٹیڑھی راہ چلے حالانکہ تم خود (اس کے راہ راست پر ہونے کے) گواہ ہو اور جو حرکتیں تم کر رہے ہو اللہ ان سے بیخبر نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اے اہل کتاب!تم کیوں اﷲ تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہواس شخص کوجوایمان لایاہے تم اس(راہ) میں کجی تلاش کرتے ہو حالانکہ تم خودگواہ ہواوراﷲ تعالیٰ اس کے بارے میں ہرگزبے خبرنہیں ہے جو تم عمل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"0 people of the Book, why do you prevent those who believe from the way of Allah seeking crookedness in it while you are witnesses (of the truth)? And Allah is not unaware of what you do.|"

تو کہہ اے اہل کتاب کیوں روکتے ہو اللہ کی راہ سے ایمان لانیوالوں کو کہ ڈھونڈہتے ہو اس میں عیب اور تم خود جانتے ہو اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کام سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہہ دیجیے اے کتاب والو ! تم کیوں روکتے ہو اللہ کے راستے سے اس کو جو ایمان لے آتا ہے تم اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہو اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Say: 'People of the Book! Why do you hinder one who believes from the way of Allah, seeking that he follow a crooked way, even though you yourselves are witness to its being the right way?' Allah is not heedless of what you do.

کہو ، اے اہل کتاب ! یہ تمہاری کیا روش ہے کہ جو اللہ کی بات مانتا ہے اسے بھی تم اللہ کے راستے سے روکتے ہو اور چاہتے ہو کہ وہ ٹیڑھی راہ چلے ، حالانکہ تم خود ( اس کے راہِ راست ہونے پر ) گواہ ہو ۔ تمہاری حرکتوں سے اللہ غافل نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! اللہ کے راستے میں ٹیڑھ پیدا کرنے کی کوشش کر کے ایک مومن کے لیے اس میں کیوں رکاوٹ ڈالتے ہو جبکہ تم خود حقیقت حال کے گواہ ہو؟ ( ٣٥ ) جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے غافل نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پیمبر کہ دے کتاب والو جو کوئی ایمان لایا یا لانے کا قصد رکھتا ہے تم جان بوجھ کر اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو اس میں عیب نکالتے ہو اور اللہ تمہارے کاموں سے نے خبر ہے اس کو سب معلوم ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہہ دیجئے اے اہل کتاب ! تم اس کو جو ایمان لاچکا اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو تم اس (راہ) کے لئے کجی تلاش کرتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو اور اللہ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجئے۔ اے اہل کتاب تم ان لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں ان میں کجی نکال کر راہ حق سے کیوں روکتے ہو۔ حالانکہ تم اس کے گواہ ہو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے بیخبر نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: O people of the Book! wherefore turn ye aside from the way of Allah those who believe, seeking for it crookedness, while ye are witnesses! And Allah is not neglectful of that which ye work.

آپ کہیے کہ اے اہل کتاب جو ایمان لا چکا اسے تم کیوں اللہ کی راہ سے ہٹا رہے ہو اس (راہ) میں کجی نکال نکال کر درآنحالیکہ تم (خود) گواہ ہو اور اللہ تمہارے کرتوتوں سے بیخبر نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: اے اہلِ کتاب! تم ایمان لانے والوں کو اللہ کی راہ سے کیوں روک رہے ہو؟ تم اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہو ، حالانکہ تم گواہ بنائے گئے ہو؟ اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ اے اہل کتاب! تم ایمان والوں کو اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ سے کیوں روکتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) کی ( سیدھی ) راہ میں ٹیڑھاپن کیوں تلاش کرتے ہو حالانکہ تم ( خود ) گواہ ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ ( تعالیٰ ) اس سے بے خبر نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہو اے اہل کتاب ! یہ تمہاری کیا روش ہے ؟ کہ جو اللہ کی بات مانتا ہے اسے بھی تم اللہ کے راستے سے روکتے ہو اور چاہتے ہو کہ وہ ٹیڑھی راہ چلے، حالانکہ تم خود گواہ ہو۔ تمہاری حرکتوں سے اللہ غافل نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو (ان سے ان کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہ) اے کتاب والو، تم کیوں روکتے ہو، اللہ کی راہ سے ان لوگوں کو جو (برضا ورغبت) ایمان لاتے ہیں، (اور اس غرض کے لئے) تم لوگ اس (سیدھی اور واضح راہ) میں کجی ڈھونڈتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو، اور اللہ غافل (و بیخبر ) نہیں، ان کاموں سے جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ کہیے کہ اے اہل کتاب!تم اللہ کے راستے سے ان لوگوں کو کیوں روکتے ہوجوایمان لے آئے ہیں ، اس میں عیب جو ئی کرتے ہو ، حالانکہ تم خود اس کی ( راستی ) پرگواہ ہو اور جو حرکتیں تم کررہے ہواللہ ان سے بے خبرنہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اے کتابیو! کیوں اللہ کی راہ سے روکتے ہو ( ف۱۸۳ ) اسے جو ایمان لائے اسے ٹیڑھا کیا چاہتے ہو اور تم خود اس پر گواہ ہو ( ف۱۸٤ ) اور اللہ تمہارے کوتکوں ( برے اعمال ، کرتوت ) سے بےخبر نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیں: اے اہلِ کتاب! جو شخص ایمان لے آیا ہے تم اسے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو؟ تم ان کی راہ میں بھی کجی چاہتے ہو حالانکہ تم ( اس کے حق ہونے پر ) خود گواہ ہو ، اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہیے ۔ اے اہل کتاب! آخر تم اس شخص کو جو ایمان لانا چاہتا ہے کیوں خدا کی راہ سے روکتے ہو؟ اور چاہتے ہو کہ اس راہ ( راست ) کو ٹیڑھا بنا دو حالانکہ تم خود گواہ ہو ( کہ سیدھی راہ یہی ہے ) اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "O ye People of the Book! Why obstruct ye those who believe, from the path of Allah, Seeking to make it crooked, while ye were yourselves witnesses (to Allah's Covenant)? but Allah is not unmindful of all that ye do."

Translated by

Muhammad Sarwar

Ask them, "Why do you create obstacles in the way of God for those who believe in Him, trying to make His way seem crooked when you know that it is straight? God is not unaware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "O People of the Scripture (Jews and Christians)! Why do you stop those who have believed, from the path of Allah, seeking to make it seem crooked, while you (yourselves) are witnesses And Allah is not unaware of what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: O followers of the Book! why do you hinder him who believes from the way of Allah? You seek (to make) it crooked, while you are witness, and Allah is not heedless of what you do.

Translated by

William Pickthall

Say: O People of the Scripture! Why drive ye back believers from the way of Allah, seeking to make it crooked, when ye are witnesses (to Allah's guidance)? Allah is not unaware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप कहिए कि ऐ अहले-किताब! तुम ईमान लाने वालों को अल्लाह की राह से क्यों रोकते हो, तुम उसमें ऐब ढूँडते हो; हालाँकि तुम गवाह बनाए गए हो, और अल्लाह तुम्हारे कामों से बेख़बर नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرمادیجئیے اے اہل کتاب کیوں ہٹاتے ہو اللہ کی راہ سے ایسے شخص کو جو ایمان لاچکا اس طور پر کہ کجی ڈھونڈتے ہو (اس راہ کے لیے) حالانکہ تم خود بھی اطلاع رکھتے ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے بیخبر نہیں۔ (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اہل کتاب سے کہہ دیجیے کہ تم اللہ تعالیٰ کی راہ سے مومنوں کو کیوں روکتے ہو اور اس شخص کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہو ؟ حالانکہ تم خود شاہد ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کہو اے اہل کتاب یہ تمہاری کیا روش ہے کہ جو اللہ کی بات مانتا ہے اسے تم بھی اللہ کے راستے سے روکتے ہو اور چاہتے ہو کہ وہ ٹیڑھی راہ چلے ‘ حالانکہ تم خود اس پر گواہ ہو ‘ تمہاری حرکتوں سے اللہ غافل نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اے اہل کتاب تم کیوں روکتے ہو اللہ کی راہ سے اس شحص کو جو ایمان لائے، تم اس میں کجی تلاش کرتے ہو حالانکہ تم خود گواہ ہو، اور اللہ ان کاموں سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اے اہل کتاب کیوں روکتے ہو اللہ کی راہ سے ایمان لانے والوں کو کہ ڈھونڈھتے ہو اس میں عیب اور تم خود جانتے ہو اور اللہ بیخبر نہیں تمہارے کام سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجیے اے اہل کتاب تم ایسے شخص کو اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو جو اللہ پر ایمان لائے اس طور پر کہ تم اس راہ میں کبھی یعنی عیب تلاش کرتے رہتے ہو حالانکہ تم خود حقیقت سے باخبر ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس سے غافل نہیں ہے۔