57 "Iqtisad" in the original may mean uprightness or moderateness. In the first case, the verse would mean: "A few of them only remain steadfast on Tauhid, which they had promised to follow when overwhelmed by the stone, and this makes them adhere to uprightness ever afterwards." If it is taken to mean moderateness, it would mean: Some of them become moderate and less rigid in their creed of atheism and polytheism, or they lose some of their fervour and enthusiasm that had been caused by the incident of calamity." Most probably AIlah has used this0 meaningful sentence here in order to allude to aII the three states simultaneously. The object probably is to point out the fact that during the storm at sea the mind of everybody is automatically set right, and everybody gives up atheism and polytheism and starts invoking One AIIah for help. But as soon as they safely land on the shore, only a few of them seem to have learnt any enduring lesson from their experience. Then, this small number also is divided into three groups: those who adopt uprightness ever afterwards, and those who become moderate in their disbelief, and Those who retain some of the spirit of enthusiasm caused temporarily by the calamity.
58 These two qualities are the antithesis of the two qualities mentioned in the preceding verse. A treacherous person is he who is utterly disloyal and who has no regard for his promise and pledge, and the ungrateful he who does not acknowledge the good and the gains and the benefits received by him, and even behaves rebelliously towards his benefactor. The people having these qualities return to their disbelief, their atheism and their polytheism without any hesitation as soon as the danger has been averted. They do not admit that they had perceived some signs in their own selves as well as outside themselves of Allah's existence and of His being only One when overwhelmed by the stone, and their invoking aIlah was in fact the result of their recognition of the same reality. The atheists among them explain away their act, saying, "It was a weakness which we manifested in the state of confusion and bewilderment, whereas there exists no God, Who might have saved us from the storm: we in fact succeeded in escaping by virtue of such and such a device and means and resources. " As for the mushriks, they generally say, "We had the succour and protection of such and such a saint or god and goddess available to us by virtue of which we escaped. " Therefore, as soon as they land on the shore, they start giving thanks to these false gods and presenting offerings at their shrines. They do not bother to think that when they had lost hope, there was none beside Allah, the One, whom they might have implored and invoked for help.
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :57
اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ۔ اقتصاد کو اگر راست روی کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ان میں سے کم ہی ایسے نکلتے ہیں جو وہ وقت گزر جانے کے بعد بھی اس توحید پر ثابت قدم رہتے ہیں جس کا اقرار انہوں نے طوفان میں گھر کر کیا تھا اور یہ سبق ہمیشہ کے لیے ان کو راست رو بنا دیتا ہے ۔ اور اگر اقتصاد بمعنی توسُّط و اعتدال لیا جائے تو اس کا ایک مطلب یہ ہو گا کہ ان میں سے بعض لوگ اپنے شر و دہریت کے عقیدے میں اس شدت پر قائم نہیں رہتے جس پر اس تجربے سے پہلے تھے ، اور دوسرا مطلب یہ ہو گا کہ وہ وقت گزر جانے کے بعد ان میں سے بعض لوگوں کے اندر اخلاص کی وہ کیفیت ٹھنڈی پڑ جاتی ہے جو اس وقت پیدا ہوئی تھی ۔ اغلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ ذو معنی فقرہ بیک وقت ان تینوں کیفیتوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال فرمایا ہو ۔ مدعا غالباً یہ بتانا ہے کہ بحری طوفان کے وقت تو سب کا دماغ درستی پر آ جاتا ہے اور شرک و دہریت کو چھوڑ کر سب کے سب خدائے واحد کو مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیتے ہیں ۔ لیکن خیریت سے ساحل پر پہنچ جانے کے بعد ایک قلیل تعداد ہی ایسی نکلتی ہے جس نے اس تجربے سے کوئی پائدار سبق حاصل کیا ہو ۔ پھر یہ قلیل تعداد بھی تین قسم کے گروہوں میں بٹ جاتی ہے ۔ ایک وہ جو ہمیشہ کے لیے سیدھا ہو گیا ۔ دوسرا وہ جس کا کفر کچھ اعتدال پر آگیا ۔ تیسری وہ جس کے اندر اس ہنگامی اخلا ص میں سے کچھ نہ کچھ باقی رہ گیا ۔
سورة لُقْمٰن حاشیہ نمبر :58
یہ دو صفات ان دو صفتوں کے مقابلے میں ہیں جن کا ذکر اس سے پہلی کی آیت میں کیا گیا تھا ۔ غدار وہ شخص ہے جو سخت بے وفا ہو اور اپنے عہد و پیماں کا کوئی پاس نہ رکھے ۔ اور ناشکرا وہ ہے جس پر خواہ کتنی ہی نعمتوں کی بارش کر دی جائے وہ احسان مان کر نہ دے اور اپنے محسن کے مقابلے میں سرکشی سے پیش آئے یہ صفات جن لوگوں میں پائی جاتی ہیں وہ خطرے کا وقت ٹل جانے کے بعد بے تکلف اپنے کفر ، اپنی دہریت اور اپنے شرک کی طرف پلٹ جاتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں مانتے کہ انہوں نے طوفان کی حالت میں خدا کے ہونے اور ایک ہی خدا کے ہونے کی کچھ نشانیاں خارج میں بھی اور خود اپنے نفس میں بھی پائی تھیں اور ان کا خدا کو پکارنا اسی وجدان حقیقت کا نتیجہ تھا ۔ ان میں سے جو دہریے ہیں وہ اپنے اس فعل کی یہ توجیہ کرتے ہیں کہ وہ تو ایک کمزوری تھی جو بحالت اضطراب ہم سے سرزد ہو گئی ، ورنہ درحقیقت خدا ودا کوئی نہ تھا جس نے ہمیں طوفان سے بچایا ہو ، ہم تو فلاں فلاں اسباب و ذرائع سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ رہے مشرکین ، تو وہ بالعموم یہ کہتے ہیں کہ فلاں بزرگوں ، یا دیوی دیوتاؤں کا سایہ ہمارے سر پر تھا جس کے طفیل ہم بچ گئے ، چنانچہ ساحل پر پہنچتے ہی وہ اپنے معبودان باطل کے شکریے ادا کرنے شروع کر دیتے ہیں اور انہی کے آستانوں پر چڑھاوے چڑھانے لگتے ہیں ۔ یہ خیال تک انہیں نہیں آتا کہ جب ساری امیدوں کے سہارے ٹوٹ گئے تھے اس وقت اللہ وحدہ لاشریک کے سوا کوئی نہ تھا جس کا دامن انہوں نے تھاما ہو ۔