Surat Luqman

Surah: 31

Verse: 32

سورة لقمان

وَ اِذَا غَشِیَہُمۡ مَّوۡجٌ کَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخۡلِصِیۡنَ لَہُ الدِّیۡنَ ۬ ۚ فَلَمَّا نَجّٰہُمۡ اِلَی الۡبَرِّ فَمِنۡہُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ؕ وَ مَا یَجۡحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا کُلُّ خَتَّارٍ کَفُوۡرٍ ﴿۳۲﴾

And when waves come over them like canopies, they supplicate Allah , sincere to Him in religion. But when He delivers them to the land, there are [some] of them who are moderate [in faith]. And none rejects Our signs except everyone treacherous and ungrateful.

اور جب ان پر موجیں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو وہ ( نہایت ) خلوص کے ساتھ اعتقاد کر کے اللہ تعالٰی ہی کو پکارتے ہیں پھر جب وہ ( باری تعالیٰ ) انہیں نجات دے کر خشکی کی طرف پہنچاتا ہے تو کچھ ان میں سے اعتدال پر رہتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو بدعہد اور ناشکرے ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
غَشِیَہُمۡ
چھا جاتی ہے ان پر
مَّوۡجٌ
ایک موج
کَالظُّلَلِ
سائبانوں کی طرح
دَعَوُا
وہ پکارتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کو
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہوکر
لَہُ
اس کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
فَلَمَّا
تو جب
نَجّٰہُمۡ
وہ نجات دیتا ہے انہیں
اِلَی الۡبَرِّ
طرف خشکی کے
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے بعض
مُّقۡتَصِدٌ
سیدھی راہ پر قائم رہنے والے ہیں
وَمَا
اور نہیں
یَجۡحَدُ
انکار کرتا
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
مگر
کُلُّ
ہر
خَتَّارٍ
بہت عہد شکن
کَفُوۡرٍ
انتہائی ناشکرا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
غَشِیَہُمۡ
ڈھانپ لیتی ہے انہیں
مَّوۡجٌ
ایک موج
کَالظُّلَلِ
سائبانوں جیسی
دَعَوُا
وہ پکارتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
مُخۡلِصِیۡنَ
خالص کرنے والے ہو کر
لَہُ
اس کے لیے
الدِّیۡنَ
دین کو
فَلَمَّا
پھر جب
نَجّٰہُمۡ
بچاکرلے آتاہے ان کو
اِلَی
طرف
الۡبَرِّ
خشکی کی
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کچھ ہیں
مُّقۡتَصِدٌ
سیدھے راستے پرقائم رہنے والے
وَمَا
اور نہیں
یَجۡحَدُ
انکارکرتا
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کا
اِلَّا
مگر
کُلُّ
ہر
خَتَّارٍ
نہایت عہد توڑنے والا
کَفُوۡرٍ
بے حد نا شکرا
Translated by

Juna Garhi

And when waves come over them like canopies, they supplicate Allah , sincere to Him in religion. But when He delivers them to the land, there are [some] of them who are moderate [in faith]. And none rejects Our signs except everyone treacherous and ungrateful.

اور جب ان پر موجیں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو وہ ( نہایت ) خلوص کے ساتھ اعتقاد کر کے اللہ تعالٰی ہی کو پکارتے ہیں پھر جب وہ ( باری تعالیٰ ) انہیں نجات دے کر خشکی کی طرف پہنچاتا ہے تو کچھ ان میں سے اعتدال پر رہتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو بدعہد اور ناشکرے ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ان پر سائبانوں جیسی کوئی موج چھا جاتی ہے تو اللہ کی مکمل حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خالصتاً اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ انھیں بچا کر خشکی تک لے آتا ہے تو پھر کچھ ہی لوگ حد اعتدال پر رہتے ہیں اور ہماری نشانیوں کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو غدار اور ناشکرے ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب اُنہیں کوئی موج سائبانوں جیسی ڈھانپ لیتی ہے تووہ اللہ تعالیٰ کوپکارتے ہیں کہ وہ دین کو اسی کے لئے خالص کرنے والے ہوتے ہیں، پھرجب وہ انہیں خشکی کی طرف بچاکرلے آتاہے تواُن میں سے کچھ ہی سیدھے راستے پرقائم رہنے والے ہیں اور نہیں انکار کرتا ہماری آیات کا مگر جونہایت عہدتوڑنے والا، بے حد ناشکراہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they are covered by waves like canopies, they pray to Allah, having faith purely in Him. Then, once He brings them safe to the land, some of them ere (still) balanced. And no one denies Our signs except every ungrateful traitor.

اور جب سر پر آئے ان کے موج جیسے بادل پکارنے لگیں اللہ کو خالص کر کر اسی کے لئے بندگی پھر جب بچا دیا ان کو جنگل کی طرف تو کوئی ہوتا ہے ان میں بیچ کی چال پر اور منکر وہی ہوتے ہیں ہماری قدرتوں سے جو قول کے جھوٹے ہیں حق نہ ماننے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کبھی (سمندر میں) موج انہیں ڈھانپ لیتی ہے سائبانوں کی طرح تو وہ پکارنے لگتے ہیں اللہ کو اس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے پھر جب وہ انہیں نجات دے کر خشکی پر لے آتا ہے تو ان میں کچھ ہی ہیں جو میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو قول کے جھوٹے اور نا شکرے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When waves engulf them (in the sea) like canopies, they call upon Allah, consecrating their faith solely to Him. But when He delivers them safely to the land, some of them become lukewarm. None denies Our Signs except the perfidious, the ungrateful.

اور جب ( سمندر میں ) ان لوگوں پر ایک موج سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہے تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں اپنے دین کو بالکل اسی کے لیے خالص کر کے ، پھر جب وہ بچا کر انہیں خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کوئی اقتصاد برتتا ہے 57 ، اور ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر وہ شخص جو غدار اور ناشکرا ہے 58 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب موجیں سائبانوں کی طرح ان پر چڑھ آتی ہیں تو وہ اللہ کو اس طرح پکارتے ہیں کہ اس وقت ان کا اعتقاد خالص اسی پر ہوتا ہے ۔ پھر جب وہ ان کو بچا کر خشکی پر لے آتا ہے تو ان میں سے کچھ ہیں جو راہ راست پر رہتے ہیں ( باقی پھر شرک کرنے لگتے ہیں ) اور ہماری آیتوں کا انکار وہی شخص کرتا ہے جو پکار بدعہد ، پرلے درجے کا ناشکر ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب سمندر میں سائبانوں کی طرح ان کو اپنی کی موج ڈھانک لیتی ہے اور ڈوبنے کا ڈر ہوتا ہے تو اس وقت سچے دل سے اللہ ہی کی بندگی کر کے اسی کو پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو بچا کر خشکی میں لے آتا ہے تو کوئی تو انصاف پر قائم رہتا ہے 14 اور ہماری قدرت کی نشانیوں کا وہی انکار کرتے ہیں جو دغا باز نا شکرے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ان پر (سمندر کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھاجاتی ہیں تو وہ خالص اعتقاد کرکے صرف اللہ کو پکارتے ہیں پھر جب ان کو بچا کر خشکی کی طرف لے آتے ہیں تو کچھ لوگ ان میں سے اعتدال پر رہتے ہیں اور ہماری آیتوں کا (ضد سے) انکار وہی لوگ کرتے ہیں جو بدعہد (اور) ناشکرے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (اس دریا کی) موج ان پر سائبان کی طرح چھا جاتی ہے تو وہ خالص اعتقاد کے ساتھ اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو نجات دے کر خشکی پر لے آتا ہے تو بعض تو ان میں سے اعتدال اور تو ازن اختیار کرتے ہیں اور سوائے عہد شکن اور نا شکرے لوگوں کے کوئی ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when a wave covereth them like awnings, they call upon Allah, making their religion pure for Him. Then when He delivereth them on the land, only some of them keep to the middle course. And none gainsaith Our signssave each perfidious, ingrate one.

اور جب انہیں موجیں سائبانوں کی طرح گھیر لیتی ہیں تو وہ خالص اعتقاد کرکے اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں پھر جب وہ انہیں نجات دے خشکی پر لے آتا ہے تو کچھ ان میں سے اعتدال پر رہتے ہیں۔ ۔ اور ہماری آیتوں کے منکرتوبس وہی ہوتے ہیں جو بدعہد اور ناشکرے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب موجیں سائبانوں کی طرح ان کو ڈھانک لیتی ہیں وہ اللہ کو پکارتے ہیں ، خالص اس کی اطاعت کا عہد کرتے ہوئے ، پس جب وہ ان کو نجات دے کر خشکی کی طرف کردیتا ہے تو ان میں کچھ راہ پر رہتے ہیں ( اور باقی بے راہ ہوجاتے ہیں ) اور ہماری آیات کا انکار بس وہی لوگ کرتے ہیں ، جو بالکل بد عہد اور ناشکرے ہوتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ان لوگوں کو ( دریا کی ) موجیں سائبانوں کی طرح گھیر لیتی ہیں ( تو ) وہ لوگ اسی کے لیے اعتقاد کو خالص کرکے اللہ ( تعالیٰ ) کو پکارتے ہیں ، پھر جس وقت وہ ان لوگوں کو خشکی کی طرف بچالاتا ہے پس ان میں سے بعض لوگ ( تو ) اعتدال والے ہوتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار تو بس ہر وعدہ خلاف ناشکرا ( ہی ) کرتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان پر دریا کی لہریں سائیبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو اللہ کو پکارنے اور خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ ان کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور نا شکرے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب (سمندری سفر کے دوران) ان پر چھا جاتی ہے کوئی موج سائبانوں کی طرح تو یہ (اپنے تمام بناوٹی سہاروں کو بھول کر) اللہ ہی کو پکارتے ہیں خالص کر کے اس کے لئے اپنے دین کو مگر جب وہ انھیں بچا کر خشکی کی طرف نکال لاتا ہے تو ان لوگوں میں سے کچھ ہی راہ راست پر رہتے ہیں اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر ایسا شخص جو بڑا بدعہد (و بےوفا) اور ناشکرا ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کوئی سمندرکی تیزموج سائے کی طرح ان ( کافروں ) کو ڈھانپ لیتی ہے تواس وقت اللہ کی مکمل حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خالصتاًاُسے پکارتے ہیں پھرجب ( اللہ ) انہیں بچاکر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو ان میں سے بعض ہی حق پر قائم رہتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار وہی کرتے ہیں جو غدار اور ناشکرے ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ان پر ( ف۵۹ ) آپڑتی ہے کوئی موج پہاڑوں کی طرح تو اللہ کو پکارتے ہیں نرے اسی پر عقیدہ رکھتے ہوئے ( ف٦۰ ) پھر جب انھیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے تو ان میں کوئی اعتدال پر رہتا ہے ( ف٦۱ ) اور ہماری آیتوں کا انکار نہ کرے گا مگر ہر بڑا بےوفا ناشکرا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب سمندر کی موج ( پہاڑوں ، بادلوں یا ) سائبانوں کی طرح ان پر چھا جاتی ہے تو وہ ( کفّار و مشرکین ) اﷲ کو اسی کے لئے اطاعت کو خالص رکھتے ہوئے پکارنے لگتے ہیں ، پھر جب وہ انہیں بچا کر خشکی کی طرف لے جاتا ہے تو ان میں سے چند ہی اعتدال کی راہ ( یعنی راہِ ہدایت ) پر چلنے والے ہوتے ہیں ، ہماری آیتوں کا کوئی انکار نہیں کرتا سوائے ہر بڑے عہد شکن اور بڑے ناشکرگزار کے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب انہیں ایک موج سائبانوں کی طرح ڈھانپ لیتی ہے تو یہ اپنے دین کو اللہ کیلئے خالص کرکے اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو نجات دے کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو پھر ان میں سے کچھ تو اعتدال پر رہتے ہیں ( اور اکثر انکار کر دیتے ہیں ) اور ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر وہی شخص جو بڑا غدار ( بے وفا ) اور بڑا ناشکرا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When a wave covers them like the canopy (of clouds), they call to Allah, offering Him sincere devotion. But when He has delivered them safely to land, there are among them those that halt between (right and wrong). But none reject Our Signs except only a perfidious ungrateful (wretch)!

Translated by

Muhammad Sarwar

When the waves cover them like shadows, they pray to God with sincerity in their religion, but when We bring them safely to land, only some of them follow the right path. No one rejects Our revelations except the treacherous ungrateful ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when waves cover them like shades, they invoke Allah, making their invocations for Him only. But when He brings them safe to land, there are among them those that stop in between. And Our Ayat are not denied except by every Khattar Kafur.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when a wave like mountains covers them they call upon Allah, being sincere to Him in obedience, but when He brings them safe to the land, some of them follow the middle course; and none denies Our signs but every perfidious, ungrateful one.

Translated by

William Pickthall

And if a wave enshroudeth them like awnings, they cry unto Allah, making their faith pure for Him only. But when He bringeth them safe to land, some of them compromise. None denieth Our signs save every traitor ingrate.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कोई मौज छाया-छत्रों की तरह उन्हें ढाँक लेती है, तो वे अल्लाह को उसी के लिए अपने निष्ठाभाव के विशुद्ध करते हुए पुकारते हैं, फिर जब वह उन्हें बचाकर स्थल तक पहुँचा देता है, तो उन में से कुछ लोग संतुलित मार्ग पर रहते हैं। (अधिकांश तो पुनः पथभ्रष्ट हो जाते हैं।) हमारी निशानियों का इनकार तो बस प्रत्येक वह व्यक्ति करता है जो विश्वासघाती, कृतघ्न हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ان لوگوں کو موجیں سائبان کی طرح گھیر لیتی ہیں تو وہ خالص اعتقاد کر کے اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں پھر جب ان کو نجات دے کر خشکی کی طرف لے آتا ہے سو بعضے تو ان میں اعتدال پر رہتے ہیں (6) اور ہماری آیتوں کے بس وہی لوگ منکر ہوتے ہیں جو بد عہد اور ناشکر ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ان لوگوں پر ایک موج سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہے تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں اپنی اطاعت کو بالکل اسی کے لیے خالص کرلیتے ہیں، جب اللہ انہیں بچا کر خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کچھ عہد پر قائم رہتا ہے اور ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر وہ شخص جو وعدہ خلافی کرنے والا اور ناشکرا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب (سمندر میں) ان لوگوں پر ایک موج سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہے تو یہ اللہ کو پکارتے ہیں اپنے دین کو بالکل اسی کے لیے خالص کرکے۔ پھر جب وہ بچا کر انہیں خشکی تک پہنچا دیتا ہے تو ان میں سے کوئی اقتصاد برتتا ہے اور ہماری نشانیوں کا انکار نہیں کرتا مگر ہر وہ شخص جو غدار اور ناشکرا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب انہیں موج ڈھانپ لیتی ہے جو سائبانوں کی طرح ہوتی ہے تو وہ خالص اعتقاد کرکے اللہ ہی کو پکارنے لگتے ہیں، پھر جب وہ انہیں نجات دے کر خشکی کی طرف لے آتا ہے تو ان میں سے بعض لوگ راہ اعتدال پر چلتے ہیں، اور ہماری آیتوں کا ہر وہ شخص انکار کرتا ہے جو عہد کا بہت جھوٹا بہت ناشکرا ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سر پر آئے ان کے موج جیسے بادل پکارنے لگیں اللہ کو خالص کر کے اسی کے لیے بندگی پھر جب بچا دیا ان کو جنگل کی طرف تو کوئی ہوتا ہے ان میں بیچ کی چال پر اور منکر وہی ہوتے ہیں ہماری قدرتوں سے جو قول کے جھوٹے ہیں حق نہ ماننے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ان لوگوں پر دریا کی موجیں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو وہ لوگ خالص خدا ہی پر اعتقاد رکھ کر خدا کو پکارنے لگتے ہیں پھر جب خدا ان کو نجات دے کر خشکی پر لے آتا ہے تو بعض ان میں سے راہ راست پر قائم رہتے ہیں اور ہماری نشانیوں کا بس وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور نا سپاس ہیں