Surat Saba

Surah: 34

Verse: 11

سورة سبأ

اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرۡ فِی السَّرۡدِ وَ اعۡمَلُوۡا صَالِحًا ؕ اِنِّیۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱﴾

[Commanding him], "Make full coats of mail and calculate [precisely] the links, and work [all of you] righteousness. Indeed I, of what you do, am Seeing."

کہ تو پوری پوری زرہیں بنا اور جوڑوں میں اندازہ رکھ تم سب نیک کام کیا کرو ( یقین مانو ) کہ میں تمہارے اعمال دیکھ رہا ہوں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ ... Saying: Make you perfect coats of mail..., which means chain mail. Qatadah said, He was the first person ever to make chain mail; before that, they used to wear plated armor. ... وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ... and balance well the rings of chain armor (Sard), This is how Allah taught His Prophet Dawud, peace be upon him, to make coats of mail. Mujahid said concerning the Ayah: وَقَدِّرْ فِي السَّرْد (and balance well the rings of chain armor (Sard)), "Do not make the rivets too loose that the rings (of chain mail) will shake, or make them too tight that they will not be able to move at all, but make it just right." Ali bin Abi Talhah reported that Ibn Abbas said, "Sard refers to a ring of iron." Some of them said, "Chain mail is called Masrud; if it is held together with rivets." ... وَاعْمَلُوا صَالِحًا ... and work you (men) righteousness. means, with regard to what Allah has given you of blessings. ... إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ Truly, I am All-Seer of what you do. means, watching you and seeing all that you do and say؛ nothing of that is hidden at all.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

11۔ 1 سابغات محزوف موصوف کی صفت ہے دروعا سابغات یعنی پوری لمبیں زرہیں، جو لڑنے والے کے پورے جسم کو صحیح طریقے سے ڈھانک لیں اور اسے دشمن کے وار سے محفوظ رکھیں۔ 11۔ 2 تاکہ چھوٹی بڑی نہ ہوں یا سخت یا نرم نہ ہوں یعنی کڑیوں کے جوڑنے میں کیل اتنے باریک نہ ہوں کہ جوڑ حرکت کرتے رہیں اور ان میں قرار وثبات نہ آئے اور نہ اتنے موٹے ہوں کہ اسے توڑ ہی ڈالیں یا جس سے حلقہ تنگ ہوجائے اور اسے پہنا نہ جاسکے یہ زرہ بافی کی صنعت کے بارے میں حضرت داؤد (علیہ السلام) کو ہدایات دی گئیں۔ 11۔ 3 یعنی ان نعمتوں کے بدلے میں عمل صالح کا اہتمام کرو تاکہ میرا عملی شکر بھی ہوتا رہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نعمتوں سے سرفراز فرمائے، اسے اسی حساب سے اللہ کا شکر بھی ادا کرنا چاہیے اور شکر میں بنیادی چیز یہی ہے نعمت دینے والے کو راضی رکھنے کی بھرپور سعی کی جائے یعنی اس کی اطاعت کی جائے اور نافرمانی سے بچا جائے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[ ١٧] آپ کے نیک اعمال میں سے ایک قابل ذکر نیک عمل یہ بھی تھا کہ آپ بادشاہ اور نبی ہونے کے باوجود اپنے ذاتی اخراجات کا بار بھی بیت المال پر ڈالنا گوارا نہ کرتے تھے۔ بلکہ زرہیں بنا کر ان کی آمدنی سے بسر اوقات کرتے تھے جیسا کہ درج ذیل حدیث سے واضح ہے۔ مقدام بن معدیکرب کہتے ہیں آپ نے فرمایا : && کسی آدمی کے لئے اس سے بہتر کوئی کھانا نہیں جسے وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے کھائے اور اللہ کے نبی داود اپنے ہاتھ سے (زرہ بنا کر) کھایا کرتے تھے && (بخاری۔ کتاب البیوع۔ باب نکسب الرجل و عملہ۔۔ )

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ : ” سبغت “ کامل اور وسیع، یہ ” دُرُوْعٌ“ محذوف کی صفت ہے، یعنی ہم نے اس سے کہا کہ مکمل اور کشادہ زرہیں تیار کر، جو لڑنے والے کے پورے جسم کو صحیح طریقے سے ڈھانپ لیں اور اسے دشمن کے وار سے محفوظ رکھیں۔ وَّقَدِّرْ فِي السَّرْدِ : ” السرد “ کسی موٹی چیز کو سینا، پرونا، جیسے زرہ بننا، چمڑے کو سینا، یہاں لوہے کی کڑیوں کو ترتیب سے جوڑنا مراد ہے۔ (مفردات) کڑیاں جوڑنے میں اندازہ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ چھوٹی بڑی نہ ہوں، نہ ایسی کھلی ہوں کہ جوڑ زیادہ حرکت کرتے رہیں، نہ اتنی تنگ ہوں یا کیل اتنے موٹے ہوں کہ آدمی انھیں پہن کر حرکت ہی نہ کرسکے۔ بلکہ ہر کڑی اور ہر جوڑ جسم میں اس کی جگہ درست بیٹھے اور آپس میں صحیح طریقے سے مرتب ہو۔ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا : اس خطاب میں داؤد (علیہ السلام) کی آل کو بھی شامل فرما لیا ہے، اس لیے ” اِعْمَلْ “ کے بجائے ” اعملوا “ فرمایا۔ انی بما تعملون بصیر : اس میں وعدہ بھی ہے اور وعید بھی، یعنی تم جو کچھ کر رہے ہو میں اسے خوب دیکھ رہا ہوں، صالح اعمال پر جزا دوں گا اور برے اعمال پر سزا دوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In the last sentence of verse 10 and the first sentence of verse 11, it was said: وَأَلَنَّا لَهُ الْحَدِيدَ أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ‌ فِي السَّرْ‌دِ (And We made the iron soft for him (saying to him) |" Make coats of armour, and maintain balance in combining (their) rings,& - 34:10). This is another miracle that iron was made soft for him. Early tafsir authorities - Hasan Basri, Qatadah, A&mash, and others - said that Allah Ta’ ala had, by way of a miracle, turned iron soft as wax for him. To make something out of it, he needed no fire, or hammer, or any other tools. The part of the statement appearing in verse 11 goes on to state that the iron was made soft for him so that he could easily make coats of mail with iron. In another verse, it has also been mentioned that Allah Ta’ ala had Himself taught him the making of coats of mail: وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَّكُمْ (And We taught him making of armour as dress for you - 21:80). And what appears later in this very verse وَقَدِّرْ‌ فِي السَّرْ‌دِ (and maintain balance in combining (their) rings) also leads to the final stage of training in this craft. The word: قَدِّرْ‌ (qaddir) is derived from: تَقدِیر (taqdir) which means making on a certain measure while the word: سَرد (sard) literally means to weave. The sense thus released is to make a coat of mail in a manner that its links come out balanced and proportionate without one being small and the other being big, so that it turns out strong as well as looks good when seen. This tafsir of: قَدِّرْ‌ فِي السَّرْ‌دِ (and maintain balance in combining (their) rings) has been reported from Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Abbas (رض) . (Ibn Kathir) Special Note 1. This also tells us that the consideration for apparent beauty in man-made things is desirable, since Allah Ta’ ala has given a particular instruction for it. 2. Some early commentators take taqdir in: قَدِّرْ‌ فِي السَّرْ‌دِ (qaddir fi&s-sard: and maintain balance in combining (their) rings) to mean that there should be a fixed measure of time devoted to this craft, lest most of the time is consumed in that single pursuit causing disruption in duties of &ibadah and responsibilities of the office and state. In the light of this tafsir, we come to know that people in areas of industry and labor should also spare some time for ` ibadah and personal enrichment while remaining duly organized as far as the necessary management of time is concerned. (Ruh ul-Ma’ ani) The merit and grace of inventing, making and producing things The verse under study proves that making and manufacturing things of need is so significant that Allah Ta’ ala has taken it upon Himself to teach its mores to His great prophets. That Sayyidna Dawud (علیہ السلام) was trained to make coats of mail already stands proved from this very verse. Then, this is how Sayyidna Nuh (علیہ السلام) was inducted into boat building. He was told: وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا : |"Build the boat before Us|" [ literally, &with Our Eyes& or &under Our Eyes ] - 11:37. &Build before Us& simply means &build the way We tell you to.& That some other prophets were also taught the making of different things in a similar manner stands proved from some narrations of Hadith. There is a published book with the title of al-tibb al-nabawii attributed to Hadith authority, Hafiz Shamsuddin adh-Dhahabi. It contains a narration to the effect that the making of almost all important and necessary things in human life - such as, house-building, cloth-weaving, tree-planting, food-processing and wheel-based conveyances for transportation etc. - was taught by Allah Ta’ ala to His prophets (علیہم السلام) through the medium of wahy (revelation). It is a sin to take the labourers as low in rank In Arabia, different people used to go in different professions. No profession or occupation was considered low or disgraceful and no one was taken to be any better or worse on the basis of work, trade, or occupation, nor would brotherhoods and communities rise solely on the basis of occupation. The promotion of the idea of such communities as based on occupation and the attitude of taking some professions low and mean as such was alien there. This was a product of Hindu India. Having lived there with them, Muslims too were influenced by it. The wisdom of having Sayyidna Dawud (علیہ السلام) trained into the making of coat of mail From a narration of the Hadith authority, Hafiz Ibn ` Asakir, it has been reported in Tafsir Ibn Kathir that during the period of his rule, Sayyidna Dawud (علیہ السلام) used to visit bazaars and public places while in disguise and would ask people coming in from different sides as to what they thought about Dawud. Since, justice reigned in the kingdom of Sayyidna Dawud (علیہ السلام) ، people were living a good life, no one had any complaints against the government of the time, therefore, whoever he asked, the addressee would have words of praise for him and express his gratefulness for the prevailing equity and justice. It was for his education and grooming that Allah Ta’ ala sent an angel in the shape of a man. When Sayyidna Dawud (علیہ السلام) came out on his routine quest for truth, this angel met him. As usual with him, he put the same question to him. The angel said, &Dawud is a very good man and as compared to everyone, he is doing better for himself and better for his people and subjects too. But, he has one habit which, if it were not there, he would have been perfect.& Sayyidna Dawud (علیہ السلام) asked, &What habit is that?& The angel said, &He takes the expenses on himself and his family from the property of Muslims, that is, from the Baytul-Mal (The Public Treasury of a Muslim State).& Hearing this, Sayyidna Dawud (علیہ السلام) made it a point to immediately turn to Allah subhanahu wa Ta’ ala with self-reproach, lamentation and prayer, saying, &Teach me to do something for which I have to work with my own hands and support myself and my family with wages from it while working gratis (free, without compensation) to serve Muslims and run their state.& Allah Ta’ ala answered his prayer and taught him the art of making coats of mail and the honor, befitting a prophet, He bestowed on him was that iron was made wax for him so that it became unusually easy for him to earn his sustenance within a short period of time and thus use the rest of his time for ` Ibadah (worship) and obligations of state management. Ruling For a Khalifah (Muslim head of an Islamic state) of the time, or a king, or ruler who spends all his time in taking care of state affairs, it is permissible in the Shari’ ah of Islam that he takes his average living expenses from Baytul-Mal. But, should there be some other means of livelihood available, then, that would be more desirable - as it was with Sayyidna Sulayman (علیہ السلام) . Allah Ta’ ala had put the treasures of the whole world at his disposal. Gold, precious stones and everything needed was available to him in abundance. Then Allah Ta’ ala had also allowed him to expend whatever he wished from the holdings of the Baytul-Mal, and according to the verse: فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ‌ حِسَابٍ (So, do favour (to someone) or withhold (it) with no (requirement to give) account - 38:39), he was also given the assurance that he could spend in whatever manner he wished and that he did not have to account for it. But, this event came to pass because Allah Ta’ ala, in His wisdom, would have the noble prophets occupy a very high station and, it was after that, that Sayyidna Dawud (علیہ السلام) - despite being the ruler of an empire - used to earn his living with his own hands, and was always satisfied with it. ` Ulama& (religious scholars) who serve the religious cause of education and communication (Ta&lim and Tabligh) without remuneration, and the Qadi (judge) and Mufti (juri-consult, Muslim jurist highly trained to deliver authenticated rulings on problems and issues for the benefit of the community at large) who spend their time in public service are also governed by the same injunction, that is, they can take their living expenses from the Baytul-Mal. But, should there be some other way to eke out a living - which does not hinder the ongoing religious service being performed - then, that would be better. Special Note From this conduct of Sayyidna Dawud (علیہ السلام) ، whereby he demonstrated the great concern he had to find out the informal, free and totally unfettered opinions of people about his ways of doing things, it is proved that one usually does not know his own shortcomings, therefore, this should be found out from others. The well-known jurist of Islam, Imam Malik (رح) also paid particular attention to find out what common people thought about him.

(آیت) والنالہ الحدید ان اعمل سبغت وقدر فی السرد، یہ دوسرا معجزہ ہے کہ لوہے کو ان کے لئے نرم کردیا تھا۔ حسن بصری، قتادہ، اعمش وغیرہ ائمہ تفسیر نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بطور معجزہ کے لوہے کو ان کے لئے موم کی طرح نرم بنادیا تھا کہ اس سے کوئی چیز بنانے میں نہ ان کو آگ کی ضرورت پڑتی تھی اور نہ کسی ہتھوڑے یا دوسرے آلات کی۔ آگے آیت میں اس کا بیان ہے کہ لوہے کو ان کے لئے نرم اس لئے بنایا گیا تھا کہ وہ لوہے کی زرہ آسانی سے بنا سکیں، اور ایک دوسری آیت میں یہ بھی مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زرہ سازی کی صنعت آپ کو خود سکھائی تھی (آیت) وعلمنہ صنعة لبوس لکم، ” یعنی ہم نے سکھائی ان کو صنعت زرہ بنانے کی “ اور اس آیت میں بھی آگے جو قدر فی الشرد آیا ہے، یہ بھی اس صنعت کے سکھانے کی تکمیل ہے۔ لفظ قدر تقدیر سے مشتق ہے، جس کے معنی ایک اندازے پر بنانے کے ہیں۔ اور سرد کے لفظی معنی بننے کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ زرہ کے بنانے میں اس کی کڑیوں کو متوازن اور متناسب بنائیں، کوئی چھوٹی کوئی بڑی نہ ہو، تاکہ وہ مضبوط بھی بنے اور دیکھنے میں بھی بھلی معلوم ہو۔ قدر فی السرد کی یہ تفسیر حضرت عبداللہ ابن عباس سے منقول ہے۔ (ابن کثیر) فائدہ : اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صنعت میں ظاہری خوش نمائی کی رعایت بھی پسندیدہ چیز ہے کہ اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے خاص ہدایت فرمائی۔ فائدہ دوم : بعض حضرات نے قدر فی السرد کی تفسیر میں تقدیر سے یہ مراد لیا ہے کہ اس صنعت کے لئے ایک مقدار وقت کی معین کرلینا چاہئے۔ سارے اوقات اس میں صرف نہ ہوجائیں، تاکہ عبادت اور امور سلطنت میں اس کی وجہ سے خلل نہ آئے۔ اس تفسیر پر معلوم ہوا کہ صنعت کار اور محنت کش لوگوں کو بھی یہ چاہئے کہ عبادت اور اپنی معلومات حاصل کرنے کے لئے اپنے کام سے کچھ وقت بچایا کریں اور اوقات کا انضباط رکھیں۔ (روح المعانی) صنعت و حرفت کی بڑی فضیلت ہے : آیت مذکورہ سے ثابت ہوا کہ اشیاء ضرورت کی ایجاد و صنعت ایسی اہم چیز ہے کہ حق تعالیٰ نے خود اس کی تعلیم دینے کا اہتمام فرمایا، اور اپنے عظیم الشان پیغمبروں کو سکھلایا ہے۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) کو زرہ سازی کی صنعت سکھانا اسی آیت سے ثابت ہوا، حضرت نوح (علیہ السلام) کو کشتی بنانے کی صنعت اسی طرح سکھائی گئی، واصنع الفلک باعیننا ” یعنی ہمارے سامنے کشتی بناؤ “ سامنے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ جس طرح ہم بتلاتے ہیں اسی طرح بناؤ۔ اسی طرح دوسرے انبیاء (علیہم السلام) کو بھی مختلف صنعتیں سکھانا بعض روایات سے ثابت ہے۔ الطب النبوی کے نام سے ایک کتاب امام حدیث حافظ شمس الدین ذہبی کی طرف نسبت کے ساتھ چھپی ہے، اس میں تو ایک روایت یہ نقل کی ہے کہ انسانی زندگی کے لئے جتنی اہم اور ضروری صنعتیں ہیں مثلاً مکان بنانا، کپڑا بننا، درخت بونا اور اگانا، کھانے کی چیزیں تیار کرنا، حمل ونقل کے لئے پہیوں کی گاڑی بنا کر چلانا وغیرہ یہ سب ضروری صنعتیں اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی اپنے انبیاء (علیہم السلام) کو سکھلائی تھیں۔ صنعت پیشہ لوگوں کو حقیر سمجھنا گناہ ہے : عرب میں مختلف آدمی مختلف صنعتیں اختیار کرتے تھے، کسی صنعت کو حقیر یا ذلیل نہیں سمجھا جاتا تھا، اور پیشہ و صنعت کی بنیاد پر کسی شخص کو کم یا زیادہ نہ سمجھا جاتا تھا، نہ پیشوں کی بنیاد پر کوئی برادری بنتی تھی۔ پیشوں کی بنیاد پر برادریاں بنانا اور بعض پیشوں کو بحیثیت پیشہ حقیر و ذلیل سمجھنا ہندوستان میں ہندوؤں کی پیداوار ہے، ان کے ساتھ رہنے سہنے سے مسلمانوں میں بھی یہ اثرات قائم ہوگئے۔ حضرت داؤد (علیہ السلام) کو صنعت زرہ سکھانے کی حکمت : تفسیر ابن کثیر میں امام حدیث حافظ ابن عساکر کی روایت سے نقل کیا ہے کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) اپنی خلافت و سلطنت کے زمانہ میں بھیس بدل کر بازاروں وغیرہ میں جاتے، اور مختلف اطراف سے آنے والے لوگوں سے پوچھا کرتے تھے کہ داؤد کیسا آدمی ہے ؟ چونکہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کی سلطنت میں عدل و انصاف عام تھا اور سب انسان آرام وعیش کے ساتھ گزارہ کرتے تھے، کسی کو حکومت سے کوئی شکایت نہ تھی، اس لئے جس سے سوال کرتے وہ داؤد (علیہ السلام) کی مدح وثناء اور عدل و انصاف پر اظہار شکر کرتا تھا۔ حق تعالیٰ نے ان کی تعلیم کے لئے اپنے ایک فرشتے کو بشکل انسان بھیج دیا، جب داؤد (علیہ السلام) اس کام کے لئے نکلے تو یہ فرشتہ ان سے ملا حسب عادت اس سے بھی وہی سوال کیا، فرشتے نے جواب دیا کہ داؤد بہت اچھا آدمی ہے اور سب آدمیوں سے وہ اپنے نفس کے لئے بھی اور اپنی امت و رعیت کے لئے بھی بہتر ہے، مگر اس میں ایک عادت ایسی ہے کہ وہ نہ ہوتی تو وہ بالکل کامل ہوتا۔ داؤد (علیہ السلام) نے پوچھا وہ عادت کیا ہے ؟ فرشتے نے کہا کہ وہ اپنا کھانا پینا اور اپنے اہل و عیال کا گزارہ مسلمانوں کے مال یعنی بیت المال میں سے لیتے ہیں۔ یہ بات سن کر حضرت داؤد (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ شانہ کی طرف الحاح وزاری اور دعا کا اہتمام کیا کہ مجھے کوئی ایسا کام سکھا دیں جو میں اپنے ہاتھ کی مزدوری سے پورا کروں، اور اس کی اجرت سے اپنا اور اپنے اہل و عیال کا گزارہ کروں، اور مسلمانوں کی خدمت اور سلطنت کے تمام کام بلامعاوضہ کروں۔ ان کی دعاء کو حق تعالیٰ نے قبول فرمایا، ان کو زرہ سازی کی صنعت سکھا دی، اور پیغمبرانہ اعزازیہ دیا کہ لوہے کو ان کے لئے موم بنادیا تاکہ یہ صنعت بہت آسان ہوجائے اور تھوڑے وقت میں اپنا گزارہ پیدا کر کے باقی وقت عبادت اور امور سلطنت میں لگا سکیں۔ مسئلہ : خلیفہ وقت یا سلطان کو جو اپنا پورا وقت امور سلطنت کی انجام دہی میں صرف کرتا ہے شرعاً یہ جائز ہے کہ اپنا متوسط گزارہ بیت المال سے لے لے، لیکن کوئی دوسری صورت گزارہ کی ہو سکے تو وہ زیادہ پسند ہے۔ جیسے حضرت سلیمان (علیہ السلام) پر اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کے خزانے کھول دیئے تھے، اور زر و جواہرات اور تمام اشیاء ضرورت کی بڑی فراوانی تھی، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو بیت المال کے مال میں حسب منشاء ہر تصرف کی اجازت بھی دے دی گئی تھی۔ آیت فامنن او امسک بغیر حساب میں یہ بھی اطمینان دلایا تھا کہ آپ جس طرح چاہیں خرچ کریں، آپ کے ذمہ حساب دینا نہیں ہے۔ مگر انبیاء (علیہم السلام) کو حق تعالیٰ جس مقام بلند پر رکھنا چاہتے ہیں اس کے تقاضا سے یہ واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد حضرت داؤد (علیہ السلام) اتنی بڑی سلطنت کے ہوتے ہوئے اپنی مزدوری سے اپنا گزارہ پیدا کرتے اور اسی پر قناعت کرتے تھے۔ علماء جو تعلیم و تبلیغ کی خدمت مفت انجام دیتے ہوں اور قاضی و مفتی جو لوگوں کے کام میں اپنا وقت صرف کرتے ہوں ان کا بھی یہی حکم ہے کہ بیت المال سے اپنا خرچ لے سکتے ہیں، مگر کوئی دوسری صورت گزارہ کی ہو جو دینی خدمت میں خلل انداز بھی نہ ہو تو وہ بہتر ہے۔ فائدہ : حضرت داؤد (علیہ السلام) کے اس طرز عمل سے کہ اپنے اعمال و عادات کے متعلق لوگوں کی رائیں بےتکلف آزادانہ معلوم کرنے کا اہتمام فرماتے تھے یہ ثابت ہوا کہ اپنے عیوب چونکہ آدمی کو خود معلوم نہیں ہوتے، اس لئے دوسروں سے تحقیق کرنا چاہئے۔ حضرت امام مالک بھی اس کا اہتمام فرماتے تھے کہ یہ معلوم کریں کہ عام لوگ ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا۝ ٠ ۭ اِنِّىْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ۝ ١١ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل «6» ، لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے سبغ درع سَابِغٌ: تامّ واسع . قال اللہ تعالی: أَنِ اعْمَلْ سابِغاتٍ [ سبأ/ 11] ، وعنه استعیر إِسْبَاغُ الوضوء، وإسباغ النّعم قال : وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظاهِرَةً وَباطِنَةً [ لقمان/ 20] . ( س ب غ ) درع سابغ پوری اور وسیع زرہ کو کہتے ہیں قرآن میں ہے : أَنِ اعْمَلْ سابِغاتٍ [ سبأ/ 11] کہ کشادہ ( اور پوری پوری ) زرہیں بناؤ ۔ اسی سے استعارہ کے طور پر اسباغ الوضوء ( پورا وضو کرنا ) اور اسباغ النعم ( پورا پورا انعام کرنا ) کا محاور استعمال ہوتا ہے چناچہ قرآن میں ہے : وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظاهِرَةً وَباطِنَةً [ لقمان/ 20] اور تم پر اپنی نعمتوں کو پورا کیا ۔ سرد السَّرْدُ : خرز ما يخشن ويغلظ، کنسج الدّرع، وخرز الجلد، واستعیر لنظم الحدید . قال : وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ [ سبأ/ 11] ، ويقال : سَرْدٌ وزَرْدٌ ، والسِّرَادُ ، والزّراد، نحو سراط، وصراط، وزراط، والْمِسْرَدُ : المثقب . ( س ر د ) السرد اصل میں اس کے معنی کسی سخت چیز کو سینے کے ہیں ۔ جیسے زرہ بنانا اور چمڑے کو سینا پھر بطور استعارہ لو ہے کی کڑیوں کو مسلسل جوڑنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے ۔ چناچہ قرآن میں ہے : وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ [ سبأ/ 11] اور کڑیوں کو اندازہ سے جوڑ ۔ اور سَرْدٌ وزَرْدٌ ، والسِّرَادُ ، والزّراد کی طرح سراط، وصراط، وزراط، والْمِسْرَدُ کہا جاتا ہے ۔ والْمِسْرَدُ ( اسم آلہ ) سوراخ کرنے کا اوزار ۔ عمل العَمَلُ : كلّ فعل يكون من الحیوان بقصد، فهو أخصّ من الفعل «6» ، لأنّ الفعل قد ينسب إلى الحیوانات التي يقع منها فعل بغیر قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعَمَلُ قلّما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العَمَلُ في الحیوانات إلّا في قولهم : البقر العَوَامِلُ ، والعَمَلُ يستعمل في الأَعْمَالِ الصالحة والسّيّئة، قال : إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] ( ع م ل ) العمل ہر اس فعل کو کہتے ہیں جو کسی جاندار سے ارادۃ صادر ہو یہ فعل سے اخص ہے کیونکہ فعل کا لفظ کبھی حیوانات کی طرف بھی منسوب کردیتے ہیں جن سے بلا قصد افعال سر زد ہوتے ہیں بلکہ جمادات کی طرف بھی منسوب ہوجاتا ہے ۔ مگر عمل کا لفظ ان کی طرف بہت ہی کم منسوب ہوتا ہے صرف البقر العوامل ایک ایسی مثال ہے جہاں کہ عمل کا لفظ حیوانات کے لئے استعمال ہوا ہے نیز عمل کا لفظ اچھے اور بری دونوں قسم کے اعمال پر بولا جاتا ہے ، قرآن میں : ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحاتِ [ البقرة/ 277] جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے بصیر البَصَر يقال للجارحة الناظرة، وللقوّة التي فيها، ويقال لقوة القلب المدرکة : بَصِيرَة وبَصَر، نحو قوله تعالی: فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] ، ولا يكاد يقال للجارحة بصیرة، ويقال من الأوّل : أبصرت، ومن الثاني : أبصرته وبصرت به «2» ، وقلّما يقال بصرت في الحاسة إذا لم تضامّه رؤية القلب، وقال تعالیٰ في الأبصار : لِمَ تَعْبُدُ ما لا يَسْمَعُ وَلا يُبْصِرُ [ مریم/ 42] ومنه : أَدْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي [يوسف/ 108] أي : علی معرفة وتحقق . وقوله : بَلِ الْإِنْسانُ عَلى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ [ القیامة/ 14] أي : تبصره فتشهد له، وعليه من جو ارحه بصیرة تبصره فتشهد له وعليه يوم القیامة، ( ب ص ر) البصر کے معنی آنکھ کے ہیں ، نیز قوت بینائی کو بصر کہہ لیتے ہیں اور دل کی بینائی پر بصرہ اور بصیرت دونوں لفظ بولے جاتے ہیں قرآن میں ہے :۔ فَكَشَفْنا عَنْكَ غِطاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ [ ق/ 22] اب ہم نے تجھ پر سے وہ اٹھا دیا تو آج تیری نگاہ تیز ہے ۔ اور آنکھ سے دیکھنے کے لئے بصیرۃ کا لفظ استعمال نہیں ہوتا ۔ بصر کے لئے ابصرت استعمال ہوتا ہے اور بصیرۃ کے لئے ابصرت وبصرت بہ دونوں فعل استعمال ہوتے ہیں جب حاسہ بصر کے ساتھ روئت قلبی شامل نہ ہو تو بصرت کا لفظ بہت کم استعمال کرتے ہیں ۔ چناچہ ابصار کے متعلق فرمایا :۔ لِمَ تَعْبُدُ ما لا يَسْمَعُ وَلا يُبْصِرُ [ مریم/ 42] آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں ۔ اور اسی معنی میں فرمایا ؛ ۔ أَدْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي [يوسف/ 108] یعنی پوری تحقیق اور معرفت کے بعد تمہیں اللہ کی طرف دعوت دیتا ہوں ( اور یہی حال میرے پروردگار کا ہے ) اور آیت کریمہ ؛۔ بَلِ الْإِنْسانُ عَلى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ [ القیامة/ 14] کے معنی یہ ہیں کہ انسان پر خود اس کے اعضاء میں سے گواہ اور شاہد موجود ہیں جو قیامت کے دن اس کے حق میں یا اس کے خلاف گواہی دینگے

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اور یہ کہ تم اس سے کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیوں کے جوڑنے اور حلقوں میں مناسب انداز کا خیال رکھو نہ بہت بڑے حلقے ہوں اور نہ بہت ہی تنگ اور نیک کام کرو۔ میں تمہارے تمام اعمال سے باخبر ہوں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١١ { اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرْ فِی السَّرْدِ } ” کہ کشادہ زرہیں بنائو اور کڑیاں ملانے میں ٹھیک ٹھیک اندازہ رکھو “ آپ ( علیہ السلام) کے لیے لوہے کو خصوصی طور پر نرم کردیا گیا تھا اور زرہیں بنانے کا ہنر بھی آپ ( علیہ السلام) کو سکھا دیا گیا تھا۔ { وَاعْمَلُوْا صَالِحًا اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ} ” اور تم سب نیک اعمال کرو۔ تم جو کچھ کر رہے ہو میں یقینا اسے دیکھ رہا ہوں۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

16 For this also please refer to AI-Anbiya': 80 and E.N. 72 thereof.

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :16 یہ مضمون بھی سورہ انبیا آیت 80 میں گزر چکا ہے اور وہاں اس کی تشریح کی جا چکی ہے ۔ ( ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ص 175 ۔ 176 )

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

4: یہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ایک اور معجزے کا بیان ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کو لوہے کی وہ زرہیں بنانے کی خصوصی مہارت عطا فرمائی تھی، جو اس زمانے میں جنگ کے موقع پر دشمن کے وار سے بچاؤ کے لئے پہنی جاتی تھیں، اس صنعت کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کو یہ خصوصیت عطا فرمادی تھی کہ لوہا ان کے ہاتھ میں پہنچ کر نرم ہوجاتا تھا، اور وہ اسے جس طرح چاہتے موڑلیتے تھے، اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اس بات کا بھی خاص ذکر فرمایا ہے کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ زرہ اور کڑیوں میں توازن قائم رکھیں، اس میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہر کام اور ہر صنعت میں سلیقے اور توازن کا خیال رکھنا پسند ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(34:11) ان اعمل۔ میں ان مصدریہ ہے ای النالہ الحدید لعمل سابغات (کشادہ زرہیں بنانے کے لئے ہم نے لوہا اس کے لئے نرم کردیا۔ سبغت اصل میں سبغ یسبغ (باب نصر) سبوغ مصدر۔ سے اسم فاعل جمع مؤنث کا صیغہ ہے سابغۃ واحد اور یہاں موصوف محذوف کی صفت ہے یعنی دروعا سابغات۔ کشادہ زرہیں۔ لیکن سابغۃ بمعنی کشادہ زرہ کے کثرت استعمال سے موصوف کو بیان کرنے کی حاجت ہی نہ رہی۔ لہٰذا سبغت (بلا موصوف) بمعنی کشادہ زرہیں مستعمل ہے ! جیسے ابطع وادی کے کشادہ ہونے کو کہتے ہیں لیکن استعمال عام میں کشادہ وادی کے معنوں میں ہی مستعمل ہے۔ قدر۔ فعل امر واحد مذکر حاضر تقدیر (تفعیل) مصدر۔ مناسب اندازہ کے ساتھ بنائو۔ کڑیوں کو حساب کے ساتھ بنائو اور جوڑو۔ اعملوا۔ فعل امر جمع مذکر حاضر عمل مصدر۔ تم کام کرو۔ یہاں خطاب حضرت دائود اور آل دائود (علیہ السلام) سے ہے اس لئے جمع کا صیغہ آیا ہے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 4 یا ” السر د “ کے معنی زدہ زبانی کی صنعت اور کام کے ہیں اور قدر سے مراد یہ ہے کہ بقدر ضرورت یہ کام کرو اور بقیہ اوقات عبادت الٰہی میں صرف کرو، جیسا کہ بعد میں ” وعملوا صالحا ًسے معلوم ہوتا ہے۔ ( کبیر) ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

3۔ یعنی داود (علیہ السلام) اور ان کے متعلقین۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان اعمل سبغت وقدر فی السرد (34: 11) ” “۔ سابغات معنی زر ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) سے قبل تختیاں بنائی جاتی تھی اور تختیوں کی زر ہیں جسم کے لیے ثقیل ہوتی تھیں اور جسم کو زخمی کردیتی تھیں۔ اللہ نے حضرت داؤد (علیہ السلام) کو یہ امر سکھایا کہ آپ گرم تاروں سے ان کو بنائیں تاکہ وہ نرم ہوں اور کپڑے کی طرح جسم ان کے اندر حرکت کرسکے۔ حکم دیا کہ اس زرہ کے حلقے تنگ کیے جائیں تاکہ اس کے اندر سے تیر نہ جائیں اور حلقے سب کے سب ایک اندازے سے بنائے جائیں اور یہ تمام کام اللہ کی جانب سے الہامی طور پر ہوا۔ ان کو مزید ہدایات یوں دی گئیں : واعملوا صالحا انی بما تعملون بصیر (34: 11) ” “۔ اس ذرہ سازی کے کام ہی میں نہیں ، بلکہ ہر کام میں اعمال صالحہ کرو ، ہر معاملے میں اللہ کو حاضر سمجھو۔ اور یہ یقین رکھو کہ اللہ جزاء دینے والا ہے۔ اس سے کوئی چیز رہ نہ جائے گی۔ وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔ یہ تو تھا حضرت داؤد (علیہ السلام) کا معاملہ۔ رہے حضرت سلیمان تو ان پر بھی بہت ہی بڑا فضل وکرم ہوا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کے بعد فرمایا : (وَاعْمَلُوْا صَالِحًا) اور اے داؤد کے گھر والو نیک عمل کرو، (اِنِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ) (بلاشبہ میں تمہارے کاموں کو دیکھنے والا ہوں۔ ) ہوا کی تسخیر : اس کے بعد حضرت سلیمان (علیہ السلام) پر جو انعامات تھے ان کا تذکرہ فرمایا، انہیں میں سے ایک انعام یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے ہوا کو مسخر فرما دیا تھا، جہاں جانا ہوتا تھا ہوا کو حکم دے دیتے تھے وہ ان کو اور ان کے لشکر کو لے کر چل دیتی تھی، اور اس کی رفتار کا یہ عالم تھا کہ صبح کو چلتی تھی تو اس زمانہ کے مسافروں کی عام رفتار کے مطابق ایک مہینے کی مسافت تک پہنچا دیتی تھی اور شام کو چلتی تو مزید ایک ماہ کی مسافت کو پہنچا دیتی تھی۔ معالم التنزیل میں حضرت حسن (رح) سے نقل کیا ہے کہ صبح کو دمشق سے چل کر شام تک اصطخر پہنچا دیتی تھی پھر شام کو اصطخر سے چل کر صبح تک کابل پہنچا دیتی تھی۔ تیز رفتار سوار کے لیے دونوں مسافتیں ایک ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہیں۔ بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) صبح کا کھانا مقام رے میں کھاتے اور شام کا کھانا سمر قند میں کھاتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(11) اور ہم نے فرمایا کہ اے دائود (علیہ السلام) تو لوہے کی کشادہ اور پوری زرہیں بنا اور جال بننے میں کڑیوں کا صحیح اندازہ رکھ اور تم سب یعنی دائود (علیہ السلام) اور اس کے متعلقین نیک اعمال کے پابند رہو بلاشبہ تم جو کام کرتے ہو میں وہ سب دیکھتا ہوں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت دائود (علیہ السلام) چوتھے دن جنگل میں نکلتے اپنے گناہ پر روتے اور زبور پڑھتے خوش آوازی سے اس کے اثر سے پہاڑ بھی ساتھ پڑھتے اور روتے اور اڑتے جانور پاس بیٹھ کر اسی طرح آواز کرتے اس مجلس میں لوگوں کے بہت جنازے نکلتے اور کڑیوں کی زرہ پہلے انہی سے نکلی کہ کشادہ رہے۔ حضرت دائود (علیہ السلام) حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی نویں یا تیرھویں پشت میں ہوئے ہیں۔ ان کے باپ کا نام ایشا ہے یہ ایشا کے چھوٹے لڑکے تھے ان کے علاوہ ایشا کے بارہ لڑکے اور تھے یہ بڑے بااقبال تھے ان کی تفصیل تو سورة بقر میں گزر چکی ہے۔ یہ علاوہ بکریاں چرانے کے گوپیے سے نشانہ بہت اچھا لگاتے تھے۔ حضرت اشمویل (علیہ السلام) کے مشورے سے حضرت اشمویل کی فوج میں شریک ہو کر جالوت کو قتل کیا اور حضرت اشمویل کے حکم سے جالوت کی سلطنت سنبھالی۔ وآتہ اللہ الملک والحکمۃ وعلمہ مما یشآء پارہ دوم کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا بہرحال سلطنت کے بھی مالک ہوئے نبوت بھی ملی آپ کی خوش الحانی اور ترنم ضرب المثل ہے ان کی تسبیح میں خاص اثر تھا پہاڑ اور طیور کو اللہ تعالیٰ نے ان کا مسخر کردیا تھا پہاڑ بھی ان کے ساتھ اور طیور بھی ان کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔ جیسا کہ ان کو حکم دے رکھا تھا۔ ادبی معہ والطیر ادب کے معنی عام طور پر مفسرین نے دائود (علیہ السلام) کی تسبیح کے ساتھ موافقت کرنے اور آواز سے آواز ملانے کے معنی کئے ہیں۔ سورة ص میں انشاء اللہ آئے گا۔ یسبحن بالعشی والاشراق والطیر محشورۃ بعض لوگوں نے کہا ہے پہاڑ ان کے ساتھ چلتے تھے۔ بہرحال ! پہاڑوں کی تسبیح یا ان کا ہمراہ چلنا حضرت دائود (علیہ السلام) کے معجزات میں سے تھا۔ پہاڑوں اور پرندوں کی یہ تسبیح ان کی آواز کی گونج نہ تھی جیسا کہ بعض ناسمجھ لوگوں نے سمجھا ہے بلکہ یہ ایک معجزہ تھا۔ حضرت دائود (علیہ السلام) کا ان کا لحن اور ان کا زبور پڑھنا پرندوں اور پہاڑوں پر یہ اثر کرتا تھا جو مذکور ہوا۔ اور انسانوں کی یہ حالت ہوتی تھی کہ ان کی مجلس میں اللہ تعالیٰ کے شوق میں بعض لوگ مرجاتے تھے۔ جیسا کہ شاہ صاحب (رح) نے فرمایا اسی طرح دائود (علیہ السلام) کو خوش آوازی اور لحن اور خوش گلو کی نعمت کے ساتھ ان کے ہاتھ میں لوہے کو موم بنادیا تھا جس طرح چاہتے لوہے کو موم کی طرح استعمال کرتے ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا باربیت المال پر نہ ڈالیں اللہ تعالیٰ نے یہ وصف عطا کردیا زرہ بناتے تھے اور فروخت کر کے اپنی گزر کرتے تھے۔ زرہ پہلے سپاٹ ہوتی تھی انہوں نے کڑیاں مقرر کر کے جال بنانے کی ایجاد کی اس میں سپاہی کو آرام رہتا تھا وہ آسانی کے ساتھ جنگ میں پیترا بدل سکتا تھا۔ حلقوں کی جالی سے مڑنے اور گھومنے میں دشواری نہ ہوتی تھی۔ ان انعامات پر اللہ تعالیٰ گنے ان سے ان کے خاندان سے شکریہ کا مطالبہ کیا کہ تم سب لوگ شائستہ اور نیک اعمال کرتے رہو۔ آخر میں ہر قسم کے کاموں پر نگرانی کا اعلان کیا کہ جو کچھ تم کرتے ہو وہ میں سب دیکھ رہا ہوں۔