Surat Saba

Surah: 34

Verse: 11

سورة سبأ

اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرۡ فِی السَّرۡدِ وَ اعۡمَلُوۡا صَالِحًا ؕ اِنِّیۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱﴾

[Commanding him], "Make full coats of mail and calculate [precisely] the links, and work [all of you] righteousness. Indeed I, of what you do, am Seeing."

کہ تو پوری پوری زرہیں بنا اور جوڑوں میں اندازہ رکھ تم سب نیک کام کیا کرو ( یقین مانو ) کہ میں تمہارے اعمال دیکھ رہا ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَنِ
کہ
اعۡمَلۡ
بناؤ
سٰبِغٰتٍ
کشادہ زر ہیں
وَّقَدِّرۡ
اور اندازے پر رکھو
فِی السَّرۡدِ
حلقے میں
وَاعۡمَلُوۡا
اور عمل کرو
صَالِحًا
نیک
اِنِّیۡ
بےشک میں
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَنِ
یہ کہ
اعۡمَلۡ
بناؤ
سٰبِغٰتٍ
کشادہ زرہیں 
وَّقَدِّرۡ
اور اندازے رکھو 
فِی السَّرۡدِ
کڑیاں جوڑنے میں 
وَاعۡمَلُوۡا
اورکیا کرو 
صَالِحًا
نیک کام 
اِنِّیۡ
یقیناًمیں 
بِمَا
اس کو جو 
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کر تے ہو 
بَصِیۡرٌ
خوب دیکھنے والا ہوں
Translated by

Juna Garhi

[Commanding him], "Make full coats of mail and calculate [precisely] the links, and work [all of you] righteousness. Indeed I, of what you do, am Seeing."

کہ تو پوری پوری زرہیں بنا اور جوڑوں میں اندازہ رکھ تم سب نیک کام کیا کرو ( یقین مانو ) کہ میں تمہارے اعمال دیکھ رہا ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور اسے کہا) کہ کھلی ڈھلی زرہیں بناؤ اور اندازہ کے مطابق اس کی کڑیاں جوڑو اور (اے آل داؤد) نیک عمل کرو ۔ جو کچھ تم کر رہے ہو بلا شبہ میں اسے خوب دیکھ رہا ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ کہ تم کشادہ زرہیں بناؤ اورکڑیاں جوڑنے میں اندازہ رکھواورنیک کام کیا کرو ، یقیناجو بھی تم عمل کرتے ہو میں اُس کوخوب دیکھنے والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(saying to him,) |" Make coats of armour, and maintain balance in combining (their) rings, and do, all of you, righteous deeds. Surely I am watchful of what you do.|"

کہ بنا زرہیں کشادہ اور اندازے سے جوڑ کڑیاں اور کرو تم سب کام بھلا میں جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کہ کشادہ زرہیں بنائو اور کڑیاں ملانے میں ٹھیک ٹھیک اندازہ رکھو اور تم سب نیک اعمال کرو۔ تم جو کچھ کر رہے ہو میں یقینا اسے دیکھ رہا ہوں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“Fashion coats of mail and measure their links with care and act righteously. I am watching over whatever you do.”

اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ 16 ۔ ( اے آل داؤد ) نیک عمل کرو ، جو کچھ تم کرتے ہو اسے میں دیکھ رہا ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہ پوری پوری زرہیں بناؤ ، اور کڑیاں جوڑنے میں توازن سے کام لو ( ٤ ) اور تم سب لوگ نیک عمل کرو ۔ تم جو عمل بھی کرتے ہو میں اسے دیکھ رہا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس کو یہ حکم دیا تھا کہ پورے بدن کی زر میں بنا اور کڑیاں انداز سے جوڑ (بڑی چھوٹی نہ ہوں 4) اور دائود اور اس کے لوگوں سے یہ کہا نیک کام کرتے رہو کیونکہ میں تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہ کشادہ زرہیں بنائیں اور کڑیوں کو اندازے سے جوڑیں اور نیک کام کریں۔ بیشک ہم تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور کہہ دیا تھا کہ ) کشادہ زر ہیں بنائو اور زر ہوں کی کڑیاں جوڑنے میں اندازہ قائم رکھو عمل صالح کرتے رہو جو کچھھ کرتے ہو اسے میں دیکھنے والا ہوں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیوں کو اندازے سے جوڑو اور نیک عمل کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان کو دیکھنے والا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Saying: make thou complete coats of mail, and rightly dispose the links, and work ye, righteously; verily I am of that which Ye work a Beholder.

کہ تم پوری زرہیں بناؤ اور (ان کے) جوڑ میں (مناسب) اندازہ رکھو اور تم سب نیک کام کرو میں خوب دیکھ رہا ہوں جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہ ڈھیلی ڈھالی زرہیں بناؤ اور ان کے جوڑ پیوستہ رکھو اور سب نیک عمل کرو ، بیشک تم جو کچھ کرتی ہو ، میں اس کو اچھی طرح دیکھ رہا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اور وحی کی ) کہ کشادہ زرہیں بنائیے اور کڑیوں ( کے جوڑے میں ) ایک اندازہ قائم رکھیے اور ( اے آلِ داؤد ) تم لوگ نیک کام کیا کرو ، بے شک جو کچھ تم کرتے ہو میں خوب دیکھنے والا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ کشادہ زر ہیں بناؤ اور کڑیوں کو اندازے سے جوڑو اور نیک عمل کرو۔ جو عمل تم کرتے ہو میں ان کو دیکھنے والا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہ تم زرہیں بناؤ پوری پوری اور ٹھیک اندازہ رکھو ان کی کڑیاں جوڑنے میں اور تم سب لوگ نیک کام کرو بیشک میں پوری طرح دیکھ رہا وہ سب کچھ جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

کہ کھلی زرہیں بنائو ( جولڑنے والوں کے جسم کو صحیح طریقہ سے ڈھانپ لیں اور دشمن کے وارسے محفوظ رکھیں ) اندازے کے مطابق کڑیاںجو ڑو ( تاکہ چھوٹی بڑی نہ ہوں ) اور نیک عمل کروجوتم کرتے ہوبلاشبہ میں دیکھ رہاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ وسیع زِر ہیں بنا اور بنانے میں اندازے کا لحاظ رکھ ( ف۲٦ ) اور تم سب نیکی کرو ، بیشک تمہارے کام دیکھ رہا ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اور ارشاد فرمایا ) کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور ( ان کے ) حلقے جوڑنے میں اندازے کو ملحوظ رکھو اور ( اے آلِ داوؤد! ) تم لوگ نیک عمل کرتے رہو ، میں اُن ( کاموں ) کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان سے کہا کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور کڑیوں کے جوڑنے میں مناسب اندازہ رکھو اور ( اے آلِ داؤد ( ع ) ) تم سب نیک عمل کرو ( کیونکہ ) تم لوگ جو کچھ کرتے ہو میں خوب دیکھ رہا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Commanding), "Make thou coast of mail, balancing well the rings of chain armour, and work ye righteousness; for be sure I see (clearly) all that ye do."

Translated by

Muhammad Sarwar

so that he could make coats of mail and properly measure their rings. We told him and his people to act righteously. We are Well-Aware of what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Saying: "Make you perfect coats of mail, and balance well the rings of chain armor [Sard], and work you (men) righteousness. Truly, I am All-Seer of what you do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Saying: Make ample (coats of mail), and assign a time to the making of coats of mail and do good; surely I am Seeing what you do.

Translated by

William Pickthall

Saying: Make thou long coats of mail and measure the links (thereof). And do ye right. Lo! I am Seer of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कि "पूरी कवचें बना और कड़ियों को ठीक अंदाज़ें से जोड।" - और तुम अच्छा कर्म करो। निस्संदेह जो कुछ तुम करते हो उसे मैं देखता हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہ حکم دیا کہ) تم پوری زرہیں بناؤ اور (کڑیوں کے) جوڑنے کے انداز رکھو اور تم سب نیک کام کیا کرو (3) میں تمہارے سب اعمال دیکھ رہا ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہدایت کی کہ زرہیں بناؤ اور ان کے حلقے ٹھیک ٹھیک انداز سے جوڑؤ۔ اے آل داؤد نیک عمل کرو جو کچھ تم کرتے ہو میں اس کو یقیناً دیکھ رہا ہوں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس ہدایت کے ساتھ کہ زر ہیں بنا اور اس کے حلقے ٹھیک اندازے سے رکھ اے آل داؤد نیک عمل کرو ، جو کچھ تم کرتے ہو ، میں دیکھ رہا ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہ تم پوری زرہیں بناؤ اور جوڑنے میں اندازہ رکھو، اور تم سب نیک کام کیا کرو، بلاشبہ میں ان کاموں کو دیکھ رہا ہوں جنہیں تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہ بنا زرہیں کشادہ اور اندازے سے جوڑ کڑیاں اور کرو تم سب کام بھلا میں جو کچھ تم کرتے ہو دیکھتا ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہ اے دائود (علیہ السلام) تو پوری پوری زرہیں بنا اور جال بننے میں کڑیوں کا صحیح انداز رکھ اور تم سب لوگ نیک کام کرتے رہو۔ بیشک تم جو کام کرتے ہو میں وہ سب دیکھ رہا ہوں