Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 103

سورة الصافات

فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَ تَلَّہٗ لِلۡجَبِیۡنِ ﴿۱۰۳﴾ۚ

And when they had both submitted and he put him down upon his forehead,

غرض جب دونوں مطیع ہو گے اور اس نے ( باپ نے ) اس کو ( بیٹے کو ) پیشانی کے بل گرا دیا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Then, when they had both submitted themselves, and he had laid him prostrate on his forehead; means, when both of them had pronounced the Shahadah and remembered Allah -- Ibrahim because he was about to offer a sacrifice and Ismail because he was about to die. Or it was said that "submitted themselves" means that they submitted and followed the command of Allah; Ibrahim obeyed the command of Allah and Ismail obeyed Allah and his father. This was the view of Mujahid, Ikrimah, Qatadah, As-Suddi and Ibn Ishaq, and others. The meaning of the phrase "and he had laid him prostrate on his forehead" is: he placed him facedown so that he could slaughter him from behind, and not have to see his face at the time of slaughter, so that it would be easier for him. Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, Mujahid, Sa`id bin Jubayr, Ad-Dahhak and Qatadah said: وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ (and he had laid him prostrate on his forehead); means, "He turned him upside down on his face." Imam Ahmad recorded that Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, said, "When the rituals were enjoined upon Ibrahim, peace be upon him, the Shaytan appeared to him at the Mas`a and raced with him, but Ibrahim got there first. Then Jibril, upon him be peace, took him to Jamrat Al-`Aqabah and the Shaytan appeared to him, so he stoned him with seven pebbles until he disappeared. Then he appeared him at Al-Jamrah Al-Wusta and he stoned him with seven pebbles. Then he laid him prostrate on his face. Ismail, peace be upon him, was wearing a white shirt, and he said, `O my father, I do not have any garment in which I can be shrouded apart from this; take it off me so that you can shroud me in it.' He started to take it off, then he was called from behind: وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

103۔ 1 ہر انسان کے منہ (چہرے) پر دو جبین (دائیں اور بائیں) ہوتی ہیں اور درمیان میں پیشانی اس لئے لِلْجَبِیْنِ کا صحیح ترجمہ (کروٹ پر) ہے یعنی اس طرح کروٹ پر لٹا لیا، جس طرح جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کروٹ پر لٹا یا جاتا ہے، مشہور ہے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) نے وصیت کی کہ انہیں اس طرح لٹایا جائے کہ چہرہ سامنے نہ رہے جس سے پیار اور شفقت کا جذبہ امر الٰہی پر غالب آنے کا امکان نہ رہے۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٦٠] قربانی کا منظر :۔ سیدنا ابراہیم نے اپنے بیٹے کو پیشانی کے بل اس لئے لٹایا کہ کہیں پدرانہ شفقت تعمیل حکم الٰہی میں آڑے نہ آجائے۔ اور چھری چلاتے وقت ہاتھ میں لغزش نہ واقع ہو۔ منہ کے بل لٹانے سے نہ بیٹے کا چہرہ نظر آئے گا نہ پدرانہ جذبات برانگیختہ ہوں گے۔ کہتے ہیں کہ سیدنا اسماعیل نے اسی مصلحت کے پیش نظر خود اپنے والد محترم کو ایسا مشورہ دیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِ : عام طور پر مفسرین نے ” اَلْجَبِیْنُ “ کا ترجمہ پیشانی یا ماتھا کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے بیٹے کو اوندھا اس لیے لٹایا کہ ذبح کرتے وقت اس کا چہرہ دیکھ کر کہیں دل میں رِقّت اور ہاتھ میں لرزش پیدا نہ ہوجائے۔ بعض نے کچھ آثار بھی نقل کیے ہیں کہ اسماعیل (علیہ السلام) نے خود ابراہیم (علیہ السلام) کو ایسا کرنے کی وصیت کی۔ بعض نے لکھا ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے بیٹے کے کہنے پر اس کے دونوں ہاتھ گردن کے ساتھ باندھ دیے اور اسے الٹا لٹا لیا اور چاہتے تھے کہ نیچے سے گردن پر چھری پھیریں۔ مگر یہ سب اسرائیلیات ہیں اور ان میں سے کوئی بات بھی ثابت نہیں۔ اس مقام پر جبین سے مراد ماتھا لینا بہت بعید ہے، کیونکہ جبین کا معنی ” جَبْھَۃٌ“ (ماتھے) کی ایک جانب ہے۔ ہر آدمی کی دو جبینیں ہوتی ہیں۔ طبری نے اس قسم کی روایتیں نقل کرنے کے باوجود خود ” وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِ “ کی تفسیر کرتے ہوئے لکھا ہے : ” وَ صَرَعَہُ لِلْجَبِیْنِ وَالْجَبِیْنَانِ مَا عَنْ یَمِیْنِ الْجَبْھَۃِ وَ عَنْ شِمَالِھَا وَلِلْوَجْہِ جَبِیْنَانِ وَالْجَبْھَۃُ بَیْنَھُمَا “ یعنی ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے جبین پر گرا لیا اور دو جبینیں وہ ہیں جو ” جَبْھَۃٌ“ (پیشانی) کے دائیں اور بائیں طرف ہوتی ہیں اور چہرے کی دو جبینیں ہوتی ہیں اور ” جَبْھَۃٌ“ (پیشانی) ان دونوں کے درمیان ہوتی ہے۔ “ قاموس میں ہے : ” اَلْجَبِیْنَانِ حَرْفَانِ مَکْتَنِفَا الْجَبْھَۃِ مِنْ جَانِبَیْھَا “” یعنی ماتھے کے دونوں جانبوں والے کناروں کو دو جبینیں کہتے ہیں۔ “ اس لیے میں نے اس کا ترجمہ کیا ہے کہ ” اس نے اسے پیشانی کی ایک جانب پر گرا دیا۔ “ ذبح کرتے وقت کسی بھی جانور کو اسی طرح گرایا جاتا ہے، تاکہ حلق پر چھری پھر سکے۔ ” فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِ “ (تو جب دونوں نے حکم مان لیا اور اس نے اسے پیشانی کی ایک جانب پر گرا دیا) تو پھر کیا ہوا ؟ صاحب کشف نے فرمایا : ” جواب یہ ہے کہ (کَانَ مَا کَانَ ) یعنی پھر ہوا جو ہوا۔ “ اس سوال کا جواب یہاں ذکر نہیں کیا گیا، کیونکہ یہ بات بیان میں آنا مشکل ہے کہ اس وقت باپ کے دل پر کیا گزری تھی، فرشتوں کی حیرانی کا کیا عالم تھا اور اللہ تعالیٰ ، جس کے حکم پر وہ عزیز بیٹے کو ذبح کر رہے تھے، کس قدر خوش اور مہربان ہو رہا تھا۔ اس مقام پر مفسرین نے بعض صحابہ اور تابعین سے مختلف آثار نقل کیے ہیں، جن میں سے اکثر کی تو سند ہی صحیح نہیں۔ اگر صحیح ہو بھی تو ظاہر ہے وہ حضرات واقعہ کے وقت موجود نہیں تھے، نہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وہ باتیں روایت کی ہیں اور نہ ہی اپنی معلومات کا کوئی اور معتبر ذریعہ بتایا ہے۔ حافظ ابن کثیر (رض) نے ” البدایۃ والنہایۃ “ میں اسماعیل (علیہ السلام) کے قصے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے : ” غَالِبُ مَا ھٰھُنَا مِنَ الْآثَارِ مَأْخُوْذٌ مِنَ الْإِسْرَاءِیْلِیَاتِ وَفِي الْقُرْآنِ کِفَایَۃٌ عَمَّا جَرٰی مِنَ الْأَمْرِ الْعَظِیْمِ وَالْاِخْتِبَارِ الْبَاھِرِ وَأَنَّہُ فُدِيَ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ وَ قَدْ وَرَدَ فِي الْحَدِیْثِ أَنَّہُ کَانَ کَبَشًا “ ” یعنی یہاں ذکر کیے جانے والے اکثر آثار اسرائیلیات سے لیے گئے ہیں اور قرآن مجید میں جو کچھ مذکور ہے وہ اس عظیم الشان معاملے اور طاقت سے اونچے امتحان کے بیان کے لیے کافی ہے اور یہ کہ ان کا فدیہ عظیم ذبیحے کے ساتھ دیا گیا اور حدیث میں آیا ہے کہ وہ ایک مینڈھا تھا۔ “

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The word: اَسلَمَ (aslama: both of them submitted) in verse 103: فَلَمَّا أَسْلَمَا means to submit, bow down, become obedient, rendered ready to carry out the command. Hence, it releases the sense of having bowed down before the Divine command, that is, in plain words, the father resolved to slaughter the son and the son, to be slaughtered by him. At this place, the word used is: لَمَّا (lamma: when), but its apodosis or the complement of the condition has not been mentioned - in other words, it has not been said later on as to what happened when this thing came to pass. This releases a hint towards the uniqueness of this bold initiative of self-submission undertaken by the father and son - so unique that words just fail to convey a fuller description. Some historical and exegetical reports tell us that the Shaitan tried to seduce Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) away from it three times and every time Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) pelted seven pebbles on him, and drove him away. Right through up to this day, on the three pillars of Mina, pebbles are thrown to commemorate this very endearing act. Finally, when both father and son reached the place of slaughter to offer this unique act of worship, Sayyidna Ismail (علیہ السلام) said to his father, |"My dear father, tie me down well enough so that my body may not toss and turn too much; and also keep your dress protected, lest the drops of my blood spoil it which might reduce my reward with Allah, and moreover, if my mother were to see this blood, she will be virtually smitten with sorrow. And sharpen your knife, and run it fast over my throat, so that my last breath comes easy on me, for death is hard; and when you return to my mother, pay my respects to her and should you wish to take my shirt to her, you are welcome to do so, may be it would give her the comfort she needs.|" Hearing these words coming from the lips of the only son a father has, who can imagine what would have been going on in his heart. But, here was Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) Like a mountain of fortitude, he says to his son, |"Son, what a good helper you are for me in this task assigned by Allah.|" Saying this, he kissed his son and, with wet eyes, he tied him. (Mazhari) And then came the stage about which the text says: وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ (and he laid him on his forehead - 103). According to an explanation of this statement as reported from Sayyidna Ibn ` Abbas, &he laid him down on his side in a manner that one edge of the forehead was touching the ground& (Mazhari). Lexically, this explanation is weightier for the reason that the word: جَبِينِ (jabin) is applied to the two curvatures of the forehead while the middle part of the forehead is called: جَبھَۃُ (jabhah). Therefore, Moulana Thanavi (رح) has translated it carrying the sense of &laying down on the side.& But, other respected commentators have explained it as &laid him down on the ground face down.& Whatever be the case, the reason given in historical accounts for this manner of laying him down is that, initially, Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) had laid him down face up. But, once he started moving the knife on his throat, it would not cut despite repeated efforts, because a copper plate had come as a barrier in between by the will of Allah. At that time, the son himself requested his father that he be laid down on the side face down for the reason that once he looked at him, his filial compassion unnerved his hand, and the throat is not cut as required. In addition to that, he said, when he looked at the knife, he too started feeling nervous. So Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) started using his knife in the manner he was told (Tafsir Mazhari). Allah knows best.

فَلَمَّآ اَسْلَمَا (پس جب وہ دونوں جھک گئے) اسلمہ کے معنی ہیں جھک جانا، مطیع ہوجانا، رام ہوجانا۔ مطلب یہ ہے کہ جب وہ اللہ کے حکم کے آگے جھک گئے، یعنی باپ نے بیٹے کو ذبح کرنے کا اور بیٹے نے ذبح ہوجانے کا ارادہ کرلیا، یہاں لما (جب) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، لیکن اس کا جواب مذکور نہیں ہے، یعنی آگے یہ نہیں بتایا گیا کہ جب یہ واقعات پیش آ چکے تو کیا ہوا ؟ اس سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ باپ بیٹے کا یہ اقدام فداکاری اس قدر عجیب و غریب تھا کہ الفاظ اس کی پوری کیفیت کو بیان کر ہی نہیں سکتے۔ بعض تاریخی اور تفسیری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ شیطان نے تین مرتبہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو بہکانے کی کوشش کی، ہر بار حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے سات کنکریاں مار کر بھگا دیا۔ آج تک منیٰ کے تین جمرات پر اسی محبوب عمل کی یاد کنکریاں مار کر منائی جاتی ہے، بالآخر جب دونوں باپ بیٹے یہ انوکھی عبادت انجام دینے کے لئے قربان گاہ پر پہنچے تو حضرت اسماعیل (علیہ السلام) نے اپنے والد سے کہا کہ ابا جان مجھے خوب اچھی طرح باندھ دیجئے، تاکہ میں زیادہ تڑپ نہ سکوں اور اپنے کپڑوں کو بھی مجھ سے بچائیے، ایسا نہ ہو کہ ان پر میرے خون کی چھینٹیں پڑیں، تو میرا ثواب گھٹ جائے، اس کے علاوہ میری والدہ خون دیکھیں گی تو انہیں غم زیادہ ہوگا، اور اپنی چھری کو بھی تیز کرلیجئے، اور اسے میرے حلق پر ذرا جلدی جلدی پھیریئے گا، تاکہ آسانی سے میرا دم نکل سکے، کیونکہ موت بڑی سخت چیز ہے، اور جب آپ میری والدہ کے پاس جائیں تو ان سے میرا سلام کہہ دیجئے گا، اور اگر آپ میری قمیض والدہ کے پاس لے جانا چاہیں تو لے جائیں، شاید اس سے انہیں کچھ تسلی ہو۔ اکلوتے بیٹے کی زبان سے یہ الفاظ سن کر ایک باپ کے دل پر کیا گزر سکتی ہے ؟ لیکن حضرت ابراہیم (علیہ السلام) استقامت کے پہاڑ بن کر جواب یہ دیتے ہیں کہ : ” بیٹے ! تم اللہ کا حکم پورا کرنے کے لئے میرے کتنے اچھے مددگار ہو۔ “ یہ کہہ کر انہوں نے بیٹے کو بوسہ دیا، پر نم آنکھوں سے انہیں باندھا۔ (مظہری) اور وَتَلَّهٗ لِلْجَبِيْنِ (انہیں پیشانی کے بل خاک پر لٹا دیا) حضرت ابن عباس سے اس کا مطلب یہ منقول ہے کہ انہیں اس طرح کروٹ پر لٹا دیا کہ پیشانی کا ایک کنارہ زمین سے چھونے لگا، (مظہری) لغت کے اعتبار سے یہ تفسیر راجح ہے۔ اس لئے کہ جبین عربی زبان میں پیشانی کی دونوں کروٹوں کو کہتے ہیں، اور پیشانی کا درمیانی حصہ جبہتہ کہلاتا ہے۔ اسی لئے حکیم الامت حضرت تھانوی نے اس کا ترجمہ کروٹ پر لٹانے سے کیا ہے لیکن بعض دوسرے حضرات مفسرین نے اس کا مطلب یہ بتایا ہے کہ اوندھے منہ زمین پر لٹا دیا۔ بہرصورت تاریخی روایات میں اس طرح لٹانے کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ شروع میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے انہیں سیدھا لٹایا تھا، لیکن جب چھری چلانے لگے تو بار بار چلانے کے باوجود گلا کٹتا نہیں تھا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے پیتل کا ایک ٹکڑا بیچ میں حائل کردیا تھا، اس موقع پر بیٹے نے خود یہ فرمائش کی کہ ابا جان : مجھے چہرے کے بل کروٹ سے لٹا دیجئے، اس لئے کہ جب آپ کو میرا چہرہ نظر آتا ہے تو شفقت پدری جوش مارنے لگتی ہے، اور گلا پوری طرح کٹ نہیں پاتا، اس کے علاوہ چھری مجھے نظر آتی ہے تو مجھے بھی گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔ چناچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے انہیں اسی طرح لٹا کر چھری چلانی شروع کی۔ (تفسیر مظہری وغیرہ) واللہ اعلم۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّہٗ لِلْجَبِيْنِ۝ ١٠٣ۚ اسلما۔ ماضی تثنیہ مذکر غائب ۔ دونوں نے حکم مانا۔ دونون نے سر تسلیم خم کردیا۔ دونوں ( امر خدا وندی کے آگے ) جھک گئ تلَ أصل التَّلِّ : المکان المرتفع، والتَّلِيل : العنق، وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] ، أسقطه علی التل، کقولک : ترّبه : أسقطه علی التراب، وقیل : أسقطه علی تلیله، والمِتَّل : الرمح الذي يتل به . ( ت ل ل ) التل : اصل میں تل کے معنی بلند جگہ یعنی ٹہلہ کے ہیں اور تلیل گردن کو کہتے ہیں : وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] کے معنی ٹیلے پر لٹا دینے کے ہیں جیسے تربہ ( کسی کو زمین پر گرانا ۔ بعض نے کہا ہے کہ اس کے معنی تلیل یعنی گردن اور رخسار کے بل لٹا دینا ہیں جیسا کہ جبیں ( پٹ بڑی ) کے لفظ سے مفہوم ہوتا ہے ۔ متل نیزہ وغیرہ جسے مار کر کسیء لو بچھاڑا جاتا ہے ( سیدھا اور سخت نیزہ ) جَبن قال تعالی: وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] ، فالجَبِينَان جانبا الجبهة، والجُبْن : ضعف القلب عمّا يحق أن يقوی عليه . ورجل جَبَان وامرأة جبان، وأَجْبَنْتُهُ : وجدته جبانا وحکمت بجبنه، والجُبْنُ : ما يؤكل . وتَجَبَّنَ اللبن : صار کالجبن . ( ج ب ن ) الجبن پیشانی کا کنارہ ۔ اور پیشانی کے دونوں کی طرف کے کناروں کو جبیان کہا جاتا ہے قرآن میں ہے ؟ ۔ وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ [ الصافات/ 103] اور باپ نے بیٹے کو پٹ پڑی کے بل لٹا لیا : ۔ الجبن ( بزدلی دل ) دل کا ایسے موقع کمزور ی کا اظہار کرنا جہاں اسے قوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا ۔ جبان بزدل ( مذکر ومؤنث ) اجبنتہ بزدل پانا کسی پر بزدلی کا حکم لگانا ۔ الجبن ( یضا ) پنیر دودھ پنیر بن گیا یا پنیر کی طرح جم گیا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٠٣۔ ١١١) غرض کہ جب دونوں حکم الہی کی تعمیل کے لیے تیار ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو ذبح کرنے کے لیے کروٹ پر لٹا دیا تو ہم نے آواز دی کہ ابراہیم آپ نے خواب کو سچا اور پورا کر کے دکھایا ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔ حقیقت میں یہ تھا بھی بڑا امتحان اور ہم نے ایک موٹا مینڈھا اس کے بدلہ میں دیا اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات رہنے دی کہ ابراہیم پر سلام ہو مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔ بیشک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٠٣{ فَلَمَّآ اَسْلَمَا وَتَلَّہٗ لِلْجَبِیْنِ } ” پھر جب دونوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کرلی اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے َبل لٹا دیا۔ “ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بیٹے کو ذبح کرنے کے لیے پیشانی کے بل لٹایا تاکہ چہرہ سامنے نہ ہو اور اسی حالت میں گدی ّپر چھری چلانے کی کوشش کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

61 That is, "The Prophet Abraham did not make his son lit flat on his back but made him lie prostrate lest while slaughtering him the sight of his face should arouse compassion and lout and make him shaky. Therefore, he wanted to use the knife from under the throat" .

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :61 یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کرنے کے لیے بیٹے کو چِت لٹایا بلکہ اوندھے منہ لٹایا تاکہ ذبح کرتے وقت بیٹے کا چہرہ دیکھ کر کہیں محبت و شفقت ہاتھ میں لرزش پیدا نہ کر دے ۔ اس لیے وہ چاہتے تھے کہ نیچے کی طرف سے ہاتھ ڈال کر چھری چلائیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

21: باپ بیٹے دونوں نے تو اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں یہی ٹھان لی تھی کہ باپ بیٹے کو ذبح کرے گا، اس لیے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا، تاکہ چھری پھیرتے وقت ان کی صورت دیکھ کر ارادے میں کوئی تزلزل نہ آجائے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(37:103) اسلما۔ ماضی تثنیہ مذکر غائب ۔ دونوں نے حکم مانا۔ دونون نے سر تسلیم خم کردیا۔ دونوں (امر خدا وندی کے آگے ) جھک گئے قتادہ (رح) نے کہا ہے اسلم کا معنی ہے سپرد کردینا۔ یعنی (حضرت) ابراہیم ( (علیہ السلام) ) نے اپنے بیٹے کو اور (حضرت) اسماعیل (علیہ السلام) نے اپنی جان کو اللہ کے سپرد کردیا۔ تلہ۔ تل ماضی واحد مذکر غائب۔ ضمیر فاعل حضرت ابراہیم کی طرف راجع ہے اور ہ ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع (حضرت) اسماعیل ہے۔ اس کا معنی ہے زمین پر پچھاڑنا۔ (اور) حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل کو زمین پر لٹا دیا۔ للجبین۔ پیشانی کے بل۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7( فطھر صبر ھما) ( تو ان دونوں کا صبر ظاہر ہوگیا) یہ عبادت محذوف ہے جو ( لما) کا جواب ہے۔ حضرت ابراہیم نے بیٹے کو اوندھا اس لئے لٹایا کہ ذبح کرتے وقت اس کا چہرہ دیکھ کر کہیں رقت اور ہاتھ میں لرزش پیدانہ ہوجائے۔ عموماً مفسرین نے ” للجین “ کا یہی مفہوم بیان کیا ہے اور اس سلسلہ میں بعض آثار بھی نقل کیے ہیں کہ حضرت اسماعیل نے اپنے باپ ابراہیم ( علیہ السلام) کو اس طریق سے ذبح کرنے کی وصیت کی۔ ممکن ہے حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) نے اپنے باپ سے یہ باتیں بطور احتیاط کہہ دی ہوں مگر آیت سے یہ مفہوم اخذ کرنا بعید ہے کیونکہ لفظ ” جبین “ کا معنی جبھۃ (ماتھا) کی ایک جانب کے آتے ہیں۔ پس اس کے معنی یہ ہیں کہ ان کو لٹالیا جیسا کہ ذبح کے وقت جانور کو لٹایا جاتا ہے قتاوہ (رح) سے منقول ہے ( ای کتبہ وحول وجھہ الی لقبلۃ) یعنی ان کو پچھاڑ کر ان کا چہرہ قبلہ کی طرف کردیا۔ اس سے اس مفہوم کی وضاحت ہوجاتی ہے۔ پھر یہ واقعہ وادی منی میں صخرہ کے قریب پیش آیا۔ بعض نے لکھا ہے کہ منحر کا واقعہ ہے جس جگہ آج کل قربانی ذبح کی جاتی ہے واللہ اعلم۔ ( قرطبی، روح)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ستجدنی ان شآء اللہ من الصبرین (37: 102) ” اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں سے پائیں گے “۔ ورنہ نہیں۔ کیا شان ہے اللہ کے جناب میں عاجزی کی۔ اور کس قدر روشن ایمان ہے کس قدر عالی شان اطاعت اور بےمثال تسلیم و رضا ہے یہ ! باتوں سے آگے اب اس منظر میں واقعات ایک قدم آگے بڑھتے ہیں۔ اب صرف مکالمہ نہیں ہے عمل شروع ہو رہا ہے فلما اسلما وتلہ للجبین (103) ” “۔ ایک بار پھر یہاں اطاعت سر بلند ہوتی ہے اور عظمت ایمان کا اظہار ہوتا ہے اور تسلیم و رضا کی وہ مثال سامنے آتی ہے جو پوری انسانی تاریخ کا ایک جلی عنوان ہے۔ ایک انسان اپنے اکلوتے بیٹے کو منہ کے بل گراتا ہے تاکہ اسے ذبح کے لیے تیار کرلے۔ اور وہ لڑکا بھی سر تسلیم خم کرتا ہے اور بےحس و حرکت گر جاتا ہے۔ بات اب عمل تک آپہنچی ہے اور قریب ہے کہ چھری چل جائے۔ باپ بیٹے دونوں نے سر تسلیم خم کردیا ہے۔ یہی ہے اسلام۔ اسلام میں تسلیم و رضا ہی اصل حقیقت ہے۔ اعتماد ، طاعت ، اطمینان اور تسلیم و رضا ، دونوں کے جذبات ، نظریات اور عمل یکساں ہیں۔ نفاذ امر کے لیے تیار ہیں۔ اس قسم کی تیاری کہ تنفیذ کے لیے بس ایک کش کی ضرورت ہے اور یہ کام ایک عظیم ایمان ہی کرسکتا ہے۔ یہ جرات اور جسارت کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ جوش اور بہادری کا معاملہ نہیں ہے۔ بعض اوقات میدان کا رزار میں ایک مجاہد پر جوش انداز میں آگے بڑھتا ہے۔ قتل کرتا ہے اور قتل ہوتا ہے۔ بعض اوقات ایک فدائی اقدام کرتا ہے اور اسے علم بھی ہوتا ہے کہ وہ زندہ نہ بچے گا لیکن وہ جذبہ فداکاری سے سرشار ہوتا ہے اور یہ ایک انداز ہوتا ہے۔ لیکن حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل جو کچھ کر رہے ہیں اس کی ادا بالکل نرالی ہے۔ یہاں کوئی خونی جوش نہیں ہے۔ نہ جذبہ حمایت کار فرما ہے ۔ نہ عجلت پسندانہ جوش ہے جس کی تہہ میں خوف و ہراس کو چھپایا جاتا ہے۔ کمزوری اور بزدلی کو نعروں میں لپیٹ لیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ ایسی تسلیم و رضا ہے جو معاملے کو اچھی طرح سوچ سمجھ کر کی جا رہی ہے۔ عقلمندی کے ساتھ ایک کام ہو رہا ہے۔ قصد و ارادے اور سوچ و فکر کے بعد ہو رہا ہے۔ پورے مشورے اور بحث و مباحثے کے بعد۔ یہ جانتے ہوئے کہ ہم کیا کر رہے ہیں ، اطمینان کے ساتھ کہ نتائج کیا ہوں گے۔ ٹھنڈی رضا مندی ، خوشی خوشی سے اللہ کا جذبہ اطاعت کام کر رہا ہے۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل (علیہما السلام) نے حق ادا کردیا۔ تسلیم و رضا کا اظہار ہوگیا۔ امر الٰہی کو وہ روبعمل لے ہی آئے۔ فرض پورا کردیا۔ بس چھری کی ایک کش ہی باقی رہ گئی تھی۔ خون کی ایک دھار ہی باقی تھی۔ اکلوتے بیٹے کی روح کی پرداز ہو چکنی باقی تھی۔ اللہ کے ہاں اس روح کی کوئی زیادہ اہمیت نہ تھی۔ اللہ کے پیمانے میں وزن کسی اور چیز کا تھا جو ہوچکا۔ دونوں نے عزم و ارادہ اس میزان میں رکھ دیا تھا۔ رب جانتا تھا کہ ان کے شعور کی حالت کیا ہے ، ان کا جذبہ کیا ہے۔ یہ ایک امتحان تھا جو ہوچکا۔ اس میں وہ فتح یاب ہوگئے۔ نتائج سامنے آگئے۔ مقصد امتحان پورا ہوگیا جو بات رہ گئی وہ صرف یہ تھی کہ کوئی تڑپ جائے۔ خون بہہ جائے۔ ذبیح کا جسم ٹھنڈا ہوجائے۔ لیکن اللہ بندگی و اطاعت چاہتا ہے۔ عبادت کے معنی اسلام میں ابتلا اور تعذیب نہیں۔ اللہ خون اور جسموں کو گرانا نہیں چاہتا۔ جب خلوص کا اظہار ہوگیا۔ بندہ اس مشکل حکم کی تعیل کے لیے تیار ہوگیا۔ اپنے دل و جان سے تیار ہوگیا تو فرض ادا ہوگیا اور امتحان میں وہ کامیاب ہوگیا۔ اللہ جانتا تھا کہ ابراہیم اور اسماعیل دونوں سچے ہیں۔ اس لیے اللہ نے ان کی تیاری ہی کو عمل سمجھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(103) پھر جب دونوں باپ بیٹے تعمیل حکم کے لئے آمادہ ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل گرا دیا۔ یعنی ابراہیم اور اسماعیل نے امر الٰہی کو تسلیم کرلیا اور باپ ذبح کرنے اور بیٹا ذبح ہونے کو آمادہ ہوگئے اور باپ نے بیٹے کو اس مصلحت سے پیشانی کے بل گرادیا کہ مبادا بیٹے کی صورت دیکھ کر حضرت حق جل مجدہ کے حکم کی بجا آوری میں کچھ کوتاہی نہ ہوجائے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ تدبیر حضرت اسماعیل نے ہی بتائی تھی بہرحال لٹانے کے بعد چاہتے تھے کہ گلے پر اسماعیل کے چھری پھیردی۔