PrepositionNoun

بِكَأْسٍ

a cup

ساغر

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْکَاْسُ:پینے کا برتن۔جب کہ اس میں پینے کی چیز موجود ہو۔قرآن پاک میں ہے۔ (مِنۡ کَاۡسٍ کَانَ مِزَاجُہَا کَافُوۡرًا ) (۷۶۔۵) اور ایسی شراب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔اور کبھی اسکا اطلاق خالی پیالہ یا صرف پینے کی چیز پر ہوتا ہے۔مثلاً شَرِبْتُ کَاسَا:میں نے شراب کا پیالہ پیا۔کَاْسٌ طَیِّبَۃٌ:عمدہ شراب۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَکَاْسِ مِنْ مَّعِیْنِ) (۵۶۔۱۸) اور صاف شراب کے گلاس۔ (کَأَسَتِ النَّاقَبُ تَکئُوسَ :اونٹنی کا تین پاؤں پر چلنا اور اَلْکَیْسُ کے معنی دانائی اور زیرکی کے ہیں اور (اَکْأسَ الرَّجُلُ وَاَکْیَسَ) کے معنی غَدْرٌ یعنی بدعہدی بھی آتے ہیں کیونکہ اس میں زیرکی سے کام لیا جاتا ہے۔اور یا اس لئے کہ کَیْسَان نامی ایک شخص تھا جو بے وفائی میں ضرب المثل تھا پھر ہر غدار کو کَیْسَان کہا جانے لگا۔جیسا کہ ھَالِکِیٌّ اصل میں ایک مشہور آہنگر کا نام تھا پھر ہر حداد یعنی آہنگر پر ھَالِکِیٌّ کا لفظ بولا جانا لگا ہے۔

Lemma/Derivative

6 Results
كَأْس