Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 71

سورة الزمر

وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِلٰی جَہَنَّمَ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ اَلَمۡ یَاۡتِکُمۡ رُسُلٌ مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِ رَبِّکُمۡ وَ یُنۡذِرُوۡنَکُمۡ لِقَآءَ یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا ؕ قَالُوۡا بَلٰی وَ لٰکِنۡ حَقَّتۡ کَلِمَۃُ الۡعَذَابِ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۷۱﴾

And those who disbelieved will be driven to Hell in groups until, when they reach it, its gates are opened and its keepers will say, "Did there not come to you messengers from yourselves, reciting to you the verses of your Lord and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "Yes, but the word of punishment has come into effect upon the disbelievers.

کافروں کے غول کے غول جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اس کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے سوال کریں گے کہ کیا تمہارے پاس تم میں سے رسول نہیں آئے تھے؟ جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتےتھے؟ یہ جواب دیں گے کہ ہاں درست ہے لیکن عذاب کا حکم کافروں پر ثابت ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَسِیۡقَ
اور ہانکے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِلٰی جَہَنَّمَ
طرف جہنم کے
زُمَرًا
گروہ در گروہ
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡہَا
وہ آجائیں گے اس کے پاس
فُتِحَتۡ
کھول دیئے جائیں گے
اَبۡوَابُہَا
دروازے اس کے
وَقَالَ
اور کہیں گے
لَہُمۡ
انہیں
خَزَنَتُہَاۤ
دربان اس کے
اَلَمۡ
کیا نہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئے تھے تمہارے پاس
رُسُلٌ
کچھ رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَتۡلُوۡنَ
جو پڑھتے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِ
آیات
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کی
وَیُنۡذِرُوۡنَکُمۡ
اور وہ ڈراتے تمہیں
لِقَآءَ
ملاقات سے
یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا
تمہارے اس دن کی
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
حَقَّتۡ
ثابت ہو گئی
کَلِمَۃُ
بات
الۡعَذَابِ
عذاب کی
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَسِیۡقَ
اورہانکے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفرکیا
اِلٰی جَہَنَّمَ
جہنم کی طرف
زُمَرًا
گروہ درگروہ
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَآءُوۡہَا
وہ پہنچیں گے اس کے پاس
فُتِحَتۡ
کھولے جائیں گے
اَبۡوَابُہَا
دروازے اس کے
وَقَالَ
اورکہیں گے
لَہُمۡ
ان سے
خَزَنَتُہَاۤ
نگران اس کے
اَلَمۡ
کیانہیں
یَاۡتِکُمۡ
آئے تھے تمہارے پاس
رُسُلٌ
کچھ رسول
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
یَتۡلُوۡنَ
وہ پڑھ کرسناتے ہوں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
اٰیٰتِ
آیات
رَبِّکُمۡ
تمہارے رب کی
وَیُنۡذِرُوۡنَکُمۡ
اوروہ ڈراتے ہوں تمہیں
لِقَآءَ
ملاقات سے
یَوۡمِکُمۡ ہٰذَا
تمہارے اس دن کی
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَلٰکِنۡ
اورلیکن
حَقَّتۡ
ثابت ہوگئی
کَلِمَۃُ
بات
الۡعَذَابِ
عذاب کی
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieved will be driven to Hell in groups until, when they reach it, its gates are opened and its keepers will say, "Did there not come to you messengers from yourselves, reciting to you the verses of your Lord and warning you of the meeting of this Day of yours?" They will say, "Yes, but the word of punishment has come into effect upon the disbelievers.

کافروں کے غول کے غول جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اس کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے سوال کریں گے کہ کیا تمہارے پاس تم میں سے رسول نہیں آئے تھے؟ جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کی ملاقات سے ڈراتےتھے؟ یہ جواب دیں گے کہ ہاں درست ہے لیکن عذاب کا حکم کافروں پر ثابت ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہوگا انہیں گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانکا جائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ جہنم پر پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور اس کے داروغے انہیں کہیں گے : کیا تمہارے پاس تمہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تمہیں تمہارے پروردگار کی آیات پڑھ کر سناتے اور اس دن کے لئے پیش ہونے سے تمہیں ڈراتے تھے ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں مگر کافروں پر عذاب کا حکم ثابت ہو کر رہا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیاوہ گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے،حتیٰ کہ جب وہ انک پاس پہنچیں گے تو اُس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اوراُس کے نگران اُن سے کہیں گے: ’’کیا تمہارے پاس خودتم ہی میں سے کچھ رسول نہیںآئے تھے جو تمہیں تمہارے رب کی آیات پڑھ کر سناتے ہوں اورتمہیں اُس دن کی ملاقات سے ڈراتے ‘‘وہ کہیں گے:

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who disbelieved will be driven towards the Jahannam in groups, until when they reach it, its gates will be opened, and its keepers will say to them, |"Did messengers from among you not come to you reciting to you the verses of your Lord, and warning you about the meeting of this day of yours?|" They will say, |"Yes (they did), but the word of punishment had become certain against those who disbelieved.|"

اور ہانکے جائیں جو منکر تھے دوزخ کی طرف گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر کھولے جائیں اس کے دروازے اور کہنے لگیں ان کو اس کے داروغہ کیا نہ پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تم میں کہ پڑھتے تھے تم پر باتیں تمہارے رب کی ڈراتے تم کو اس تمہارے دن کی ملاقات سے بولیں کیوں نہیں پر ثابت ہوا حکم عذاب کا منکروں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہانک کرلے جائے جائیں گے کافر جہنم کی طرف گروہ در گروہ یہاں تک کہ جب وہ پہنچ جائیں گے جہنم پر تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول ( علیہ السلام) نہیں آئے تھے جو تمہیں سناتے تھے تمہارے رب کی آیات اور تمہیں خبردار کرتے تھے تمہاری آج کے دن کی اس ملاقات سے وہ کہیں گے کیوں نہیں ! لیکن کافروں پر عذاب کا حکم ثابت ہو کررہا کہہ دیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(After the judgement has been passed) the unbelievers shall be driven in companies to Hell so that when they arrive there, its gates shall be thrown open and its keepers shall say to them: “Did Messengers from among yourselves not come to you, rehearsing to you the Signs of your Lord and warning you against your meeting of this Day?” They will say: “Yes indeed; but the sentence of chastisement was bound to be executed against the unbelievers.”

۔ ( اس فیصلہ کے بعد ) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے ، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے 81 اور اس کے کارندے ان سے کہیں گے ‘’ کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے ، جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس ۔ بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا ؟ وہ جواب دیں گے ‘’ ہاں ، آئے تھے ، مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنایا تھا انہیں جہنم کی طرف گروہوں کی شکل میں ہانکا جائے گا ، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروزے کھولے جائیں گے اور اس کے محافظ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تمہیں تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہوں ، اور تمہیں اس دن کا سامنا کرنے سے خبر دار کرتے ہوں؟ وہ کہیں گے کہ بیشک آئے تھے ، لیکن عذاب کی بات کافروں پر سچی ہو کر رہی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر ٹولایں ٹولیاں غول غول بنا کر دوزخ کی طرف ہانک دیئے جائیں گے 10 جب وہاں پہنچیں گے تو اس کے ساتوں دروازے جو بند تھے کھول دیئے جائیں گے او وہاں کے داروغے ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس کوئی پیغمبر تمہاری قوم کے نہیں آئے جو تمہارے ملک کی آیتیں تم کو پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے تم کو ڈراتے وہ جواب دیں گے کیوں نہیں 11 مگر قسمت کا لکھا عذاب کا وعدہ ہم کافروں کے حق میں پورا ہوا 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف سے جایا جائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور ان سے اس (دوزخ) کے محافظ کہیں گے ، کیا تمہارے پاس تم ہی لوگوں میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیات پڑھ کر سناتے تھے اور تم کو اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے کہیں گے کہ ہاں ! و لیکن کافروں پر عذاب کا وعدہ پورا ہو کررہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کی جماعتوں کو جہنم کی طرف گھسیٹا جائے گا ۔ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ اور وہ ( فرشتہ) جو اس جہنم پر متعین ہوگا وہ کہے گا کہ کیا تمہارے پاس تمہارے اندر سے ایسے پیغمبر نہیں آئے تھے جنہوں نے تمہارے سامنے تمہارے رب کی آیات تلاوت کر کے تمہیں اس سے ڈرایا تھا کہ تمہیں یہ ( بد ترین) دن دیکھنا پڑے گا ؟ وہ کہیں گے کہ ہاں وہ پیغمبر آئے تھے۔ اور اس طرح ان کافروں پر عذاب ثابت ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں لیکن کافروں کے حق میں عذاب کا حکم متحقق ہوچکا تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve will be driven onto Hell in troops till, when they arrive thereto, the portals thereof will be opened, and the keepers thereof will say Unto them: came there not Unto you apostles from amongst you, rehearsing Unto you the revelations of you Lord and warning you of the meeting of this your Day? They shall say: Yea, but the word of torment hath been justified on the Infidels.

اور جو کافر ہیں وہ گروہ گروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے ۔ یہاں تک کہ جب اس تک پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور ان سے دوزخ کے محافظ کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ کر سناتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے ۔ وہ (کافر) کہیں گے ہاں (کیوں نہیں) لیکن عذاب کی بات (آخر) کافروں پر پوری ہو کر رہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے فر کیا ہوگا ، وہ گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانک کر لے جائے جائیں گے ۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس حاضر ہوں گے اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور اس کے داروغے ان سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ، تمہی میں سے رسول تمہارے رب کی آیتیں سناتے اور تمہارے اس دن کی ملاقات سے ڈراتے نہیں آئے؟ ( وہ کہیں گے: ہاں! ) آئے تو سہی! پر کافروں پر کلمۂ عذاب پورا ہوکر رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کیا ان کو ٹولیوں کی شکل میں جہنم کی طرف لے جایا جائے گا ، یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور ان لوگوں سے اس ( جہنم ) کا داروغہ کہے گا کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تم پر تمہارے رب کی آیات کی تلاوت کرتے تھے اور تمہیں اس دن کی حاضری سے ڈراتے تھے ، وہ کہیں گے کیوں نہیں ، اور لیکن عذاب کی بات کافروں پر ثابت ہوگئی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جایاجائے گا۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے رب کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں ‘۔ مگر کفار کے حق میں عذاب کا حکم ثابت ہوچکا تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہانک کرلے جایا جائے گا دوزخ کی طرف ان لوگوں کو جو اڑے رہے تھے (دنیا میں) اپنے کفر (و باطل) پر گروہ در گروہ کر کے یہاں تک کہ جب یہ (بدبخت) اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو کھول دئیے جائیں گے (ان کے لئے) اس کے دروازے اور اس کے کارندے ان (کی تو بیخ و تقریع کے لئے ان) سے کہیں گے کہ کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس ایسے رسول جو خود تم ہی میں سے تھے ؟ اور جو تم کو (پڑھ) پڑھ کر سنایا کرتے تھے تمہارے رب کی آیتیں ؟ اور تمہیں (ڈراتے اور) خبردار کیا کرتے تھے تمہارے اس (ہولناک) دن (کے آنے اور اس) کی پیشی سے ؟ تو اس کے جواب میں وہ کہیں گے کہ ہاں (یہ سب کچھ ضرور ہوا تھا) لیکن پکی ہوچکی تھی عذاب کی بات (ہم جیسے) تمام کافروں پر

Translated by

Noor ul Amin

اور جس نے کفر کیا انہیں گروہ درگروہ جہنم کی طرف ہانکاجائے گاحتیٰ کہ جب وہ جہنم پر پہنچ جائینگے تواس کے دروازے کھول دیئے جائینگے اور ان سے جہنم کے محافظ فرشتے کہیں گے:’’ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جنہوں نے تمہیں تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سنائیں تھیں اور اس دن کی ملاقات سے تمہیں ڈرایاتھا؟وہ کہیں گے: ’’کیوں نہیں ‘‘ مگر کافروں پر عذاب کاحکم ثابت ہو کر رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے ( ف۱۵۰ ) گروہ گروہ ( ف۱۵۱ ) یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اس کے دروازے کھولے جائیں گے ( ف۱۵۲ ) اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے وہ رسول نہ آئے تھے جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن سے ملنے سے ڈراتے تھے ، کہیں گے کیوں نہیں ( ف۱۵۳ ) مگر عذاب کا قول کافروں پر ٹھیک اترا ( ف۱۵٤ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ دوزخ کی طرف گروہ درگروہ ہانکے جائیں گے ، یہاں تک کہ جب وہ اُس ( جہنم ) کے پاس پہنچیں گے تو اُس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور اس کے داروغے اُن سے کہیں گے: کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تم پر تمہارے رب کی آیات پڑھ کر سناتے تھے اور تمہیں اِس دن کی پیشی سے ڈراتے تھے؟ وہ ( دوزخی ) کہیں گے: ہاں ( آئے تھے ) ، لیکن کافروں پر فرمانِ عذاب ثابت ہو چکا ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ ( اس خدائی فیصلہ کے بعد ) جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور اس کے داروغے ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہی میں سے کچھ رسول ( ع ) نہیں آئے تھے جو تمہیں تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ کر سناتے تھے اور تمہیں اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے وہ ( جواب میں ) کہیں گے کہ ہاں ( آئے تو تھے ) لیکن ( ہم نے نہ مانا کیونکہ ) کافروں پر عذاب کا فیصلہ ہو چکا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers will be led to Hell in crowd: until, when they arrive, there, its gates will be opened. And its keepers will say, "Did not messengers come to you from among yourselves, rehearsing to you the Signs of your Lord, and warning you of the Meeting of This Day of yours?" The answer will be: "True: but the Decree of Punishment has been proved true against the Unbelievers!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers will be driven to hell in hordes. Its gates will be opened when they are brought nearby and the keepers will ask them, "Did Messengers from your own people not come to you to recite your Lord's revelations and to warn you about this day?" They will reply, "Yes, the Messengers did come to us, but the unbelievers were doomed to face the torment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who disbelieved will be driven to Hell in groups till when they reach it, the gates thereof will be opened. And its keepers will say: "Did not the Messengers come to you from yourselves, reciting to you the Ayat of your Lord, and warning you of the meeting of this Day of yours" They will say: "Yes," but the Word of torment has been justified against the disbelievers!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve shall be driven to hell in companies; until, when they come to it, its doors shall be opened, and the keepers of it shall say to them: Did not there come to you apostles from among you reciting to you the communications of your Lord and warning you of the meeting of this day of yours? They shall say: Yea! But the sentence of punishment was due against the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

And those who disbelieve are driven unto hell in troops till, when they reach it and the gates thereof are opened, and the warders thereof say unto them: Came there not unto you messengers of your own, reciting unto you the revelations of your Lord and warning you of the meeting of this your Day? they say: Yea, verily. But the word of doom of disbelievers is fulfilled.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया, वे गिरोह के गिरोह जहन्नम की ओर ले जाए जाएँगे, यहाँ तक कि जब वे वहाँ पहुँचेंगे तो उस के द्वार खोल दिए जाएँगे और उस के प्रहरी उन से कहेंगे, "क्या तुम्हारे पास तुम्हीं में से रसूल नहीं आए थे जो तुम्हें तुम्हारे रब की आयतें सुनाते रहे हों और तुम्हें इस दिन की मुलाक़ात से सचेत करते रहे हों?" वे कहेंगे, "क्यों नहीं (वे तो आए थे) ।" किन्तु इनकार करने वालों पर यातना की बात सत्यापित होकर रही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کافر ہیں وہ جہنم کی طرف گروہ گروہ بنا کر ہانکیں جائیں گے (4) یہاں تک کہ جب دوزخ کے پاس پہنچیں گے تو اس وقت اس کے دروازے کھول دیے جاویں گے اور ان سے دوزخ کے محافظ (فرشتے بطور ملامت کے) کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی لوگوں میں سے پیغمبر نہ آئے تھے جو تم کو تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈرایا کرتے تھے کافر کہیں گے کہ ہاں لیکن عذاب کا وعدہ کافروں پر پورا ہو کر رہا۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کفر کیا وہ جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے جب وہ جہنم کے قریب پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور اس کے چوکیدار جہنمیوں سے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہی میں سے رسول نہیں آئے تھے، جنہوں نے تمہارے رب کی تمہیں آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ تمہیں یہ دن دیکھنا ہوگا۔ جہنمی جواب دیں گے ہاں آئے تھے مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چسپاں ہوا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس فیصلہ کے بعد) وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تھا ، جہنم کی طرف گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے ، یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے ، تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے کارندے ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہارے اپنے لوگوں میں سے ایسے رسول آئے تھے جنہوں نے تم کو تمہارے رب کی آیات سنائی ہوں اور تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو کہ ایک وقت تمہیں یہ دن بھی دیکھنا ہوگا ؟ وہ جواب دیں گے۔ ہاں آئے تھے مگر عذاب کا فیصلہ کافروں پر چپک گیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافر لوگ گروہ گروہ بنا کر دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے یہاں تک کہ جب دوزخ کے پاس پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے اور ان سے دوزخ کے محافظ کہیں گے کیا تمہارے پاس پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم ہی میں سے تھے جو تمہیں تمہارے رب کی آیات سناتے تھے جو تمہیں آج کے دن کی ملاقات سے ڈراتے تھے، وہ کہیں گے کہ ہاں آئے تو تھے لیکن عذاب کا کلمہ کافروں پر ثابت ہو کر رہا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہانکے جائیں جو منکر تھے دوزخ کی طرف گروہ گروہ یہاں تک کہ جب پہنچ جائیں اس پر کھولے جائیں اس کے دروازے اور کہنے لگیں ان کو اس کے داروغہ کیا نہ پہنچے تھے تمہارے پاس رسول تم میں کے پڑھتے تھے تم پر باتیں تمہارے رب کی اور ڈراتے تم کو اس تمہارے دن کی ملاقات سے بولیں کیوں نہیں پر ثابت ہوا حکم عذاب کا منکروں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ کفر کرتے رہے ہیں وہ دوزخ کی طرف گروہ کے گروہ بنا کر ہانکے جائیں گے یہاں تک کہ جب وہ دوزخ پر پہنچیں گے تو دوزخ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور دوزخ کی حفاظت کرنے والے فرشتے ان کافروں سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی لوگوں میں سے پیغمبر نہ آئے تھے جو تم کو تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سنایا کرتے تھے اور تم کو تمہارے اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے وہ کافر جواب دیں گے ہاں آئے تھے لیکن عذاب کا وعدہ کافروں پر پورا ہوکررہا۔